علوی امجد
محفلین
چند دن قبل ہمارے ایک دوست کو ایک پوسٹر کی ہیڈنگ کے لئے ایک فانٹ درکار تھا۔ مجھ سے انہوں نے فرمائش کی تو انکار نہ کرسکا۔ گرچہ عرصہ دراز سے فانٹ ڈیویلپمنٹ سے دوری ہے اور بہت کم وقت ملتا ہے کہ اس پر کام کیا جاسکے لیکن دوست کو ناراض بھی نہ کیا جاسکتا تھا۔ اس لئے پہلے تو ویپ پر ڈھونڈا تو کوئی خاص کامیابی نہ ہوئی۔ چنانچہ آخر میں خود بنانے کی سعی کی ۔ سادہ نسخ بولڈ فانٹ کی موٹائیوں اور گولائیوں پر کام کرکے انہیں کچھ بہتر بنایااور ساتھ ہی کئی الفاظ کی اشکال کو دوبارہ سے بناکر انہیں اپنے پاکستانی اردو اسلوب کا روپ دے۔ دو دن کی محنت کے بعد فانٹ ایک بہتر شکل اختیار کرتا چلا گیا۔
ہمارے دوست تو خوش ہوگئے کہ ان کا پوسٹر تو بن گیا لیکن بہت عرصے سے فانٹ سازی سے دور ہونے کے باعث مجھے نہیں آئیڈیا کہ اس طرح کا فانٹ بن چکا ہے یا نہیں ؟ اگرنہ بنا ہو تو سوچ رہا ہوں کہ اس پر مزید کام کرکے ایک مکمل فانٹ کو افادہ عام کے لئے ریلیز کردیا جائے۔ آپ کے مشورے سے اس پر مزید کام کی راہ متعین ہوسکے گی۔

آخری تدوین: