بچپن کی معصومیت

ف۔قدوسی

محفلین
e6egio.jpg

1sbi89.jpg

23sw415.jpg

ofu5fn.jpg

مجھے یاد نہیں ہے کہ میں نے یہ تصویریں کہاں سے کاپی کی تھی :grin: ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ شائد اسی فورم سے کی ہوں :tongue: ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ پر مجھے یہ بہت پسند ہیں :lovestruck:میرے بیک گراؤنڈ میں یہی تصویریں لگاتی ہوں ۔۔۔۔۔۔۔ :cowboy:
 
شمشاد

لائبریرین
بہت خوبصورت بچے ہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ایک بات کہوں۔۔۔۔۔۔ مجھے بچوں سے محبت نہیں تھی صرف اپنے بہن بھائی اچھے لگتے تھے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ پر سارا کا بیٹا دیکھ کر مجھے اس پہ بہت پیار آیا اور اب ہر بچہ اچھا لگتا ہے ۔۔۔۔۔۔۔ بہت پیارا بچہ ہے ۔۔۔۔۔۔ ماشااللہ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ :grin:

فاطمہ یہ سارا کا بھتیجا ہے۔ یعنی سارا کے بھائی کا بیٹا۔
 
ف۔قدوسی

محفلین
فاطمہ یہ سارا کا بھتیجا ہے۔ یعنی سارا کے بھائی کا بیٹا۔
امی نے کہا بھی کہ پوچھ لو وہ سارا کے کچھ اور لگتے ہونگے ۔۔۔۔پر میں نے کہا کہ نہیں سارا کا بیٹا ہے :grin: ۔۔۔۔۔۔۔۔ خیر سارا برا مت ماننا ۔۔۔۔۔۔ پپو/خالہ بھی ماں کی طرح ہوتی ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔ شکریہ بتانے کیلئے ۔۔۔۔۔۔۔۔
 
سارا

محفلین
اب یاد آ گیا۔۔:blush:
اتنے بھانجے، بھتیجے ہیں۔۔کہ نام ہی بھول جاتے ہیں۔
پانچ مہینے ماشاءاللہ۔۔۔شمشاد بھائی، آپ نے تو سارا حساب رکھا ہوا ہے۔ مجھے آجکل اپنا آپ بھی بھولا ہوا ہے۔:(

سارا، میں پہلے سے بتائے دے رہی ہوں کہ معاذ بڑا ہو کر مذہبی سکالر بنے گا۔

ماشا اللہ شمشاد بھائی نے صحیح حساب رکھا ہوا ہے رمضان کی پہلی تاریخ ہمارے لیے تو بھولنے والی نہیں لیکن شمشاد بھائی کو بھی بالکل صحیح یاد تھا ماشا اللہ بہت خوشی ہوئی۔۔پانچ ماہ کا ہو گیا ہیں الحمد للہ۔۔
ہاں ماوراء یہ بڑا ہو کر اسم الرجال کا عالم بنے گا انشا اللہ اور میرے بھائی بھی حافظ ہیں انشا اللہ یہ بھی حافظ بنے گا۔۔۔
 
سارا

محفلین
ماشاءاللہ اللہ سے ہر برائی اور بری نظر سے محفوظ رکھے
سب تصویریں اچھی ہیں پر یہ سب سے زیادہ اچھی ہے کہ اس میں معاذ گپلو گپلو سا لگ رہا ہے

میں پوچھنے ہی والی والی تھی کہ اسکا کیا نام ہے پر اس سے پہلے ہی شمشاد جی نے بتا دیا

سارا آپ ہیں کہاں اتنے عرصے سے :confused: مجھے بھانجے بھتیجے کا فرق ہی نہیں پتہ ابھی تک اس لیے اسکا تھوڑا سا تعارف کروائیں :)

آمین۔۔۔ماشا اللہ معاذ احمد صحت مند ہے اور کچھ ہم بھی اس کے گال کھینچ کر بڑے کر رہے ہیں۔۔;)
میں تو یہاں ہی ہوں دیکھتی رہتی ہوں آپ کی تصاویر جو آپ شئیر کرتی ہیں البتہ لکھنے کے معاملے میں تھوڑی سست ہوں۔۔۔
ابھی آپ کو بھتیجے کا فرق پتا چل گیا ہو گا۔۔بھائی کا بیٹا۔۔بہن میری کوئی ہے نہیں یہ میرے بڑے بھائی کا پہلا بیٹا ہے ماشا اللہ۔۔۔
 
سارا

محفلین
امی نے کہا بھی کہ پوچھ لو وہ سارا کے کچھ اور لگتے ہونگے ۔۔۔۔پر میں نے کہا کہ نہیں سارا کا بیٹا ہے :grin: ۔۔۔۔۔۔۔۔ خیر سارا برا مت ماننا ۔۔۔۔۔۔ پپو/خالہ بھی ماں کی طرح ہوتی ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔ شکریہ بتانے کیلئے ۔۔۔۔۔۔۔۔

