صابرہ امین
لائبریرین
بٹیا اب تو کیرالہ بھی جارہے ہیں۔۔۔۔
بٹیا اب تو کیرالہ بھی جارہے ہیں۔۔۔۔
یہی تو ہمارا منشا ہے ۔ ۔ ۔اس بارے میں سوچنا اپنے کو خود ہی ٹارچر کرنا ہے!!!
جی یہی بات ۔ ۔ کبھی بڑے کبھی چھوٹے ناجائز فائدہ اٹھانے کی کوشش کرتے ہیں ۔ ۔ والدین کا کردار یہاں بہت اہم ہے ۔ ۔ تربیت ہی تو سب سے مشکل کام ہے ۔ ۔بالکل ایسا ہر گھر میں ہوتا ہو گا اور یہ عام سی بات ہی ہے۔
کیوں کہ اوپر میں نے اپنے بچوں کی بات کر دی تو اسی پر وضاحت کر دیتا ہوں ۔چھوٹوں کو بڑے سے کوئی مسئلہ نہیں اسے بے شک سب کچھ چھوٹوں کی نسبت زیادہ ملتا رہے ۔بڑے کی اس فطرت کے پیچھے بھی کہانی ہےوہ کافی عرصہ اکیلے راج کرتا رہا اس سے اپنی کوئی چیز کسی سے شئیر نہیں کرنا پڑتی تھی یہی اس کے تجربات تھے جو اس کی یاداشت میں شامل ہیں اب کچھ عرصہ تو اس نے چیزوں کو اسی تناظر میں دیکھنا ہے۔ رفتہ رفتہ نئے تجربات سے چیزیں بہتر ہو جائیں گی۔
میں تو مسجود ملائک ہوں ۔ ۔ مجھے تو اللہ نے کائنات تسخیر کرنے کے لیے بھیجا ۔ ۔ میں کیسے معذور ہوں بھئی ۔ ۔ (میں مطلب انسان)مجھے ایسا لگتا ہے کہ انصاف کرنے کے بارے میں ہم معذور ہیں ۔
یہ عموماً مغربی طرزعمل ہے ۔ ۔ان کا ہر کام کا اپنا طریقہ کار ہے ۔ ۔ بحیثیت ایک مسلمان جب انسان عاقل ہو بالغ ہو تو وہ اپنے عمل کا ذمہ دار ہے ۔ ۔ ہمیں اللہ سے ہر وقت صراط مستقیم کی دعا کرنی چاہئے ۔ ۔ پانچ وقت کے علاوہ بھی ۔ ۔ اللہ چاہے تو سب ہو سکتا ہے ۔ ۔اب مجرم والی بات کو دیکھیں۔ اگر مجرم کی سابقہ زندگی کے حالات و واقعات اور ان کے نتیجے میں برے تجربات ہی اس کی یاداشت میں پیوست ہیں تو کیا صرف وہی مجرم ہے اور سزاوار بھی ؟ یا ہم سارے قصورواروں کا تعین کرنے میں ناکام ہیں اورجس کا جرم میں بڑا اور واضح حصہ ہے اس کے لئے سزا تجویز کر کے کم سے کم ممکن انصاف کے تقاضے پورے کرتے ہیں۔
متفق!جی یہی بات ۔ ۔ کبھی بڑے کبھی چھوٹے ناجائز فائدہ اٹھانے کی کوشش کرتے ہیں ۔ ۔ والدین کا کردار یہاں بہت اہم ہے ۔ ۔ تربیت ہی تو سب سے مشکل کام ہے ۔ ۔
اگر توجہ دی جائے تو رفتہ رفتہ ٹھیک ہو جاتا ہے ۔ ۔
میں تو مسجود ملائک ہوں ۔ ۔ مجھے تو اللہ نے کائنات تسخیر کرنے کے لیے بھیجا ۔ ۔ میں کیسے معذور ہوں بھئی ۔ ۔ (میں مطلب انسان)
