بھائی ممدو کا املا از شان الحق حقی

ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
شوشے کا مطلب تو معلوم ہوگیا اب یہ جاننا چاہتا ہوں کہ ب، پ وغیرہ کے نوکدار سرے کو جو کسی ترسیمے کے شروع اور درمیان میں آتے ہیں کو کیا کہتے ہیں؟
اسے نوک یا سرا کہتے ہیں ۔

Harf_Seen.jpg
 
ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
ابو ہاشم بھائی ، دیگر فنونِ لطیفہ کی طرح علمِ خطاطی میں بھی معیاری Nomenclature کا مسئلہ ہے ۔ مختلف علما اور اساتذہ نے ایک ہی چیز کے لئے ایک سے زیادہ لفظ استعمال کئے ہیں ۔ مختلف کتب میں مختلف نام ملتے ہیں ۔ چونکہ خطاطی ایک بصری فن ہے اس لئے Nomenclature سے زیادہ لکھائی کے اصولوں پر زور دیا گیا ہے۔ ہر حرف اور مرکب کے اوزان نہایت تفصیل سے بیان کردیئے گئے ہیں ۔ اوزان یعنی حرف کی موٹائی اور لمبائی وغیرہ ۔ اور یہ اوزان خطاطی کی کسی بھی کتاب میں دیکھے جاسکتے ہیں ۔ یہ اوزان معیاری ہیں اور ان میں کوئی اختلاف نہیں ۔
 
ظہیر بھائی توجہ فرمائیے، آپ کے محنت سے تیار کردہ اسباق امیج ہوسٹنگ ویب سائیٹ کی ناقدری کے باعث نظروں سے غائب ہیں۔

لٖاہوری نستعلیق : قواعد اور اصول

امید ہے کسی دوسری سائیٹ پر ڈال سکیں گے۔ ویسے آپ کی اپ لوڈ کردہ کتاب کا لنک موجود ہے ۔
 
فاتح

آرکائیو ڈاٹ آرگ کے لنک پر گیا تو وہاں سے بھی ڈاؤن لوڈ نہیں ہو سکا یہ کتابچہ۔
تدوین: معذرت! فائر فاکس میں کوئی مسئلہ ہے کہ ڈاؤن لوڈ میں مسئلہ آ رہا تھا لیکن کروم میں کھولا تو ڈاؤنلوڈ ہو گیا۔ :)
 
آرکائیو ڈاٹ آرگ کے لنک پر گیا تو وہاں سے بھی ڈاؤن لوڈ نہیں ہو سکا یہ کتابچہ۔
تدوین: معذرت! فائر فاکس میں کوئی مسئلہ ہے کہ ڈاؤن لوڈ میں مسئلہ آ رہا تھا لیکن کروم میں کھولا تو ڈاؤنلوڈ ہو گیا۔ :)

اتنی دیر میں ہم نے اپنی ڈاؤن لوڈ فایل کو گوگل ڈرائیو پر اپلوڈ کرلیا کہ فاتح بھائی کو ڈاؤن لوڈ کرنے میں مشکل نہ ہو۔

فاتح

لائبریرین
میرے پاس تو صر اور صیر درست لکھا جا رہا ہے۔ فانٹ نوری نستعلیق 3 ہے غالبا
برادرم ابن سعید سے التماس ہے کہ فونٹ سرور پر جمیل نوری نستعلیق کا ورژن 3 بھی مہیا کر دیا جائے۔ :)
اصل لڑی میں جس فائل شیئرنگ سرور کا لنک دیا گیا تھا وہاں سے یہ فونٹ فائل ریموو کر دی گئی ہے۔
 
فاتح

لائبریرین
اتنی دیر میں ہم نے اپنی ڈاؤن لوڈ فایل کو گوگل ڈرائیو پر اپلوڈ کرلیا کہ فاتح بھائی کو ڈاؤن لوڈ کرنے میں مشکل نہ ہو۔

ایسی کتابیں محض ڈاؤن لوڈ کر کے رکھنے سے ہی ایک دلی طمانیت محسوس ہوتی ہے اور دلاور فگار سے معذرت کے ساتھ
عالموں کے ساتھ رہ کر "میں" بھی جیِد ہو گیا
پہلے جانے کیا تھا، رفتہ رفتہ سیِد ہو گیا :laughing:
 
آخری تدوین:

ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
ظہیر بھائی توجہ فرمائیے، آپ کے محنت سے تیار کردہ اسباق امیج ہوسٹنگ ویب سائیٹ کی ناقدری کے باعث نظروں سے غائب ہیں۔

لٖاہوری نستعلیق : قواعد اور اصول

امید ہے کسی دوسری سائیٹ پر ڈال سکیں گے۔ ویسے آپ کی اپ لوڈ کردہ کتاب کا لنک موجود ہے ۔

ناقدری کی بھی خوب کہی آپ نے خلیل بھائی ۔ یہ تو پرانا کاروباری حربہ ہے ۔ پہلے پہل مفت میں بانٹتے ہیں اور جب لوگ اپنااچھا خاصا ڈیٹا ان کے حوالے کردیتے ہیں تو پھر کہتے ہیں کہ اب لائیے پیسے ۔
وہ لطیفہ تو سنا ہی ہوگا آپ نے کہ شہر میں ایک سرکس کمپنی نے آکر اپنا سرکس لگایا اور خوب اشتہارات بانٹے کہ داخلہ مفت ہے ۔ لوگ ٹوٹ پڑے ۔ پہلا ہی شو کھچاکھچ بھر گیا ۔ جب شو ختم ہوا تو دروازے بند۔ لوگوں نے احتجاج کیا تو بولے کہ داخلہ مفت تھا ۔ باہر نکلنے کے پیسے ہوں گے ۔ :):):)

