بکرے کی گردن کیسے پکائیں؟

دوست

محفلین
بکرے کی گردن پکانی ہے، ویسے تو سنا ہے ران جیسا گوشت ہوتا ہے۔ لیکن کوئی ٹُونے ٹوٹکے آپ کے علم میں ہوں تو مطلع فرمائیں۔ ٹُونے نہ بھی ہوئے تو کام چل جائے گا میں نے گردن پکانی ہے کسی کا رزلٹ نہیں باندھنا۔
 
دوست

محفلین
ویسے تو سالن بن جائے گا اتنی پریکٹس ہے۔ یہ پوچھنا تھا کوئی خاص طریقہ تو نہیں بنانے کا۔ جیسے کڑاہی، ہانڈی یا سری پائے وغیرہ کو پکانے کا انداز ذرا الگ الگ ہوتا ہے۔ میرا خیال ہے کہ کڑاہی والا شان مصالحہ ڈال کر یا پھر سادہ نمک مرچ ڈال کر پکا لوں اگر اسے پکانے کا کوئی خاص طریقہ نہیں ہے۔
 
سین خے

محفلین
گوشت کو گلانے سے پہلے براؤن کرنا نہ بھولیں۔ اس کے علاوہ بادیان کے پھول یا Star anise اگر شامل کر دئیے جائیں تو گوشت کا ذائقہ اور زیادہ بڑھ جاتا ہے۔ اگر پریشر ککر استعمال نہیں کیا جا رہا ہو تو میٹ ٹینڈرائیزر کے طور پر کچری پاؤڈر یا دہی کا استعمال بہت اچھا رہتا ہے۔ گردن کا گوشت ہلکی آنچ پر دیر تک پکایا جاتا ہے۔
 
دوست

محفلین
میرا خیال ہے گوشت کو پہلے میری نیٹ کر کے رکھ لیا جائے۔ دہی، لہسن ادرک پیسٹ (جو وڈی پیکنگ لے کر آیا ہوں اور اسے ختم بھی کرنا ہے) اور شان مصالحہ لگا کر۔ شان مصالحہ کونسا استعمال کروں یہ ایک بڑا سوال ہے۔
 
اگر میرینیٹ کر کے بنانا ہے تو شان کا بہاری کباب مصالحہ استعمال کر کے دیکھیں۔ میرینیشن میں ایک یا دو براؤن کی ہوئی پیاز اور تیل شامل کر دیجئے گا۔
 
ناعمہ عزیز

لائبریرین
میرا خیال ہے گوشت کو پہلے میری نیٹ کر کے رکھ لیا جائے۔ دہی، لہسن ادرک پیسٹ (جو وڈی پیکنگ لے کر آیا ہوں اور اسے ختم بھی کرنا ہے) اور شان مصالحہ لگا کر۔ شان مصالحہ کونسا استعمال کروں یہ ایک بڑا سوال ہے۔
گوشت کو ابال لیں. پانی اتنا ڈالیں جتنے میں خشک ہو جائے. اب ایک الگ برتن میں گھی یا آئل ڈالیں، لہسن ادرک کی پیسٹ، دار چینی دو سے تین عدد، لانگ چھ سات دانے ڈالیں اور تھوڑا سا بھون لیں. اب اس میں ابلا گوشت شامل کریں کالی مرچ، نمک، اور ایک عدد لیمن بھی. اگر کچھ یخنی بچ جائے تو وہ بھی اسی میں شامل کریں اور ڈھکن دے کر دو سے تین منٹ پکائیں. پھر اس میں کریم ڈال لیں اور پانچ منٹ کے لیے دم دے دیں.(ایک طریقہ یہ بھی ہو سکتا ہے)
نوٹ. اگر اسی ترکیب چکن بنانا ہو تو گوشت کو الگ سے نہیں ابالنا. لہسن ادرک والا تڑکہ بنا کے چکن بھونیں اور جتنے میں چکن گل جائے اتنا پانی شامل کر کے پکائیں. باقی کا پروسیجر وہی ہے جو اوپر لکھا ہوا ہے.
 
فہیم

لائبریرین
میرا خیال ہے گوشت کو پہلے میری نیٹ کر کے رکھ لیا جائے۔ دہی، لہسن ادرک پیسٹ (جو وڈی پیکنگ لے کر آیا ہوں اور اسے ختم بھی کرنا ہے) اور شان مصالحہ لگا کر۔ شان مصالحہ کونسا استعمال کروں یہ ایک بڑا سوال ہے۔
اب تک تو شاید بکرے کی گردن آپ کے گلے سے نیچے بھی اتر چکی ہو۔

پھر بھی اگر آپ کو میری نیٹ کر کے ہی پکانا مقصود ہو۔ تو شان کا تکہ بوٹی مصالحے کا استعمال بہترین ہے
گوشت کو لہسن ادرک پیسٹ، مصالحہ، اور لیموں کے رس کے ساتھ میری نیٹ کرکے کچھ گھنٹوں کے لیے چھوڑ دیں۔ پھر جیسے آپ پکانا چاہیں۔
 
دوست

محفلین
ابھی تو جمعہ پڑھنے جاؤں گا تو ایشیین سپر مارکیٹ سے شان مصالحہ لوں گا۔ پھر واپسی پر میری نیٹ کر کے دو ایک گھنٹے میں پکا لوں گا۔ جیسا پکے۔
آلو ڈال کر :mrgreen:
ایک دوست سے خصوصاً ادھار لیے تھے اور اسے لارا بھی لگایا ہوا ہے گردن کا :smile-big:
 
انتہا

ویسے صرف گردن ہی کیوں، کوئی اور جز نہیں ملتا مارکیٹ میں یا یہ سستا ہوتا ہے؟
 
ویسے صرف گردن ہی کیوں، کوئی اور جز نہیں ملتا مارکیٹ میں یا یہ سستا ہوتا ہے؟
بزرگوں سے سنا ہے کہ ہڈیاں مضبوط کرتا ہے۔
آج سے دو سال قبل اسی تاریخ کو میرا آپریشن ہوا تھا۔ تو گردن کھا کھا کر تھک گیا تھا۔
یوں بھی کہہ سکتے ہیں کہ اَک گیا تھا۔
 
Top