بھارت اپنے مفادات کیلئے سالانہ 8 لاکھ پائونڈز دیتا تھا :طارق میر

x boy

محفلین
ایک اور آفت : حنیف سمانا

سائیں قائم و دائم علی شاہ اداس بیٹھے تھے...شرجیل میمن سے کہنے لگے..
"یار شرجیل ! یہ خادم اعلی کونسا وظیفہ پڑھتا ہے ہر مصیبت سے بچا رہتا ہے....جو بھی مصیبت آتی ہے سالی ہم پر ہی آتی ہے...
کبھی تھر میں بلاوجہ بچے مرنا شروع ہوجاتے ہیں ....کبھی سمندری طوفان آنے کی خبریں ہوتی ہیں...کبھی ایم کیو ایم ناراض ہوجاتی ہے....کبھی لوڈشیڈنگ ہمارے لئے مشکل کھڑی کردیتی ہے....اب کچھ نہیں تو گرمی نے ہماری زندگی عذاب کر رکھی ہے... اس میں بھی ہمارا قصور ہے....سالا سارا لفڑا ادھر ہی ہے...خادم اعلی مزے سے ہے..."
شرجیل میمن نے سرگوشی میں کہا ...
"سائیں! اب آپ کی دعا بھی رنگ لائی ہے...اس بار خادم اعلی کے لئے اللہ نے آسمان سے ایسی آفت اتاری ہے کہ آپ سنو گے تو آپ کا دل گارڈن گارڈن ہوجائے گا"
سائیں نے حیرت سے شرجیل میمن کی طرف دیکھا..
"میں سمجھا نہیں...تو کس آسمانی آفت کی بات کر رہا ہے؟"
شرجیل میمن نے مسکراتے ہوئے کہا...
"سائیں! جرات و بہادری.....طاہرالقادری"
سائیں نے زور کا قہقہہ لگاکے شرجیل کے ہاتھ پہ ہاتھ مارا..
 
تو پھر احتساب کا حق کس کا ہے؟

یہ اچھا سوال ہے اور اس کے لیے کچھ مزید عرض کرنا پڑے گا
سب سے پہلے تو ہم متفق ہوجائیں کہ کرپٹ لوگ احتساب نہیں کرسکتے
دوسرے اس بات پر بھی اتفاق ہونا چاہیے کہ احتساب ان کا ہونا چاہیے پہلے جو سب سے زیادہ کرپٹ ہوں اور جن کی وجہ سے معاشرےمیں کرپشن پھیل گئی ہے۔
کیا اپ ان دوباتوں سے متفق ہیں؟
جاری۔۔۔
 
زندگی میں ہر کوئی کسی نا مرحلے پر کرپشن کرتا ہے۔ میرا خیال ہے احتساب کا حق اس کو ملنا چاہئے جسے آئین و قانون اس کا حق دیں
 
بلکل
میڈیا کو احتساب کا حق ہے
کیا رینجرز یا فوج کو
قانون میں یہ احتساب کا حق سویلین اداروں کو ہے۔ سویلین اداروں کو یہ حق پارلیمنٹ نے اور پارلیمنٹ کو یہ حق عوام نے دیا ہے
سویلین ادارے ہی کرپٹ ہوں تو کیا کیا جائے؟ عوام ہی کرپٹ ہو تو کون احتساب کرے؟
 
میڈیا کو میرے خیال میں احتساب کا حق نہیں ہے، اسے صرف رپورٹنگ کا حق ہے کسی کو خوامخواہ بدنام کرنے کا حق نہیں ہے- رینجرز ، فوج، پولیس تو قانون نافذ کرنے کے ادارے ہیں۔ احتساب کا حق تو عدلیہ کو ہے
 
اگر عدلیہ کو احتساب کا حق ہے تو پھر جو کچھ ہورہا ہے وہ کیا ہے؟
کیوں حکومت ایم کیو ایم کو عدالت نہیں لے کر جاتی ہے؟
کیوں حکومت فوجی حکمرانوں کو عدالت میں نہیں لے کر جاتی ہے؟
کیوں مشرف احتساب سے بچا ہوا ہے۔
حقیقت یہ ہے کہ پاکستان میں نہ حکومت نہ عدلیہ خودمختار ہے۔
 
جو ایم کیو ایم کے جرائم پیشہ افراد پکڑے جا رہے ہیں انہیں عدالتون میں پیش کیا تو جا رہا ہے، آج ہی عدالت نے عامر خان کو ضمانت پر رہا کیا ہے۔

یہ حکومت کی کمزوری کی علامت ہے

کسی حد تک یہ بات درست ہے۔
 
درحقیقت جو کرپشن ہمارے جنرلز نے کی ہے وہ اتنی زیادہ ہے کہ باقی تمام لوگوں کی کرپشن اس کے مقابلے میں زیرہ ہے۔ لہذا یہ ممکن نہیں ہے کہ کرپشن کے گڑھ کو چھوڑ کر باقی کرپشن درست ہوجاوے۔ ہر وہ کوشش ناکام ہوگی۔ بلکہ بیک فائر ہوجاوے گا۔ اور حالت بد سے بدتر ہوتی جاوے گی۔
عدلیہ یہ کام کرنہیں سکتی۔ حکومت یہ کام کرنہیں سکتی۔ کون ہے جو ان پر ہاتھ ڈالنے کی جرات کرے؟

