بٹیا رانی ہم آپ کو نہیں بھولے . . .

سید زبیر

محفلین
سر آج فادرز ڈے کے موقعے پر اس تحریر کو پڑھنا - کیا لکھوں - اللہ آپ کو صبرِ جمیل عطا فرمائے - آمین -
بیٹی میں تو باپ کی جان ہوتی ہے - آپ کا دکھ اتنا بڑا ہے کہ تسلی کے لیے الفاظ نہیں ہیں -
لیکن جو رتبہ بہنا نے پایا ہے وہ سب کے نصیب میں کہاں ہوتا ہے - آپ خوش قسمت ہیں کہ ایک شہید کےوالد ہیں -

بس بیٹا یہ دعا کریں کہ اللہ کریم مجھے گمراہی سے بچا لے ۔ بہت نازک موڑ ہے ، اللہ کریم وطن عزیز اور اپنے محبوب کی امت کی لغزشوں خطاووں کو اب معاف کردے ، مولا کریم رحم کردے (آمین)
 
سید زبیر

محفلین
محترم سید زبیر انکل۔۔۔
آج یہ دھاگہ دیکھا۔ تو دل میں آپ کی قدر و منزلت مزید بڑھ گئی۔ کب سے سوچ رہا ہوں کہ دل کے جذبات کیسے بیان کروں لیکن کچھ سمجھ نہیں آ رہی۔ شائد یہ شعر کچھ کہہ جائے۔کہ

کہہ جاتے ہیں اک سانس میں برسوں کے فسانے
جب آنکھ کے گوشوں سے چھلک جاتے ہیں آنسو۔

اللہ عزوجل آپ کی گڑیا کے درجات بلند فرمائے۔۔۔ آمین۔

بیٹا آپ کی دعاووں کی اشد ضرورت ہے ۔ اللہ آپ پر ہمیشہ اپنا کرم رکھے (آمین)
 
سید زبیر

محفلین
زبیر انکل آپ بہت اچھے ہیں۔

نہیں بیٹا اللہ کریم نے میرے عیبوں پر رپدہ رکھا ہوا ہے ۔آپ کی نظراچھھی ہے جس سے آپ کو ہر انسان اچھا لگتا ہے ۔ اللہ آپ کے نصیبوں میں دنیا جہاں کی خوشیاں اور سعادتیں بھر دے ۔ کسی دکھ کی ہوا بھی نذ دیک نہ آئے ۔ جو سا نحہ آپ کے ساتھ گزشتہ سال ہوا ہے اللہ کریم اس پر آپ کے صبر کو قبول فرمائے ۔ آپ اپنے والدین ، بہن بھائیوں کے لیے باعث توقیر بنیں ۔ جیتی رہیں اور خوش رہیں
 
تلمیذ

لائبریرین
حالیہ حادثے نےاسلامی یونیورسٹی کے سانحے کی ناخوشگوار یادیں تازہ کر دی ہیں۔ اللہ پاک عزیزہ کے درجات بلند کرے اور آپ کا حامی و ناصر ہو، محترم۔ آمین۔​
 
عمراعظم

محفلین
خدایانِ تخلیقِ حرف و لفظ بھی آج مجھے بڑے کوتاہ قد لگے۔آج اُن کی کتابوں، بیاضوں اور ڈکشنریوں میں وہ الفاظ مجھے کہیں نہ ملے جن کو ڈھال بنا کر میں اپنے پیارے بھائی سید زبیر کا سامنا کرتے ہوئے چند الفاظ تعزیت او ہمدردی کے ادا کر سکتا ۔ گو دنیائے فانی کے انجام سے واقف ہوں اور دنیائے ظلم و ستم کے کتنے ہی مناظر ان آنکھوں کی آماجگاہ بھی بنے ہیں لیکن میرے ہاتھ آج دل کی باتیں نہ کر پائیں گے۔ اگر آپ کو آنکھیں پڑھنا آتی ہیں تو میری آنکھیں پڑھ لیں۔ اِن سے ہی میرے دل کی کیفیت عیاں ہو سکے گی۔
آج پہلی بار یہ د ھاگہ میری نظر سے گزرا اور اس کےتمام صفحات پڑھنے کے لیئے مجھے کئی گھنٹے لگے۔
شہدا ہمیشہ زندہ رہتے ہیں جن کا ادراک ہم نہیں کر سکتے۔ میری بیٹی آمنہ بتول یقینا" آپ کے آس پاس ہی رہتی ہو گی کہ بیٹیوں کی محبت لازوال ہوتی ہے۔میری باقی شہید بیٹوں اور بیٹیوں کی بھی یہی کیفیت ہو گی۔
آپ بہت بہادر اور مثالی باپ ہیں جو اپنی جگر گوشے کو کھو کر بھی اللہ کی رضا کے سامنے سر تسلیمِ خم کیے ہوئے ہیں۔اللہ آپ پر اپنی رحمتوں کا سایہ ہمیشہ قائم و دائم رکھے۔ آمین۔ میرے وطن کے تمام لوگوں کو اِن درندوں کے شر سے بچائے اور انسانیت کے دشمنوں کو نیست و نابود فرمائے۔آمین
 
