زیرک
محفلین
بندر استرے کا کھیل جاری
ایوب خان نے چار بار توسیع لی
ضیاءالحق نے تین بار توسیع لی
پرویز مشرف نے تین بار توسیع لی
اشفاق پرویز کیانی نے ایک بار توسیع لی
کچھ فائدہ ہوا؟
ایسے تجربے پہلے بھی کئی بار ناکام ہو چکے ہیں، ایک بار پھر سے اناڑی بندر کے ہاتھ استرا پکڑانے کا کوئی فائدہ ہے؟ ہر بار کی طرح عوام کے کان، ناک اور گلے ہی کٹیں گے۔ ہر بار نیا ماڈل لانے والوں اور ان کے ماڈل نما نمونوں سے نہ تو ملک کے معاشی حالات سدھرے ہیں نہ سدھریں گے، نہ ہی کشمیر فتح ہوا ہے اور نہ ہی ہو گا۔ جب ایسا ممکن نہیں تو ایسا کھیل کھیلنے کا کیا فائدہ جس کا حاصل نقصان ہی نقصان ہے؟ بوٹ پالیش مافیا نے کئی دن تک یہ تاثر دیا کہ باجوہ صاحب کو ایکسٹیشن نہ ملی تو انڈیا میں جشن منایا جائے گا، میرا سوال یہ ہے کہ کیا ان کی ممکنہ ریٹائرمنٹ کے بعد جو باقی 22 کور کمانڈرز اس عہدے کے لیے بچتے ہیں،کیا وہ نااہل ہیں؟ کیا ان 22 میں سے کسی میں بھی اتنی اہلیت نہیں ہے کہ وہ موقع و محل کی مناسبت سے بروقت اور درست فیصلہ کر سکیں؟ خدارا! ملک کو اناڑی بندر کے شوق کو پورا کرنے کے لیے مزید تجربے گاہ مت بنائیں کیونکہ پاکستان کو سب سے زیادہ نقصان مذکورہ بالا ناگزیر شخصیات اور ان کے پیدا کردہ نمونوں کی وجہ سے ہی اٹھانا پڑا ہے۔