خرم شہزاد خرم
لائبریرین
میں، @نازپری ، بنت شبیر سینئیر اور بنت شبیر جونئیر اکثر گھر میں اردو محفل پر بات چیت کرتے رہتے ہیں کہ آج کیا ہوا اور کس نے کیا کہا۔ دو چار دن پہلے میں اپنا پُرانا سامان دیکھ رہا تھا کہ وہاں سے تصویریں نکل آئیں اور تصویریں بھی بنت شبیر کے بچپن کی کچھ شرارت تھیں اور کچھ عجیب سی تھیں۔ اس وقت ہم اردو محفل کی ہی بات کر رہے تھے کہ بنت شبیر سینئیر نے کہا کہ یہ تصویریں محفل پر لگا دیتے ہیں۔پہلے میں نے انکار کیا ۔ بچپن کی تصویریں ہیں تو لگانے کے لیے تیار ہو گیا۔ بنت شبیر تو کہہ رہی تھیں کہ نا لگائیں کیونکہ اسے بہت عجیب لگ رہی تھیں بچپن کی تصویریں۔ لیکن یہ تصویریں خاص طور پر شمشاد بھائی کے لیے لگائی جا رہی ہیں کہ جب ہم نے خیال پیش کیا کہ تصویریں ارد محفل پر لگائیں جائیں تو بنت شبیر نے سب سے پہلے یہی کہا کہ شمشاد بھائی تو مجھے نہیں چھوڑیں گے یہ تصویریں دیکھ کر تو حاصر حدمت ہیں تصویریں