بٹیا رانی ہم آپ کو نہیں بھولے . . .

قرۃالعین اعوان

لائبریرین
بہت دردناک تحریر !

لیکن اس سے کہیں زیادہ بڑا آپ کا یہ غم!
الفاظ اس دکھ کا مداوہ نہیں کر سکتے بس وہ اللہ ہے جو ایسے دکھ دیتا ہے تو ان کا مرہم بھی عطا کرتا ہے۔
 

رانا

محفلین
اللہ اپنے بندوں کو جان، مال اور اولاد کے ذریعہ آزماتا ہے۔
اور جو اس کی رضا پر صابر و شاکر رہے اس کے لئے اللہ کے پاس بہت بڑی جزا ہے۔
جوان اولاد کا دکھ واقعی بہت ہلا دینے والا ہوتا ہے۔ اللہ آپ پر اپنا فضل اور رحم فرمائے۔ آمین
 
بہت ہی دردناک، اور اندوہناک حادثہ ہے۔ مجھے تو سمجھ ہی نہیں آرہا کہ میں کیا لکھوں آپ کے اس عظیم دکھ پر یقینا آپ کا دکھ بہت بڑا ہے . ہماری تمام تر ہمدردیاں آپ کے ساتھ ہیں۔ حادثے تو روز ہوتے ہیں لیکن بعض حادثوں کے درد کی لکیر مٹائے بھی نہیں مٹتی۔ الله شہيد کواپني جواررحمت ميں اعلي مقام عطافرمائے اورآپ کوصبرجميل عطافرمائے.(آمين)
 

صائمہ شاہ

محفلین
بےاختیار آنکھیں نم ہو گییں
بیٹیاں سب سے خوبصورت نعمت ہیں اور انکا کوئی نعم البدل نہیں۔
اللہ کی ذات کبھی لے کر آزماتی ہے اور کبھی دے کر اور آپ کی یہ تحریر پڑھ کر ایسا لگتا ہے آپ اس آزمائش میں ڈگمگائے نہیں۔ بےشک یہ بہت گہرا گھاو ہے اللہ تعالیٰ آپ کو صبر عطا فرمائے۔
 

سید زبیر

محفلین
میں ان تمام ان دیکھے انتہائی مخلص دوستوں کا انتہائی مشکور ہوں جنہوں نے میری غمگساری کی اللہ تباک تعالیٰ انہیں جزائے خیر عطا فرمائے ۔ان کو اور ان کے اہل خانہ کو دونوں جہانوں کی خوشیاں اور کامیابیاں عطا فرمائے(آمین ثم آمین)
 

ناعمہ عزیز

لائبریرین
انکل آپ کے غم کے آگے میرے الفاظ کچھ بھی نہیں ہوں گے !
دل دکھ سے بھر جاتا ہے ۔
برداشت کی حد ختم ہو جاتی ہے
آنسو ضبط کی توہین کر کے آنکھوں کی حدیں پھلانگ جاتے ہیں جب بھی میں کسی پیارے کا اس کے پیارے سے بچھڑنا سنتی یا پڑھتی ہوں ۔ یہ وہ غم ہے جو میری برداشت سے باہر ہے ۔ ہر کسی کا دکھ مجھے اپنا دکھ لگتا ہے ۔
بلاشبہ ہم اسی کے ہیں اور اسی کی طرف لوٹ کر جانا ہے ۔ اپنوں کی دائمی جدائی کا دکھ کیا ہوتا ہے یہ زخم ابھی پرانا نہیں ہوا اور پرانا ہو کر بھی تازہ ہی رہے گا ۔ اللہ سائیں آمنہ اور اس کی دوستوں کے درجات کو بلند فرمائے آمین ۔
 

مہ جبین

محفلین
سید زبیر بھائی !
بیٹیاں تو پھولوں جیسی پیاری اور کومل ہوتی ہیں اور انکی جدائی کا دکھ اور وہ بھی اس المناک سانحے کے انداز میں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ میرے پاس وہ الفاظ ہی نہیں کہ جو اس دکھ کا مداوا کرسکیں ۔ آپ ایک عظیم باپ ہیں کہ اپنے سینے پر اتنی بھاری دکھ کی سل اٹھا کر بھی اللہ کی رضا میں راضی رہ کر جی رہے ہیں ۔
اللہ آپکو اس دردناک سانحے پر صبر کرنے پر اجرِ عظیم اور اپنی خوشنودی سے مالامال فرمائے۔ اور شہید آمنہ بتول اور اسکی سہیلیوں کے درجات کو بلند فرمائے آمین
 

