بارہویں سالگرہ بوجھو تو مانیں

نور وجدان

لائبریرین
اچھا سلسلہ شروع کیا ہے نور سعدیہ :)
شکریہ لاریب سس۔میری خواہش تھی آپ کی جانب سے بھی اسی سلسلے میں کوئی پیش قدمی ہوتی ۔۔۔۔۔۔۔۔
یہ تو بہت ہی انوکھی لڑی بنا ڈالی آپ نے۔ ایسے موضوع پر اس سے پہلے شائد ہی کبھی لڑی بنی ہو۔ انوکھے خیال پر بہت مبارکباد۔ :)
واہ ، آپ کی لڑیاں اپنی نوعیت کے لحاظ سے کافی اچھوتی ہیں ، مجھے اس لیے آپ سے داد پاکے بہت خوشی ہوئی
کیا روبوٹ اور سلجھے ہوئے ہونے میں کوئی تضاد ہے؟ :)
اور وہ دھاگہ قران فہمی کا نہیں، محض ایک کوئز ہے۔ :)
شُروع شُروع میں آپ کو میں نے روبوٹ سمجھا ، آپ کی کوئی ڈی پی بھی نہیں ، آپ کے انداز بھی ایسے تھے جیسے خودکار مشین کام کرتی ہے ، کبھی کبھی ڈر بھی کہ کہیں ڈانٹ ہی نہ دیں ۔۔آپ تو بہت اچھے ہیں ، کچھ بھی نہیں کہتے :) :) :)

نور سعدیہ شیخ بہت ہی منفرد اور زبردست دھاگے کا آغاز کیا ہے۔ شاندار

نینی بھیا ، شکریہ ،
یہ لڑی اپنی نوعیت کے اعتبار سے نہایت منفرد تھی، اصل مبارک باد کی حق دار تو آپ ہیں، نور :)

''تھی '' یعنی کہ۔۔۔۔۔۔۔۔۔اب نہیں ! لڑی کو جاری رکھیے ،میں بھی مزید پہلیاں دوں گی مگر محفلین بھی تو اپنی سی شرکت کیجئے نا
 

علی چشتی

محفلین
میرے خیال میں وہاں راحیل فاروق آنا چاہیئے تھا اس لیئے کیونکہ اکثر طویل دھاگے انہی کے ہوتے ہیں
بھائی جو سوال میں کوچہء ملنگاں کا ذکر ہے اور اس لڑی میں راحیل بھائی نے شرکت نہیں کی۔طویل لکھنے والے محفل میں اور بہت سے محفلین بھی ہیں ۔نیرنگ خیال بھائی،نمرہ بہنا،مریم افتخار بہنا اور دیگر محفلین
 
آخری تدوین:

نور وجدان

لائبریرین
ابھی راستے میں آتے ہوئے ایک جگہ ہم نے محمد خلیل الرحمٰن بھائی کو لڑکھڑاتے اور ہکلاتے ہوئے دیکھا کہ



خلیل بھائی کو صرف ہزار گھونٹ میں ہی اتنا نشہ ہوگیا ہے!!! یہ دیکھ کر میں نے شکر کیا کہ ابھی تک پانچسو سے تجاوز نہیں کیا اور ہوش و حواس میں ہوں۔:) لیکن اگر ان کی ہزار پیگ میں یہ حالت ہوگئی ہے تو جنہوں نے کنستر کے کنستر چڑھائے ہوئے ہیں ان کا کیا حال ہوتا ہوگا۔;)

عزیزامین اب تک کوئی ساڑھے تین ہزار پیگ چڑھا چکےہیں اور شائد اسی لئے اب پئے ہوئے طوطے کی طرح آنکھیں پھاڑ پھاڑ کر ادھر اُدھر دیکھتے پائے جاتے ہیں اور دھاگے کھول کھول کر پوچھنے کی نوبت آگئی ہے کہ بھائیو میرے علاوہ اور کون کون ہے یہاں۔:confused:

نایاب صاحب ان سے بھی زیادہ پونے چارہزار پیگ چڑھا چکے ہیں اسی لئے ٹائپنگ کرتے ہوئے انگلیوں پر اختیار نہیں رہا اور جملہ پورا ہونے سے پہلے ہی خود بخود اینٹر کا بٹن دب جاتا ہے۔ پہلے پہل تو ہم سمجھے کہ شائد یہ ہر بات اشعار میں کہنے کی کوشش کرتےہیں۔ پھر خیال مسترد کیا کہ نہیں شائد نثری شاعری کرتے ہیں۔ لیکن اب حقیقت کھلی کہ یہ فورم کے نشے کا اثر ہے۔:)

فاتح بھی اس نشے میں آگےبڑھتے نظر آتےہیں۔ البتہ اب ان کی آواز کے بھاری اور رعب دار ہونے کا پول کھل گیا۔ ظاہر ہے چھ ہزار پیگ پینے کے بعد ملکہ ترنم کی آواز تو نکلنےسے رہی۔:)

لیکن حیرت ہے محمد وارث بھائی پر کہ بارہ ہزار پیگ اب تک چڑھا چکے ہیں لیکن ان کے مراسلوں سے تو صحت مندی ہی عیاں ہوتی ہے۔ یا تو مراسلہ کرنے سے دو دن پہلے چھوڑ دیتے ہوں گے کہ بقائمی ہوش و حواس لکھ سکیں اور محفلین نایاب صاحب جیسے اثرات کو جان نہ پائیں۔ لیکن آفس میں کام کیسے کرتے ہوں گے یہ سوچنے کی بات ہے۔ محفل کا نشہ چوری چھپے آفس میں کرنے کا تو یہ ایک بار نشے کی حالت میں ہی یہیں کسی دھاگے میں اعتراف کر چکے ہیں۔ ایک ٹانگ میز کے نیچے رکھی ڈسٹ بن میں اور دوسری ٹیبل پر، سر کرسی کی پشت پر ڈھلکا ہوا، گود میں لیپ ٹاپ، اسکرین پر محفل اور یہ داد عیش دینے میں مصروف، اوپر سے باس کی کال آئی وارث ذرا اوپر آنا، دل ہی دل میں باس کو چار سنائیں تیرے۔۔۔۔ ابااااا۔۔۔ کا۔۔۔ نو۔کر ہوں کیا ۔۔۔ لیکن فون پر جی ی۔۔۔۔جی ی ی سر ابھ ابھی آآآ یاااا۔:)

الف عین تو وارث بھائی سے بھی ڈبل بیس ہزار ۔ اس عمر میں اتنا جگرا بڑی ہمت ہے۔لیکن پرانے دور کی خالص غذاوں کی وجہ سے ہے۔ البتہ اثر تو پھر بھی ہوہی جاتا ہے نا۔اصلاح سخن کرتے ہوئے دھیان ہی نہیں رہتا کہ کون اپنا جگری یار ہے اور کون نیا پنچھی۔ آنکھوں میں سرخ ڈورے ہیں اور کلام دیکھ رہے کسی یار محفل کا۔ نیا پنچھی سمجھ کر ٹھیک ٹھاک اٹھاخ پٹاخ کردی۔اب جو اصلاح آن لائن گئی تو یار محفل پیچ و تاب کھا کر رہ گیا۔ لیکن سمجھ گیا کہ بیس ہزار کے بعد یہ تو ہونا ہی تھا۔ البتہ اوپری دل سے بھرپور شکریہ ادا کردیا کہ سر یہی تو میں چاہتا تھا کہ کڑی جانچ کی جائے میرے کلام کی۔ اب جو آنکھوں کی سرخی دور ہوئی اور نام پہ نظر پڑی تو سٹپٹا گئے کہ ارے یہ کون زد میں آگیا۔ اب لگے محفل پر بہانے بنانے کہ ارے میاں تم تو جانتے ہی ہو میں کھرا آدمی ہوں اصلاح کرتے ہوئے لگی لپٹی نہیں رکھتا۔ لیکن اب یار غار کا سامنا کس منہ سے کریں۔ لہذا اگلے کئی دن تک محفل میں جھانکتے بھی نہیں۔ اب برقی کتابوں کا کام ہوتا ہے اور یہ ہوتے ہیں۔ اتنا کام کرتےہیں کہ لوگ حیران ہوجاتے ہیں کہ یہ آدمی ہے یا مشین۔ اب جو محفل سے دوری کے باعث نشہ چھٹتا ہے اور چاق و چوبند ہوجاتے ہیں تو پھر کبھی ذہن کو یکسانیت سے بچانے کے لئے محفل کا رخ کرتے ہیں اور پھر وہی سرخ ڈورے۔۔۔۔:)

لیکن نبیل بھائی کے کیا کہنے۔ چودہ ہزار!!! ہمیں حیرت اس پر ہے کہ بانئ محفل ہونے کے باوجود صرف چودہ ہزار۔ ان کی تو ہمارے حساب سے کوئی دو چار لاکھ تک نوبت پہنچنی چاہئے تھی۔ لیکن اس کمی کی وجہ غالبا یہ ہے کہ محفل کی صفائی ستھرائی اور جھاڑو پوچا کرنے میں ہی پورا دن نکل جاتا ہے تو نشہ کس وقت کریں۔ ان کے لئے اتنا ہی بہت ہے ۔ یہ بھولے بھٹکے سے جو ایک آدھ مراسلہ آجاتا ہے تو وہ بھی اس وجہ سے کہ ڈسٹنگ کرتے ہوئے کہیں کسی کا کوئی پیگ پڑا مل گیا تو چڑھا لیا ورنہ خود سے نیا پیگ نکالنے کی زحمت ہی نہیں کرتے۔ لیکن یہ کاہلی بھی اسی چودہ ہزار چڑھانے کا نتیجہ ہے ۔ اور یہ واحد مثال ہے کہ زیادہ چڑھانے کے نتیجے میں کمی آئی ہے۔:)