عمر سیف

محفلین
میں عموماً ایک دو پیراگرا ف سے زیادہ تحریر ایک ساتھ نہیں پڑھتا بعد کے لیے رکھ چھوڑتا ہوں، پر جوں جوں میں اس تحریر کو پڑتا گیا میری آنکھیں نم ہوتی گئیں۔ اللہ پاک سے دعا ہے وہ آپ کی بیٹی کے درجات بلند فرمائے اور جنت فردوس میں اعلٰی مقام عطا کرے۔ آمین
اپنے پیاروں کو کھو دینا کا غم کیا ہوتا ہے میں جانتا ہوں۔ سید زبیر
 
سید زبیر

محفلین
عمر سیف عمراعظم !بھائی آپ دونوں بھائیوں کی دلگیری کا احسان مند ہوں ، ایک انجانے شخص کے دکھ کے لیے آپ کی آنکھیں پرنم ہوئیں ۔ آپ کے دل سے دعا نکلی یقنینا یہ اللہ کریم کے دربار میں شرف مقبولیت پا گئیں ۔ اللہ تعالیٰ آپ کو دونوں جہانوں کی بے شمار سعادتوں سے نوازے اور کوشیوں بھری زندگی عطا فرمائے (آمین ثم آمین)۔مجھے اپنی دعاوں میں ضرور یاد رکھیں -
 
سید زبیر

محفلین
زبیر بھائی آج آپ کے کندھوں پر مزید 14 بیٹیوں کا بوجھ آن پڑا ہے جن کو خود اپنے ہاتھوں سے سپرد خاک کرنا ہے۔

ظالموں نے بلوچستان میں جو ظلم کیا ہے اس کا کفارہ کون ادا کرے گا؟

ساڈا چڑیاں دا چنبا وے بابلا اساں اڈ جاناں

ساڈی لمبی اڈاری وے بابلا مڑ نہیں آناں
 
فلک شیر

محفلین
صبح سویرے لے نی وٹنا ، اسی مل مل اوس نہایا
دیہہ دے وچوں نکلن چنگاں، نی ساڈا ہتھ گیا کملایا
اک اڈاری ایسی ماری........
اوہ مڑ وطنی نہیں آیا
مائے نی مائے .........
میں اک شکرا یار بنایا.........
 
عمر سیف

محفلین
عمر سیف عمراعظم !بھائی آپ دونوں بھائیوں کی دلگیری کا احسان مند ہوں ، ایک انجانے شخص کے دکھ کے لیے آپ کی آنکھیں پرنم ہوئیں ۔ آپ کے دل سے دعا نکلی یقنینا یہ اللہ کریم کے دربار میں شرف مقبولیت پا گئیں ۔ اللہ تعالیٰ آپ کو دونوں جہانوں کی بے شمار سعادتوں سے نوازے اور کوشیوں بھری زندگی عطا فرمائے (آمین ثم آمین)۔مجھے اپنی دعاوں میں ضرور یاد رکھیں -
انشاءاللہ
 
واہ ، شو، واہ!!
تے شکر گزاری چیمہ صاحب۔
 
عمراعظم

محفلین
عمر سیف عمراعظم !بھائی آپ دونوں بھائیوں کی دلگیری کا احسان مند ہوں ، ایک انجانے شخص کے دکھ کے لیے آپ کی آنکھیں پرنم ہوئیں ۔ آپ کے دل سے دعا نکلی یقنینا یہ اللہ کریم کے دربار میں شرف مقبولیت پا گئیں ۔ اللہ تعالیٰ آپ کو دونوں جہانوں کی بے شمار سعادتوں سے نوازے اور کوشیوں بھری زندگی عطا فرمائے (آمین ثم آمین)۔مجھے اپنی دعاوں میں ضرور یاد رکھیں -
دعاؤں کے لیئے آپ کا ممنون ہوں سید زبیر بھائی ۔ ان شاء اللہ آپ میری دعاؤں کا حصہ رہیں گے۔
انساں کے ساتھ رشتہء انساں اگر رہے
دشوار زندگی کا کوئی مرحلہ نہیں

اللہ آپ کو صحت مند اور ثابت قدم رکھے۔ آمین
 
بھائی سید زبیر صاحب.....وللہ یہ دکھ بهری تحریر جس کا حرف حرف میرے ادراک پہ نشتر چلا رہا ہے ....آخری سطر تک نہیں پڑھ سکا....
اللہ آپ کو صبر اور حوصلہ عطا کرے اور شہید بچی آپ کی آخرت کا سہارا بنے....آمین
 
سید زبیر اس جہانِ رنگ وبو میں واللہ اگر روحانی بابا کو کسی سے ملنے کی چاہ(رغبت) ہوئی ہے تو وہ صرف آپ کی ذات ہے ایک مرتبہ آپ نے بتایا تھا کہ آپکی ایک بہن پشاور میں میرے آفس کے قریب ہی رہتی ہیں تو کیا آپ ابھی تک پشاور نہیں آئے؟؟؟؟ کیونکہ آخری بار جب آپ سے کسی مراسلے میں یہی طے پایا تھا کہ آپ جب تشریف لائیں گے تو خادم کو ضرور بالضرور شرف ملاقات بخشیں گے۔ بقول میر
سو کاہے کو اپنی تو جوگی کی سی پھیری ہے
برسوں میں کبھو ایدھر ہم آن نکلتے ہیں
مت سہل ہمیں جانو پھرتا ہے فلک برسوں
تب خاک کے پردے سے انسان نکلتے ہیں
 
اللہ آپ کو ڈھیروں سعادتیں اور خوشیاں عطا فرمائے (آمین)
میں انشا اللہ ضرور حاضر ہوں گا ۔
 
Top