تعبیر

محفلین
معذرت خواہ ہوں کہ محفل پر نا آنے کی وجہ سے میں یہ پہلے نا پڑھ سکی
جزاک اللہ خیر کہ آپ نے میرے کہنے پر اتنا سب لکھا اور اس تکلیف اور کرب سے پھر سے گزرے اور مجھے ٹیگ کرنا بھی نہیں بھولے
کیا لکھوں اور آپ کو کیسے تسلی دوں کل تک ایسے مناظر ہم صرف سنتے تھے اور ٹی وی پر دیکھتے تھے نہیں معلوم تھا کہ کسی جاننے والے کے ساتھ بھی ایسا ہوگا اور کچھ کہنے کے لیے میرے پاس الفاظ نہیں ہونگے
اللہ دہشت گردوں کا بہت ہی برا انجام کرے ویسے کیا انکی فیملی نہیں ہوتی جو وہ ایسا کرتے ہیں ؟؟؟
آپ محفل پر لکھا کریں اپنے واقعات اور اگر ہو سکے تو اپنے بیٹے اور والدین کے بارے میں بھی لکھیے گا ہو سکتا ہے کہ اس طرح آپکا دکھ اور تکلیف کچھ کم ہو
اللہ آپ کو خوش رکھے اور آپکو ان تکالیف اور صبر کا بہترین اجر دے۔
 

فرحت کیانی

لائبریرین
زبیر انکل میں نے آپ کی پوسٹ آج بہت کوشش کے بعد دوسری بار پڑھی ہے۔ پہلی بار بھی میں اسے پڑھ کر روئی تھی اور اب بھی ایسا ہی ہوا۔ بہت کچھ لکھنا چاہتی ہوں لیکن نہیں لکھ پاؤں گی۔ آمنہ سے آپ لوگوں کی محبت کا اندازہ میں اپنے والدین اور بھائیوں کی ہر ہر بات سے اپنے لئے چھلکنے والے پیار اور خیال سے لگا سکتی ہوں۔ آپ کی آمنہ بہت بہادر تھی اور آپ لوگ بہت بہادر ہیں۔ اللہ تعالیٰ سے آمنہ اور ان کی سہیلیوں کے درجات کی بلندی اور آپ کی بہترین صحت اور حوصلے کے لئے دعاگو ہوں۔ آمین
 

سید زبیر

محفلین
@نائمہ عزیز مہ جبین تعبیر فرحت کیانی ! آپ سب کے خلوص اور ہمدردی کا بے حد مشکور ہوں،تاخیر اس لیے ہوئی کہ جواب دینے کی ہمت نہیں تھی ۔یہ بھی تعبیر بہن سے کہا تھا اس لیے لکھا کہ کہیں جھوٹا نہ کہلاوں۔24 اکتوبر کو اس واقعے کے تین سال ہو جائیں گے مگر کوئی دن ایسا نہیں ہوتا جس دن کم از کم آٹھ دس دفعہ یاد نہ آجائے ۔ اب تو دل کی حالت ایسی ہوگئی ہے کہ بہنوں اور بھانجیوں سے فون پر بات کرتے ہوئے بھی آبدیدہ ہو جاتا ہوں اس کی شیر خواری کا دور ، نرسری میں سکول جانے کی ،پرائمری ،کالج یونیورسٹی ، سہییلوں کے ساتھ کونسا منظر ہے جو ذہن میں نہ آتا ہو ۔ بہر حال اللہ وطن عزیز کو اس دہشت گردی سے بچائے(آمین) اور آپ سب کو ایک ان دیکھے مسلمان کے لیے غمزدہ ہونے کا اجر عظیم عطا فرمائے (آمین)
 

فاتح

لائبریرین
سید زبیر صاحب!
آپ کا یہ مراسلہ اول تو ایک نشست میں پڑھنا نا ممکن ہو گیا اور جب مکمل پڑھ چکا تو کچھ کہنے لکھنے کی ہمت ہی نہیں ہو پائی۔
اب بھی یہی سوچ رہا ہوں کہ آپ نے جس صبر کا مظاہرہ کیا ہے وہ یقیناً آپ ہی کا حوصلہ ہے۔۔۔ میرا دھیان بار بار اپنی بیٹی کی طرف جاتا اور اس سے آگے کچھ سوچنے کی بھی ہمت نہیں بچتی۔
ایسے کوئی الفاظ ایجاد ہی نہیں ہوئے کہ ایسے موقع پر ایک دکھی باپ کو حوصلے کے لیے لکھ سکوں اور اگر ایجاد ہو چکے ہیں تو میرے علم میں نہیں۔ دلی معذرت کہ میرے پاس آپ سے کہنے کے لیے کوئی الفاظ نہیں۔
 