جہاں چاہ وہاں راہ ۔ ۔ ایسے لوگ بھی دنیا میں ہوتے ہیں کہ انصاف کرتے ہوئے کسی کو نہیں دیکھتے ۔ ۔ بقول سلمان خان "اپنے آپ کی بھی نہیں سنتے" ۔ ۔ مگر ایسا انصاف صرف اعلیٰ صفات والا ہی کر سکتا ہے ۔ ۔
یہ عموماً مغربی طرزعمل ہے ۔ ۔ان کا ہر کام کا اپنا طریقہ کار ہے ۔ ۔ بحیثیت ایک مسلمان جب انسان عاقل ہو بالغ ہو تو وہ اپنے عمل کا ذمہ دار ہے ۔ ۔ ہمیں اللہ سے ہر وقت صراط مستقیم کی دعا کرنی چاہئے ۔ ۔ پانچ وقت کے علاوہ بھی ۔ ۔ اللہ چاہے تو سب ہو سکتا ہے ۔ ۔
بھائی زبیر حسین ، دخل درمعقولات کے لئے معافی چاہتا ہوں ۔ میں انتہائی کم علم اور ناقص العقل انسان ہوں اس لئے فلسفے اور تصوف کے مباحث سے بہت دور رہتا ہوں ۔ لیکن آپ کی اس لڑی کا عنوان سرورق پر مسلسل سامنے آتا رہتا ہے اور بلبلہ پھاڑنے کے الفاظ ذہنی کوفت کا باعث بنتے ہیں ۔ بلبلہ پھاڑا نہیں جاتا بلکہ پھوڑا جاتا ہے ۔ بلبلہ ، آبلہ ، غبارہ ، بلب ، قمقمہ وغیرہ جیسی اندر سے خالی یا تھوتھی چیزوں کو پھوڑا جاتا ہے ۔ پھاڑنے کا لفظ عموماً ٹھوس چیزوں کے لئے استعمال کیا جاتا ہے ۔ ( لیکن آنکھ پھوڑنے اور آنکھ پھاڑنے کا مطلب الگ ہوتا ہے ۔ ) انگریزی کی مدد سے پھوڑنے کا مطلب puncture کرنا اور پھاڑنے کا مطلب split کرنا سمجھئے ۔ اگر آپ عنوان کو درست کرلیں تو بہت اچھا ہوگا ۔الجھنوں کے پیکر اگر اپنی ہر الجھن کو ایک بلبلہ بنا کر یہاں اس لڑی میں اڑا دیں اور خوب تر تو یہ خود ہی بلبلہ پھاڑنے کی سوئی بھی ساتھ لائیں نہیں تو کوئی اور محفلین اس بلبلے کو پھاڑے ۔
بلبلہ : درد حقیقت ہے۔
لگتا ہے سب سے بڑی حقیقت دردہے۔یہ درد ڈر پیدا کرتا ہے، ڈر غلام بناتا ہے اور ہم سے وہ سب کچھ کرواتا ہے جو ہماری چاہت نہیں ہوتی ۔
سوئی: میرے پاس موجود نہیں ۔
درد کے اس بلبلے کو پھاڑنے میں مدد کریں۔
بے حد شکریہ سر جی۔بھائی زبیر حسین ، دخل درمعقولات کے لئے معافی چاہتا ہوں ۔ میں انتہائی کم علم اور ناقص العقل انسان ہوں اس لئے فلسفے اور تصوف کے مباحث سے بہت دور رہتا ہوں ۔ لیکن آپ کی اس لڑی کا عنوان سرورق پر مسلسل سامنے آتا رہتا ہے اور بلبلہ پھاڑنے کے الفاظ ذہنی کوفت کا باعث بنتے ہیں ۔ بلبلہ پھاڑا نہیں جاتا بلکہ پھوڑا جاتا ہے ۔ بلبلہ ، آبلہ ، غبارہ ، بلب ، قمقمہ وغیرہ جیسی اندر سے خالی یا تھوتھی چیزوں کو پھوڑا جاتا ہے ۔ پھاڑنے کا لفظ عموماً ٹھوس چیزوں کے لئے استعمال کیا جاتا ہے ۔ ( لیکن آنکھ پھوڑنے اور آنکھ پھاڑنے کا مطلب الگ ہوتا ہے ۔ ) انگریزی کی مدد سے پھوڑنے کا مطلب puncture کرنا اور پھاڑنے کا مطلب split کرنا سمجھئے ۔ اگر آپ عنوان کو درست کرلیں تو بہت اچھا ہوگا ۔
