بِکھرے موتی

سیما علی

لائبریرین
انسان جب اللّٰه کے غضب سے ڈر کر اُس کی
‏طرف رجوع کرتا ہے تو اللّٰه اُسے قبول اور
‏معاف فرما دیتا ہے

‏{ سلطان العارفین : حضرت سلطان باھوؓ }
‏( رحمتہ اللّٰه علیہ )

‏[ عین الفقر : صحفہ : 81 ]
 

سیما علی

لائبریرین
اللّٰه کے ولی یعنی اللّٰه تعالی کے محبوب ترین بندے ظاہری طور پر مخلوق کے ساتھ وابستہ
‏ہوتے ہیں لیکن ان کے باطن اور دل کا تعلق ہر
‏وقت اللّٰه تعالی کی ذات کے ساتھ وابستہ رہتا ہے

‏{ حضرت المعروف داتا گنج بخش علی ہجویری }
‏( رحمتہ اللّٰه علیہ )
 

سیما علی

لائبریرین
سب انسان مردہ ہیں
‏زندہ وہ ہیں جو علم والے ہیں
‏ تمام علم والے سوئے ہوئے ہیں
‏بیدار وہ ہیں جو عمل والے ہیں
‏تمام عمل والے گھاٹے میں ہیں
‏فائدے میں وہ ہیں جو اخلاص والے ہیں
‏سب اخلاص والے خطرے میں ہیں
‏کامیاب وہی لوگ ہیں جو غرور و تکبر سے پاک ہیں

‏{ حضرت امام غزالیؓ }
 

سیما علی

لائبریرین
مجھے اس شخص پر تعجب ہوتا ہے جو جنگل
‏ پہاڑ ، صحرا ، دریا ،سمندر ، سے گزر کر حرمِ کعبہ
‏پہنچتا ہے جہاں انبیاء علیہ اسلام کے آثار موجود
‏ہیں لیکن وہ اپنے دل تک نہیں پہنچتا جہاں پر
‏ اللّٰه تعالی کے آثار موجود ہیں

‏{ حضرت المعروف داتا گنج بخش علی ہجویری }
‏( رحمتہ اللّٰه علیہ )
 

سیما علی

لائبریرین
‏جو آدمی اللّٰه سے محبت کرتا ہے وہ
‏دنیا سے محبت نہیں کرسکتا اور جو
‏دنیا سے محبت کرتا ہے وہ اللّٰه تعالی
‏سے محبت نہیں کرسکتا !

‏💟 سلطان العارفین 💟

‏ { حضرت سلطان باھو رحمتہ اللّٰه علیہ }
 

سیما علی

لائبریرین
مخلوقِ خدا کو کھانا کھلاو، کیونکہ ہر چیز کی
‏زکٰوة ہوتی ہے اور گھر کی زکوٰة مہمان کو کھانا
‏کھلانا ہے

‏ { داتا گنج بخش علی ہجویری رحمتہ اللّٰه علیہ }
 

سیما علی

لائبریرین
‏جو کوئی اللّٰه تعالیٰ کے ذِکر میں دیوانا ہوجاتا
‏ہے تمام ، طبقات، عرش ، اور کرسی اس کے
‏قدموں میں آجاتے ہیں

‏[ حضرت سلطان باھو رحمتہ اللّٰه علیہ ]
 

سیما علی

لائبریرین
‏اللّٰه اور انسان کے درمیان ایک حجاب یعنی
‏ایک پردہ ہے جس کا نام نفس ہے

‏[ حضرت خواجہ معین الدین چشتیؒ ]

‏ہر چیز کو صاف کرنے کا ایک آلہ ہوتا ہے
‏اور دل کی صفائی کا آلہ اللّٰه تعالیٰ کا ذِکر
‏یعنی اِسم اللّٰه ذات ہے

‏[ حضرت سلطان باھو رحمتہ اللّٰه علیہ ]
 

سیما علی

لائبریرین
‏🌹 🌹
‏مسلمانوں میں زوال کے جو سبب ہیں
‏تو اس کا ایک سبب یہ بھی ہے کہ
‏مسلمانوں نے عبادت اور عبادت گاہوں کا تو
‏بہت خیال رکھا
لیکن انسانوں کا خیال چھوڑ دیا!
 

