بچوں کے لیے بہترین اصلاحی مجلہ "روضۃُ الاطفال"

السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
اس لڑی میں بچوں کے لیے ایک بہت ہی اچھا رسالہ پیش کیا جائے گا۔۔۔امید ہے آپ احباب کو لازمی پسند آئے گا
دعاؤں میں یاد رکھیئے گا
جزاکم اللہ خیرا
 
آخری تدوین:
فرضی قصے کہانیوں اور جھوٹے لطیفوں سے پاک بچوں کا میگزین

روضۃُ الاطفال"شمارہ نمبر 129"

Ui12Wv.png

PJ1OU.gif

ڈاؤنلوڈ لنک
 
آدم کا بیٹا

محفلین
جس طرح کوئی بات سچی یا جھوٹی ہوسکتی ہے۔۔۔ ایسے ہی لطیفے بھی سچے یا جھوٹے ہوتے ہیں۔۔۔
تو کیا پھر ان جھوٹے لطیفوں پر مؤاخذہ بھی ہوگا؟
میرے خیال تو یہ تھا کہ لطیفے، ازخود بھی "گھڑے" جا سکتے ہیں کہ ان کا مقصد محض لطف و انبساط کے جذبات کا اظہار ہوتا ہے۔ :?
 
تو کیا پھر ان جھوٹے لطیفوں پر مؤاخذہ بھی ہوگا؟
میرے خیال تو یہ تھا کہ لطیفے، ازخود بھی "گھڑے" جا سکتے ہیں کہ ان کا مقصد محض لطف و انبساط کے جذبات کا اظہار ہوتا ہے۔ :?

جی بھائی جان ۔۔۔۔فرشتے ہمارا حساب آوے ہی نہیں نوٹ کررہے ہیں۔۔مذاق میں بھی جھوٹ نہیں بولنا چائیے
 
آدم کا بیٹا

محفلین
جی بھائی جان ۔۔۔ ۔فرشتے ہمارا حساب آوے ہی نہیں نوٹ کررہے ہیں۔۔مذاق میں بھی جھوٹ نہیں بولنا چائیے
مذاق میں جھوٹ بولنا تو سمجھ آتی ہے کہ غیر اخلاقی ہے لیکن لطیفوں کو پڑھنے والا تو آگاہ ہوتا ہے بات گھڑی گئ ہے۔
اوراگر ایسا ہی ہے تو پھر ملا نصیرالدین کے لطائف اور۔۔۔۔ رومی و سعدی کے حکایات کا کیا بنے گا ۔۔۔؟؟؟ کہ وہ بھی توبنیادی طور پر "من گھڑت" واقعات پر ہی مشتمل ہیں۔ :?:?:?

مذید کنفیوزڈ:sad:
 
مذاق میں جھوٹ بولنا تو سمجھ آتی ہے کہ غیر اخلاقی ہے لیکن لطیفوں کو پڑھنے والا تو آگاہ ہوتا ہے بات گھڑی گئ ہے۔
اوراگر ایسا ہی ہے تو پھر ملا نصیرالدین کے لطائف اور۔۔۔ ۔ رومی و سعدی کے حکایات کا کیا بنے گا ۔۔۔ ؟؟؟ کہ وہ بھی توبنیادی طور پر "من گھڑت" واقعات پر ہی مشتمل ہیں۔ :?:?:?

مذید کنفیوزڈ:sad:
جو سچی حکایت ہو اسے بیان کرنے میں کوئی حرج نہیں ہے۔۔۔۔۔لیکن اس کے لیے تحقیق کی ضرورت ہے۔۔تحقیق سے بات یا حکایت سچی ہو تو کوئی حرج نہیں ہے بیان کر نے میں۔۔
 
جی بھائی جان ۔۔۔ ۔فرشتے ہمارا حساب آوے ہی نہیں نوٹ کررہے ہیں۔۔مذاق میں بھی جھوٹ نہیں بولنا چائیے
مذاق میں جھوٹ بولنا تو سمجھ آتی ہے کہ غیر اخلاقی ہے لیکن لطیفوں کو پڑھنے والا تو آگاہ ہوتا ہے بات گھڑی گئ ہے۔
اوراگر ایسا ہی ہے تو پھر ملا نصیرالدین کے لطائف اور۔۔۔ ۔ رومی و سعدی کے حکایات کا کیا بنے گا ۔۔۔ ؟؟؟ کہ وہ بھی توبنیادی طور پر "من گھڑت" واقعات پر ہی مشتمل ہیں۔ :?:?:?

