بچپن کا سب سے پسندیدہ کھیل ؟

تعبیر

محفلین
آپ کا مراسلہ دیکھ کر یاد آیا کہ پٹھو گرم، پرچیوں والے کھیل اور کاپیوں کے صفحوں پر ڈبے (گھر) بنانے والے کھیل، وغیرہ تو ہم نے بھی کھیلے تھے بچپن میں۔۔۔
بیڈ منٹن اور فریسبی ماہا کو سکھاتے ہوئے کچھ عرصہ قبل تک کھیلتے رہے جب کہ اسو، پنجو، ہار، کبوتر اور چیل اڑی، کوا اڑا پر ماہا کے ساتھ اس قانون کے تحت کھیلنا پڑتا ہے کہ بابا کو گرم پڑیں گے اور ماہا کو ٹھنڈے اور اس کے گرما گرم کھا کر ہاتھ لال ہو جاتے ہیں۔ ہاہاہاہاہاہا

کاپیوں والے کھیلوں میں نام چیز بھی تھا اور ایک اور تھا سیٹ بنانے والا جو سیت بنا لیتا وہ جیت جاتا
باقی یہ ڈبوں والا نہیں یاد
اور ہاں ہم صفحوں سے لفافے بھی بنایا کرتے تھے اور اس میں ایک دوسرے کو دعوت نامے،پیسے اور اسی طرح کا کچھ بھیجا کرتے تھے

یہ ماہا کون ہے؟؟؟آپ میرڈ کب سے ہو گئے:eek:
اوہ تو یہ اسو ہوتا ہے جبکہ میں اسے آج تک لسو کہتی تھی :oops:
جی بالکل مجھے بھی کبھی خود کو بچانا نہیں آیا خوب گرم پڑتے تھے جبکہ لگانے کی باری آتی تو اگلا پہلے ہی دفعہ میں باتھ بچا لیتا :(
 
تعبیر

محفلین
کانگو جن میں نے خود ایجاد کیا تھا :heehee:
یہ ایک نرم دل جن ہوتا ہے جو بچوں کے کام آتا ہے اور ہر مشکل میں ان کی مدد کرتا ہے انہیں مٹھائی لاکر دیتا ہے۔۔۔ مجھے اب یاد نہیں آتا کہ جب میں خود بچی تھی تو یہ کھیل کیسے میرے ذہن میں آیا:happy:
ڈارک نائٹ ایک کمرے میں ہم بہت سے بچے چادریں اوڑھ کر لیٹ جاتے تھے اور مکمل اندھیرا ہوتا تھا۔۔۔ ۔پھر جس بچے کی باری ہہوتی اور وہ جس چادر پر ہاٹھ رکھتا اسے صحیح بتانا ہوتا کہ اس میں کون ہےِ۔:heehee:
اور یہ جن کیسے بنا جاتا تھا؟؟؟
ڈارک نائٹ والا کھیل تو دلچسپ ہے جبکہ ہم ڈارک روم کھیلتے تھے :) بہت بہت شکریہ بتانے کا
 
فاتح

لائبریرین
کاپیوں والے کھیلوں میں نام چیز بھی تھا اور ایک اور تھا سیٹ بنانے والا جو سیت بنا لیتا وہ جیت جاتا
باقی یہ ڈبوں والا نہیں یاد
اور ہاں ہم صفحوں سے لفافے بھی بنایا کرتے تھے اور اس میں ایک دوسرے کو دعوت نامے،پیسے اور اسی طرح کا کچھ بھیجا کرتے تھے

یہ ماہا کون ہے؟؟؟آپ میرڈ کب سے ہو گئے:eek:
اوہ تو یہ اسو ہوتا ہے جبکہ میں اسے آج تک لسو کہتی تھی :oops:
جی بالکل مجھے بھی کبھی خود کو بچانا نہیں آیا خوب گرم پڑتے تھے جبکہ لگانے کی باری آتی تو اگلا پہلے ہی دفعہ میں باتھ بچا لیتا :(
ارے آپ ہماری شادی کے سانحے سے بے خبر ہیں؟ یہ حادثہ تو کئی سال پہلے ہو گیا تھا۔ :laughing:
ماہا ہماری کیوٹسٹ گرل فرینڈ کا نام ہے۔۔۔ جس میں ہماری جان ہے۔ :)
محفل میں بھی کچھ تصاویر موجود ہیں ہماری۔۔۔ اور یہ رہی ایک تصویر آپ کے لیے جس میں ہم منال میں بھی کھانا آنے کے انتظار میں اپنی گرل فرینڈ کے ساتھ اسو پنجو ہی کھیل رہے ہیں۔ (ہمارے بڑھے ہوئے بال اور ڈاڑھی کے باعث آپ ہمیں کوئی جناتی مخلوق سمجھنے میں حق بجانب ہیں۔) :laughing:
ماہا کے ساتھ کھیلنے کا ایک نقصان یہ بھی ہے کہ اگر پہلی یا دوسری مرتبہ میں ہی ہاتھ بچا لیا جائے تو یہ "بے مانٹی" ہوتی ہے اس کے ساتھ۔ اس لیے کافی سارے گرما گرم کھا کر ہی بچا سکتے ہیں۔ ہاہاہا
Assoo_Panjoo_at_Munal.jpg
 
