بنا کے بلبلہ ہم اس کو پھوڑ دیں

صابرہ امین

لائبریرین
پہلے ہم اس اسپتال پر تالے ڈلوائیں گے۔۔۔
پھر آپ سے مزید کوئی بات کریں گے!!!
:nottalking: :nottalking: :nottalking:
بھئی نیکی کا تو زمانہ ہی نہیں ۔ ۔ ہماری تو ناک کٹوا دی آپ نے ۔ ۔ ہائے کیوں آپ کے مسئلے میں پڑ گئے ۔ ۔ ۔ کون سی گھڑی تھی جب نیکی کا سوچا ۔ ۔ دہائی ہے دہائی ۔ ۔:atwitsend::atwitsend::atwitsend:
 
سید عمران

محفلین
بھئی نیکی کا تو زمانہ ہی نہیں ۔ ۔ ہماری تو ناک کٹوا دی آپ نے ۔ ۔ ہائے کیوں آپ کے مسئلے میں پڑ گئے ۔ ۔ ۔ کون سی گھڑی تھی جب نیکی کا سوچا ۔ ۔ دہائی ہے دہائی ۔ ۔:atwitsend::atwitsend::atwitsend:
اپنی ناک کی فکر تو خوب کی۔۔۔
مگر ہماری پہاڑ جیسی زندگی جس طرح کٹتی اس کی کوئی فکر نہیں آپ کو!!!
 
صابرہ امین

لائبریرین
وعدہ خلافی کیسی؟؟؟
یہ تو ہمارے ساتھ سراسر دھوکہ بازی ہورہی تھی۔۔۔
شکر ہے عین وقت پر پول کھل گئی۔۔۔
اور ہم بال بال بچے!!!
:praying: :praying: :praying:
سب محفلین ہماری مخلصانہ کوشش کے گواہ ہیں اور آپ کے میدان میں پیٹھ دکھانے کو بھی سب ہی نے دیکھا ۔ ۔ ہم نے تو نیکی کرنے سے توبہ ہی کر لی اب ۔ ۔۔ کیسا کشٹ بھوگا ہے ۔ ۔ ہائے ۔ ۔ ۔:cry2::cry2::cry2:
 
صابرہ امین

لائبریرین
اپنی ناک کی فکر تو خوب کی۔۔۔
مگر ہماری پہاڑ جیسی زندگی جس طرح کٹتی اس کی کوئی فکر نہیں آپ کو!!!
آپ نے ہماری پرواہ کی جو ہم آپ کی فکر کریں ۔ ۔ سوچ لیں کل تک کا وقت ہے ۔ ۔ ابھی کسی کو انکار نہیں کیا ۔ ۔ آپ کی پرواہ ہے بھئی ۔ ۔ ۔
 
سید عمران

محفلین
سب محفلین ہماری مخلصانہ کوشش کے گواہ ہیں اور آپ کے میدان میں پیٹھ دکھانے کو بھی سب ہی نے دیکھا ۔ ۔ ہم نے تو نیکی کرنے سے توبہ ہی کر لی اب ۔ ۔۔ کیسا کشٹ بھوگا ہے ۔ ۔ ہائے ۔ ۔ ۔:cry2::cry2::cry2:
خدا ایسی نیکیاں نہ کرنے کی سب کو توفیق دے !!!
 
زبیر حسین

محفلین
سید عمران ہاں کر دیجئے اور اس سے پہلے کہ جس عمران کے دور میں ہم جی رہے ہیں اس نے کوئی قانون پاس کروا دینا ہے اور اس عمران کی یہ خواہش بھی ان ہزاروں خواہشوں کی طرح ہو جائے گی جن پر کہ دم نکلے ۔
 
سید عمران

محفلین
سید عمران ہاں کر دیجئے اور اس سے پہلے کہ جس عمران کے دور میں ہم جی رہے ہیں اس نے کوئی قانون پاس کروا دینا ہے اور اس عمران یہ خواہش بھی ان ہزاروں خواہشوں کی طرح ہو جائے گی جن پر کہ دم نکلے ۔
کھلی آنکھوں تو ایسی ہاں کے لیے ہمارا منہ نہ کھلے گا!!!
 
