بولڈ نسخ فانٹ

علوی امجد

محفلین
چند دن قبل ہمارے ایک دوست کو ایک پوسٹر کی ہیڈنگ کے لئے ایک فانٹ درکار تھا۔ مجھ سے انہوں نے فرمائش کی تو انکار نہ کرسکا۔ گرچہ عرصہ دراز سے فانٹ ڈیویلپمنٹ سے دوری ہے اور بہت کم وقت ملتا ہے کہ اس پر کام کیا جاسکے لیکن دوست کو ناراض بھی نہ کیا جاسکتا تھا۔ اس لئے پہلے تو ویپ پر ڈھونڈا تو کوئی خاص کامیابی نہ ہوئی۔ چنانچہ آخر میں خود بنانے کی سعی کی ۔ سادہ نسخ بولڈ فانٹ کی موٹائیوں اور گولائیوں پر کام کرکے انہیں کچھ بہتر بنایااور ساتھ ہی کئی الفاظ کی اشکال کو دوبارہ سے بناکر انہیں اپنے پاکستانی اردو اسلوب کا روپ دے۔ دو دن کی محنت کے بعد فانٹ ایک بہتر شکل اختیار کرتا چلا گیا۔
ہمارے دوست تو خوش ہوگئے کہ ان کا پوسٹر تو بن گیا لیکن بہت عرصے سے فانٹ سازی سے دور ہونے کے باعث مجھے نہیں آئیڈیا کہ اس طرح کا فانٹ بن چکا ہے یا نہیں ؟ اگرنہ بنا ہو تو سوچ رہا ہوں کہ اس پر مزید کام کرکے ایک مکمل فانٹ کو افادہ عام کے لئے ریلیز کردیا جائے۔ آپ کے مشورے سے اس پر مزید کام کی راہ متعین ہوسکے گی۔
Sample2.jpg

Sample.jpg

Sample.jpg.html]
 
آخری تدوین:

جاسم محمد

بالکل جناب کیوں نہیں۔
 
علوی امجد

محفلین
آج اس فانٹ پر مزید کچھ کام کیا۔ اعراب کے ٹیبل کو درست کرنے کے علاوہ کچھ اوپن ٹائپ فیچرز کو شامل کیا گیا۔ابھی چند الفاظ کی اشکال سے میں مطمئن نہیں ہوں۔ ان کے لئے اپنے بڑے بھائی سے اصلاح کی درخواست کی ہے۔ انشاء اللہ وہ ٹھیک ہونے کے بعد فانٹ کی شکل مزید بہتر ہوجائے گی۔

Sample-3.jpg
 
الف نظامی

لائبریرین

بہت اعلیٰ۔ اگر ممکن ہو تو اس فونٹ کو قرآنی متن کے لیے آپٹمائز کیجیے۔ یعنی قرآنی آیات کو اس فونٹ کی مدد سے رینڈر کیجیے اور اغلاط ملنے پر ان کی تصحیح۔ حتی کہ پورا قرآنی متن اس فونٹ کی مدد سے رینڈر کر کے چیک کر لیا جائے۔
 
یقینانظامی صاحب! آپ کی تجویزبہت اچھی ہے۔ اگرچہ فانٹ کے آغاز پر شائد میرا اس طرف خیال نہ تھا۔ لیکن کل جب اس فانٹ کو میں نے قرآن پاک کی ایک آیت پر اپلائی کرکےدیکھا تو اس کا رزلٹ بہت عمدہ آیا۔ انشاء اللہ اس فانٹ میں قرآن پاک کے متن، اعراب اور رموز و اوقاف کی پوری سپورٹ شامل ہوگی تاکہ ایک مکمل نسخ فانٹ بن سکے۔
 
ماشاء اللہ ، بہت خوب! اللہ تعالی آپ کو جزائے خیر عطا فرمائے۔
 
یاسر حسنین

محفلین
بہت ہی عمدہ فونٹ ہے۔ کم از کم میری نظروں سے ایسا نسخ فونٹ نہیں گزرا۔ اور امید ہے کہ بہت جلد دیکھنے کو ملے گا۔
ایک سوال ہے کہ جو تصویر جسٹیفکیشن کے ساتھ دی ہے اس میں یہ جسٹیفائی کرنے پر خود بخود کشیدہ ہو جاتا ہے؟
 
جی ، ایم ایس ورڈ کے فل جسٹی فائی آپشن کے ساتھ نمونہ حاضر ہے۔

Justification1.jpg
 
علوی امجد

محفلین
اور اگر فل جسٹی فائی نہ بھی استعمال کرنا چاہیں تو "تطویل " کے کیریکٹرز کے ذریعے الفاظ کو جتنا مرضی آئے لمبا کرلیں۔