اشتیاق علی

لائبریرین
کھیل کا نام نہیں بتایا۔
ہائیں فلمی کیوں بھیا ؟؟؟
میں نے تو مشکل اردو بولنے کی کوشش کی تھی ناں جیسے بھیا بولتے ہیں
مجھے تو فلمی لگا ۔ خیر اچھی اردو بولی آپ نے۔
دنیا بھی عجب سرائے فانی دیکھی
ہر چیز یہاں کی آنی جانی دیکھی
جو آ کے نہ جائے وہ بڑھاپا دیکھا
جو جا کے نہ آئے وہ جوانی دیکھی
سبحان اللہ ۔ بہت خوب ۔ آپ میں تو بڑھاپے کے ساتھ ساتھ شاعرانہ صلاحیتیں بھی ہیں۔
 
ابوشامل

محفلین
ہمارے گھر میں ’امر بالمعروف‘ فورس بڑی مضبوط تھی :) اِس لیے کنچے کھیلنے، کبوتر اور پتنگ اڑانے جیسے کسی مشغلے کے قریب بھی ہمیں پھٹکنے نہ دیا گیا۔ البتہ ’بالکل ہی بچپن‘ میں برف پانی اور پٹھو گرم کھیلنے میں بہت مزا آتا تھا۔ کچھ بڑے ہوئے تو بڑوں والے کھیل کھیلنے شروع کیے اور کرکٹ کے لیے تو سب کچھ وقف کر دیا۔ کبھی کبھار فٹ بال کھیلنے کا بھی دورہ پڑتا لیکن صرف 4 سال میں ایک مرتبہ ورلڈ کپ کے زمانے میں :)

ویسے ہمارے ہاں گھریلو محفل کا اُس زمانے میں بہت رحجان تھا، اس لیے بچوں میں ’نام، چیز، جگہ، جانور‘ اور بڑوں میں ’کسوٹی‘ کا کھیل بہت کھیلا جاتا۔ بڑا مزا آتا تھا اس میں۔ آجکل اپنے بڑے صاحبزادے کے ساتھ پہیلیوں کے کھیل میں لگا ہوا ہوں کیونکہ میں بھی چاہتا ہوں کہ جس طرح ہمارے بڑے ہمیں کھیل کے لیے اپنا وقت دیتے تھے، اس طرح یہ بھی بڑا ہو کر ہمیں یاد کرے کہ امی ابو میرے ساتھ بچپن میں کھیل کھیلا کرتے تھے۔
 
اہا "کسوٹی" کیا خوب دلایا۔۔۔ بہت لطف آتا تھا اس میں
20 سوالوں میں اب ہماری بیٹی بھی کم از کم مشہور ہستیوں اور جاننے والوں یعنی افراد کو تو بوجھ لیتی ہے۔ :)
 
بالکل، کسوٹی تو میرا انگریزی اصطلاح کے مطابق ’آل ٹائم فیورٹ‘ تھا، جب عمر 12 یا 13 سال تھی تو ایک دو مرتبہ میں نے بڑوں کے سوالات درمیان ہی شخصیت کا نام ”پھوٹ“ دیا تھا، جس پر سوال پوچھنے والے عزیز نے گھورتے ہوئے مجھے دیکھا اور بعد ازاں ہمیں ایک دن کے لیے محفل سے نکال دینے کی سزا سنائی گئی۔ وجہ؟ کیونکہ درمیان میں براہ راست جواب نہیں دیا جاسکتا تھا اس لیے ریڈ کارڈ دکھا کر اگلے ’میچ‘ سے باہر کر دیا گیا :)
 
