بچوں کا جلد سے جلد کتاب سے تعارف کروانا کیوں ضروری ہے؟

عرفان سعید

محفلین
حسن کی دنیا میں آمد سے پہلے ہی گھر میں شیر خوار بچوں کی کپڑے سے بنی نرم کھلونا کتابیں موجود تھیں، جن سے حسن خوب کھیلا کرتا تھا۔ جہاں تک مجھے یاد پڑتا ہے بیٹا شاید ابھی ایک سال کا تھا کہ میں اور بیگم روز رات کو بچوں کی کوئی کتاب پڑھ کر سنایا کرتے تھے۔ جیسے جیسے وقت گزرتا گیا، عمر کے حساب سے کتابوں کی نوعیت بدلتی گئی۔اس دوران گھر کے قریب لائبریری سے بھی بہت سی کتابیں گھر آتی رہیں۔ فن لینڈ میں لائبریری سے ایک وقت میں 40 تک کتابیں مستعار لی جاسکتی ہیں، جنہیں زیادہ سے زیادہ چار ماہ تک رکھا جاسکتا ہے۔ مقامی لائبریری میں کتابیں موجود نہ ہو تو مرکزی ڈیٹا بیس سے آرڈر کی جاسکتی ہیں، جنہیں مقامی لائبریری تک پہنچا دیا جاتا ہیں۔ کتاب اگر بچوں کی ہے تو یہ سروس حکومت بلامعاوضہ فراہم کرتی ہے۔
بیٹی کے پیدا ہونے کے بعد بھی یہ سلسلہ جاری رہا۔ اب یہ دونوں جب تک ہمارے سر پر سوار ہو کر کتاب نہ پڑھ لیں، انہیں نیند نہیں آتی۔:)
 
آخری تدوین:

سید عمران

محفلین
بچوں کو گوشت پر لگایا ہوا ہے صاحب ؟؟؟؟ اور گوشت بھی شیر کا
کارِ پا کاں را قیاس از خود مگیر
گرچہ ماند در نوشتن شیر و شیر
بظاہر نیک لوگ بھی تم جیسے ہی دِکھتے ہیں لیکن ان کو خود پر قیاس مت کرو۔۔۔
کیوں کہ لکھنے میں ’’ش ے ر‘‘ اور’’ش ی ر‘‘ بھی ایک جیسے لگتے ہیں۔۔۔
’’ش ی ر‘‘ معنی دودھ!!!
 
یاقوت

آپکے درج بالا فارسی شعر کی تو ہمیں ککھ سمجھ نہیں آئی ۔ لیکن شیر اورشِیر کا فرق طالب علم جانتا ہے شاہ جی ۔خیر پھر بھی آپ نے شیر کا شِیر اور دودھ کا دودھ کر ہی دیا۔۔۔
 
یاقوت

محفلین
بظاہر نیک لوگ بھی تم جیسے ہی دِکھتے ہیں لیکن ان کو خود پر قیاس مت کرو۔۔۔
کیوں کہ لکھنے میں ’’ش ے ر‘‘ اور’’ش ی ر‘‘ بھی ایک جیسے لگتے ہیں۔۔۔
ہماری چھٹی حس ہمیں بار بار خبردار کررہی ہے کہ ہو نہ ہو فارسی شعر کیلئے یہ آپ کی اردو گیری(ترجمہ) ہے۔۔۔۔
اور صاحب شعر کو ہمارے بارے میں حسن ظن رکھنے پر ایصال ثواب ضرور کیجئے گا۔ اگر حیات ہوں تو تعزیت۔:LOL::LOL::LOL::LOL:
 
کاش مولانا رومی حیات ہوتے تو آپ کے نیک خیالات ان تک ضرور پہنچادیتے!!!
 
یاقوت

محفلین
کاش مولانا رومی حیات ہوتے تو آپ کے نیک خیالات ان تک ضرور پہنچادیتے!!!
اوہ تیری خیر۔۔۔۔۔۔۔۔ ہم ماضی مرحوم میں بھی اتنے مقبول رہے ہیں علم نہ تھا آج آپ کے توسط سے یہ علم بھی ہوگیا۔جسے اللہ چاہے اسے دے میاں۔
 
Top