بکرے کی گردن کیسے پکائیں؟

Anise - Wikipedia
Fennel - Wikipedia
وکیپیڈیا پہ اگر لینگویج والے آپشن پہ کلک کیا جائے تو fennel کو سونف اور anise کو بادیان رومی لکھا ہو ملتا ہے۔

یوریکا!!!
Illicium verum - Wikipedia
جو تصویر آپ نے لگائی ہے وہ illicium verum کی ہے جسے عام انگریزی میں star anise اور فارسی میں بادیان ختائی کہتے ہیں۔
مجھے تو یہی لگا ہے کہ سونف کی ہی مختلف اقسام ہیں.
 

سین خے

محفلین
لفظ پڑهنے آ گئے ہیں، اس لیے مشکل نہیں۔ان کی تشریح درکار ہے۔

بادیان کیا ہے ؟ بندے کا نام ہے شہر کا یا کسی کشتی کے بادبان وغیرہ جن پر پهول لگے ہوں۔

:cry: سچی مجھے نہیں پتا! یہ سب کیا دھرا ہیسٹن بلومینتھل کا ہے۔ ہر جگہ کہتا ہے ڈال دو، ڈال دو، پر آج تک شانِ نزول نہیں بتایا۔ :(

یہ ایک چینی مصالحہ ہے۔ چینی کھانوں میں بے انتہا استعمال ہوتا ہے۔ چینی فائیو سپائس پاؤڈر کا ایک اہم جزو ہے۔ گوشت میں گوشت کا ذائقہ بڑھانے کے لئے ڈالا جاتا ہے بقول ہیسٹن صاحب۔
اسے اسٹار اینیس ہی کہا جاتا ہے۔ ہمارے یہاں اسے سونف کا پھول کہا جاتا ہے پر یہ بہرحال سونف کا پھول نہیں ہے۔ فینیل یعنی سونف، اینیس اور اسٹار اینیس سب الگ الگ مصالحے ہیں۔

سٹار (آگے والا لفظ سمجھ ہی نہیں آیا) کیا ہے ؟ سٹار کے ٹی وی چینل ہیں اور وہ پاکستان میں بند ہیں۔ جیسے سٹار سپورٹس۔

بب ۔۔۔ بند ہی رہیں!!! بہت اچھی بات ہے! پاکستان زندہ آباد!

:shut-mouth:شششششش۔ نام بھی نہ لیں اسٹار کا!!! کیوں مجھے حب الوطن حضرات کے ہاتھوں مروانا چاہ رہے ہیں۔ :tremble:

فائر ٹینڈرز سنے ہیں یہ میٹ ٹینڈر؟

فائر ٹینڈر آگ سے بچاتے ہیں اور میٹ ٹینڈرائزر ہمارے دانتوں کو ٹوٹنے سے بچاتے ہیں۔ :glasses-nerdy:

اگر پریشر ککر نہیں ہو تو ایسے میں اگر میٹ ٹینڈرائزر کا استعمال کر لیا جائے تو گوشت آسانی سے گل جاتا ہے جیسے کچا پپیتا، دہی، کچری پاؤڈر وغیرہ۔

کچرا کنڈی کا پتا ہے یہ کچری پاوڈر؟

:sick: توبہ توبہ میں تو ویسے ہی صفائی کی وہمی ہوں :( کچری پاؤڈر کے ساتھ کیا ذکر کر دیا۔

کچری جنگلی کھیرے کی ایک قسم ہے۔ اسے سکھا کر اس کا پاؤڈر بنایا جاتا ہے۔ بازار میں با آسانی مل جاتا ہے۔

میری نیٹ ؟

آپکی نیٹ ہو یا میری نیٹ!!! کوئی چیز آپ کو اب کھانا پکانا سیکھنے سے نہیں بچا سکتی :p :sneaky:

جیسے زکریا بھائی نے بتایا مصالحے لگا کر رکھنا تاکہ گوشت میں ان کا مزا آجائے۔ میرینیٹس کی کافی اقسام ہیں۔ کچھ میں کسی قسم کا ایسیڈ جیسے سرکہ، لیموں کا رس وغیرہ کا استعمال کیا جاتا ہے، کچھ میں دہی یا بٹر ملک اور کچھ میں کسی قسم کا پھل یا سبزی پیس کر جیسے پپیتا، ادرک وغیرہ۔ مصالحے آپ اپنی پسند کے ڈال سکتے ہیں۔