ہمارے ہاں تو کم سے کم سوالات میں درست بوجھنے والا فاتح کہلاتا تھا لیکن سوالات مکمل کرنے کا فائدہ بہرحال یہ ہوتا ہے کہ سننے والوں کو معلومات ملتی جاتی ہیں۔
 
کہیں آپ کا نام درمیان میں جواب بوجھنے پر تو ’فاتح‘ نہیں پڑا؟ :)
خیر، ہمارے ہاں کا قانون یہ تھا کہ اگر فوری جواب دینے کا دل چاہ رہا ہے تو باقی سوالوں سے دستبردار ہونا پڑتا تھا کیونکہ اس کے بعد بقیہ سوالات کرنے کی اجازت نہیں ہوتی یعنی جواب کے ساتھ سوالات کا سلسلہ ختم۔ اس لیے بڑی احتیاط کے بعد ہی جواب دیتے تھے ہم۔ میرے درمیان میں بولنے کی وجہ سے 11 ویں سوال پر ہی درست جواب سامنے آ گیا تھا :)
ویسے آج کل کے بچے بہت ہوشیار ہیں، کسوٹی میں تو ہمیں بھی نچا کر رکھ دیں
 
نام تو پہلے ہی رکھ دیا گیا۔۔۔ ہونہار بروا کے چکنے چکنے پات۔۔۔ ہاہاہاہاا
جی بالکل یہی ہوتا ہے کہ سوالات سے دستبردار ہونا پڑتا ہے اور وہیں ہار جیت کا فیصلہ ہو جاتا ہے اس بازی کی حد تک اور یہ سوال آخری سوال مانا جاتا ہے کہ "کیا اس شخصیت کا نام فلاں ہے؟" اور یہ پہلا سوال ہو یا بیسواں، یہ فیصلہ کن سوال ہوتا ہے جس کا جواب "ہاں" میں آیا تو جیت اور "ناں" میں آیا تو ہار۔ :)
 
تعبیر

محفلین
ارے آپ ہماری شادی کے سانحے سے بے خبر ہیں؟ یہ حادثہ تو کئی سال پہلے ہو گیا تھا۔ :laughing:
ماہا ہماری کیوٹسٹ گرل فرینڈ کا نام ہے۔۔۔ جس میں ہماری جان ہے۔ :)
محفل میں بھی کچھ تصاویر موجود ہیں ہماری۔۔۔ اور یہ رہی ایک تصویر آپ کے لیے جس میں ہم منال میں بھی کھانا آنے کے انتظار میں اپنی گرل فرینڈ کے ساتھ اسو پنجو ہی کھیل رہے ہیں۔ (ہمارے بڑھے ہوئے بال اور ڈاڑھی کے باعث آپ ہمیں کوئی جناتی مخلوق سمجھنے میں حق بجانب ہیں۔) :laughing:
ماہا کے ساتھ کھیلنے کا ایک نقصان یہ بھی ہے کہ اگر پہلی یا دوسری مرتبہ میں ہی ہاتھ بچا لیا جائے تو یہ "بے مانٹی" ہوتی ہے اس کے ساتھ۔ اس لیے کافی سارے گرما گرم کھا کر ہی بچا سکتے ہیں۔ ہاہاہا
ہاہاہا
آپکا جواب نا صرف زبردست ہے بلکہ پرمزاح بھی سو میری طرف سے ڈبل ریٹنگ :)

واقعی اتنا بڑا سانحہ ہو گیا اور مجھے کانوں کان خبر ہی نا لگی وہ بھی اتنے عرصے تک :D
اب میں کہاں سے ڈھونڈوں وہ تصاویر
تصویر کے لیے وڈا سارا شکریہ :)
ماشاءاللہ بہت کیوٹ ہے ماہا بٹیا اور میری بڑی بیٹی کا بھی نک ماہا ہے
ویسے ہنسی تو آئی جناتی مخلوق پڑھ کر لیکن خبردار جو خود کو برا بھلا کہا اللہ کا شکر ہے اللہ نے آپ کو ناصرف نارمل انسان بنایا بلکہ اتنا زبردست دماغ بھی دیا ہے اور آپاؤں کو ایسی باتیں اچھی نہیں لگتیں
آپ تو بالکل بھی لاہوری نہیں لگتے کہ وہ کھانے پینے کے بہت شوقین ہوتے ہیں جبکہ تصویر سے لگ رہا ہے کہ آپ دونوں کو کھانے سے کوئی دلچسپی نہیں ہے ۔آپ کی صحت کا راز تو پتہ ہے کہ سگریٹ ہیں لیکن ماہا بٹیا ؟؟؟
منال بولے تو اسلام آباد میں نا؟؟؟
اللہ بٹیا رانی کے نصیب اچھے کرے اسے ہر بلا سے محفوظ رکھے
لیکن میں کہتی ہوں کہ والد کو بیٹیوں سے بہت زیادہ پیار نہیں کرنا چاہیے ورنہ شادی کے بعد نئےگھرمیں ایڈجسٹ کرنا بہت مشکل لگتا ہے :(
ایک آخری بات اگر یہ کیوٹسٹ گرل فرینڈ ہیں تو باقی کیوٹ اور کیوٹر کون تھیں یا ہیں :ROFLMAO::ROFLMAO::ROFLMAO:
 