اب مجھے سمجھ آرہا ہے کہ زیک صاحب اتنے چاق و چوبند کیوں رہتے ہیں۔ ظاہر ہے انہوں نے عید کے چاند کی طرح سال میں ایک پیگ چڑھانا ہے اور اپنے کام سے لگ جانا ہے اسی لئے اکثر پہاڑوں پر جھولتے پھرتے پائے جاتےہیں۔ اسی طرح یہ بھی واحد مثال ہے کہ کم چڑھانے کے نتیجے میں آوارہ گردی کے شکار ہوگئے ہیں۔:)

اور ابن سعید بھائی! یقین نہیں آتا کہ ان سے آدھا گراف رکھنے والوں کی حالت غیر ہوچکی ہے تو یہ 43 ہزار کے بعد بھی اپنے پیروں پر کھڑے کیسے ہیں۔ لیکن اسکی وجہ جو میری سمجھ میں آئی ہے وہ یہ کہ ابھی تو آتش جوان ہے۔ اور جوانی کی ترنگ میں بڑا سٹیمنا ہوتا ہے۔ لیکن بالکل بچے ہوئے یہ بھی نہیں ہیں۔ ہاتھ کپکپانے لگےہیں۔ پوسٹ کرتے ہوئے حیرانگی کا اظہار کرنا ہے تو وہی اسمائلیز کی لسٹ میں سے سب سے پہلی ہنستی مسکراتی اسمائلی، اگر کسی کو لتاڑنا ہے تو بھی وہی، خفگی کا اظہار تو بھی وہی، اور تو اور اظہار تعزیت پر بھی وہی ۔ اور یہ علامت ہے ہاتھ کپکپانے کی۔ کہ ہمت کرکے اسمائلیز کا ٹیب تو کھول لیا ہے لیکن اب اسکرول کرنا کاردارد۔ لہذا سستی و کاہلی کاعظیم مظاہرہ کرتےہوئے پہلی پر ہی کلک کردیتے ہیں۔ اور یاداشت بھی متاثر ہونا شروع ہوگئی ہے اور ذہن اکثر منتشر رہتا ہے۔ کوئی کچھ پوچھ لے تو جواب ملتا ہے بھائی ابھی طبعیت بڑی عجیب سی ہورہی ہے ابھی کچھ لکھا تو حق ادا نہیں ہوپائے گا۔ سائل بیچارہ امید لگا بیٹھتا ہےکہ شائد اگلے دن تک طبعیت سنبھل جائے گی لیکن اسے کیا پتہ محفل کا نشہ یاداشت پر بھی اثر ڈال چکا ہے۔:)

اب شمشاد بھائ کو دیکھیں۔ کیا کوئی یقین کرسکتا ہے کہ ڈیڑھ لاکھ تک نوبت پہنچا کر بھی کوئی بندہ بچا رہ سکتا ہے۔ ناممکن۔ صرف نشہ ہی نشہ رہ جاتا ہے بندہ تو ختم ہوجاتا ہے۔ لیکن پھر یہ آئے دن اتنی چستی سے چاق و چوبند اندا ز میں اتنی پوسٹس کیسے ہورہی ہیں۔ ناقابل یقین۔ اس کی تو ایک ہی صورت ذہن میں آتی ہے کہ بہرحال یہ اب ڈیڑھ لاکھ پیگ پینے کے بعدکچھ پوسٹ کرنے کے قابل تو رہے نہیں ہوں گے۔ ہر وقت باکل ہی ٹُن رہتے ہوں گے۔ اور ایک بندہ ملازم رکھا ہوا ہوگا جو ان کی طرف سے پوسٹس کرتا رہتا ہوگا۔ یقین مانیں اس کے علاوہ کوئی صورت ہوہی نہیں سکتی۔ اور یہ انہوں نے مظہر کلیم سے سیکھا ہوگا۔ ساٹھ ساٹھ سال کے بوڑھے اپنے بچپن سے مظہر کلیم کی عمران سیریز پڑھتے چلے آرہے ہیں اور خود ختم ہونے کے قریب ہیں لیکن مظہر کلیم کی عمران سیریز ختم ہونے میں نہیں آرہی۔ وہ اسی طرح جوان ہے اور ہر ماہ ایک نیا ناول پیش کئے جارہا ہے۔ اسی طرح محفل پر سو سال کے بعد ہم میں سے صرف ایک بندہ اسی چابک دستی سے پوسٹ کررہا ہوگا۔ اور سو سال بعد یہ ہم آج کے محفلین کا ذکر کچھ اس انداز سے کرتے پائے جائیں گے، "ایک ہمارے مرحوم رانا بھائی ہوتے تھے۔۔۔۔۔" یا پھر یہ اسٹائل ہوگا "اللہ بخشے فاتح بھائی کی غزلیں کیا کمال کی ہوا کرتی تھیں۔۔۔":)

