بِکھرے موتی

سیما علی

لائبریرین
جو حمد باری تعالیٰ کی ہمیشگی کرتا ہے، اُس پر پے درپے خیرات کا نزول ہوتا ہے؛ اور جو بکثرت اِستغفار کرتا ہے، اُس کیلئے بند دروازے کُھل جاتے ہیں!"
‏امام ابن القيم رحمه الله
‏(الداء والدواء : 18!
 
آخری تدوین:

سیما علی

لائبریرین
حضرت امام ابو حنیفہ رحمتہ اللہ علیہ
‏یاد رکھو اگر روٹی کا ایک ٹکڑا اور معمولی سا کپڑا امن و عافیت سے مل جائے تو وہ اس عیش سے بہتر ہے جس کے بعد ندامت ہو۔
 

سیما علی

لائبریرین
امام زين العابدين علیہ السلام:
‏اِتَّقُوا الكِذبَ الصَّغيرَ مِنهُ وَالكَبيرَ في كُلِّ جِدٍّ و هَزلٍ
‏📜 جھوٹ بولنے سے بچو چاہے وہ چھوٹا ہو یا بڑا، مذاق میں ہو یا سنجیدگی میں
‏📚 اصول ، ج 2، ص ٣٨٨
 

سیما علی

لائبریرین
امام زین العابدین علیہ السلام

‏اللَّهُمَّ حَبِّبْ إِلَيَّ صُحْبَةَ الْفُقَرَاءِ ، وَ أَعِنِّي عَلَى صُحْبَتِهِمْ بِحُسْنِ الصَّبْرِ
‏خدایا!
‏غریبوں کی هم‌نشینی کو میرامحبوب عمل قرار دے
‏اور ان کی هم‌نشینی میں بہتری صبر،کی صورت میں میری مدد فرما
‏صحیفہ سجادیہ :دعاء 20
 

سیما علی

لائبریرین
امام زین العابدین علیہ السّلام نے فرمایا
‏لوگوں کو جسں دن سمجھ آگئی کہ مخلوق سے محبت
‏خداتک لے جاتی ہے اس دن دنیا امن کا گہوارہ بن جائے گی!!!!!!!
 

سیما علی

لائبریرین
امر بالمعروف ترک کرنے کے نقصانات

‏امام سجادعلیه السّلام
‏اَلتّارِکُ لِلأمرِ بِالمَعروفِ وَ النَّهیِ عَنِ المُنکَرِ کَنابِذِ کِتابِ اللهِ وَراءَ ظَهرِهِ
‏جوامربالمعروف اورنہی عن المنکرکو ترک کرےوہ شخص ایساہےجیسےاس نےکتاب خداکومسترداوراس سےمنہ موڑلیاہو!!!!!!
‏حیاةالامام زین العابدین،ص344
 

سیما علی

لائبریرین
⭐اہل ایمان کے گمان سے ڈرتے رہو، کیونکہ خداوند عالم نے حق کو ان کی زبانوں پر قرار دیا ہے۔
‏⭐مولا علی علیہ السلام
 

سیما علی

لائبریرین
مولاؐ امیرالمؤمنینؐ علیؐ ابن ابی طالبؐ علیہ السلام
‏"اپنے عمل کو جہل اور اپنے یقین کو شک نہ بناؤ. جب جان لیا تو عمل کرو اور جب یقین پیدا ہوگیا تو آگے بڑھو."
‏(📗نہج البلاغہ حکمت 274)
 

سیما علی

لائبریرین
ہمت نہ چھوڑو
مرض میں جب تک ہمت ساتھ دے چلتے پھرتے رہو۔
‏✍🏻 کلام امیرالمؤمنینؑ حضرت علی علیہ السلام
‏📗 نہج البلاغہ۔حکمت 26
 

سیما علی

لائبریرین
حضرت شیخ علی ہجویری رح نے کشف المجوب میں حضرت اویس رحمہ اللہ کا ایک قول نقل کیا ہے۔ ”یعنی سلامتی وحدت میں ہے۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ انسان کی زندگی کے کسی گوشہ میں غیر اللہ کا کوئی عمل دخل باقی نہ رہے، پوری زندگی ایک وحدت ہو۔“ یہ ہے عشق حقیقی…
 

سیما علی

لائبریرین
اپنے تمام کاموں میں اللہ کی اطاعت کرو۔ کیونکہ اللہ کی اطاعت دوسری چیزوں پر مقدم ہے۔ اپنے نفس کو بہانے کر کر کے عبادت کی راہ پر لاؤ اور اس کے ساتھ نرم رویہ رکھو، دباؤ سے کام نہ لو..
‏حضرت علی علیہ السلام نہج ابلاغہ مکتوب نمبر 69
 

سیما علی

لائبریرین
امام علی ابن ابی طالب علیہ السلام نےارشادفرمایاکہ:
‏*جو شخص اللہ کی خاطر کسی چیز کو ترک کرے تو اللہ اس کے عوض میں اسے بہتر عطا کرے گا*

‏(غر الحکم )
 

سیما علی

لائبریرین
امام علی علیہ السلام نے فرمایا
‏دنیا تو ایک خواب ہے جس پر مغرور ہونا باعث ندامت ہے
‏حکمت بوتراب ، صفحہ ۲۵۱
 

سیما علی

لائبریرین
حضرت علی علیہ السلام
تمہارے لئے اتنی ہی عقل کافی ہے کہ
‏گمراہی کا راستہ ہدایت کے راستہ سے الگ ہو جائے
‏نہج البلاغہ 421
 

سیما علی

لائبریرین
خوب غور سے سنو ! سب سے بہتر دیکھنے والی آنکھ وہ ہوتی ہے جو اچھائی پر جا کر رکے، اور سب سے بہتر سننے والا کان وہ ہوتا ہے جو نصیحت کو سنے اور اسے قبول کرے ۔۔

‏امام علی علیہ سلام 🌷
‏نہج البلاغہ خطبہ 105
 

سیما علی

لائبریرین
فرمانِ امیر المومنین حضرت علیؑ ابن ابی طالب ؑ
‏خدایا !مجھ میں کسی چیز سے بچنے کی سکت نہیں سوائے اُس کے کہ جس سے مجھے تُو بچائے رکھے ۔
‏(نہج البلاغہ خطبہ 213سے اقتباس)
 

سیما علی

لائبریرین
رسول اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا : ( اقربکم منی غدا فی الموقف ۔۔۔ احسنکم خلقا و اقربکم من الناس )
کل قیامت کے دن مجھ سے نزدیک تر وہ ہوگا جو لوگوں کے ساتھ زیادہ خوش اخلاق ہوگا۔۔۔۔۔۔
 
Top