تعارف بنت حوا / ام نور العين

السلام علیکم

میں بنت حوا ہوں، الحمدللہ مسلمان ہوں ، پاکستان سے تعلق ہے۔اور دونوں سے عملی اور قلبی تعلق ہے ۔ مطالعہ ، اور تعلیم وتعلم میں اکثر وقت گزرتا ہے ۔
بس یہی تعارف ہے !
 

مغزل

محفلین
بنتِ حوا کو محفل میں صمیم ِ قلب سے خوش آمدید ، پہلے بھی یہاں سب حوا کی بیٹیا ں موجود ہیں ،’’ تصویرِ محفل ‘‘ میں اپنا رنگ جما چکی ہیں، ایک دو بڑی بوڑھیاں بھی ہیں ،مگر ہم انہیں محفل کے بچوں اور بلونگڑوں کو پریوں کی کہانیاں سنانے پر آمادہ نہ کرسکے ، کچھ بابے بھی ہیں مگر ہم انہیں بھائی کہہ کر مخاطب کرتے ہیں، ۔۔ یعنی یوں جانئیے کہ زندگی کا ہر شعبہ محفل کی زنبیل میں سمٹ آیا ہے ، سبھی رشتے اور سبھی حرمتیں یہاں نصیب ہیں۔۔ امید ہے آپ کی آمد سے محفل میں رونقاں بڑھ جائیں گی ۔ اور مجھ ایسے کو بہت کچھ سیکھنے کا موقع میسر آئے گا۔ والسلام
 
اردو محفل کی دہلیز پر خوش آمدید

بنت حوا بہن کو محفل پر صمیم قلب سے خوش آمدید


جی آیاں نوں۔ امید ہے آپ سے کچھ سیکھنے کا موقع ملے گا۔


آپ سب کا بہت شکریہ ۔ میں خود سیکھنے کے مراحل میں ہوں ۔ اللہ تعالی ہمیں اچھائی سیکھنے، ور برائی سے بچنے کی توفیق دے ۔
 
Top