سیما علی

لائبریرین
حضرت امام شافعی رحمتہ اللّٰه علیہ فرماتے ہیں
‏ اللّٰه تعالی کے راستے پر خوش قِسمتی سے چل پڑے ہو تو ، تیز بھاگو ، تیز بھاگنا اگر کسی وجہ
‏مشکل ہے تو ، آہستہ بھاگ لو ، تھک گئے ہو تو چل
‏لو یہ بھی نہیں کرسکتے ہو تو گھسٹ لو ، مگر اللّٰه
‏کے راستے سے واپسی کا کبھی نہ سوچنا !
 

سیما علی

لائبریرین
جب انسان کی آنکھوں سے ندامت کے آنسوں نکلتے
‏ہیں تو اس پر اللّٰه تعالی کی رحمت برستی ہے

‏{ حضرت مولانا جلال الدین الرومی }
 

سیما علی

لائبریرین
خطرہ نہیں مجھے کسی زوال کا ،
‏میں دیوانہ ہوں محمد ﷺ آل کا

‏{ مولانا جلال الدین الرُومی رحمتہ اللّٰه علیہ }
 

سیما علی

لائبریرین
‏💥{ فرمانِ حضرت سلطان باھو رح } 💥
‏اے باھو ! جو شخص دنیا کی خاطر غمزادہ رہتا ہے وہ کمینہ ہے جس کی پرورش دنیا کرتی ہے
‏{ کتاب : عین الفقر }
‏اللّٰه تعالی کے دیدار کے سوا ہر چیز مُردہ ہے
‏عاشق صرف اور صرف دیدارِ الہی کی طلب
‏کرتا ہے

‏{ عین الفقر : اُردو تر جمہ فارسی متین }
 

سیما علی

لائبریرین
مجھے جو بھی مقام ملا ہے وہ سب میری والدہ
‏ماجدہ کی اطاعت و فرمانبرداری کا صلہ ہے

‏ ہر بچے کی پیدائش اس بات کا پیغام ہے کہ اللّٰه
‏ابھی انسان سے مایوس نہیں ہوا
‏ اللّٰه کا سچا بندا وہ ہے اللّٰه اسے جہنم میں بھی
‏جھونک دے تب بھی صبر کرے
‏{ حضرت بایزید بسطامی رحمتہ اللّٰه علیہ }
 

سیما علی

لائبریرین
امام علی علیہ السلام کا فرمان ہے
‏ لوگوں کی بُرائی کا پردہ خاموشی ہے, کسی کی غلطی پر خوشی کا اظہار نہ کرو کیونکہ تم خود بھی تو ہمیشہ کے لئے راہ راست کے مالک نہیں ہو

‏ (میزان الحکمت ج 7 ص 227)
 

سیما علی

لائبریرین
امام حسن علیہ السلام
‏ 🕯اے لوگو! اگر کوئی کسی کو اللہ کی خاطر نصیحت کرے اور اللہ کے قول کو اپنے لئے مشعل راہ قرار دیتے ہوئے راہ راست کی نشان دہی کرے، تو اللہ اس کو راہ ہدایت میں کامیابی عطا کرتا ہے۔
‏📚 تحف العقول، ج 1 ص 227
 

سیما علی

لائبریرین
‏اس سب کے باوجود تم دوبارہ ( راہ راست سے ) پھر گئے چنانچہ اگر اللہ کا فضل اور رحمت تم پر نہ ہوتی تو تم ضرور سخت نقصان اٹھانے والوں میں شامل ہوجاتے ۔
 
Top