بچوں کی باتیں

جاسمن

لائبریرین
اماں نے الٹی میٹم دیا تھا کہ عیدیاں میں بھی دیتی ہوں۔ آنے والی اور جانے والی عیدیوں سے جتنے پیسے بڑھے، وہ آپ کے۔ محمد نے اماں کو عید پہ عیدیوں اور بازار سے کھانے پینے کا حساب کرتے دیکھا تو تڑپ گیا۔
"عید کا احترام کریں اماں جی۔"
 
کل جمعہ کی نماز کے بعد مولانا صاحب نے اعلان کیا کہ دوسری منزل جو تقریباً تکمیل کے مراحل میں ہے اور تھوڑا بہت کام رہ گیا ہے کو جلد از جلد مکمل کر کے ایک حصہ خواتین کے لیے مخصوص کر دیں گے۔ نماز کے بعد میں اور برخوردار باہر نکلنے لگے تو ٹوپیوں والی ٹوکری کو دیکھ کر بولے، پاپا۔۔۔۔ یہ جب اوپر والی منزل پر لڑکیاں آیا کریں گی تو کیا وہاں دوپٹوں والی ٹوکری بھی ہوا کرے گی؟
:thinking2:
:confused3:
 
زیک

مسافر

استنبول میں لمبا سکرٹ وغیرہ بھی دیتے ہیں سیاحوں کو
 
عباس اعوان

محفلین

جاسمن

لائبریرین
اماں نے اردو محفل کےلیے کچھ لکھنا ہے تو ایمی سے فاؤنٹین قلم کے لیے کہا۔
"ارے وہی جو پورا سیٹ میں لاہور اردو بازار سے لائی تھی، اس میں سے ایک مجھے بھی دے دو۔"
ایمی نے لا دیا اور اماں کارٹریج والے اس قلم کو غلط سیٹ کرنے لگیں۔ ایمی نے ٹوکا۔
"اماں اس طرح تو یہ لکھے گا ہی نہیں۔ اصل میں آپ کے دور میں اس طرح کے پین نہیں ہوتے تھے ناں!!"
"ہاں ہم بہت غریب تھے۔" اماں نے جل کے کہا۔
 
جاسمن

لائبریرین
انگلینڈ میں مساجد میں عربوں والے چوغوں (ثوب یا توپ) کا سن رکھا ہے۔
میں نے پہلی بار یہ لفظ تب سنا جب ہمارے سسرالی گاؤں کی خاتون کے میاں نے جو سعودیہ میں مستقل رہتے ہیں،ہمیں ملنے آنا تھا۔ نشانی بتائی کہ میں نے توپ پہنی ہوگی وغیرہ۔
میں نے زیادہ سوچ بچار نہ کی کہ بہت ہی زیادہ تھکے ہوئے تھے۔ بس ذہن میں ایک بندہ کی تصویر تھی کہ جس کے سر پہ ایک ٹولی ہوگی اور اس ٹولی پہ ایک چھوٹی سی توپ ہوگی۔:D
بچے اور صاحب اس سوچ پہ بعد میں بہت ہنسے۔ جب اصلی توپ دیکھ کے میں نے انہیں اپنا خیال بتایا۔
 
عثمان

محفلین
عثمان بھائی!
عرصہ سے آپ نے اپنے شہزادوں کی کوئی بات نہیں بتائی۔ ان کی کچھ مزے کی باتیں ہمیں بتائیں۔
ماشااللہ خوب شرارتیں کرتے ہیں۔ پچھلے دنوں ہم مسی ساگا امی ابو کی طرف گئے تو ائر پورٹ اور جہاز میں یہ بے قابو ہوئے جاتے تھے۔ تمام مسافر ہمیں اور انہیں مسکرا مسکرا کر دیکھتے تھے۔ سسرال والوں نے بلی پال رکھی ہے۔ بلی کو انہوں نے ہفتہ بھر خوب مصروف رکھا۔
 
میرا بہت دل چاہتا ہے کہ آپ ان کی باتیں زیادہ تفصیل سے بتائیں۔
ان کے ڈائیلاگ۔ حرکات۔ ان کے تاثرات۔
لیکن آپ بہت اختصار پسند ہیں۔
اس معاملہ میں تھوڑا تفصیل پسند بن جائیں۔:)
 