اس لیے ممکن نہیں ہے کہ احتساب ہوسکے۔ صرف یہ ممکن ہے کہ عوام کو شعور ائے اور وہ گروہی اور محدود مفادات سے بالاتر ہوکر ہرمرتبہ اپنے نمائندے چنیں۔ اگر ان کو موقع ملتا رہے۔ یعنی انتخاب کے بعد انتخاب اور اس کے بعد انتخاب اور ہر مرتبہ اقتدار کی پرامن منتقلی پارلیمنٹ کو طاقت ور بناوے گی جو بالاخر عدلیہ کی طاقت بخشنے کا سبب ہوگی جو بلاخر کرپشن کے گڑھ کا احتساب کرے۔
 
یعنی جمہوریت کی مضبوطی ہی مسئلے کا حل ہے :)
 
سید عاطف علی

لائبریرین
پرویز مشرف بھی ایم کیو ایم کی وکالت کے لئے میدان میں آگیا۔
کراچی(آن لائن)سابق صدر پرویزمشرف نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم کومحب وطن جماعت سمجھتا ہوں، ہمارے دور میں کراچی کی صورتحال کنٹرول میں تھی ،آصف علی زرداری کی تقریر میں اشارہ میری طرف نہیں تھا دنیا کو پتہ ہے بے نظیربھٹوکے قتل میں کون ملوث ہے ۔نجی ٹی وی سے گفتگو میں انہوں نے کہاکہ 12مئی کو ایک واقعہ ہوا جو افسوسناک ہے، ایسا نہیں ہونا چاہئے، ایم کیو ایم حکومت میں رہی تو گڈگورننس ٹھیک رہی ،بی بی سی رپورٹ پر تحقیقات کیلئے حقائق سامنے لائے جائیں ،جوبھی پاکستانی ہندوستان امداد لیتا ہے سزا کا مستحق ہے جو بھی کرپشن میں ملوث ہے اسے گرفتارکیا جائے ۔
پرویز مشرف نے ایک مرتبہ کہا تھا کہ میرا بس چلے تو چھے گولیاں االطاف حسین کے سر میں اتار دوں۔ (بقول حامد میر):)
 
یعنی جمہوریت کی مضبوطی ہی مسئلے کا حل ہے :)

جہموریت کی مضبوطی یعنی عوامی شعور کی بالیدگی۔ عوامی شعور کی بالیدگی تعلیم پر منحصر ہے اور تعلیم کی شرح فی الحال پاکستان میں 25 فی صد کے لگ بھگ ہے۔ لہذا کرپشن ختم کرنے میں ابھی بہت کام کرنا ہوگا
ایم کیو ایم کو دیوار سے لگانے کا عمل بہت خطرناک ہوگا۔ امید ہے کہ ہمارے لوگوں کو سمجھ ائے۔
 
پرویز مشرف نے ایک مرتبہ کہا تھا کہ میرا بس چلے تو چھے گولیاں االطاف حسین کے سر میں اتار دوں۔ (بقول حامد میر):)
مشرف کا تازہ ترین مؤقف تو سامنے آگیا ہے۔ آپ اس کے پرانے مؤقف کو ترجیح دینگے یا تازہ ترین کو؟
 
جہموریت کی مضبوطی یعنی عوامی شعور کی بالیدگی۔ عوامی شعور کی بالیدگی تعلیم پر منحصر ہے اور تعلیم کی شرح فی الحال پاکستان میں 25 فی صد کے لگ بھگ ہے۔ لہذا کرپشن ختم کرنے میں ابھی بہت کام کرنا ہوگا
ایم کیو ایم کو دیوار سے لگانے کا عمل بہت خطرناک ہوگا۔ امید ہے کہ ہمارے لوگوں کو سمجھ ائے۔
ایم کیو ایم سے جرائم پیشہ عناصر کو نکال دیا جائے اور شرفاء کو کام کا موقع دیا جائے، میری یہی خواہش ہے :)
 
اللہ اپ کی خواہش پوری کرے
ایک خواہش میری بھی ہے کہ تمام کرپٹ جرنیلوں پر مقدمہ چلاکر سزا دی جائے اور فوج کو اپنا کام کرنے دیا جاوے
 
کون کرے احتساب ہم جو خود اپنے ملک ، اپنی قوم، اپنے گھر حتّی کہ اپنی ذات تک سے مخلص نہیں ہیں،
ذاتی احتساب تو اپ خود اپنا کرہی سکتے ہیں
رہ گیا اجتماعی احتساب تو یہ جب ہی ممکن ہے جب یہ تعین کرلیاجائے کہ کرپشن کون کررہا ہے۔ کون بڑا چور ہے۔ کرپشن کی جڑ کہاں ہے۔ مظاہر کا علاج کرنے سے علاج نہیں ہوگا
 
x11788_36678523.jpg.pagespeed.ic.TOytAyII0c.jpg

http://www.dunya.com.pk/index.php/a...ul-haq/2015-06-29/11788/36678523#.VZFNwE0VjmQ
 
j97voj.jpg
 
Top