مرکزی خیال
ڈائری کا ایک ورق
27 جولائی 2049

آج ذہن پرانی یادوں کی جگالی کرتے ہوئے ماضی میں کہیں دور بھٹک گیا ۔ سبیل اس کی یوں بنی کہ سر شام ہی ٹی وی پر ایک مشاعرہ آرہا تھا جس میں ملک کے نامور شاعر فاتح الدین بشیر صاحب اپنا کلام سنا رہے تھے اور خوب داد سمیٹ رہے تھے۔ ہمیں وہ دن یاد آگئے جب فاتح صاحب نے ابھی نئی نئی شاعری شروع کی تھی اور ہم سے داد لیا کرتے تھے۔ بڑی محنت کی تھی ہم نے فاتح میاں کو اس مقام تک پہنچانے میں۔ اب یاد آتا ہے تو ابھی کل ہی کی بات لگتی ہے۔ انہیں شاعری کا شوق کیا ہوا ہماری شامت آگئی۔ ہر وقت اصلاح لینے کے لئے آگے پیچھے پھرا کرتے تھے۔ لیکن ہم نے بھی کبھی انکار نہیں کیا کہ نگاہ دوربین سے بھانپ گئے تھے کہ ان میں شاعری کے اچھے خاصے جراثیم ہیں کہیں ضائع نہ ہو جائیں۔ لیکن ان کی شاعری کو نکھارنے کے سفر میں بڑے بڑے کٹھن مرحلے بھی آئے۔ بس اوپر والے نے توفیق دی جو ہم نے اس جوہر کی تراش کرکے ایک اچھے شاعر کی صورت دی۔ کئی مرتبہ تو انکی حماقتوں سے انکا کیرئیر تباہ ہوتے ہوتے بچا اگر ہم بروقت معاملات سنبھال نہ لیتے تو آج کہیں نام بھی نہ ہوتا۔

ایک بار تو حد ہی کردی فاتح میاں نے۔ ایک مصرعہ ان کو بہت آیا ہوا تھا لیکن دوسرا سوجھتا نہ تھا۔ حسب روایت ہم سے مدد مانگی۔ ہم اس وقت ڈسکوری پر قطب جنوبی کے حوالے سے ایک ڈاکیومنٹری بڑے انہماک سے دیکھ رہے تھے بے دھیانی میں قطب جنوبی کا لفظ ہی منہ سے نکل گیا۔ بس پھر کیا تھا اندھا کیا چاہے دو آنکھیں فاتح میاں نے جھٹ دوسرے مصرعہ میں قطب شمالی کے ساتھ جڑ دیا ۔ اور پھر صبر بھی نہ کیا رات ہی رات میں دوستوں کی محفل میں شئیر بھی کردی۔ اب جو صبح اٹھ کر ہم نے دیکھا تو پریشان ہوئے کہ اب تو تدوین کا بھی وقت نہیں رہا۔ اب کیا ہوگا کہیں آغاز شباب میں ہی شاعرانہ کیرئیر ختم نہ ہوجائے ۔ ہم نے سوچا تیل دیکھیئے تیل کی دھار دیکھئے شائد کوئی راہ نکل آئے۔ اتنے میں دو تین دوستوں نے تعریف کردی بس جناب ہم نے بھی ڈونگرے برسا دیئے ہماری دیکھا دیکھی محفل کے منجھے ہوئے شاعر استادوں نے بھی داد دے ڈالی کہ بڑے استاد جی نے اگر داد دی ہے تو کچھ نہ کچھ تو ہوگا ہی۔ اصل میں قصور اس میں ان کا بھی اتنا نہیں بات ساری فرمابرداری کی ہے کہ ہمارے منہ سے اگر لگڑ بھگا بھی نکل جاتا تو بڑی عقیدت کا اظہار کرتے کہ استاد نے جو کچھ فرمایا ہے تو حکمت سے خالی تو نہ ہوگا کیا ہوا اگر ہماری سمجھ میں نہ آیا۔

