بچوں کی باتیں

محمد:۔مما ابھی تک عارف کریم بحال نہیں ہوئے؟
مما:۔نہیں بیٹا
محمد:۔وہ کب تک بحال ہوں گے؟
مما:۔ انتظامیہ کو معلوم ہو گا۔
محمد:۔ ۔۔۔۔کی تصویر اچھی نہیں لگتی۔اور ۔۔۔کی تصویر کتنی غمزدہ سی ہے!
عارف کریم بھی معطل رہے؟ اور بحال بھی ہو گئے ؟ اللہ کی شان ہے؟
 

جاسمن

لائبریرین
اماں:میری بیٹی چشماٹو ہو گئی۔ ماشاءاللہ!
بابا: آج تم کچھ زیادہ ہی پڑھی لکھی لگ رہی ہو ایمی!
ایمی: جیسے میٹرک اور ایف اے پاس ہوتے ہیں تو میں تو ابھی صرف تین پاس ہوں۔ ہاں بس تھوڑے دنوں میں چار پاس ہو جاؤں گی۔
 

جاسمن

لائبریرین
ایمی: اماں! کہتے ہیں کہ صبر کا پھل میٹھا ہوتا ہے۔ لیکن ایسا ہوتا تو نہیں۔ استانی کہتی ہیں صبر کرو۔ اتنی دیر تک بیٹھے رہتے ہیں پرچہ دینے کے بعد لیکن کچھ بھی تو نہیں ہوتا۔
اماں: (ہنستے ہوئے)لگتا ہے ایمی انتظار کرتی ہے کہ اللہ تعالیٰ بہت سارے میٹھے میٹھے پھل بھیجیں گے۔۔پیارے اللہ۔ ایمی کو بہت سارے میٹھے پھل دے دیں۔اس نے بہت صبر کیا ہے۔
 

زیک

مسافر
تیسری جماعت کے طالب علم بھتیجے صاحب اردو کا کام کر رہے تھے. اردو گنتی کے جملے بنائے جا رہے تھے. پھپھو کا پاس سے گزر ہوا تو جملے پڑھنے لگیں.
پھپھو: یہ 'تیس' کا کیا جملہ بنایا ہے آپ نے؟
بھتیجے صاحب: 'ایک آدمی کے پاس تیس بچے ہیں.'
پھپھو: پہلے تو آپ نے جملہ ٹھیک نہیں لکھا. آدمی کے پاس نہیں ، ایک آدمی کے تیس بچے ہیں. لیکن یہ کون آدمی ہیں جن کے 30 بچے ہیں؟ جملہ بناتے ہوئے کوشش کرتے ہیں کہ سچ لکھا جائے. (اور پھر ایک لمبا خطبہ... )
بھتیجے صاحب: لیکن میں نے ٹھیک لکھا ہے. ہیں نا ایک آدمی. اس دن خبروں میں بتایا تھا.

واقعی ایک دو دن پہلے ایک خبر بار بار چل رہی تھی جس میں ایک صاحب کی تین بیگمات اور تیس بچوں کا ذکر تھا.
تیس بچے تو کوئی بڑی بات نہیں۔ شاہ عبدالعزیز ابن سعود کے شاید 75 تھے۔ دعوے تو کچھ لوگوں کے سینکڑوں تک پہنچتے ہیں۔
 

یاز

محفلین
تیس بچے تو کوئی بڑی بات نہیں۔ شاہ عبدالعزیز ابن سعود کے شاید 75 تھے۔ دعوے تو کچھ لوگوں کے سینکڑوں تک پہنچتے ہیں۔

جان ایف کینیڈی کے بھائی رابرٹ کینیڈی کے بھی درجن کے لگ بھگ بچے تھے، جو امریکی معاشرے کے لحاظ سے بہت بڑی تعداد ہو گی۔
 

جاسمن

لائبریرین
محمد تین ماہ کے لئے ددھیال رہنے گیا تو عمر شریف پونے دو سال تھی۔ اور ابھی لفظ اور جُملے سیکھ رہے تھے۔ اِس لئے پنجابی ماحول میں کافی پنجابی سیکھ لی۔
محمد: مما! آجا آپاں دونویں رل کے اڈا کھڈا کھیڈیے۔
 

جاسمن

لائبریرین
( محمد پونے دو سال عمر میں سمجھتے تھے کہ جانور اُن کی باتیں سمجھتے ہیں۔)
محمد: مُگلیو!(مُرغیو) پرے ہٹ جاؤ۔ میں گُجرن لگاں۔
 
Top