بوجھو تو جانیں

پہیلی نمبر 7

چھوڑو مت تم اس کا ساتھ
لے لو اس کو ہاتھوں ہاتھ
چپکے چپکے عرش پہ جائے
تحفے لے کر فرش پہ آئے


بہت اچھے رضوان

جواب دعا
 
پہیلی نمبر 9

کُھلا پڑا ہے ایک خزانہ
پر مشکل ہے اسے چرانا
کوئی کتنا زور لگائے
ایک بھی موتی ہاتھ نہ آئے



جواب ستارے
 
پہیلی نمبر 10

دیکھا ایسا ایک مکان
بارہ ہیں جس کے دلان
ہر دالان میں‌کئی جوان
سب کی اپنی اپنی شان
آدھے گورے آدھے کالے
عاقل ہیں سب بوجھنے والے

جواب سال مہینے اور دن
 

رضوان

محفلین
وہاب کیااس دھاگے کو بھی گوشہ اطفال میں نہ ڈال دیں کیا خیال ہے؟ وہاں کی سجاوٹ بڑھ جائے گی۔
 
پہیلی نمبر 11

رنگ برنگی چھیل چھبیلی
سرخ، بسنتی ، اودی ، نیلی
بِنا تیر کے ایک کمان
جس کو دیکھے ایک جہان

جواب قوس و قزاح
 
پہیلی نمبر 12

ہاتھ میں لے کر ذرا گھمایا
گول بنا کر اُسے دبایا
ہوا جونہی وہ چوڑا چکلا
جلتی آگ پہ اُسے نچایا

جواب آٹے کا پیڑا
 
پہیلی نمبر 13

کالے کو جب آگ میں‌ ڈالا
لال ہوا تو اُسے نکالا
بس اُس کی شامت آئی
قسمت میں تھی خوب پٹائی

جوابلوہا
 
Top