دفترسے آیا تو تھکاوٹ کچھ زیادہ تھی، اس لیے لیٹ گیا۔ حذیفہ پاس ہی کھیل رہا تھا۔
کچھ دیر میں اذان ہوئی تو میں موبائل میں مصروف رہا۔ فوراً میرے پاس آیا اور کہتا ہے کہ
"بابا جان او رہی ہے، ماج پڑھنے جائیں۔"
 
زیک

مسافر
بہت سال پہلے کی بات ہے ہم بیٹی کے ساتھ پاکستان گئے تو اسے اندازہ نہ تھا کہ روپیہ کیا ہوتا ہے۔ اس نے اندازہ لگایا کہ ایک روپیہ ایک ڈالر ہی کے برابر ہو گا اور جب اسے تحفے میں روپے ملے تو بہت خوش ہوئی۔ اس بار اسے اچھی طرح علم تھا کہ ایک ڈالر 156 روپے کا ہے اور ہر چیز کی قیمت ڈالر میں کنورٹ کر کے اندازہ لگاتی تھی کہ مہنگی ہے یا سستی
 
جاسمن

لائبریرین
بھتیجوں کو پڑھانے کے ساتھ کھانا کھلانے کا کام بھی جاری تھا اور ساتھ ہی مٹر، آلو والا پلاؤ بنا رہی تھی۔
آج ہمارے اور امی جی دونوں کے گھر آٹا ختم تھا۔ صاحب گاؤں سے کل لے آئیں گے۔ امی کے گھر بھی شام تک آگیا تھا۔
شاید بھتیجوں نے گھر میں گفتگو سنی ہوگی۔
ایک بھتیجا:"اماں! آٹا بند کر دیا ہے۔"
میں ابھی جواب نہیں دینے پائی تھی کہ وہ آگے بولا۔
"بچے روٹی نہیں کھاتے اس لیے انھوں نے بند کیا ہے؟"
:):):)
 
عرفان سعید

محفلین
کرونا وائرس کا پھیلنا افسوس ناک ہے۔ جب سے یہ واقعہ ہوا ہے، میرا دس سالہ حسن پل پل کی خبر رکھے ہوئے ہے۔ سکول کی ایک اسائنمنٹ کے لیے اس نے کرونا وائرس پر چار صفحات کا ایک آرٹیکل لکھ کر ہمیں حیران کر دیا۔
:clap::clap::clap:

qj9QMvi.jpg

4yNm9Mi.jpg

74xVrfn.jpg

5u0R1Ue.jpg
 
ماشاءاللہ۔
اللہ ہم سب کو اس وائرس اور سب بری بیماریوں سے پناہ دے اور آپ کے بیٹے کے مقدر شاندار کرے۔ آمین!
 
عدنان عمر

محفلین
کرونا وائرس کا پھیلنا افسوس ناک ہے۔ جب سے یہ واقعہ ہوا ہے، میرا دس سالہ حسن پل پل کی خبر رکھے ہوئے ہے۔ سکول کی ایک اسائنمنٹ کے لیے اس نے کرونا وائرس پر چار صفحات کا ایک آرٹیکل لکھ کر ہمیں حیران کر دیا۔
:clap::clap::clap:

qj9QMvi.jpg

4yNm9Mi.jpg

74xVrfn.jpg

5u0R1Ue.jpg
ما شاء اللہ۔
بھائی صاحب! کیا فن لینڈ میں بھی انگریزی میڈیم اسکول ہوتے ہیں۔:)
 
عدنان عمر

محفلین
پاکستان کی طرح کسی پرائیویٹ سکول کا تو سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ گورنمنٹ کے ہی چند سکول ہیں۔
عرفان بھائی میرا پوچھنے کا مقصد یہ تھا کہ کیا فن لینڈ کے اسکولوں میں ذریعہِ تعلیم انگریزی ہے؟ قومی یا مقامی زبانوں میں مضامین نہیں پڑھائے جاتے؟
 
زیک

مسافر
عرفان بھائی میرا پوچھنے کا مقصد یہ تھا کہ کیا فن لینڈ کے اسکولوں میں ذریعہِ تعلیم انگریزی ہے؟ قومی یا مقامی زبانوں میں مضامین نہیں پڑھائے جاتے؟
جہاں تک مجھے علم ہے فنلینڈ میں سکولوں میں انگریزی بھی پڑھائی جاتی ہے اور اکثر لوگوں کو قابل قبول انگریزی آتی ہے
 
Top