ایسی لا ابالی کوئی ایک بار تو نہ کی ہوگی۔ کوئی دن نہ جاتا تھا جب ہمیں ان کی کسی بے تکی کاروائی کو سنبھالا نہ دینا پڑتا ہو۔ لیکن دوستی اور مروت ہم میں ایسی تھی کہ ماتھے پر شکن تک نہ لاتے تھے۔ ایسے ہی ایک بار کہیں سے ایک لفظ سن کر آگئے اور سر ہوگئے کہ ہمیں مطلب بتائیے فاحشہ کا۔ ہم نے سوچا ابھی کچی عمر ہے ۔ صحیح بتادیا تو کہیں خراب نہ ہوجائے اس لئے اصل مطلب تو نہ بتایا لیکن لوازمات کچھ اس طرح بے ترتیبی سے بتائے کہ کل کلاں کو اصل مطلب پتہ لگے تو ہمیں غلط بھی سمجھے اور اصل بھی نہ سمجھے۔ لیکن برا ہو اسکی شاعرانہ طبعیت کا کہ کوئی اور عنوان نہ ملا تو اسی پر غزل لکھ ماری۔ ہم نے دیکھا تو سمجھایا کہ میاں یہ کیا کردیا لوگ کیا کہیں گے۔ خدا لگتی کہتے ہیں اس پر تو کوئی داد کا مرض بھی نہ دے گا۔ کاہے کو خانہ اپنا خراب کرتے ہو۔ اب جو ہم نے تفصیل سے سمجھایا تو چہرے پر ہوائیاں اڑنے لگیں منتیں کرنے لگے کہ کوئی ترکیب نکالئے حضور ورنہ کہیں کا نہ رہوں گا۔ اس دل کی نرمی کا کیا کیجئے کہ پگھل گیا۔ پوری غزل غور سے پڑھی کہ شائد کسی سبیل رہائی ہو۔ تو نظر اپنے ہی ایک شعر پر جا ٹھہری جو فاتح میاں نے بغیر اجازت شامل کردیا تھا۔ بس پوری غزل میں وہی ایک شعر تھا جس کی تعریف کی جاسکتی تھی سو ہم نے سب سے پہلے جا کر اس شعر پر داد دے ڈالی۔ بس پھر کیا تھا داد کے انبار لگ گئے۔ فاتح میاں کوبھی اندازہ تھا کہ اس شعر کے علاوہ کوئی شعر داد کے قابل نہیں لیکن بہت ہی بھولے تھے فاتح میاں کہ محفل پر بھی اظہار کردیا کہ ہمیں پتہ تھا آپ کو یہی شعر پسند آئے گا۔

بس فاتح میاں سے کچھ ایسا تعلق ہوگیا تھا کہ صرف شاعری میں ہی نہیں عام اخلاقی تربیت میں بھی ہمارا بہت ہاتھ تھا ورنہ تو آج پتہ نہیں کہاں ہوتے۔ ہمارے محلہ سے دو تین کوس کے فاصلے پر ایک محلہ بنام کوچہ ملنگاں تھا۔ جہاں بھانت بھانت کے چرسی موالی جمع ہوکر ڈیرا جمائے رکھتے تھے۔ ہم اکثر فاتح میاں کو اس طرف سے گزرنے سے منع کرتے تھے کہ بری صحبت کا اثر ہوتےدیر نہیں لگتی۔ لیکن پتہ نہیں کس کے کہنے میں آکر وہاں اُٹھنا بیٹھنا شروع کردیا۔ ہم نے بہتیرا سمجھایا کہ میاں یہ شرفا کا طریق نہیں لوگ کیا کہیں گے۔ لیکن ہر بار ایک ہی جواب ہوتا کہ ہم کوئی ساتھ شامل تھوڑا ہی ہوتے ہیں بس گپ شپ تک رہتے ہیں۔ لیکن ہمیں پتہ تھا کہ صحبت کا اثر ہوکر ہی رہے گا۔ آخر وہی ہوا کہ ایک دن وائن ہاوس جا پہنچے اور بوتل کا مطالبہ کردیا۔ وہاں تو بکتی ہی بوتلیں تھیں کاونٹر بوائے نے ایک نکال کر رکھ دی لیکن کوچہ ملنگاں میں شرط لگا کر آئے تھے کہ ہم بڑی پیتے ہیں اس لئے اڑ گئے کہ ہمیں تو وہ چاہئے جو دروازے پر رکھی ہے۔ بار والوں نے بہترا سمجھایا کہ بھائی وہ بیچنے کی نہیں صرف شوپیس کے طور پر ہے لیکن کہاں مانتے تھے۔ تنگ آکر بار کے مالک نے کہ ہماری بڑی عزت کرتا تھا ہمیں فون گھمادیا کہ بھائی آپ ہی آئیے گا تو کچھ ہوگا۔ ہم بھاگم بھاگ پہنچے بڑا سمجھایا کہ میاں یہ بڑی بوتل بکنے کی نہیں۔ آخر چار بندوں سے وہ بوتل اُٹھوا کر الٹی کرکے دکھائی کہ دیکھو اس کے اندر کچھ بھی نہیں تو پھر کہیں جوش ٹھنڈا ہوا۔ ہم نے بارمین کے کان میں کہا کہ ایک صاف بوتل میں اورنج جوس بھر کر سیل کرکے دے دو۔ وہ ہم نے فاتح میاں کو پکڑائی اور گھسیٹتے باہر لے چلے۔ بار بار مڑ کر بڑی بوتل کو دیکھتے کہ شائد ہم نے انہیں الو بنادیا ہے لیکن کیا کرتے اپنے سامنے کیسے عزیز کو خراب ہوتے دیکھ سکتے تھے۔