Tatweel.jpg
 
جاسم محمد

محفلین
اور امید ہے کہ بہت جلد دیکھنے کو ملے گا۔
انشاء اللہ اس فانٹ میں قرآن پاک کے متن، اعراب اور رموز و اوقاف کی پوری سپورٹ شامل ہوگی تاکہ ایک مکمل نسخ فانٹ بن سکے۔
یعنی کہ لمبا پروگرام ہے۔
 
علوی امجد

محفلین
یعنی کہ لمبا پروگرام ہے۔

جب ایک نیک کام کا ارادہ کرہی چکے ہیں تو کیوں نہ ایک مکمل فانٹ جو کہ ہر قسم کی تحریر کے لئے موزوں ہو بنایا جائے جو مدتوں چلے ورنہ نسخ فانٹس تو سینکڑوں کی تعداد میں دستیاب ہیں۔ فانٹ میں کوئی انفرادیت ہو تو چلتا ہے ورنہ کس نے استعمال کرنا ہے۔دوسرا فانٹ سازی میرا شوق ہے ، کاروبار نہیں اس لئے جتنا وقت فرصت میں دستیاب ہوگا وہ میں اس کو مکمل کرنے میں لگاوں گا۔کچھ آنکھوں کی تکالیف بھی راستے میں حائل ہیں ، لیکن اپ فکر نہ کریں ۔ اللہ تعالیٰ نے مجھے تین قرآنی نسخ فانٹس کو مکمل کرکے ریلیز کرنے کی سعادت نصیب کی ہے اس لئے اس کی پروگرامنگ اتنا وقت نہیں لے گی۔ صرف الفاظ کی اشکال مکمل ہوجائیں تو فانٹ تقریبا مکمل ہے۔ آپ یقین کریں کہ صرف "ے" کی شکل بنانے اور مختلف الفاظ کے جوڑوں کے ساتھ ایڈجسٹ کرنے میں دو ہفتے لگ گئے اور ابھی بھی میں ا س سے مطمئن نہیں۔
 
اللہ تعالی آپ کی آنکھوں کی تکلیف دور فرمائے۔
ایک بات یہ فرمائیے کہ اردو اور عربی حروف کی یونیکوڈ قدریں مختلف ہیں تو قرآنی آیات کو عربی یونیکوڈ قدروں کے ساتھ سپورٹ کیا جائے گا یا اردو یونیکوڈ قدروں کے ساتھ یا دونوں بیک وقت استعمال کی جا سکیں گی؟
متعلقہ:
حرفی قدر مبدل
 
جی ہاں، یونی کوڈ میں کچھ الفاظ کی قدروں میں مسائل اٹھتے ہیں۔ جیسے "ک"،" ہ" اور" ی"۔ عربی کی بورڈز میں "ک" کی یونی کوڈ ویلیو U+0643 ہے جبکہ ہمارے فونیٹک کی بورڈ زمیں عموما یہ ویلیو U+0649 استعمال ہوتی ہے۔ جس کی وجہ سے اکثر قرآن پاک کے الفاظ کی نیٹ یا کسی اور ذریعے سے کٹ پیسٹ کی گئی تحریر میں فرق آجاتا ہے۔اس کے علاوہ "ک" یونی کوڈ میں U+06AA پر بھی دستیاب ہے جو اکثر سندھی زبان میں لمبے شکل میں لکھے جانے والے "ک" کی لئے استعمال ہوتی ہے۔ عربک پریزینٹشن یونی کوڈ چارٹس A اور B ، جو عموما لیگیچرز کے لئے ہیں وہاں بھی U+FB8E اور U+FED9پر " ک "موجود ہے۔

اسی طرح "ی" کی ویلیو U+064 ہے۔ جبکہ فارسی کی بورڈ پر اکثر اس کی ویلیو U+06CC ہوتی ہے۔ جبکہ پشتو اور سندھی میں یہی ویلیو U+06CD استعمال ہوتی ہے۔ یہی مسائل "ہ" کے ساتھ بھی ہیں۔ جہاں اس کی اردو کی قدر U+06C1، عربی میں U+0647 اور بعض جگہوں پر U+06D5 بھی استعمال ہوتی ہے۔

چونکہ یہ مسائل مجھےپہلے بنائے گئے فانٹس جیسے نور قرآن اور المصحف فانٹس میں بھی آئے تھے تو اس کا حل موجود ہے اس لئے اس فانٹ میں ایسا کوئی ایشو نہیں آئے گا۔ صرف رموز و اوقاف کی قدروں کو سٹینڈرائزڈ کرنا پڑے گا تاکہ دیگرقرآنی فانٹس کی قدروں کے ساتھ مطابقت پیدا ہو۔
 
