گرینڈ پلیس کی ہزار سالہ تاریخ کی کچھ جھلک دیکھنے کے بعد برسلز کی امتیازی پہچان، انتہائی منفرد اور جدید طرزِ تعمیر کے ایک اعلی شاہکار، برسلز اٹومیم کی جانب روانہ ہوئے۔
1958 میں برسلز میں ایک ہونے والے سائنس ورلڈ فئیر کی تیاریوں کے لیے عارضی طور پر تعمیر کی جانے والی عمارت دنیا بھر کے لوگوں کی دلچسپی کا محور بن گئی۔ ابتدائی طور پر خیال تھا کہ ورلڈ فئیر کے ایک سال بعد عمارت کو منہدم کر دیا جائے گا۔ لیکن عمارت کو اس قدر پذیرائی ملی کہ آج ساٹھ سال بعد بھی یہ عمارت قائم ہے اور برسلز کے آئیکون کی حیثیت سے جانی جاتی ہے۔ ہر سال تقریبا چھ لاکھ لوگ اس عمارت کی سیاحت کے لیے آتے ہیں۔