فاتح

لائبریرین
ہاہاہا
آپکا جواب نا صرف زبردست ہے بلکہ پرمزاح بھی سو میری طرف سے ڈبل ریٹنگ :)
شکریہ آپا! ویسے دو تین ریٹننگز کا بھی اختیار ہونا چاہیے۔۔۔ چلیے تو پھر مہم چلاتے ہیں۔۔۔ احتجاجی مہم۔
واقعی اتنا بڑا سانحہ ہو گیا اور مجھے کانوں کان خبر ہی نا لگی وہ بھی اتنے عرصے تک :D
بس سانحہ ہی اتنا جانکاہ تھا کہ عرصے تک تو ہمیں خود بھی سمجھ نہیں آیا کہ یہ کیا ہو گیا ہے ہمارے ساتھ۔ :laughing:
اب میں کہاں سے ڈھونڈوں وہ تصاویر
تصویر کے لیے وڈا سارا شکریہ :)
ہممم وہ تصاویر ہم نے اپنے فیس بک اکاؤنٹ سے ہی یہاں لگائیں تھیں۔۔۔ سو دوبارہ لگا دیتے ہیں۔۔۔ یہ لیجیے:
418126_10150558363312117_1038093405_n.jpg

424709_10150558366247117_2063458770_n.jpg

ماشاءاللہ بہت کیوٹ ہے ماہا بٹیا اور میری بڑی بیٹی کا بھی نک ماہا ہے
شکریہ آپا! اور یہ واقعی پر لطف بات ہے کہ ہماری بھانجی کا نک بھی ماہا ہے لیکن اس کا اصل نام کیا ہے؟
ہماری بیٹی کا تو اصل نام ہی ماہا ہے جب کہ اس کا نک روزانہ کی بنیادوں پر تبدیل ہو جاتا ہے، جس روز جو اچھا لگے اسی نک سے بلانے لگتا ہوں۔ :laughing:
ویسے ہنسی تو آئی جناتی مخلوق پڑھ کر لیکن خبردار جو خود کو برا بھلا کہا اللہ کا شکر ہے اللہ نے آپ کو ناصرف نارمل انسان بنایا بلکہ اتنا زبردست دماغ بھی دیا ہے اور آپاؤں کو ایسی باتیں اچھی نہیں لگتیں
ارے آپا! اس تصویر کا قصہ یہ ہے کہ جب ہم نے پہلی مرتبہ دیکھی تو ہم خود اپنے آپ کو ہی نہیں پہچان پائے تھے اور فی الحقیقت جلن محسوس ہو رہی تھی کہ یہ "جن" کون سے جس کے ساتھ کھیلتے ہوئے ماہا کے چہرے پر اتنا پیار جھلک رہا ہے۔۔۔ ہاہاہاہا اور اس بات میں ذرا سا بھی مبالغہ نہیں ہے۔
آپ تو بالکل بھی لاہوری نہیں لگتے کہ وہ کھانے پینے کے بہت شوقین ہوتے ہیں جبکہ تصویر سے لگ رہا ہے کہ آپ دونوں کو کھانے سے کوئی دلچسپی نہیں ہے ۔آپ کی صحت کا راز تو پتہ ہے کہ سگریٹ ہیں لیکن ماہا بٹیا ؟؟؟
ہائیں! ہم اور لاہوری؟ ہم نے تو اپنی حیاتِ طیبہ میں پہلی مرتبہ لاہور دیکھا ہی چار پانچ سال قبل تھا اور وہ بھی کام کی وجہ سے جانا پڑا تھا۔ ماہا نے اپنا تخلص رکھا ہوا ہے "ماہا سُکھی" جو "سوکھی" کا مخفف ہے۔
منال بولے تو اسلام آباد میں نا؟؟؟
جی بالکل اسلام آباد میں پیر سہاوہ کے مقام پر کافی خوبصورت ریستوران ہے۔ یہ تصویر دیکھیں:
1977099858_9deca42d14_o.jpg

