بڑی بحر کے شعر

فاتح

لائبریرین
آنکھیں مل مل کے اور بار بار دیکھنے پہ بھی مصرعہ جات کے اندر "پانی کا وقفہ" یا "چائے کا وقفہ" وغیرہ دکھائی نہیں دیا۔ کیا واقعی نہیں ہے یا مجھے ہی نظر نہیں آ رہا؟
اس بحر کی خصوصیت یہ ہے کہ اس کا اپنا پانی بھی نمکین کی بجائے شیریں ہے سو اسی بحر میں رہتے ہوئے آپ جس قدر چاہیں پانی نوش فرما سکتے ہیں بلا توقف و وقفہ
 
فاتح

لائبریرین
ایک پوری غزل پڑھنے لگے کتنا ٹائم لگے گا کوئی اندازہ لگایا ہے؟
جی ایک صاحب نے ابھی مطلع ہی پڑھا تھا کہ گلوکوز کی ڈرِپ لگوانے کی نوبت آن پہنچی۔ شنید ہے کہ انہوں نے ارشاد فرمایا ہے کہ وصیت وغیرہ فائنل کر کے باقی کی غزل بیش بہا کا مطالعہ فرماویں گے۔
شکر کریں کہ اس بحر بے کراں میں مکمل غزل نہیں لکھی حضرت نظیر نے۔ اس لیے اگر اس ایک شعر کے جھٹکے سے بچ گئے تو سمجھیے جان بچ گئی
 
سعادت

تکنیکی معاون
میں چونکہ شاعری سے زیادہ ٹائپ‌سیٹنگ کا شوقین ہوں، سو مجھے تو اس بات کا تجسس ہو رہا ہے کہ کاتب نے اتنے طویل مصرعوں اور اشعار کی کتابت کس طرح کی ہو گی؟

فاتح ، کیا آپ نظیر کے دیوان میں سے متعلقہ صفحے (یا غالباً صفحات) کی تصویر لے کر یہاں لگا سکتے ہیں؟ :)
 
پھول غنچہ کلی چاندنی کہکشاں گلبدن سیم تن جانِ من زندگی
تم نے مڑ کہ بھی اک بار دیکھا نہیں ہم نے تم کو پکارا کئی نام سے
 
عشق کے رنگ میں رنگ جائیں جب افکار تو کھلتے ہیں
غلاموں پہ وہ اسرار کہ رہتے ہیں وہ توصیف و ثنائے شہ ابرار میں ہر لحظہ گہر بار

ورنہ وہ سید عالی نسبی، ہاں وہی امی لقبی ہاشمی و مطلبی و عربی و قرشی و مدنی اور کہاں ہم سے گنہگار
 
کینہ پرور زمیں فتنہ گر آسماں دل کا دشمن جہاں دل امنگوں کا گھر
نو بہ نو خواہشیں ضو بہ ضو حسرتیں آرزوئیں بہت زندگی مختصر
 
یوں تو ہیں انجمن انجمن سینکڑوں خوش بیاں ، نکتہ داں، نغز گو، ذی سخن
پر حقیقت ہے کوئی تعلی نہیں ، ہے سبھی سے جدا طرزِ کاوشؔ عمر
 
ایک دن دورِ عیش و طرب کی طرح غم کے یہ سلسلے بھی گزر جائیں گے
اشک تھم جائے گا، آہ رک جائے گی، درد مٹ جائے گا، زخم بھر گزر جائیں گے
 
محمد وارث

لائبریرین
مرغوب حسین طاہر کی ایک شہرہ آفاق غزل

تتلیوں کے موسم میں نوچنا گلابوں کا ، ریت اس نگر کی ہےاور جانے کب سے ہے
دیکھ کر پرندوں کو باندھنا نشانوں کا ، ریت اس نگر کی ہےاور جانے کب سے ہے

تم ابھی نئے ہو ناں! اس لیے پریشاں ہو ، آسمان کی جانب اس طرح سے مت دیکھو
آفتیں جب آنی ہوں ، ٹوٹنا ستاروں کا ، ریت اس نگر کی ہےاور جانے کب سے ہے

شہر کے یہ باشندے بو کے بیج نفرت کے ، انتظار کرتے ہیں فصل ہو محبت کی
چھوڑ کر حقیقت کو ڈھونڈنا سرابوں کا ، ریت اس نگر کی ہےاور جانے کب سے ہے

اجنبی فضاؤں میں اجنبی مسافر سے ، اپنے ہر تعلق کو دائمی سمجھ لینا
اور جب بچھڑ جانا مانگنا دعاؤں کا ، ریت اس نگر کی ہےاور جانے کب سے ہے

خامشی مرا شیوہ گفتگو ہنر اُس کا، میری بے گناہی کو لوگ کیسے مانیں گے
بات بات پر جبکہ مانگنا حوالوں کا ، ریت اس نگر کی ہےاور جانے کب سے ہے
 
فاتح

لائبریرین
میں چونکہ شاعری سے زیادہ ٹائپ‌سیٹنگ کا شوقین ہوں، سو مجھے تو اس بات کا تجسس ہو رہا ہے کہ کاتب نے اتنے طویل مصرعوں اور اشعار کی کتابت کس طرح کی ہو گی؟

فاتح ، کیا آپ نظیر کے دیوان میں سے متعلقہ صفحے (یا غالباً صفحات) کی تصویر لے کر یہاں لگا سکتے ہیں؟ :)
میرے پاس تو دیوان نظیر یونیکوڈ میں ہے اس لیے اسے آپ ٹائپ سیٹنگ کے حوالے سے نہیں دیکھ سکیں گے۔
 
فاتح

لائبریرین
سر یہ نظرِ کرم اگر ممکن ہو تو ہم پر بھی فرمائیے
دراصل کلیات نظیر کی موجودہ یونیکوڈ شکل میں بے شمار اغلاط ہیں اور ابھی پروف ریڈنگ چل رہی ہے جس کے بعد ہم اسے اردو ویب لائبریری میں یونیکوڈ شکل میں ہی شائع کریں گے۔
موجودہ صورت میں بھیجنے میں یوں تو کوئی مسئلہ نہیں سوائے اس کے کہ اس طرح کلیاتِ نظیر کی اغلاط سے بھرپور مختلف شکلیں انٹرنیٹ پر گردش کرنے لگیں گی۔
 
عباد اللہ

محفلین

چلئے سر پھر ہم اس کی اشاعت کا انتظار کر لیتے ہیں
 
Top