علوی امجد

محفلین
رموز و اوقاف کی اسٹینڈرڈائزڈ کرنے کے لئے ،جہاں تک مجھے یاد پڑتا ہے اس فورم پر پہلے کوئی لڑی کھولی جاچکی ہے۔ تلاش کرتا ہوں شائد مل جائے۔ ماضی میں جوفانٹس میں نے بنائے تھے ان کے میں کچھ رموز و واوقاف کی قدریں یونی کوڈ چارٹس میں نہیں تھیں۔ اس لئے اس کو خصوصی قدروں میں شامل کیا گیا تھا لیکن بعد کے فانٹس کے خالقین نے کچھ مختلف قدریں استعمال کی تھیں جس کی وجہ سے قرآنی متن کو مختلف فانٹس میں تبدیل کرنا مشکل ہوگیا تھا۔ اب دیکھنا پڑے گا کہ موجود یونی کوڈ چارٹس ورزن 0۔1۔12 میں کونسی قدریں شامل ہوئی ہیں تاکہ ان کو استعمال کیا جاسکے۔
 
الف نظامی

لائبریرین
جی ہاں، یونی کوڈ میں کچھ الفاظ کی قدروں میں مسائل اٹھتے ہیں۔ جیسے "ک"،" ہ" اور" ی"۔ عربی کی بورڈز میں "ک" کی یونی کوڈ ویلیو U+0643 ہے جبکہ ہمارے فونیٹک کی بورڈ زمیں عموما یہ ویلیو U+0649 استعمال ہوتی ہے۔ جس کی وجہ سے اکثر قرآن پاک کے الفاظ کی نیٹ یا کسی اور ذریعے سے کٹ پیسٹ کی گئی تحریر میں فرق آجاتا ہے۔اس کے علاوہ "ک" یونی کوڈ میں U+06AA پر بھی دستیاب ہے جو اکثر سندھی زبان میں لمبے شکل میں لکھے جانے والے "ک" کی لئے استعمال ہوتی ہے۔ عربک پریزینٹشن یونی کوڈ چارٹس A اور B ، جو عموما لیگیچرز کے لئے ہیں وہاں بھی U+FB8E اور U+FED9پر " ک "موجود ہے۔

اسی طرح "ی" کی ویلیو U+064 ہے۔ جبکہ فارسی کی بورڈ پر اکثر اس کی ویلیو U+06CC ہوتی ہے۔ جبکہ پشتو اور سندھی میں یہی ویلیو U+06CD استعمال ہوتی ہے۔ یہی مسائل "ہ" کے ساتھ بھی ہیں۔ جہاں اس کی اردو کی قدر U+06C1، عربی میں U+0647 اور بعض جگہوں پر U+06D5 بھی استعمال ہوتی ہے۔

چونکہ یہ مسائل مجھےپہلے بنائے گئے فانٹس جیسے نور قرآن اور المصحف فانٹس میں بھی آئے تھے تو اس کا حل موجود ہے اس لئے اس فانٹ میں ایسا کوئی ایشو نہیں آئے گا۔ صرف رموز و اوقاف کی قدروں کو سٹینڈرائزڈ کرنا پڑے گا تاکہ دیگرقرآنی فانٹس کی قدروں کے ساتھ مطابقت پیدا ہو۔
بہت شکریہ!
کیا عربی میں چھوٹی ہ موجود ہے یا بڑی ھ ہی ہرجگہ استعمال ہوتی ہے؟
 
علوی امجد

محفلین
اس کا بہتر جواب تو کوئی عربی زبان کا ماہر ہی دے سکتا ہے لیکن میرے ناقص علم کے مطابق یونی کوڈ میں جو عربی "ہ" 0647 پر ہے وہ "ھ" ہے جس کو "ہا' کی شکل کہا گیا ہے۔ جبکہ 06C1 پر موجود "ہ" کو اردو "ہ" کہا جاتا ہے۔ عموما عربی میں ہم نے دیکھا ہے کہ "ہ" کی انفرادی شکل اسی طرح گول "ہ" لکھی جاتی ہے لیکن اس کی ابتدائی اور درمیانی اشکال "ھ" اور اختتامی شکل "ہہ" کے انداز میں ہوتی ہے۔ جبکہ ہم اردو میں "ہ" اور "ھ" کو علیحدہ علیحدہ اشکال اور مختلف صوتی آواز کے ساتھ استعمال کرتے ہیں۔ اگرہندوستان و پاکستان میں دستیاب لکھے گئے قرآن پاک کے رسم الخط کو دیکھا جائے تو پتہ چلتا ہے کہ اس میں "ہ" اور "ھ" کی دونوں اشکال استعمال ہورہی ہیں۔ جو ہمارے اور عرب ممالک کے نسخ فانٹس میں بہت بڑا فرق ہے۔
 
Top