بوجھو تو جانیں

شمشاد

لائبریرین
خدا کي کھيتي کا ديکھا يہ حال
نہ کوئي پتا نہ کوئي ڈال
نہ ہي ڈالا بيج نہ جوتا ہل
نہ لگا اس ميں کوئي بھي پھل
پر جب کاٹيں اس کو بھائي
ہوتي ہے پہلے سے دگني سوائي

جواب : بال
 

سارہ خان

محفلین
شمشاد نے کہا:


جواب درست ہے۔۔۔۔
35.gif
 

شمشاد

لائبریرین
اے سکھي وہ چھم چھم آئے
کيا سکھي وہ دلہن ہے؟
نہ سکھي وہ شور مچائے
کيا سکھي وہ بچہ ہے؟
نہ سکھي وہ گڑ گڑ بولے
کيا سکھي وہ حقہ ہے؟

جواب : بادل
 

شمشاد

لائبریرین
آپ جلے نہ مجھ کو جلائے
اس کا جلنا من کو بھائے
گھوم گھوم کے ہوئي تيار
سب کو آئے اس پر پيار

جواب : جلیبی
 

جیہ

لائبریرین
کمال ہے 3 سالوں میں کوئی بھی یہ پہیلی بوجھ نہ سکا


میں تکا لگاتی ہوں

ہاتھی
 

فہیم

لائبریرین
ہائیں۔

یہ تو میری آمد سے بھی پہلے کی پہلی ہے۔
اگر میرے آنے کے بعد کی ہوتی تو میری نظروں میں‌ تو آئی ہوتی۔


ویسے جیہ آپ کا جواب غلط ہے:)

صحیح جواب ہے۔

مینڈک
 
Top