بس کیا کیا بتائیں۔ کیا کیا دکھ نہیں جھیلے فاتح میاں کو اس مقام تک پہنچانے میں۔ آخر ہماری محنت رنگ لائی اور آج وہ کافی سمجھدار ہوگیا ہے اور شاعری میں بھی اصلاح کی ضرورت کچھ ایسی خاص محسوس نہیں ہوتی۔ البتہ ہماری عزت بہت کرتا ہے جانتا ہے کہ جو کچھ ہے ہماری ہی وجہ سے ہے۔ آج کے مشاعرے میں بھی فون کرکے بہت اصرار سے بلایا تھا مگر اب طبعیت گھبراتی ہے۔ بس فاتح میاں جہاں رہو خوش رہو۔​
 
آخری تدوین:
۳. ہمارے درمیان ایک ایسے محفلین بھی موجود جن کی تحاریر طویل ترین ہوتی ہیں! پوچھ گچھ پر معلوم ہوا کہ وہ طالب علموں کو تھیسز اور مقالے لکھ کے دیا کرتے تھے ، ایسا بھلے وہ ہمدردی میں کرتے تھے مگر پیسے بھی لیا کرتے تھے ۔ :):cool: محفلین و منتظمین ان کے طویل چوڑوں مقالوں سے بے پناہ عاجز آگئے ناچار انہوں نے انکی چائے میں نشہ ملا دیا:LOL::ROFLMAO: تاکہ لکھنے کے دوران چائے پیتے پیتے مدہوش ہوجائیں ، مگر یہ بڑے ذہین ہیں:cool: ، نشے کا الٹا اثر ان پر ایسا ہوا ان کو تمام محفلیں پر نشئی ہونے کا گمان ہونے لگا ، اس لیے انہوں نے بعد نشے کے محفلین کی لکھت پر کیا کیا اثر رونما ہوتا ہے ، لکھا ! ایسا لکھا کہ عش عش کر اٹھے سب :barefoot:، سو سب مجبوراً ان کے لمبے لمبے کالمز کو پڑھتے ہیں تاکہ مزید یہ کسی کو نشئی ہونے کا الزام نہ دے دیں ۔ ان کے زیر اثر محفل کے مایہ ناز شاعر کی تربیت ہوئی نا صرف اشعار کی اصلاح کی بلکہ ۔۔۔۔۔۔۔۔ ! کوچہ ملنگاں میں نشہ کرتے پائے گئے تھے ، اس کوچے کی لت سے بھی بچایا:):) ! ۔ بوجھیں تو مانیں ، ساتھ ہی ان کے جاری کردہ ایسے سلاسل بھی ڈھونڈیں ۔۔۔ وہ شریک کرنا اس دھاگے میں لازم ہے
محمد خلیل الرحمٰن سر اس کا جواب بات فاتح بھائی ہے یا راحیل فاروق بھائی۔آپ علی چشتی بھائی کو مطمین کر دیں۔
 

نور وجدان

لائبریرین
جی مرحلہ آن پُہنچا ہے دوسرے سیگمنٹ کے ، چونکہ محفلین کی کثیر تعداد اس میں حصہ لینے سے قاصر ہے اس لیے ہم نیکسٹ راؤنڈ کے لیے سب حصہ لینے کے اہل قرار پائے ہیں ۔ اگلا راؤنڈ اس سے مشکل ، فیصلہ کُن ہوسکتا ہے ۔ اس میں محفلیں کے علاوہ ، محفل اور کچھ سلسلوں کو بھی زیرِ گفتگو لایا جائے گا۔ دل تھام کے رکھیں اور مسکراتے ہوئے سوالات کو سنیے ، سوچیے اور جواب دیجیے

1۔محفل کے چند سدا بہاری سلسلے بتایے ،جن کے ختم ہونے کے امکانات کی امید بھی نہیں ہے ۔ ساتھ میں جن حضرات نے ان کی ابتدا کی ، ان کے متعلق بھی بتایے ، یاد رہے کہ سلسلوں کی کم سے کم تعداد3 جبکہ زیادہ سے زیادہ مرضی پر منحصر ہے ۔ محفلیں اپنے علم کے مطابق بتائیں گے ، اس سوال کا جواب بہت ہی آسان ہے

