بوجھو تو جانیں

کعنان

محفلین
السلام علیکم

ذھانت آزمائیں۔

لیں جی یہ بھی ایک پہیلی یا سوال ھے اس کو بھی کوشش کریں حل کرنے کی اگر آسانی سے حل ہو جائے تو ٹھیک ھے ورنہ بتا دیں میں یہیں آسانی سے مسئلہ ھل کر دوں‌ گا۔

اس تصویر میں‌‌‌ 4 ماچس کی تیلیاں‌ لے لیں‌ اور اسی طرح فرائی پین بنا لیں اور اس کے اندر کوئی بھی چیز رکھ کر اسے انڈہ تصور کر لیں

اب کرنا کیا ھے کہ اس میں‌ سے آپ نے 2 تیلیاں‌ ہلانی ہیں‌ اور فرائی پین بھی بنا رہے اور انڈہ فرائی پین سے باہر ہو۔


2s5xgsg.jpg



دیکھتے ہیں‌ کہ کسی کو اس کا حل معلوم ھے کہ نہیں۔خیال رکھیں 2 ماچس کی تیلیاں‌ آپ ہلا سکتے ہیں۔
 

فہیم

لائبریرین
بھئی بناکر دکھانا ضروری نہیں تو زبانی بتادیتا ہوں۔

درمیان والی تیلی کو اٹھاکر آدھا سیدھے ہاتھ کی طرف کردیں۔
کہ سیدھے ہاتھ والے تیلی پکڑنے والی ڈنڈی بن جائے۔
اس طرح فرائی پین 180 ڈگری پر گھوم جائے گا اور ڈنڈے سیدھے ہاتھ والا حصہ بن جائے گی۔
پھر پہلے جو الٹے ہاتھ پر موجود تیلی ہے۔
اسے اٹھائیں اور 180 ڈگری پر گھومےہوئے پین کے الٹے ہاتھ پررکھ دیں۔

لیں جی انڈا باہر اور تیلیاں بھی صرف دو بار ہلائی گئیں۔
 

شربت علی

محفلین
میں ایک پہلی پوچھتا ہوں۔

جس کے دو ہاتھ ہیں لیکن انسان نہیں ہے ، جس کے چار پاوں ہیں لیکن کوئی جانور بھی نہیں ہے ، جس میں جان بھی ہے اور وہ ہر تین سال کے بعد صرف ایک بار آتا ہے۔ یہ کیا ہے؟؟؟
 

فرقان احمد

محفلین
میں ایک پہلی پوچھتا ہوں۔

جس کے دو ہاتھ ہیں لیکن انسان نہیں ہے ، جس کے چار پاوں ہیں لیکن کوئی جانور بھی نہیں ہے ، جس میں جان بھی ہے اور وہ ہر تین سال کے بعد صرف ایک بار آتا ہے۔ یہ کیا ہے؟؟؟
انسان بھی نہیں ہے؛ حیوان بھی نہیں ہے اور اس میں جان بھی ہے تو کوئی ایسی شے ہونی چاہیے جس میں جان ہو تو ایسی شے پودا درخت ہونے کا امکان ہے یا کوئی فصل وغیرہ ہو تو ہمیں آج تک کوئی ایسا پودا یا درخت وغیرہ نہیں ملا جس کے دو ہاتھ بھی ہوں اور چار پاؤں بھی ہو۔ :) یا پھر کوئی ایسا لفظ ہو گا جس میں 'جان' کا لفظ بھی شامل ہو گا۔ اس سے آگے ہمارا ذہن کام نہیں کرتا۔ معذرت!
 
Top