وسیم

محفلین
سارے مفروضے خود ہی فرض کرنے میں ایسے مگن ہوئے کہ سمجھ بوجھ سے بھی گئے اور آنٹی کو بجائے "گھی نوش فرمانے " کہنے کے "چٹ کرنا "لکھ گئے ۔ خیر کوئی بات نہیں۔ سمجھ تو آتے آتے آتی ہے نا۔
اور ہاں بھون رہے تھے ہم چنے۔ اعتراض تب بنتا جب اس بھاڑ میں کسی دشمن کو جھونکا ہوتا ہم نے۔

ٹھنڈا پانی پئیں، گہرا سانس لیں، پھر آرام سے کرتی رہیں، جو بھی کرنا ہے۔ :)
 

محمد عبدالرؤوف

لائبریرین
ایک قافلہ کسی سفر پر جاتے ہوئے راستے میں کہیں پڑاؤ ڈالتا ہے تو دو آدمی آگ جلانے کے لیے لکڑیاں ڈھونڈنے نکلے تو انہیں ایک اشرفیوں سے بھری ہوئی تھیلی مل گئی تو انہوں نے سوچا کہ اسے فی الفور آپس میں بانٹ لیا جائے ورنہ کسی کو بھنک پڑی تو زیادہ حصے ہو جائیں گے لیکن جب انہوں نے اشرفیاں برابر برابر بانٹیں تو ایک اشرفی زیادہ نکلی ابھی وہ اسی ادھیڑ بن میں تھے کہ یہ اضافی اشرفی کون لے کہ اسی اثناء میں ایک اور آدمی آ دھمکا تو مجبوراً ایک بار پھر تمام اشرفی کو تقسیم کیا جانے لگا مگر اس بار تین حصوں میں۔ لیکن حیرت کا جھٹکا اس وقت لگا جب ایک بار پھر ایک اشرفی اضافی ہو گئی پھر یکے بعد دیگرے چھ آدمی آئے اور ہر بار اشرفیوں کے بٹوارے کے بعد ایک اشرفی زیادہ ہو جاتی لیکن جب ساتواں آدمی آیا تو تمام اشرفیاں برابر تقسیم ہو گئیں۔
کیا کوئی یہ بتا سکتا ہے کہ کل کتنی اشرفیاں ہوں گی؟
سید عاطف علی ، یاسر شاہ ، گُلِ یاسمیں
 
آخری تدوین:

علی وقار

محفلین
ایک قافلہ کسی سفر پر جاتے ہیں راستے میں کہیں پڑاؤ ڈالتا ہے تو دو آدمی آگ جلانے کے لیے لکڑیاں ڈھونڈنے نکلے تو انہیں ایک اشرفیوں سے بھری ہوئی تھیلی مل گئی تو انہوں نے سوچا کہ اسے فی الفور آپس میں بانٹ لیا جائے ورنہ کسی کو بھنک پڑی تو زیادہ حصے ہو جائیں گے لیکن جب انہوں نے اشرفیاں برابر برابر بانٹیں تو ایک اشرفی زیادہ نکلی ابھی وہ اسی ادھیڑ بن میں تھے کہ یہ اضافی اشرفی کون لے کہ اسی اثناء میں ایک اور آدمی آ دھمکا تو مجبوراً ایک بار پھر تمام اشرفی کو تقسیم کیا جانے لگا مگر اس بار تین حصوں میں۔ لیکن حیرت کا جھٹکا اس وقت لگا جب ایک بار پھر ایک اشرفی اضافی ہو گئی پھر یکے بعد دیگرے چھ آدمی آئے اور ہر بار اشرفیوں کے بٹوارے کے بعد ایک اشرفی زیادہ ہو جاتی لیکن جب ساتواں آدمی آیا تو تمام اشرفیاں برابر تقسیم ہو گئیں۔
کیا کوئی یہ بتا سکتا ہے کہ کل کتنی اشرفیاں ہوں گی؟
سید عاطف علی ، یاسر شاہ ، گُلِ یاسمیں
301
 

سید عاطف علی

لائبریرین
آپ نے اس کے لئے کیا طریقہ اختیار کیا؟ میں نے 60 کے multiples کے ذریعہ solve کیا تھا۔
یار میں پاکستانی ہوں سو ایکسیل سے جگاڑ کیا ۔ پروگرامنگ سے واسطہ چھوٹے تو برسہا برس ہو گئے ۔ میں نے 7 کے الٹرنیٹ پہاڑے پر ( یعنی 7-21-35-49-63 پر) پانچ کالمز میں ریمینڈر فنکشن اپلائی کیا () بالترتیب 2 3 4 5 اور 6 سے۔
=MOD(A1,2)
=MOD(A1,3)
=MOD(A1,4)
=MOD(A1,5)
=MOD(A1,5)
پہلا میچ جس پر سب ریمینڈرز "1" ملے وہ 301 تھا پھر 721 اور اس طرح علی ھذالقیاس۔۔۔
 
Top