بچپن کے جیب خرچ کا بہترین مصرف (اک جھلک)

نیرنگ خیال

لائبریرین
زبیر بھائی نے بچپن کی جھلک شروع کیا تو تصاویر کے ساتھ جڑی اور بہت سی چیزیں ذہن میں روشن ہوتی چلی گئیں۔ وہ ماں کی ٹانگوں پر جھولے لینا اور لوریاں سننا۔۔۔ابو سے پیسے لے جا کر ٹافیاں خرید خرید کر کھانا۔ اور شام کو مغرب کی اذاں کے ساتھ ہی تھک کر آنکھیں موند لینا۔
ایک یہ دن جب جاگی راتیں دیواروں کو تکتی ہیں
ایک وہ دن جب شاموں کی بھی پلکیں بوجھل رہتی تھیں

انہیں سوچوں میں بچپن سے جڑی ٹافیاں، لچھے اور بسکٹ حد سے زیادہ یاد آئے۔ ان میں سے اکثریت تو اب خال خال ہی نظر آتے ہیں۔ ان سے ہزار درجے بہتر کوالٹی کی ٹافیاں اور بسکٹ اب کھاتے ہیں۔ لیکن وہ ذائقے اور وہ لطف جو ان چیزوں سے وابستہ تھا وہ میرا بچپن اپنے ساتھ ہی لے گیا۔

پیش خدمت ہیں چند ٹافیوں اور بسکٹس کی تصاویر۔ آپ بھی اگر مناسب سمجھیں تو اپنے بچپن کی ٹافیوں اور بسکٹس کا تذکرہ کریں۔
 

نیرنگ خیال

لائبریرین
شروع کرتے ہیں میرے بچپن کی سب سے مشہور ٹافی سے۔۔ کالے ریپر میں لپٹی بون بون اک بہترین عیاشی تھی بچپن کی​
BonBon_zps929dafae.png
میرے بچپن میں دوسری مقبول ترین ٹافی بون بون کے بعد۔۔۔ مہنگی ہونے کی وجہ سے یہ دوسرے نمبر پر تھی۔۔۔​
Mitchelles_zpsa3976f68.jpg
 

نیرنگ خیال

لائبریرین
اور مے فئیر کی گول ببل گم​
Bubble_zps41b619b7.jpg
آم رس ٹافی پہلے بائیں تصویر میں موجود شکل میں آتی تھی۔ پھر زمانے کے ساتھ اس نے بھی اپنا ریپر بدل لیا۔۔۔​
Aamrus_zpsf0576b92.jpg
 

نیرنگ خیال

لائبریرین
بگ بٹر ٹافی۔۔۔ دودھ مکھن سے بنی (کمپنی کا دعوٰی) اس ٹافی کے اوپر اک بادام بھی لگا ہوتا تھا۔​
Bigbutter_zps7684195f.jpg
بٹر سکاچ ٹافی جو پہلے اس ریپر میں آتی تھی۔۔​
ButterScotch_zps51ddc1d4.jpg
بعد میں زمانے کی ترقی کے سبب اس کے ریپر نے بھی رنگ روپ بدل لیا۔۔۔​
ButterScotch01_zpsad7122fa.png
 

نیرنگ خیال

لائبریرین
فانٹی ٹافی سے پہلے فانٹا کی ٹافیاں آیا کرتی تھیں۔ جو ایک روپے میں آٹھ آتی تھیں۔ ان کی کوئی تصویر نہیں ملی مجھے۔۔​
Fanti_zps7770916f.jpg
اس جیلی پر چینی لگی ہوتی تھی۔۔۔ پر مجھے یہ کوئی خاص پسند نہ تھی۔۔۔​
jelly_zpse4ce4d7d.jpg
فروٹا چیو کی طرح یہ جمبو جوبلی آتی تھی۔ جو اس دور میں بقیہ ٹافیوں سے حجم زیادہ رکھنے کے سبب ہم میں مقبول تھی۔​
JumboJublie_zpsaac7f784.jpg
 