ان تمام تصویروں کو دوبارہ سے ترتیب کے ساتھ کہیں لوڈ کرنا تو بہت مشکل ہوگا ۔ اسی لئے میں نے پی ڈی ایف کتابچہ آرکائیو پر رکھ دیا تھا ۔ امید ہے کہ شائقین اسی سے کام چلا لیں گے ۔ آپ کا بہت بہت شکریہ کہ آپ نے اسے گوگل ڈرائیو پر بھی ڈال دیا ۔ اللہ آپ کو اجرِ خیر عطا فرمائے ۔
میرے پاس خطاطی پر پانچ نادر کتب کا ایک مجموعہ ہے جو میر محمد کتب خانہ آرام باغ والوں نے شائع کیا تھا اور عرصے سے آؤٹ آف پرنٹ ہے ۔ بہت عرصے سے خواہش ہے کہ اسے اسکین کرکے آرکائیو پر ڈال دوں ۔ تھوڑا بہت اسکین ہو بھی چکا ۔ لیکن مصروفیات کی بنا پر مکمل نہین ہوکر پارہا ہوں ۔ اب دوبارہ سے اسے دیکھتا ہوں ۔

Naadir_Majmooa.jpg
 
ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
ایسی کتابیں محض ڈاؤن لوڈ کر کے رکھنے سے ہی ایک دلی طمانیت محسوس ہوتی ہے اور دلاور فگار سے معذرت کے ساتھ
عالموں کے ساتھ رہ کر "میں" بھی جیِد ہو گیا
پہلے جانے کیا تھا، رفتہ رفتہ سیِد ہو گیا :laughing:
فاتح بھائی اس بات سے تو آپ کی کتاب دوستی ظا ہر ہوتی ہے ۔ ہم سب کا تقریبًا یہی حال ہے ۔ کتاب دیکھی اور دل مچل اٹھا ۔ نجانے کتنی ہی کتابیں ہیں کہ خرید کر یا ڈاؤنلوڈ کرکے رکھ تو لی ہیں لیکن پڑھنے کی نوبت ابھی تک نہیں آئی ۔ ویسے اس طرح کی کتابیں بوقتِ ضرورت حوالے یا ریفرنس کے طور پر ہی کام میں آتی ہیں ۔ ذہن میں رہتا ہے کہ کتاب موجود ہے ۔ کبھی دیکھنی پڑی تو دیکھ لیں گے ۔ :)
 
ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
سین کا جسم یا ر کا؟ مرکب کے وقت تو حروف کے جسم غائب ہوجاتے ہیں!
مسئلۂ مذکور کو سمجھانے کے لئے ایسا لکھا ہے ۔ ظاہر ہے کہ مرکب میں سین کا پورا دائرہ تو نہیں آئے گا ۔ مرکبات میں حروف کے درمیان جو پیوند اور جوڑ لگتے ہیں ان کے الگ الگ سرے سے کوئی نام ہی نہیں ہیں ۔ آپ چاہیں تو اسے سین کے جسم کی باقیات کہیں یا ’’ر‘‘ کا سر کہیں ۔ عملی طور پر کوئی فرق نہیں پڑتا ۔

میں نے اوپر بھی اسی بات کی طرف اشارہ کیا ہے ۔

ابو ہاشم بھائی ، دیگر فنونِ لطیفہ کی طرح علمِ خطاطی میں بھی معیاری Nomenclature کا مسئلہ ہے ۔ مختلف علما اور اساتذہ نے ایک ہی چیز کے لئے ایک سے زیادہ لفظ استعمال کئے ہیں ۔ مختلف کتب میں مختلف نام ملتے ہیں ۔ چونکہ خطاطی ایک بصری فن ہے اس لئے Nomenclature سے زیادہ لکھائی کے اصولوں پر زور دیا گیا ہے۔ ہر حرف اور مرکب کے اوزان نہایت تفصیل سے بیان کردیئے گئے ہیں ۔ اوزان یعنی حرف کی موٹائی اور لمبائی وغیرہ ۔ اور یہ اوزان خطاطی کی کسی بھی کتاب میں دیکھے جاسکتے ہیں ۔ یہ اوزان معیاری ہیں اور ان میں کوئی اختلاف نہیں ۔
 
فاتح

لائبریرین
فاتح بھائی اس بات سے تو آپ کی کتاب دوستی ظا ہر ہوتی ہے ۔ ہم سب کا تقریبًا یہی حال ہے ۔ کتاب دیکھی اور دل مچل اٹھا ۔ نجانے کتنی ہی کتابیں ہیں کہ خرید کر یا ڈاؤنلوڈ کرکے رکھ تو لی ہیں لیکن پڑھنے کی نوبت ابھی تک نہیں آئی ۔ ویسے اس طرح کی کتابیں بوقتِ ضرورت حوالے یا ریفرنس کے طور پر ہی کام میں آتی ہیں ۔ ذہن میں رہتا ہے کہ کتاب موجود ہے ۔ کبھی دیکھنی پڑی تو دیکھ لیں گے ۔ :)
دوستی تک تو بات ٹھیک ہے لیکن دکھ ہوتا ہے کہ کوئی زمانہ تھا کہ پیسے جوڑ جوڑ کر بمشکل تمام ایک کتاب خریدتے تھے اور جب تک اسے اول تا آخر پڑھ نہ لیں چین نہیں ملتا تھا اور اب یہ عالم ہے کہ بلا شبہ ہزارہا کتب الماریوں اور ہارڈ ڈسکوں میں موجود ہیں لیکن پڑھنے کی ہمت یا فرصت میسر نہیں۔
 
Top