اللہ بٹیا رانی کے نصیب اچھے کرے اسے ہر بلا سے محفوظ رکھے
لیکن میں کہتی ہوں کہ والد کو بیٹیوں سے بہت زیادہ پیار نہیں کرنا چاہیے ورنہ شادی کے بعد نئےگھرمیں ایڈجسٹ کرنا بہت مشکل لگتا ہے :(
آمین ثم آمین! آپا! سچ میں جب یہ سوچ بھی آتی ہے کہ ماہا نئے گھر چلی جائے گی تو دل ہول اٹھتا ہے اور آنسو آ جاتے ہیں۔
ایک آخری بات اگر یہ کیوٹسٹ گرل فرینڈ ہیں تو باقی کیوٹ اور کیوٹر کون تھیں یا ہیں :ROFLMAO::ROFLMAO::ROFLMAO:
"باقی " کی باتیں جانے دو۔۔۔ ویسے محفل میں ہی ایک دھاگے میں ہم نے اپنے بارہ سابقہ اور اٹھارہ آئندہ عشقوں کا تذکرہ کیا تو تھا آپا۔۔۔ ہاہاہا
 
تعبیر

محفلین
ناعمہ نے پٹائی تو نہیں کرنی ہماری کہ ہم یہاں یہ کیا کر رہے ہیں :)
فاتح میں بعد میں اسکا جواب دونگی تفصیل سے ان شاءاللہ ابھی سونے لگی ہوں
کل سے بچوں کے اسکول کھل رہے ہیں سو اب صبح سویرے اٹھنا ہو گا :(
 
تعبیر

محفلین
چلیں جی سلسلہ وہیں سے جوڑتے ہیں جہاں سے چھوڑا تھا :)
ناعمہ عزیزجب میں یا فاتح کوئی تھریڈ کھولیں گے تو آپ اس کے ساتھ جو چاہے سلوک کیجیے گا :p

شکریہ آپا! ویسے دو تین ریٹننگز کا بھی اختیار ہونا چاہیے۔۔۔ چلیے تو پھر مہم چلاتے ہیں۔۔۔ احتجاجی مہم۔
میں اس مہم میں آپ کے ساتھ ہوں لیکن مجھے ایک دو ریٹنگ اور چاہییں
ایک تو شکریہ ہے ہی نہیں اور دوسرا ڈپلومیٹک جوابات جو دیتے ہیں نا ان کا ابھی ایک بٹن ہونا چاہیے

بس سانحہ ہی اتنا جانکاہ تھا کہ عرصے تک تو ہمیں خود بھی سمجھ نہیں آیا کہ یہ کیا ہو گیا ہے ہمارے ساتھ۔
:laughing:
اور یہ حادثہ ہوتا بھی ایسا ہے کہ نا بھلایا بھی نہیں جا سکتا اور یاد بھی نہیں رکھا جاتا

ہممم وہ تصاویر ہم نے اپنے فیس بک اکاؤنٹ سے ہی یہاں لگائیں تھیں۔۔۔ سو دوبارہ لگا دیتے ہیں۔۔۔ یہ لیجیے:

جزاک اللہ خیر
اللہ آپ کو خوش رکھے کہ یہ آپ نے میرے کہنے پر ایسا کیا :)
418126_10150558363312117_1038093405_n.jpg

پپہلی تصویر پر کچھ کہنے کو دل کر رہا ہے لیکن جان دیس :p
دوسری تصویر میں ماہا بھی آپ کو حیران ہو کر دیکھ رہی ہے کہ یہ کون آگیا
ویسے وہ اشتہارات ہوتے ہیں نا کہ پہلے اور بعد میں ،فرق صاف ظاہر ہے
خود ہی دیکھ لیں بال کٹوا کر آپ زیادہ ڈیسنٹ اور اچھے لگ رہے ہیں جبکہ پہلے ایسا لگ رہا تھا کہ بال ہیں یا وبال :p

شکریہ آپا! اور یہ واقعی پر لطف بات ہے کہ ہماری بھانجی کا نک بھی ماہا ہے لیکن اس کا اصل نام کیا ہے؟
کبھی ماہا تو کبھی ماہی اور غصے میں کچھ اور بھی ہو جاتا ہے :Dماہین نام ہے اسکا جو کہ اسے بالکل نہیں پسند