:)------------------------ نام اور سلسلے -----------------------------------------(y)
2۔ ایسے محفلین جن کو سمندری جانور اس حد تک مرغوب ہے ، انہوں نے باقاعدہ اپنی تحقیق اس جانور کی متعلق پیش کی ، جس کو بیحد سراہا گیا ، یقیناً درسی کتب میں بھی اسکو شامل کیے جانے کا امکان ہے ، ان کا نام اور سلسلہ بتایے
:)------------------------ نام اور سلسلہ-----------------------------------------(y)


3۔حشرات الارض پر مزید تحقیق سابقہ مذکور محفلین کو دیکھتے ہوئے ، ایسے ہی کسی اور محفلین نے بھی کی ، ان کا یادگار خط غالب سے تو مقابلہ نہیں کرتا مگر بہت ہی مزیدار ہے ، ان کا نام اور دھاگہ دونوں بتایے

:)----------------------- نام اور سلسلہ-----------------------------------------(y)

4۔ان محفلین کا نام بتایے جن کا شریک کردہ کلام اک فلم کا سپر ہٹ گانا بنا ہے(شاید اس سال کسی فلم میں ) ، ساتھ ہی ساتھ میں اس لڑی کو بھی شریکِ محفل کیجئے

:)------------------------نام اور دھاگہ -----------------------------------------(y)

5۔ایسے محفلین کا نام بتایے جنہوں نے پاک امریکہ تعلقات کو بہت سادہ اور سلیس انداز میں سمجھا کے بتایا ، ان کے اتنے موثر طریقے سے سمجھانے کے بعد کسی کو سیاست مشکل نہیں لگے مزید براں انہوں سیاسی لوٹوں پر اپنا کلام بھی شریک کیا ہے ، ان کے جاری دونوں دھاگوں کو بھی یہاں لنک کریں

:)------------------------نام ٓۤ اور سلسلہ-----------------------------------------(y)

فی الحال اتنا ہی -----------امید ہے باقی محفلین اپنے شوق کے مطابق اس میں حصہ ڈالیں گے ۔۔۔۔۔۔
 

فرقان احمد

محفلین
2۔ ایسے محفلین جن کو سمندری جانور اس حد تک مرغوب ہے ، انہوں نے باقاعدہ اپنی تحقیق اس جانور کی متعلق پیش کی ، جس کو بیحد سراہا گیا ، یقیناً درسی کتب میں بھی اسکو شامل کیے جانے کا امکان ہے ، ان کا نام اور سلسلہ بتایے
امجد میانداد ۔۔۔ غالباً ۔۔۔ !!! سلسلہ نامعلوم
شبہ قیصرانی پر بھی ہے ویسے!
 

La Alma

لائبریرین
1۔محفل کے چند سدا بہاری سلسلے بتایے ،جن کے ختم ہونے کے امکانات کی امید بھی نہیں ہے ۔ ساتھ میں جن حضرات نے ان کی ابتدا کی ، ان کے متعلق بھی بتایے ، یاد رہے کہ سلسلوں کی کم سے کم تعداد3 جبکہ زیادہ سے زیادہ مرضی پر منحصر ہے ۔ محفلیں اپنے علم کے مطابق بتائیں گے ، اس سوال کا جواب بہت ہی آسان ہے

:)------------------------ نام اور سلسلے ---------​
آسان سوال کا جواب میں دے دیتی ہوں
بچوں کی باتیں ...ان ہی سے (جاسمن )
ا،ب،پ ۔۔۔کھیل 62 (وجی )
محفل کی بارہ دری (مقدس)
 

لاریب مرزا

محفلین
جی مرحلہ آن پُہنچا ہے دوسرے سیگمنٹ کے ، چونکہ محفلین کی کثیر تعداد اس میں حصہ لینے سے قاصر ہے اس لیے ہم نیکسٹ راؤنڈ کے لیے سب حصہ لینے کے اہل قرار پائے ہیں ۔ اگلا راؤنڈ اس سے مشکل ، فیصلہ کُن ہوسکتا ہے ۔ اس میں محفلیں کے علاوہ ، محفل اور کچھ سلسلوں کو بھی زیرِ گفتگو لایا جائے گا۔ دل تھام کے رکھیں اور مسکراتے ہوئے سوالات کو سنیے ، سوچیے اور جواب دیجیے

1۔محفل کے چند سدا بہاری سلسلے بتایے ،جن کے ختم ہونے کے امکانات کی امید بھی نہیں ہے ۔ ساتھ میں جن حضرات نے ان کی ابتدا کی ، ان کے متعلق بھی بتایے ، یاد رہے کہ سلسلوں کی کم سے کم تعداد3 جبکہ زیادہ سے زیادہ مرضی پر منحصر ہے ۔ محفلیں اپنے علم کے مطابق بتائیں گے ، اس سوال کا جواب بہت ہی آسان ہے

