سیما علی
لائبریرین
حکیم لقمان کی گفتگو
عقل جب حکیم لقمان کے پاس آئی تو انہوں نے پوچھا کہ تو کون ہے اور کہاں رہتی ہے؟اس نے کہا ، میں عقل ہوں اور انسان کے سر میں رہتی ہوں۔ پھر شرم آئی تو لقمان نے پوچھا کہ تو کون ہے؟ اور کہاں رہتی ہے ؟
ا س نے کہا میں شرم ہوں اور زیر چشم رہتی ہوں ۔ اسی طرح محبت آئی اور اس نے کہا کہ میں انسان کے دل میں رہتی ہوں۔ جب یہ تینوں چلی گئیں تو تقدیر آئی اور کہنے لگی ، لقمان میں تقدیر ہوں اور انسان کے سر میں رہتی ہوں۔ لقمان نے کہا کہ وہاں تو عقل رہتی ہے۔ تقدیر بولی! جب میں انسان کے سر میں آتی ہوں تو عقل رخصت ہو جاتی ہے۔۔۔۔
بعد از عشق آیا اورکہنے لگا،لقمان میں انسان کی آنکھ میں رہتا ہوں۔ لقمان نے کہا وہاں تو شرم رہتی ہے۔ عشق بولا! جب میں آجاتا ہوں تو شرم اُٹھ جاتی ہے۔ آخر میں طمع آئی اور کہنے لگی ! لقمان میں انسان کے دل میں رہتی ہوں ۔ لقمان نے کہا !وہاں تو محبت رہتی ہے۔ طمع بولی! جب میں انسان کے دل میں بسیرا کرتی ہوں تو محبت رخصت ہو جاتی ہے۔۔۔۔۔۔