میری نیشن (زیادہ تو یہاں پاکستانی ہیں ) ؟

بالکل! بالکل! زیادہ تر پاکستانی حضرات ہیں جبھی تو کچن سے دور بھاگتے ہیں۔ اب یہ روایت ٹوٹے گی۔ سب مرد حضرات اچھے بچوں کی طرح کھانا پکانا سیکھیں گے :p :D

:devil1:
 
اتنی معلوماتی تشریح کا بہت شکریہ خاتون۔ میری دعا ہے کہ اللہ جی آپ کو اکٹهی دو دو بکرے کی گردنیں عطا فرمائیں ۔آمین

میرے سب سوالات کو کولیکشن آف انفارمیشن نامی خبط کا جزو جانئیے اور یقین رکهیے کہ ان سے میرے کهانا پکانے کی صلاحیتوں پر رتی بهر اثر نہیں پڑنے والا کیونکہ مجهے کهانا بنانے والا اچها مرد نہیں بننا۔ :tongueout:
 

سین خے

محفلین
اتنی معلوماتی تشریح کا بہت شکریہ خاتون۔ میری دعا ہے کہ اللہ جی آپ کو اکٹهی دو دو بکرے کی گردنیں عطا فرمائیں ۔آمین

میرے سب سوالات کو کولیکشن آف انفارمیشن نامی خبط کا جزو جانئیے اور یقین رکهیے کہ ان سے میرے کهانا پکانے کی صلاحیتوں پر رتی بهر اثر نہیں پڑنے والا کیونکہ مجهے کهانا بنانے والا اچها مرد نہیں بننا۔ :tongueout:

کوئی بات نہیں، کوئی بات نہیں چوہدری بھائی۔ آج نہیں تو ہو سکتا ہے کل آپ کے خیالات بدل جائیں :p
 

arifkarim

معطل
اس لڑی میں غیرمعمولی دلچسپی دیکھ کر لگتا ہے محفلین کو کھانے پکانے کا بہت شوق ہے۔ سب ہی بیچارے ہیں۔
 

دوست

محفلین
لو فیر کھا بھی لیا گیا اور پسند بھی کیا گیا. بس فوٹو بنانی یاد نہیں رہی.
اور اس دھاگے کا رسمی طور پر دی اینڈ ہماری طرف سے.
ہنڑ تسیں ایتھوں جیہڑے امب لینے لے لو.
 
اس لڑی میں غیرمعمولی دلچسپی دیکھ کر لگتا ہے محفلین کو کھانے پکانے کا بہت شوق ہے۔ سب ہی بیچارے ہیں۔
جی آ جی آ۔
لو فیر کھا بھی لیا گیا اور پسند بھی کیا گیا. بس فوٹو بنانی یاد نہیں رہی.
اور اس دھاگے کا رسمی طور پر دی اینڈ ہماری طرف سے.
ہنڑ تسیں ایتھوں جیہڑے امب لینے لے لو.


ابهی آوازِ دوست کا گهر اور فائزہ افنان کا فش فارم رہتا ہے۔۔۔۔ بہرحال ۔۔۔۔ توانوں کم چهیتی مکن تے مبارکاں ہوون۔
 

آوازِ دوست

محفلین
شاکر صاحب بہت بہت مبارک ہو بالآخر آپ نے بکرے کی گردن پکا لی اور پھر کھا لی۔ آپ خوش قسمت انسان ہیں جو اتنا اچھا پکا لیتے ہیں کہ کھایا بھی جا سکے۔ ہم نے جو چند ایک نادر تجربات کیے اُن کا نتیجہ ذرا مُختلف رہا اور کھانا بنانے کے معاملے ہم پھرکبھی زیادہ پُرجوش نہ ہو سکے سو ہم نے اپنے نام زاہد کے اثر کے تحت اس کام سے پرہیز ہی رکھی۔ آپ اس بارے میں بھی خوش قسمت ہیں کہ اگر کوئی کمی بیشی ہو بھی جائے تو آپ نے بہرحال شاکر رہنا ہے :) آپ نے اگر پردیس میں خانہ داری کا یہ سلسلہ ترک نہ کیا تو ہو سکتا ہے کہ ہم اور ہم جیسے اور بھی ہمت باندھ لیں۔ آموں کے لیے آپ کی فراخدلانہ پیش کش کا شکریہ جرمنی میں شائد یہ سارا سال دستیاب رہتے ہیں :) آپ کےتعلیمی معاملات کیسے جا رہے ہیں؟ جرمن کلاس میٹس فارنرسٹوڈنٹس سے عمومی طور پر کس طرح پیش آتے ہیں؟ سدا خوش رہیں۔
 
Top