بوجھو تو جانیں

راجہ صاحب

محفلین
ایک خاتون اور ایک مرد کہیں‌جا رہے تھے کہ کسی نے خاتون سے پوچھا کہ یہ کون ہے تو عورت نے کہا اس کے ماموں میرے ماموں کو ماموں کہتے ہیں
بتائیں دونوں میں‌کہا رشتہ ہے ؟
 

فہیم

لائبریرین
سب سے پہلے تو ماں اور بیٹے کا رشتہ ہی بنتا ہے۔
ویسے خالہ اور بھانجے کا بھی ہوسکتا ہے۔
 

فرخ منظور

لائبریرین
ایک عورت اور مرد کہیں جا رہے تھے راستے میں اس عورت کی کوئی سہیلی مل گئی اور پوچھا کہ یہ تمہارے ساتھ مرد کون ہے۔ تو وہ عورت سہیلی کو کہنے لگی کہ اسکی ساس اور میری ساس آپس میں ماں بیٹی ہیں۔ بتائیے ان مرد و عورت کا آپس میں کیا رشتہ تھا؟
 

فہیم

لائبریرین
ایک عورت اور مرد کہیں جا رہے تھے راستے میں اس عورت کی کوئی سہیلی مل گئی اور پوچھا کہ یہ تمہارے ساتھ مرد کون ہے۔ تو وہ عورت سہیلی کو کہنے لگی کہ اسکی ساس اور میری ساس آپس میں ماں بیٹی ہیں۔ بتائیے ان مرد و عورت کا آپس میں کیا رشتہ تھا؟

بڑی بدتمیز عورت تھی جو اپنے سسر کو اس طرح مخاطب کرکے کہہ رہی تھی کہ اس کی ساس:rolleyes:
 

فہیم

لائبریرین
20 بکروں کو 5 دنوں میں‌ اس طرح کاٹیں کہ کسی دن بھی جوڑی یعنی جفت اعدار میں بکریں نہ کٹیں:grin:
 

فہیم

لائبریرین
چلیں جی پہلا سوال کینسل۔

کیوں کہ اس کا کوئی جواب نہیں آنا۔

اس کے بدلے یہ دوسرا سوال کہ یہ ڈیزائن اس طرح بنائیں کہ نہ ہی تو پنسل صفحے سے اٹھے اور نہ ہی کوئی لائن ڈبل ہو یعنی ایک بار پنسل پھرنے کے بعد دوبارہ اسی جگہ پنسل جائے۔

ڈیزائن یہ رہا۔


اور یہ ڈیزائن میں اس طرح بناسکتا ہوں جیسے میں نے کہا۔


design.png
 

راجہ صاحب

محفلین
یہ تو صرف صفحے کو تہہ لگا کر ہی بنایا جا سکتاہے اس کے علاوہ کوئی حل نہیں اب اس کی امیج کس طرح بنا کر لگاؤں‌ لمبا کام ہو جائے گا
بحرحال آپ سمجھ گئے ہونگے
 

شمشاد

لائبریرین
تہہ والا طریقہ تو سمجھ میں نہیں آیا۔ البتہ فہیم کے سارے ہی سوال ناقابل حل ہیں۔
 

فہیم

لائبریرین
یہ تو بتانا کافی مشکل ہے۔
ویڈیو بناکر لگانی پڑے گی۔


خیر کوشش کرتا ہوں۔

یہ اس طرح ممکن ہے کہ ایک صفحہ لیں اس کو ایک طرف سے تھوڑا سے موڑ لیں۔
پھر سیدھے حصے کی طرف سے ایک لائن شروع کریں اور مڑے ہوئے حصے پر چڑھادیں۔
پھر اسکو نیچے کی طرف موڑ لیں۔ پھر دوبارہ صفحے کے سیدھے حصے کی طرف اور جب لائن صفحے کے سیدھے حصے پر آجائے تو مڑا ہوا صفحہ کھول دیں۔

اس طرح آپ کے پاس دو لائن آجائیں گے۔

ایک اوپر کی طرف اور ایک نیچے کی طرف۔
بس پھر تو آپ آرام سے یہ ڈیزائن بناہی لیں گے۔
 
Top