بچپن کے جیب خرچ کا بہترین مصرف (اک جھلک)

عسکری

معطل
اس پاپڑ سے بھی پتلے والے پاپڑ ہیں۔۔۔ یہ والے یاد ہیں۔۔۔ کرنچی کرنچی۔۔۔

250px-Papadsbangalore.jpg
مجھے کچھ نہیں یاد میری یاد داشت کھو گئی ہے :atwitsend:
 

فرحت کیانی

لائبریرین
کہا تو ہے آپکی ملکیت ہے آپکو دکھا دی جائے گی کہ آپکے دفاع کے لیے یہ پیسا لگا اور آپ کے بھائیوں کے گرم بازوؤں کے ہاتھ میں ہے آپ نے فوٹو بھی دیکھ لیا Phalanx CIWS آپکی اپنی ہے جو آپکے بھائیوں کے پاس ہے
بالکل جی۔ اسے آپ کے پاس ہی رہنا چاہئیے :) ۔
 

فرحت کیانی

لائبریرین
یہ گن ایک منٹ میں سارے سیاستدان خاموش کرا دے گی ہمیشہ کے لیے :p
جی ہاں یہ میں ہوں تصویر میں اور یہ گن گھوڑا نہیں بلکہ میرے لیے سرفس بوٹس میزائیلز اور آتے ہوئے تورپیڈوز کی موت ہے
یہ زبردست سیاستدانوں کو ہمیشہ خاموش کرانے پر نہیں بلکہ آپ کی گن کی خوبیوں پر ہے (y) ۔ سیاست دانوں کو خاموش نہیں کرنا۔ ٹی وی چینلز کے تفریح کے پروگرامز ختم ہو جائیں گے اس طرح تو۔ :thinking:
 

فرحت کیانی

لائبریرین
ہمارے بچپن تو مرنڈے کھاتے گزرا۔۔۔ چاول والے۔۔ دال والے ۔۔۔ گڑ والے مرنڈے۔۔۔ اب تو مرنڈے شاید نہیں ملتے۔۔ یا پھر ملتے ہونگے میں نے نہیں دیکھے۔۔۔ کم از کم اسلام آباد میں لوگ مرنڈے سے آشنا نہیں۔۔۔​
مرنڈے ملتے ہیں۔ کراچی کمپنی میں ایک انکل سردیوں میں خشک میوہ جات لیکر بیٹھے ہوتے ہیں۔ اور شاید وہ سپر مارکیٹ کی پچھلی سائیڈ پر جو خشک میوہ جات کی ایک پوری مارکیٹ ہے نا، وہاں سے بھی ملتے ہیں۔ ہم لوگوں نے گزشتہ سردیوں میں راولپنڈی میں بھی ایک مرنڈا سٹال والے کو ڈھونڈا لیا تھا۔ میرے بھائی صاحب نئے نئے پاکستان واپس آئے تھے اور انہیں دیسی چیزیں کھانے کا شوق ہو رہا تھا۔ :)
 
Top