:)------------------------ نام اور سلسلے -----------------------------------------(y)
2۔ ایسے محفلین جن کو سمندری جانور اس حد تک مرغوب ہے ، انہوں نے باقاعدہ اپنی تحقیق اس جانور کی متعلق پیش کی ، جس کو بیحد سراہا گیا ، یقیناً درسی کتب میں بھی اسکو شامل کیے جانے کا امکان ہے ، ان کا نام اور سلسلہ بتایے
:)------------------------ نام اور سلسلہ-----------------------------------------(y)


3۔حشرات الارض پر مزید تحقیق سابقہ مذکور محفلین کو دیکھتے ہوئے ، ایسے ہی کسی اور محفلین نے بھی کی ، ان کا یادگار خط غالب سے تو مقابلہ نہیں کرتا مگر بہت ہی مزیدار ہے ، ان کا نام اور دھاگہ دونوں بتایے

:)----------------------- نام اور سلسلہ-----------------------------------------(y)

4۔ان محفلین کا نام بتایے جن کا شریک کردہ کلام اک فلم کا سپر ہٹ گانا بنا ہے(شاید اس سال کسی فلم میں ) ، ساتھ ہی ساتھ میں اس لڑی کو بھی شریکِ محفل کیجئے

:)------------------------نام اور دھاگہ -----------------------------------------(y)

5۔ایسے محفلین کا نام بتایے جنہوں نے پاک امریکہ تعلقات کو بہت سادہ اور سلیس انداز میں سمجھا کے بتایا ، ان کے اتنے موثر طریقے سے سمجھانے کے بعد کسی کو سیاست مشکل نہیں لگے مزید براں انہوں سیاسی لوٹوں پر اپنا کلام بھی شریک کیا ہے ، ان کے جاری دونوں دھاگوں کو بھی یہاں لنک کریں

:)------------------------نام ٓۤ اور سلسلہ-----------------------------------------(y)

فی الحال اتنا ہی -----------امید ہے باقی محفلین اپنے شوق کے مطابق اس میں حصہ ڈالیں گے ۔۔۔۔۔۔
یہ سوالات تو واقعی مشکل ہیں۔ ان کے جوابات یا تو پرانے محفلین دے سکتے ہیں یا وہ محفلین جنہوں نے اچھی خاصی محفل گردی کی ہو۔ :)
 

فرقان احمد

محفلین
3۔حشرات الارض پر مزید تحقیق سابقہ مذکور محفلین کو دیکھتے ہوئے ، ایسے ہی کسی اور محفلین نے بھی کی ، ان کا یادگار خط غالب سے تو مقابلہ نہیں کرتا مگر بہت ہی مزیدار ہے ، ان کا نام اور دھاگہ دونوں بتایے
نیرنگ خیال ۔۔۔ شک ان پر ہی ہے ہمیں! سلسلہ نامعلوم۔
 
2۔ ایسے محفلین جن کو سمندری جانور اس حد تک مرغوب ہے ، انہوں نے باقاعدہ اپنی تحقیق اس جانور کی متعلق پیش کی ، جس کو بیحد سراہا گیا ، یقیناً درسی کتب میں بھی اسکو شامل کیے جانے کا امکان ہے ، ان کا نام اور سلسلہ بتایے
:)------------------------ نام اور سلسلہ-----------------------------------------(y)
غالباً شاہ صاحب کا ذکر ہے۔ سلسلے کا نہیں معلوم۔
 
1- ادب دوست (ایک کیفیت نامے میں سب سے پہلے انہوں نے آموں کی آمد کا ذکر کیا تھا)۔
2- ادب دوست اور ایچ اے خان
3- محمد احمد
شاعروں کا ڈوپ ٹیسٹ - از - محمد احمدؔ
کوچۂ آلکساں
4- ابن سعید
5- حسن محمود جماعتی
6- نبیل
7- فرخ منظور
8- نیرنگ خیال
9- امجد علی راجا
10- نایاب
کونے میں Roll کر کے ٹکائے گئے تھے ہم
یکدم پھر ایک "نور" نے Unroll کر دیا

اوقات کچھ نہیں مری "عدنان اکبری"
" تم نے خرید کر ہمیں انمول کر دیا "

مریم کے ذکر سے ہی تو رتبہ ملا مجھے
مٹی کے تیل سے مجھے پٹرول کر دیا​
 

نور وجدان

لائبریرین
اس مشکل سیگمنٹ کو friendly call کے ذریعے پورا کیجیے ....تابش بھائی جیسا کہ کافی محفل گردی کرچکے ہیں، جواب کے قریب قریب ہیں ...... خود پہ بھروسہ کریں
......
 
Top