مریخ کا اسلام الگ ہے کیا ۔۔ ۔ ؟؟مریخ پر ایلان مسک جو کالونی بنانے جا رہا ہے وہاں جانے کے بارے میں کیا خیال ہے ہو سکتا ہے وہاں چار سے بھی زیادہ کی اجازت اور حالات بھی آپ کے حق میں ہوں؟
میں محمد خلیل الرحمٰن کو ٹیگ کردیتا ہوں ۔ ان شاء اللہ وہ مدد فرمائیں گے۔ اگر آئندہ ایسے کسی بھی معاملے میں مدد کی ضرورت ہو تو کسی بھی مدیر کو ٹیگ کردیا کریں ۔بے حد شکریہ سر جی۔
میں نے چیک کیا شائد میرے پاس عنوان تبدیل کرنے کا اختیار نہیں ہے۔کوئی مدیر یا منتظم ہی کر سکتا ہے۔
یہ اچھا ہی ہوا ، کہ عنوان میں غلطی آپ کو ادھر لے آئی۔۔ خوش رہیں۔
انشا ء اللہ ۔میں محمد خلیل الرحمٰن کو ٹیگ کردیتا ہوں ۔ ان شاء اللہ وہ مدد فرمائیں گے۔ اگر آئندہ ایسے کسی بھی معاملے میں مدد کی ضرورت ہو تو کسی بھی مدیر کو ٹیگ کردیا کریں ۔
ظہیر بھائی۔بھائی زبیر حسین ، دخل درمعقولات کے لئے معافی چاہتا ہوں ۔ میں انتہائی کم علم اور ناقص العقل انسان ہوں اس لئے فلسفے اور تصوف کے مباحث سے بہت دور رہتا ہوں ۔ لیکن آپ کی اس لڑی کا عنوان سرورق پر مسلسل سامنے آتا رہتا ہے اور بلبلہ پھاڑنے کے الفاظ ذہنی کوفت کا باعث بنتے ہیں ۔ بلبلہ پھاڑا نہیں جاتا بلکہ پھوڑا جاتا ہے ۔ بلبلہ ، آبلہ ، غبارہ ، بلب ، قمقمہ وغیرہ جیسی اندر سے خالی یا تھوتھی چیزوں کو پھوڑا جاتا ہے ۔ پھاڑنے کا لفظ عموماً ٹھوس چیزوں کے لئے استعمال کیا جاتا ہے ۔ ( لیکن آنکھ پھوڑنے اور آنکھ پھاڑنے کا مطلب الگ ہوتا ہے ۔ ) انگریزی کی مدد سے پھوڑنے کا مطلب puncture کرنا اور پھاڑنے کا مطلب split کرنا سمجھئے ۔ اگر آپ عنوان کو درست کرلیں تو بہت اچھا ہوگا ۔
اتنی بڑی غلطی کی ہوئی تھی میں نے ؟ظہیر بھائی۔
آپ نے بالکل صحیح توجہ دلائی اور یہ درست ہے کہ یہ لفظ پڑھتے ہوئے بھی نامناسب محسوس ہوتا ہے ۔آپکی شاعرانہ طبعیت پر تو یقیناً بہت ہی گراں گذرا ہوگا۔
یہ بات کرتے وقت مذہب ذہن میں نہیں تھا بلکہ مریخ کو آباد کرنے کی بات گھوم رہی تھی۔مریخ کا اسلام الگ ہے کیا ۔۔ ۔ ؟؟
اچھااا ۔ ۔ بھیا ہم نے تو تدوین کر دی آپ بھی کر دیجیے ۔ ۔ختم شدہ قصہ کے قضیہ کو دوبارہ ہوا کون دے رہا ہے؟؟؟
ہمارا نام یونہی بدنام ہے!!!