جی کوئی بات نہیں ف قدوسی۔۔۔بالکل ہمارے لیے بھی یہ بیٹے کی طرح ہی ہے
 
ف۔قدوسی

محفلین
ہاں ماوراء یہ بڑا ہو کر اسم الرجال کا عالم بنے گا انشا اللہ اور میرے بھائی بھی حافظ ہیں انشا اللہ یہ بھی حافظ بنے گا۔۔۔
بہت اچھے ۔۔۔ ماشااللہ ۔۔۔ اللہ بری نظر سے بچائے (آمین) ۔۔۔ میرے ابو نے خلیل کیلئے ایسا سپنا دیکھا تھا پر خلیل بالکل ہی الٹے نکلے ۔۔۔۔۔۔۔۔
 
تعبیر

محفلین
جی ہاں اور اور بیٹا مطلب اپنا بیٹا۔ اس کا تو پہلے ہی معلوم ہو گا۔

:rollingonthefloor: :rollingonthefloor: :rollingonthefloor:

معلومات میں اضافے کے لیے بہت بہت شکریہ

2e14wom.jpg

یہ میرا بھائی عتیق الرحمن اور بہن نجمہ ۔۔۔۔۔۔۔

فاطمہ آپ جب بھی تصویر پوسٹ کرتی ہین اپنے بہن بھائی کی ہر دفعہ نیا چہرہ اور نام ہوتا ہے۔
پوچھنا یہ ہے کہ آپ کتنے بہن بھائی ہیں :confused: :confused: :confused:

آمین۔۔۔ماشا اللہ معاذ احمد صحت مند ہے اور کچھ ہم بھی اس کے گال کھینچ کر بڑے کر رہے ہیں۔۔;)
میں تو یہاں ہی ہوں دیکھتی رہتی ہوں آپ کی تصاویر جو آپ شئیر کرتی ہیں البتہ لکھنے کے معاملے میں تھوڑی سست ہوں۔۔۔
ابھی آپ کو بھتیجے کا فرق پتا چل گیا ہو گا۔۔بھائی کا بیٹا۔۔بہن میری کوئی ہے نہیں یہ میرے بڑے بھائی کا پہلا بیٹا ہے ماشا اللہ۔۔۔

ارے بابا میں جب بھی کسی سے پوچھتی ہوں کہ وہ کہاں غائب ہے تو اسکا مطلب یہ تھوڑی ہوتا کہ میری پوسٹ پر جواب دیں :(
چلیں اچھی بات ہے کہ آپ یہیں ہوتی ہیں جبکہ مجھے لا کہ آپ کافی ٹائم سے غائب ہی ہو گئی ہیں :(

ماشا اللہ
اکلوتی بہن ہونے کا نقصان زیادہ ہوتا ہے یا فائدہ :confused:
 
سارا

محفلین
میرا خیال ہے کہ نہ نقصان ہوتا ہے نہ ہی فائدہ۔۔۔مجھے میرے اکلوتے ہونے کی وجہ سے کبھی بھی حد سے زیادہ محبت نہیں ملی۔۔:( سب کو برابر ہی سمجھا جاتا ہے۔۔البتہ گھر کے کاموں میں اکلوتے ہونے کی وجہ سے ذمہ داری پڑ جاتی ہے :rolleyes:
 
تعبیر

محفلین
کمال ہے جبکہ مجھے لگا کہ اکلوتے ہونے کی وجہ سے لاڈلے ہوتے ہیں۔
میں نے سنا بلکہ دیکھا ہے کہ جو والدین کے گھر کام کرتی ہیں وہ سسرال میں عیاشی کرتی ہیں یعنی نو کام صرف عیش و آرام
 
سارا

محفلین
کمال ہے جبکہ مجھے لگا کہ اکلوتے ہونے کی وجہ سے لاڈلے ہوتے ہیں۔
میں نے سنا بلکہ دیکھا ہے کہ جو والدین کے گھر کام کرتی ہیں وہ سسرال میں عیاشی کرتی ہیں یعنی نو کام صرف عیش و آرام

شاید کچھ اکلوتے لاڈلے بھی ہوتے ہوں لیکن یہ بات مجھ پر فٹ نہیں آتی۔۔۔
سننے کو تو کیا کچھ سننا پڑتا ہے لیکن سب سنا ہوا صحیح نہیں ہوتا۔۔:rolleyes: اور جہاں تک کام کی بات ہے تو مجھے بچپن سے ہی اچھا نہیں لگتا تھا کہ امی اکیلے کام کریں اس لیے مجھے بچپن سے ہی امی کی مدد کرنے کی عادت تھی امی نے کبھی کہا نہیں تھا کہ کام کرو۔۔۔اور اب بھی ایسا ہی ہے اگر امی کام کریں تو میں انہیں بٹھا دیتی ہوں صرف کپڑے دھونے انکا کام ہے وہ میں نے کبھی نہیں کیا باقی کچن کا سارا میں کرتی ہوں۔۔
 
Top