قیصرانی

لائبریرین
ایک باپ نے اپنے تین بیٹوں کے لیے مرتے وقت ۱۷ اونٹ چھوڑے۔ اور وصیت نامے میں لکھ دیا کہ کون سا بیٹا کتنے اونٹ لے گا۔

جب وصیت نامہ کھولا گیا تو اس میں لکھا تھا کہ بڑا بیٹا آدھے اونٹ لے گا۔ منجھلا بیٹا کل تعداد کا تیسرا حصہ لے گا جبکہ سب سے چھوٹا بیٹا کل تعداد کا نوواں حصہ لے گا۔

بوجھنا یہ ہے کہ تینوں کے حصے میں کتنے کتنے اونٹ آئے؟
یہ وصیت تو کافی کنفیوزنگ ہے۔ یہ تو بتایا نہیں کہ بڑے بیٹے کو اونٹوں کا اگلا آدھا حصہ ملے گا کہ پچھلا آدھا :)
 
قیصرانی

لائبریرین
ویسے جواب یہ بنے گا کہ ایک بندے نے ایک اونٹ اپنی طرف سے ملایا تو کل تعداد ہو گئی اٹھارہ۔ بڑے کو نو ملے۔ منجھلے کو چھ اور سب سے چھوٹے کو دو۔ کل تعداد ہوئی سترہ۔ اب منصف اپنا اونٹ واپس لے جائے گا
 
شمشاد

یہی صحیح جواب ہے۔
 
قیصرانی

لائبریرین
ایک آدمی بینک میں چیک کیش کروانے گیا ۔ کیشئر کچھ کنفیوز تھا اس نے آدمی کو روپے اور پیسے آپس میں بدل کر دے دئیے۔
آدمی نے بینک سے باہر نکل کر ایک اخبار پچاس پیسے کا خریدا اور اپنی بقیہ رقم کو اُس چیک کی رقم کا تین گنا پایا ۔
ذرا بتایئے کہ وہ چیک کتنے کا تھا ؟
آپ شاید پہلی سطر میں یہ کہنا چاہ رہے ہیں کہ
کیشیئر نے چیک میں موجود روپے اور پیسے کی مقدار کو آپس میں بدل دیا۔ یعنی جتنے پیسے دینے تھے، کی جگہ روپے اور رپوں کی جگہ پیسے دے دیئے :)
 
سید عاطف علی

لائبریرین
آپ شاید پہلی سطر میں یہ کہنا چاہ رہے ہیں کہ
کیشیئر نے چیک میں موجود روپے اور پیسے کی مقدار کو آپس میں بدل دیا۔ یعنی جتنے پیسے دینے تھے، کی جگہ روپے اور رپوں کی جگہ پیسے دے دیئے :)
مثلاً اگر چیک پانچ روپے دس پیسے کاتھا تو ۔اس نے دس روپے پانچ پیسے دے دیئے۔
سوال بظاہر بہت آسان لگتا ہے ۔ لیکن ہے نہیں۔;)
 
غالباً چیک 18 روپے 56 پیسے کا ہوگا۔ اور کیشئیر نے 56 روپے 18 پیسے دیے۔ جس میں سے 50 پیسے کا اخبار نکالنے کے بعد جو رقم بچی وہ 55 روپے 68 پیسے ہیں جو 18 روپے 56 پیسے تین گناہ ہوتا ہے۔
 
سید عاطف علی

لائبریرین
غالباً چیک 18 روپے 56 پیسے کا ہوگا۔ اور کیشئیر نے 56 روپے 18 پیسے دیے۔ جس میں سے 50 پیسے کا اخبار نکالنے کے بعد جو رقم بچی وہ 55 روپے 68 پیسے ہیں جو 18 روپے 56 پیسے تین گناہ ہوتا ہے۔
زبردست ۔۔ غالباً نہیں یقیناً ۔۔۔کیوں کہ اس کا اور کوئی حل ممکن نہیں۔
 
سید عاطف علی

لائبریرین
غالباً چیک 18 روپے 56 پیسے کا ہوگا۔ اور کیشئیر نے 56 روپے 18 پیسے دیے۔ جس میں سے 50 پیسے کا اخبار نکالنے کے بعد جو رقم بچی وہ 55 روپے 68 پیسے ہیں جو 18 روپے 56 پیسے تین گناہ ہوتا ہے۔

اس کا حل (یعنی تفصیل ) اگر احباب کو پیش کریں تو دلچسپ ہو گا ۔۔۔ مجھے ایم ایس ایکسل کا استعمال کرنا پڑا تھا۔
شاید آپ کا طریقہ بہتر ہو۔
 
اس کا حل (یعنی تفصیل ) اگر احباب کو پیش کریں تو دلچسپ ہو گا ۔۔۔ مجھے ایم ایس ایکسل کا استعمال کرنا پڑا تھا۔
شاید آپ کا طریقہ بہتر ہو۔

نماز کا وقت ہونے لگا ہے۔ شام میں آکر تفصیلی طور پر لکھ دوں گا۔
 
سید عاطف علی

لائبریرین
معاویہ منصور بھائی ۔۔۔ میرے خیال میں ایسا نہیں ۔۔۔
لوجیکل سی بات ہے کہ اس چیک کی قیمت میں روپے اور پیسے دونوں سو سے کم ہیں ۔کیوں کہ اس کے بغیر کیش کے سویپ کر نے کی تک نہیں بنتی۔
یہ بات بھی دل کو لگتی ہے۔ میں نے اس لیے کہا تھا ہو سکتا ہے کسی اور حساب سے کوئی اور جواب بھی نکل ہی آئے۔ سو سے کم بھی تو آپشن وسیع ہے۔
 
Top