لنک کام نہ کرنے کی وجہ؟؟؟
:(:(:(
مابدولت کے لیے شاہ صاحب کی اطلاع مرقوم بالا تعجب خیز و باعث تشویش ہے ۔ چنانچہ بغرض آزمائش مکرر مابدولت نے فی الفور ربط چسپاں بالا کو ٹہوکا دیا اورجائے مطلوبہ پر قدم رنجہ فرمایا ، اور " سب ٹھیک ہے " کی نوید جانفزا سنانے میں اپنے تئیں حق بجانب گردانتے ہیں ۔
خواہر محترم جاسمن
برادرم محمد عدنان اکبری نقیبی
برادرم یوسف سلطان
 

سید عمران

محفلین
رائے ( مثبت یا منفی ) کا انتظار ہے ، عمران ۔ اور بولنے کی رفتار حسب ہدایت ایک لیول سلو رکھی کیونکہ اس سے زیادہ پھر بہت سست رفتار اور آواز بھاری
بہت اچھی کاوش ہے۔۔۔
آواز کی رفتار بھی بہتر ہے۔۔۔
مگر تلفظ کیسے بہتر ہوگا؟؟؟
مثلاً کشتی کو کُشتی اور خانساماں کو کھانساماں وغیرہ۔۔۔
لگتا ہے اپنے ہی کوئی دوست پڑھ رہے ہیں!!!
 
بہت اچھی کاوش ہے۔۔۔
آواز کی رفتار بھی بہتر ہے۔۔۔
مگر تلفظ کیسے بہتر ہوگا؟؟؟
مثلاً کشتی کو کُشتی اور خانساماں کو کھانساماں وغیرہ۔۔۔
لگتا ہے اپنے ہی کوئی دوست پڑھ رہے ہیں!!!
شاید امین بھائی نے لیاری والوں کا لب لہجے اپنایا ہے ۔
 

سید عمران

محفلین
رات سونے کے بعد ہمارے دولت کدہ پر حاضر ہوجائیں۔۔۔
امید واثق ہے کہ وافی شافی کافی علاج ہوگا۔۔۔
اور یقین کامل ہے کہ علاج ہونے سے پہلے ہی افاقہ ہوگا!!!
تو ہم محفلین سے سورۃ فاتحہ و چاروں قل شریف پڑھ کر ہمیں ایصال ثواب کرنے کی اپیل کر دیں ۔
 
Top