نیرنگ خیال

لائبریرین
کھوپرا ٹافی کا کچھ نہیں بدلا سوائے سائز کے۔۔۔۔ اب یہ بہت چھوٹی رہ گئی ہے حجم میں۔۔۔​
Khopra_zpsdcd5415e.jpg
بنٹی چاکو 4۔۔۔۔ بعد میں اس میں بہت سی مصنوعات آئیں۔۔۔ لیکن میرا خیال ہے پہلے پہل یہی آئی تھی۔۔۔​
Choco4_zpsd29da474.jpg
 

نیرنگ خیال

لائبریرین
راک این رولا۔۔۔ جس کے اندر کافی سارا کھوپرا بھرا ہوتا تھا۔۔۔​
RocknRolla_zps5dc5ecc9.jpeg
ہمارے بچپن تو مرنڈے کھاتے گزرا۔۔۔ چاول والے۔۔ دال والے ۔۔۔ گڑ والے مرنڈے۔۔۔ اب تو مرنڈے شاید نہیں ملتے۔۔ یا پھر ملتے ہونگے میں نے نہیں دیکھے۔۔۔ کم از کم اسلام آباد میں لوگ مرنڈے سے آشنا نہیں۔۔۔​
Marunda_zps108ac51c.jpg
 

نیرنگ خیال

لائبریرین
اور چینی والا بسکٹ نائس جو ٹرانسپیرنٹ پیکنگ میں آتا تھا​
Nice01_zps83cc9d29.jpg
بعد میں ملبوس بدل کر اس طرح کی شکل میں آگیا۔۔۔​
Nice02_zps61c10310.jpg
اور پھر کچھ عرصہ بعد ملبوس بدل کر اس شکل میں بھی بکتا رہا۔۔۔۔​
Nice03_zpsb228c2a3.jpg
 

نایاب

لائبریرین
کاش کوئی لوٹا دے میرا بیتا بچپن ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مائی بڈھی کے بال ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پتیسہ ۔۔۔۔۔۔۔
مرونڈا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نگدی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 

اوشو

لائبریرین
واہ زبردست نیرنگ خیال جی !
بچپن کی یادیں تازہ کر دیں۔ جن چیزوں کا میں نے ذکر کرنا تھا ان میں سے اکثر کا تو آپ نے ذکر کر دیا۔ بون بون تو میری کمزوری تھی۔ سب سے زیادہ پسند تھی مجھے ۔ اور مے فیئر کی ببل گم ، مرونڈے ، پتیسے ، ایک کیلے والے بسکٹ ہوتے تھے ، ایک بچے کی تصویر والے ، گوگو پان مصالحہ ، ناز پان مصالحہ، رسیلی سپاری ان کے تو ٹی وی پر چلنے والے کمرشلز بھی یاد آتے ہیں :p
میری مٹھی میں بند ہے کیا اااااا؟؟؟
بتا دو نا
ناز پان مصالحہ ، ناز پان مصالحہ :p

رسیلی سپاری
آہا کتنے مزے کی سپاری
جس نے کھائی پھر مانگی
ہے یہ اتنی مزے کی سپاری
رسیلی سپاری آ ہا!!!!! :LOL:

گوگو پان مصالحے کی
کیا بات ت ت ت ت :ROFLMAO:

شکریہ بچپن کی یادیں تازہ کرنے کے لیے۔
 

سید زبیر

محفلین
کیا بات ہے نیرنگ خیال ۔۔ بہت خوب
بچپن میں ٹافیاں مہنگی بھی تو بہت تھیں اب تو سستی ہیں پانچ روپے میں مل جاتی ہیں
بچپن میں بہت مہنگی تھیں ایک آنے کی چار ۔۔۔اور بسکٹ تو مہمانوں کے ساتھ ہی ملتا تھا ۔۔۔منا بسکٹ کا ڈبہ دس آنے کا
زبردست
 

اوشو

لائبریرین
ارے یاد آیا ایک چھوٹے چھوٹے سے بسکٹ بھی ہوتے تھے اور ایک اینٹ کی شکل کی گولیاں بھی ہوتی تھیں نا گلابی رنگ کی :rolleyes:
 