زبیر حسین

محفلین
مجھے سمجھ نہیں آئی آپ کے پاس کیا موجود نہیں؟ درد یا سوئی؟؟؟
درد والے بلبلے کوپھاڑنے کی سوئی موجود نہیں تھی
ایک انصاف والا بلبلہ بھی ان تبصروں کے درمیان کہیں اوجھل ہو گیا اگر اس کے ساتھ کچھ انصاف ہو جائے تو سید عمران بھائی کی رفتار بھی کم ہو جائے گی
 
زبیر حسین

محفلین
انصاف بالکل ممکن ہے ۔ ۔ کائنات توازن پر قائم ہے ۔ ۔ اگر انصاف ممکن نہ ہوتا تو اللہ انسان کو انصاف قائم کرنے کا حکم نہ دیتا ۔ ۔ کہ اللہ کسی نفس پر برداشت سے زیادہ بوجھ نہیں ڈالتا ۔ ۔
اگر باریکی سے دیکھیں تو لگتا ہے کہ ہم انسانوں کے لئے انصاف ممکن نہیں ہے۔ فرض کریں اگر کوئی جرم کرتا ہے کیا حققیت میں ہم مجرم کو پوری طرح قصور وار ٹھہرا سکتے ہیں؟ اگر ہاں تو جرم کے حساب سے سزا انصاف کہلا سکتی ہیں اگر نہیں تو مجرم کو صرف اس کے حصے کی سزا ملنی چاہیے اور باقی شرکاء کو بھی ان کا حصہ دیا جانا چاہیے۔

میرے بڑے بیٹے کو اپنے دوسرے بہن بھائی کی نسبت کوئی بھی چیز زیادہ ملے تو خوشی ہوتی ہے ورنہ برابری پر وہ خوش نہیں ہوتا اب ایسے میں اس کے ساتھ یا باقی دو کے ساتھ انصاف کیسے ہو؟
 
زبیر حسین

محفلین
یہی آج کل ہماری دلی خواہش ہے کہ وہ ’’چاروں ملیں‘‘ تو ہمیں۔۔۔
بعد کی بعد میں دیکھی جائے گی!!!

یہاں آپ کا حساب غلط ہوگیا۔۔۔
چار کا کوٹہ پورا کرنے کے لیے ہمیں مزید تین چاہئیں۔۔۔
ایک ہمارے پاس پہلے سے موجود ہیں۔۔۔
اب آپ کو ایک واپس کرنی پڑے گی!!!

چاہییں تین پھر بھی خواہش چار کی ؟ یہ تو سرا سر نا انصافی ہے۔
 
سیما علی

لائبریرین
آپ کے لیے خوشخبری ہے کہ ہم نے بالآخر آپ کے لیے چاروں ایک ساتھ ڈھونڈھ ہی لیں ۔ ۔ جلدی سے مولوی صاحب کا بندوبست کیجیے ۔ ۔ وقت نہیں ہے ہمارے پاس ۔ ۔
واہ واہ بٹیا انکے تو وارے نیارے ہوگئیے۔۔پانچوں انگلیاں گھی ۔۔۔۔
 
سید عمران

محفلین
اگر باریکی سے دیکھیں تو لگتا ہے کہ ہم انسانوں کے لئے انصاف ممکن نہیں ہے۔ فرض کریں اگر کوئی جرم کرتا ہے کیا حققیت میں ہم مجرم کو پوری طرح قصور وار ٹھہرا سکتے ہیں؟ اگر ہاں تو جرم کے حساب سے سزا انصاف کہلا سکتی ہیں اگر نہیں تو مجرم کو صرف اس کے حصے کی سزا ملنی چاہیے اور باقی شرکاء کو بھی ان کا حصہ دیا جانا چاہیے۔

میرے بڑے بیٹے کو اپنے دوسرے بہن بھائی کی نسبت کوئی بھی چیز زیادہ ملے تو خوشی ہوتی ہے ورنہ برابری پر وہ خوش نہیں ہوتا اب ایسے میں اس کے ساتھ یا باقی دو کے ساتھ انصاف کیسے ہو؟
کسی کو خوش کرنا یا کسی کے ساتھ انصاف کرنا دو الگ الگ چیزیں ہیں۔۔۔
اگر کوئی انصاف پر خوش نہیں ہوتا تب بھی آپ تو انصاف پر پورے اترے ہیں!!!
 
Top