بچوں کے لیے نظمیں چاہئیں

واہ! اچھی نظم لکھی ہے جناب! بہت خوب!
پہلےمصرع میں جناح کیپ ٹوپی کا سقم آگیا ہے ۔ اسے درست کرلیجئے ۔
بہت شکریہ بہت نوازش!
اگرچہ جناح کیپ ٹوپی والی اصطلاح میرے لیے نئی ہے پر امید ہے کہ میں درست سمجھا ہوں گا آپ فصلِ گل کا موسم اس کی بات کر رہے ہیں۔ یہ نظم ادھر ہی میں نے بہت پہلے اصلاح کے لیے لگائی تھی اس بارے میں مجھے بھی شک تھا مگر کسی نے نشاندہی نہیں کی۔ میں نے بھی درست ہی سمجھا۔
پھر بھی بات شک والی ہی ہے۔
ایک صورت یہ ہے آپ بھی رہنمائی کریں۔
آیا جھونکا فصلِ گل کا
 
سید عمران

محفلین
بہت اچھی کاوش ہے عمران صاحب۔۔۔
کوئی اچھی آواز والا مل جائے تو اس سے پڑھوا کر سی ڈی بھی بنوانی ہے اور ویب سائٹ پر بھی ڈالنا ہے!!!
 
بہت اچھی کاوش ہے عمران صاحب۔۔۔
کوئی اچھی آواز والا مل جائے تو اس سے پڑھوا کر سی ڈی بھی بنوانی ہے اور ویب سائٹ پر بھی ڈالنا ہے!!!
بہت بہت شکریہ.
ہمارے اسکول میں ایک بچی ہے اس کی آواز بہت اچھی ہے۔اس نے ترنم میں پڑھی بھی ہے یہ نظم۔آڈیو میں بھیج بھی سکتا ہوں۔۔
آپ بھی کوشش کریں کوئی مل جائے شاید اس کا ترنم اور طرز زیادہ اچھی ہو۔
بہت شکریہ۔
 
بہت اچھی کاوش ہے عمران صاحب۔۔۔
کوئی اچھی آواز والا مل جائے تو اس سے پڑھوا کر سی ڈی بھی بنوانی ہے اور ویب سائٹ پر بھی ڈالنا ہے!!!
کیا نظمیں دینے والوں اور اپنی آواز میں پڑھ کر شیئر کرنے والے آپ کے ہم نام ہو نے چاہیئیں یا ہم بھی کوشش کرسکتے ہیں؟
 
بہت شکریہ بہت نوازش!
اگرچہ جناح کیپ ٹوپی والی اصطلاح میرے لیے نئی ہے پر امید ہے کہ میں درست سمجھا ہوں گا آپ فصلِ گل کا موسم اس کی بات کر رہے ہیں۔ یہ نظم ادھر ہی میں نے بہت پہلے اصلاح کے لیے لگائی تھی اس بارے میں مجھے بھی شک تھا مگر کسی نے نشاندہی نہیں کی۔ میں نے بھی درست ہی سمجھا۔
پھر بھی بات شک والی ہی ہے۔
ایک صورت یہ ہے آپ بھی رہنمائی کریں۔
آیا جھونکا فصلِ گل کا
عمران بھائی بہار کے لیے فصلِ گل بچوں کے لیے کچھ ثقیل ہوجائے گا۔
 
سید عمران

محفلین
کیا نظمیں دینے والوں اور اپنی آواز میں پڑھ کر شیئر کرنے والے آپ کے ہم نام ہو نے چاہیئیں یا ہم بھی کوشش کرسکتے ہیں؟
آپ کی ڈھیروں ڈھیر نظمیں ہم نے چپکے سے کاپی پیسٹ کر رکھی ہیں۔۔۔
اگر آپ شوخ و چنچل ’’آواز‘‘ میں پڑھ لیں، ردھم تیز ہو، بچوں کو سننے اور دہرانے میں مزہ آئے تو ضرور !!!
 
سید عمران

محفلین
بہت بہت شکریہ.
ہمارے اسکول میں ایک بچی ہے اس کی آواز بہت اچھی ہے۔اس نے ترنم میں پڑھی بھی ہے یہ نظم۔آڈیو میں بھیج بھی سکتا ہوں۔۔
آپ بھی کوشش کریں کوئی مل جائے شاید اس کا ترنم اور طرز زیادہ اچھی ہو۔
بہت شکریہ۔
ضرور بھیجیں۔۔۔
ہم بھی کوشش کررہے ہیں۔۔۔
سر خلیل نے ہم کو آفر کی۔۔۔
اور ہم نے مابدولت کو۔۔۔
مگر مابدولت کا گلا آج کل کچھ گلہ کررہا ہے!!!
 
ضرور بھیجیں۔۔۔
ہم بھی کوشش کررہے ہیں۔۔۔
سر خلیل نے ہم کو آفر کی۔۔۔
اور ہم نے مابدولت کو۔۔۔
مگر مابدولت کا گلا آج کل کچھ گلہ کررہا ہے!!!
بھیا اگر مناسب جانے تو ہمیں بھی آفر کریں ،
ہمارا موڈ آج اچھا ہے ،
شاید آپ کا یہ مسئلہ ہم حل کر دیں ۔
 
سید عمران

محفلین
آخری تدوین:
عمران بھائی بہار کے لیے فصلِ گل بچوں کے لیے کچھ ثقیل ہوجائے گا۔
جی ! آپ کی بات درست ہے ۔پہلے میں نے یہ مطلع کہا تھا ۔پھر بعد میں اس کو بچوں کے لیے نظم لکھ دی۔تھوڑے بڑے بچوں کے لیے کر لیتے ہیں اس کو ۔دوسرا بچوں کو اس لفظ سے واقفیت بھی یو جائے گی۔
آپ کی بات سے مجھے پورا اتفاق ہے مگر اس کی اور کوئی صورت نظر نہیں آ رہی بلبل کے ساتھ گل ہی آئے گا۔
بہت شکریہ
 
سید عمران

محفلین
ضرور بھیجیں۔۔۔
ہم بھی کوشش کررہے ہیں۔۔۔
سر خلیل نے ہم کو آفر کی۔۔۔
اور ہم نے مابدولت کو۔۔۔
مگر مابدولت کا گلا آج کل کچھ گلہ کررہا ہے!!!
کیا ان نظموں کے لیے سر یا دھن خود ترتیب دینی پڑے گی عمران ، یا پہلے سے گائے گئے کسی گانے وغیرہ سے استفادہ کرنا پڑے گا ۔۔۔ ؟ :):)
 
Top