بھئی ایک ساتھ تو بس چار ہی کر سکتے ہیں شائد ۔ ۔ اس موضوع سے کوئی دلچسپی نہیں ۔ ۔ ہمارے کام کا جو نہیں ۔ ۔ آپ رہنمائی کیجیے بھیا ۔ ۔یہ بات کرتے وقت مذہب ذہن میں نہیں تھا بلکہ مریخ کو آباد کرنے کی بات گھوم رہی تھی۔
ویسے کیا چار شادیوں سے زیادہ پر پابندی ہے؟
آپ نے تو ایک لفظ پر بھی عمل نہیں کیا ۔ ۔ ہیں جی ۔ ۔پہلی بات تو یہ کہ انہوں نے سگی بہنیں نہیں کہا۔۔۔
دوسری بات یہ کہ اگر ہیں بھی تو بھی ہم واپس نہیں کریں گے۔۔۔
کیوں کہ دنیا جانتی ہے ہم ہرگز خود غرض نہیں ہیں۔۔۔
اسی لیے اس موقع پر اپنے احباب کا خصوصی خیال رکھیں گے!!!
مفتی صاحب کے ہوتے ہوئے ؟بھئی ایک ساتھ تو بس چار ہی کر سکتے ہیں شائد ۔ ۔ اس موضوع سے کوئی دلچسپی نہیں ۔ ۔ ہمارے کام کا جو نہیں ۔ ۔ آپ رہنمائی کیجیے بھیا ۔ ۔
ظہیراحمدظہیر بھائی،بھائی زبیر حسین ، دخل درمعقولات کے لئے معافی چاہتا ہوں ۔ میں انتہائی کم علم اور ناقص العقل انسان ہوں اس لئے فلسفے اور تصوف کے مباحث سے بہت دور رہتا ہوں ۔ لیکن آپ کی اس لڑی کا عنوان سرورق پر مسلسل سامنے آتا رہتا ہے اور بلبلہ پھاڑنے کے الفاظ ذہنی کوفت کا باعث بنتے ہیں ۔ بلبلہ پھاڑا نہیں جاتا بلکہ پھوڑا جاتا ہے ۔ بلبلہ ، آبلہ ، غبارہ ، بلب ، قمقمہ وغیرہ جیسی اندر سے خالی یا تھوتھی چیزوں کو پھوڑا جاتا ہے ۔ پھاڑنے کا لفظ عموماً ٹھوس چیزوں کے لئے استعمال کیا جاتا ہے ۔ ( لیکن آنکھ پھوڑنے اور آنکھ پھاڑنے کا مطلب الگ ہوتا ہے ۔ ) انگریزی کی مدد سے پھوڑنے کا مطلب puncture کرنا اور پھاڑنے کا مطلب split کرنا سمجھئے ۔ اگر آپ عنوان کو درست کرلیں تو بہت اچھا ہوگا ۔
ان سے بس اپنے مطلب کی باتیں کروا لیجیے ۔ ۔ آپ اپنے خیالات بتایئے ۔ ۔
معذرت کے ساتھ ، ان موضوعات پر اتنا کچھ مواد دنیا کی ہر زبان میں موجود ہے کہ اس میں کچھ اضافہ کرنا ممکن نہیں ۔ گپ شپ کرن ا مقصود ہو تو اور بات ہے ۔ مجھ جیسے کم علموں کی رائے جاننے سے بہتر ہے کہ ان موضوعات پر کوئی اچھی سی سنجیدہ کتاب یا مضمون پڑھئے ۔ آج انٹر نیٹ کے دور میں کسی بھی موضوع پر اچھے مواد تک رسائی بہت ہی سہل ہے ۔ بس طلب اور شوق ہونا چاہئے ۔ ذاتی طور پر میں پڑھنے کے معاملے میں انتہائی حد تک انتخاب پرست یا selective واقع ہوا ہوں ۔ میرے نزدیک غیرمطلوبہ اور غیرمفید چیزیں پڑھنے سے نہ پڑھنا ہزار درجہ بہتر ہے ۔ظہیراحمدظہیر بھائی،
آداب
آپ کا سکھانے کا انداز اور جذبہ دونوں قابل ستائش ہیں ۔ ۔ میری استدعا ہے کہ آپ لڑی کے اب تک کے دونوں موضوعات یعنی "درد" اور "انصاف" کے بارے میں اپنے خیالات سے اگر آگاہ کریں تو لطف تو آئے گا ہی سیکھنے کو بھی ملے گا ۔ ۔ امید ہے قیمتی وقت سے کچھ لمحے عنایت کریں گے۔ ۔