تعبیر

محفلین
@نائمہ عزیز مہ جبین تعبیر فرحت کیانی ! آپ سب کے خلوص اور ہمدردی کا بے حد مشکور ہوں،تاخیر اس لیے ہوئی کہ جواب دینے کی ہمت نہیں تھی ۔یہ بھی تعبیر بہن سے کہا تھا اس لیے لکھا کہ کہیں جھوٹا نہ کہلاوں۔24 اکتوبر کو اس واقعے کے تین سال ہو جائیں گے مگر کوئی دن ایسا نہیں ہوتا جس دن کم از کم آٹھ دس دفعہ یاد نہ آجائے ۔ اب تو دل کی حالت ایسی ہوگئی ہے کہ بہنوں اور بھانجیوں سے فون پر بات کرتے ہوئے بھی آبدیدہ ہو جاتا ہوں اس کی شیر خواری کا دور ، نرسری میں سکول جانے کی ،پرائمری ،کالج یونیورسٹی ، سہییلوں کے ساتھ کونسا منظر ہے جو ذہن میں نہ آتا ہو ۔ بہر حال اللہ وطن عزیز کو اس دہشت گردی سے بچائے(آمین) اور آپ سب کو ایک ان دیکھے مسلمان کے لیے غمزدہ ہونے کا اجر عظیم عطا فرمائے (آمین)
بھائی میں سمجھ سکتی ہوں کہ آپ پر کیا بیتی ہو گی یہ سب لکھتے ہوئے اور اس سانحے سے گزرتے ہوئے
ہم سب پڑھنے والوں کا دکھ تکلیف سے برا حال تھا تو آپ پر تو یہ سب بیتی ہے ۔ہم سب محسوس کر سکتے ہیں آپ کی اس حالت اور تکلیف کو
اور میں سچ میں شرمندہ ہوں کہ آپ کو میری وجہ سے اس درد سے پھر گزرنا پڑا مجھے لگا کہ یہ سب لکھنے سے شاید آپ کا دکھ کم ہو گا
اور میں کیوں کہتی آپ کو جھوٹا آپ کہ دیتے کہ نہیں لکھ سکتا بہت مشکل ہے اتنا تو حٖق ہے آپکو
اللہ آپ کو اسکا بہترین اجر دے اور آپ کو تو ایک شہیدہ کے والد ہونے کا فخر حاصل ہیں
 
ان خوف ناک دنوں کو کون بھلا سکتا ہے ، ان سہیلیوں کا تذکرہ آج بھی ہوتا ہے، ان کی ٹیچرز ہمیشہ ان کو بہت محبت سے یاد کرتی تھیں ۔ اس وقت میں بھی یونی کی طالبہ تھی، اس لیے یہ سب بہت قریب سے دیکھا ۔ بلاشک ہم اسی کے ہیں اور اسی کی طرف لوٹ کر جانا ہے ۔اللہ سبحانہ و تعالی ہم سب پر رحم فرمائے ۔
 

سید زبیر

محفلین
ان خوف ناک دنوں کو کون بھلا سکتا ہے ، ان سہیلیوں کا تذکرہ آج بھی ہوتا ہے، ان کی ٹیچرز ہمیشہ ان کو بہت محبت سے یاد کرتی تھیں ۔ اس وقت میں بھی یونی کی طالبہ تھی، اس لیے یہ سب بہت قریب سے دیکھا ۔ بلاشک ہم اسی کے ہیں اور اسی کی طرف لوٹ کر جانا ہے ۔اللہ سبحانہ و تعالی ہم سب پر رحم فرمائے ۔
جیتی رہو بیٹا ام نور العين ،
 
گرچہ خواہی تازہ داشتن داغ ہائے سینہ را
گاہے گاہے باز خواں ایں قصہ پارینہ را


ہمشیران آمنہ بتول،​
آمنہ طاہر​
اور طیبہ حنیف کی شہادت کا افسوس اتنا شدید ہوا کہ کچھ لکھنے سے قاصر ہوں، اللہ انہیں جوارِ رحمت میں جگہ عطا فرمائے۔ کہتے ہیں جو دعا آنکھوں سے آنسو جاری کردے، وہ ضرور شرفِ قبولیت پاتی ہے۔ اللہ آپ کو صبر عطا فرمائے۔​
 
سید زبیر میری دعائیں آپ کے ساتھ ہیں بلا شک و شبہ آپ بہت دکھی ہیں ۔۔۔۔ لیکن وقت بہت بڑا مرہم ہے ۔۔۔۔ میں ان لمحات کو سوچ کر دہل جاتا ہوں کہ کیسے وہ تین دن آپ نے ہسپتال میں امید و یاس کی حالت مین گزارے ہونگے اور جب بیٹی کے مرنے کی خبر ڈاکٹر نے دی تو آپ نے کیسے وہ صدمہ جھیلا ہوگا ۔۔۔۔۔ وہ لمحات یاد کرتا ہوں جب بیٹی دلہن بنی پڑی تھی لیکن لباس اس کا سفید تھا پھر کس شان سے ڈولی اٹھی ہوگی ۔۔۔۔ یا غفار یا کریم ۔۔۔۔۔ کیسے اس کو نیچے زمین میں بنے حجلہ عروسی میں اتارا ہوگا ۔۔۔۔۔ آگے لکھنے کی ہمت نہیں کیونکہ آنکھیں آنسوؤں سے شرابور ہیں اور میں آفس میں بیٹھا ہوا ہوں۔ اللہ آپ کو صبر جمیل عطا فرمائے
 
آفس میں رلاتے ہو صاحب!!!
بیشک وہ درجات میں اعلیٰ درجے پر جائز ہوئیں جیسا کہ اللہ نے اپنے بندوں سے وعدہ کر رکھا ہے۔
 
Top