مذید کنفیوزڈ:sad:
فرضی کہانیاں اور لطائف بطور مثال ہوتے ہیں اور مثال کے بارے میں جھوٹ اور سچ ہونے کی بحث نہیں کی جاسکتی نہ ہی کسی فرضی تحریر کو جھوٹ کا درجہ دے کر اس پر مواخذے کی بات کرنا درست ہے۔
مثالیں تو احادیث میں بھی بیان کی گئی ہیں پورے پورے واقعات کی شکل میں۔
علوم عربیہ کی تقریبا تمام کتب زید ، عمر ، بکر اور خالد وغیرہ کی مثالوں سے بھری پڑی ہیں۔
کیا ”ضرب زید عمرا“ (زید نے عمر کو مارا) کہنا جھوٹ ہے؟ یا کیا اس مثال کو بیان کرنے کے لیے ہمیں تحقیق کرنی پڑے گی کہ کسی زید نے عمرو کو مارا بھی ہے یا نہیں، اگر مارا ہے تو یہ مثال بیان کی جائے ورنہ نہیں۔
جھوٹ اور سچ کی بحث جب ہوتی ہے جب کسی بات کی خبر دی جائے، مثلا میں آپ سے کہوں کہ ”اسلام آباد میں فلاں واقعہ ہوا“۔
 
اسد

محفلین
یہ رسالہ کون نکالتا ہے؟ اور یہ کس عمر کے بچوں کے لئے لکھا جاتا ہے؟
ایڈیٹر کوئی عبدالرحمٰن نامی صاحب ہیں، خط و کتابت کے لئے پی او بوکس ہے، ای میل یاہو کا ہے اور آفس کا فون موبائل ہے۔ 16 صفحات کا رسالہ ہے جس میں سے 8 صفحات رنگین ہیں، غالباً آرٹ پیپر پر شائع ہوتا ہو گا۔ سرورق پر قیمت 5 روپے لکھی ہے۔ معلوم نہیں کتنی تعداد میں بکتا ہے، کیونکہ اگر 4 یا 5 ہزار سے کم تعداد میں بکتا ہے تو اس کی لاگت پوری نہیں ہو سکتی منافع بخش ہونے کے لئے اس سے دوگنی فروخت ہونی چاہئیے۔ عام طور پر اسلامی رسالے خاصے برے کاغذ اور چھپائی والے ہوتے ہیں جبکہ پی ڈی ایف سے ظاہر ہوتا ہے کہ اس رسالے کی کوالٹی بہت بہتر ہے۔ لہٰذا ایڈ کے پیسوں کا نتیجہ بھی ہو سکتا ہے۔ جس حد تک اسلامی ہے اس سے تو سعودی عمل دخل ظاہر ہوتا ہے۔ یہ میرے ذاتی تاثرات ہیں، میں غلط بھی ہو سکتا ہوں۔
 
بھیا ہر فن مولا بننے کے لیے کافی محنت کرنی پڑتی ہے۔۔۔تیر تکے سے تو کام نہیں چلتا ہے۔۔۔
آپ کو کس نے کہہ دیا ہے یا کہاں دیکھا ہے۔۔۔ اسلامی رسالے برے کاغذ اور چھپائی والے ہوتے ہیں؟؟
بھیا یہاں بھی کافی اہل ثروت لوگ موجود ہیں ۔۔۔اب ہر کام سعودی عرب کے کھاتے میں نہ ڈالیں۔
رہ گئی بات ایڈ کی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ایڈ تو شیعہ حضرات کو بھی کافی ملتی ہے۔
 
Top