ہماری بیٹی کا تو اصل نام ہی ماہا ہے جب کہ اس کا نک روزانہ کی بنیادوں پر تبدیل ہو جاتا ہے، جس روز جو اچھا لگے اسی نک سے بلانے لگتا ہوں۔ :laughing:

خو ب لاڈ اٹھائے جا رہے ہیں ماہا بٹیا کے
ایسے میں جب کبھی تنک آجاتے ہیں ہم بچوں کی فرمائشیں پوری کر کے تو بے ساختہ یاد آجاتا ہے کہ ہم نے بھی کیا کیا نا کیا تھا اپنے والدین کے ساتھ تب صحیح سے انکی قدر ہوتی ہے

ارے آپا! اس تصویر کا قصہ یہ ہے کہ جب ہم نے پہلی مرتبہ دیکھی تو ہم خود اپنے آپ کو ہی نہیں پہچان پائے تھے اور فی الحقیقت جلن محسوس ہو رہی تھی کہ یہ "جن" کون سے جس کے ساتھ کھیلتے ہوئے ماہا کے چہرے پر اتنا پیار جھلک رہا ہے۔۔۔ ہاہاہاہا اور اس بات میں ذرا سا بھی مبالغہ نہیں ہے۔
ال کٹوانے کا خیال تو
ہاہاہا
شکر ہے کہ آپ کو بال کٹوانے کا خیال تو آیا ۔

ہائیں! ہم اور لاہوری؟ ہم نے تو اپنی حیاتِ طیبہ میں پہلی مرتبہ لاہور دیکھا ہی چار پانچ سال قبل تھا اور وہ بھی کام کی وجہ سے جانا پڑا تھا۔ ماہا نے اپنا تخلص رکھا ہوا ہے "ماہا سُکھی" جو "سوکھی" کا مخفف ہے۔
یہ اللہ یہاں کیسے کیسے نئے نئے انکشافات ہو رہے ہیں آپ کے بارے میں o_O وہ نا آپ نے ایک دفعہ سخنور اور وارث جی سے ملاقات کا ذکر کیا تھا نا یہاں تو مجھے لگا کہ آپ بھی لاہور سے ہیں
اچھا تو آپ بھی ہمارے ہی شہر اسلام آباد سے ہیں۔

جی بالکل اسلام آباد میں پیر سہاوہ کے مقام پر کافی خوبصورت ریستوران ہے۔ یہ تصویر دیکھیں:
ابھی پچھلے سال انہی دنوں میں میں وہیں تھی تو امی ہر وقت اسکا ذکر کرتی تھیں لیکن بھائیوں کا خیال تھا کہ وہاں کافی رش ہوتا ہے اور رات میں جانا سیف نہیں سو اس لیے رہ گیا جانا

آمین ثم آمین! آپا! سچ میں جب یہ سوچ بھی آتی ہے کہ ماہا نئے گھر چلی جائے گی تو دل ہول اٹھتا ہے اور آنسو آ جاتے ہیں۔
دعاہے کہ اللہ ماہا کے بلکہ سب بہن بیٹیوں کے نصیب اچھے کرے

"باقی " کیا باتیں جانے دو۔۔۔ ویسے محفل میں ہی ایک دھاگے میں ہم نے اپنے بارہ سابقہ اور اٹھارہ آئندہ عشقوں کا تذکرہ کیا تو تھا آپا۔۔۔ ہاہاہا
مجھے تو یہاں صرف ظفری کے خطوط کا ہی پتہ ہے اسکا مجھے قطعاً علم نہیں ہے
ویسے مجھے افسوس بھی ہے کہ میری بات چیت آپ سے اب ہوئی ہے
اگر وہ ربط بھی مل جائیں تو مہربانی ہو گی :)
ایک بار پھر آپ کا بہت بہت شکریہ اور خوش رہیں
 
فاتح

لائبریرین
تعبیر آپا! آپ ہی کا جواب نقل کرتا ہوں کہ"میں بعد میں اسکا جواب دونگا تفصیل سے ان شاءاللہ ابھی سونے لگا ہوں
کل مزدوری پر جانا ہے سو اب صبح سویرے اٹھنا ہو گا :(
اینھیں بہ تھیندو آھی ادی ہاہاہاہاہاہاہاہاہاہا
 
Top