نیرنگ خیال

لائبریرین
کیا بات ہے نیرنگ خیال ۔۔ بہت خوب
بچپن میں ٹافیاں مہنگی بھی تو بہت تھیں اب تو سستی ہیں پانچ روپے میں مل جاتی ہیں
بچپن میں بہت مہنگی تھیں ایک آنے کی چار ۔۔۔ اور بسکٹ تو مہمانوں کے ساتھ ہی ملتا تھا ۔۔۔ منا بسکٹ کا ڈبہ دس آنے کا
زبردست
اک رنگو بسکٹ آتے تھے اور ٹی ٹائم۔۔ جب مہمان جاتے تھے تو ہم پھر کھاتے تھے۔۔۔ کیسی کیسی یادیں۔۔۔ اور گر کبھی کوئی مہمان بیچ میں ہمیں بلا کر بسکٹ دیتا تھا۔۔ تو امی کیسے آنکھوں میں منع کرتی تھیں۔۔۔ اور اگر ہمارا بسکٹ کھانے کا دل ہوتا تو ایسے موقعوں پر ہم کبھی امی کی طرف نہیں دیکھتے تھے۔۔۔ یاد ماضی۔۔۔ :cry:
 

نیرنگ خیال

لائبریرین
واہ زبردست نیرنگ خیال جی !
بچپن کی یادیں تازہ کر دیں۔ جن چیزوں کا میں نے ذکر کرنا تھا ان میں سے اکثر کا تو آپ نے ذکر کر دیا۔ بون بون تو میری کمزوری تھی۔ سب سے زیادہ پسند تھی مجھے ۔ اور مے فیئر کی ببل گم ، مرونڈے ، پتیسے ، ایک کیلے والے بسکٹ ہوتے تھے ، ایک بچے کی تصویر والے ، گوگو پان مصالحہ ، ناز پان مصالحہ، رسیلی سپاری ان کے تو ٹی وی پر چلنے والے کمرشلز بھی یاد آتے ہیں :p
میری مٹھی میں بند ہے کیا اااااا؟؟؟
بتا دو نا
ناز پان مصالحہ ، ناز پان مصالحہ :p

رسیلی سپاری
آہا کتنے مزے کی سپاری
جس نے کھائی پھر مانگی
ہے یہ اتنی مزے کی سپاری
رسیلی سپاری آ ہا!!!!! :LOL:

گوگو پان مصالحے کی
کیا بات ت ت ت ت :ROFLMAO:

شکریہ بچپن کی یادیں تازہ کرنے کے لیے۔

رسیلی سپاری سے تو ابھی تک جان نہیں چھڑا پایا​
517495422_f3c0812def.jpg
 

نیرنگ خیال

لائبریرین
کاش کوئی لوٹا دے میرا بیتا بچپن ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔
مائی بڈھی کے بال ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔
پتیسہ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔
مرونڈا ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔
نگدی ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔
مجھ کو یقیں ہے سچ کہتی تھیں جو بھی امی کہتی تھیں
جب میرے بچپن کے دن تھے چاند میں پریاں رہتی تھیں

ایک یہ دن جب اپنوں نے بھی ہم سے ناطہ توڑ لیا
ایک وہ دن جب پیڑ کی شاخیں بوجھ ہمارا سہتی تھیں

ایک یہ دن جب ساری سڑکیں روٹھی روٹھی لگتی ہیں
ایک وہ دن جب آؤ کھیلیں ساری گلیاں کہتی تھیں

ایک یہ دن جب جاگی راتیں دیواروں کو تکتی ہیں
ایک وہ دن جب شاموں کی بھی پلکیں بوجھل رہتی تھیں

ایک یہ دن جب ذہن میں ساری عیاری کی باتیں ہیں
ایک وہ دن جب دل میں بھولی بھالی باتیں رہتی تھیں

ایک یہ دن جب لاکھوں غم اور کال پڑا ہے آنسو کا
ایک وہ دن جب ایک ذرا سی بات پہ ندیاں بہتی تھیں

ایک یہ گھر جس گھر میں میرا ساز و ساماں رہتا ہے
ایک وہ گھر جس گھر میں میری بوڑھی نانی رہتی تھیں
 
Top