بھتہ نہ ملنے پر ایک جماعت کے کارکنوں نے فیکٹری کے سینکڑوں ملازمین کو زندہ جلایا گیا

رانا

محفلین
زبردست
کیا کوئی ایک تلفظ میں ادا نہیں کی جاسکتی:lol:
بھائی صاحب میری اصطلاح کو معلوماتی کی ریٹنگ کیوں دےدی؟:) اپنی یاری دوستی میں گھڑی ہوئی اصطلاحیں معلوماتی کے زمرے میں نہیں پرمزاح کے زمرے میں آتی ہیں۔:) اب کوئی بیچارہ اس پر معلوماتی کا لیبل دیکھ کر اسے جینئن سمجھ بیٹھے گا اور جہاں جہاں استعمال کرے گا میرے کھاتے میں لکھا جائے گا۔:)
 

محمد امین

لائبریرین
محمد امین
میرے بھائی آپ تو جذباتی ہوگئے خیر آپ کے جذبات ہم پر عیاں ہوگئے
اور بولنا آپ کا حق ہے بولیں بالکل بولیں لیکن بھائی پہلے تولیں :)
آپ کا یہ کہنا بالکل غلط ہے کہ کراچی جن کا شہر نہیں ہے وہ یہاں قتل و غارت گری کرتے ہیں
یہ ملک سب کا یہاں کے شہر سب کے ہیں
میں ساری عمر کراچی میں رہا ہوں
لیکن جب دیکھا کہ اب جان و مال محفوظ نہیں تو ہجرت کی لاہور کی طرف
وہاں میرے سب دوست تھے تمام سیاسی جماعتوں والے
اور ہم سب رات کو ایک جگہ مل بیٹھے تھے
مجھے تو یہی پتا ہے کہ ہم لوگ ایک ہیں لیکن یہ سیاست دان نہیں چاہتے کہ ہم ایک رہیں
اظہارِ رائے کا حق سب کو ہے لیکن اگر اس میں اخلاق شامل ہوجائے تو بھائی چارہ بڑھے گا
خوش رہیں

جی ۔۔ کراچی کے حوالے سے میں بہت جذباتی ہوں۔۔۔ اور آپ پر کیا عیاں ہوا؟ کہ میں ایم کیو ایم کا حامی ہوں؟؟ یا کچھ اور؟


الحمد للہ بہت تول تول کر بولتا ہوں۔۔۔

یہ نہیں کہا کہ صرف وہی لوگ کرتے ہیں ۔۔۔ میں نے ساتھ میں یہ بھی لکھا کہ :"ایم کیو ایم میں لاکھ بدمعاش ہونگے میری بلا سے۔۔" مجھے تو اس بات سے چڑ ہوتی ہے کہ لوگوں کو دوسرے نظر نہیں آتے۔ میں ایم کیو ایم کا کارندہ یا نمائندہ نہیں ہوں۔۔۔مجھے بتائیے اے این پی کی بدمعاشی پر کوئی سوال کیوں نہیں اٹھاتا؟؟ آپ کراچی میں رہے ہیں۔ آپ کہہ دیں مجھ سے کہ اے این پی ایم کیو ایم سے زیادہ شریف ہے۔۔ ہے؟؟؟ بتائیں؟؟ کراچی میں اے این پی کے جلسوں میں اسلحے کی نمائش دیکھنی ہے تو ابھی کھولیں یوٹیوب اور لکھیں "اے این پی جلسہ" ۔۔۔ کیوں ہے اسلحہ ان کے پاس؟؟ وہ تو بڑے شریف زادے "بادشاہ خان المعروف باچا خان" کے فلسفہ عدم تشدد کے پیروکار اور گاندھی کے کرائے کے ٹٹو۔۔۔ اسلحہ اے این پی والا رکھے تو ان کا "زیور" ۔۔۔ کراچی کا عام باسی یعنی محمد امین رکھے تو ناجائز؟ آپ ذرا بنارس پر واقع اے این پی کے علاقے میں جائیں قبضہ کر کر کے کہاں کہاں گھر نہیں بنائے ہیں؟ کراچی کے پہاڑوں پر اے این پی والوں کی آبادیاں دیکھی ہیں کبھی؟؟ کوئی ریکورڈ نہیں ہے ان آبادیوں کا۔۔۔اورنگی کی پہاڑیوں سے فائرنگ کون کرتا ہے بنگالیوں اور بہاریوں کی آبادی پر؟؟ ایم کیو ایم والے؟؟ اور سن لیں ۔۔۔ یہ فیکٹری جس علاقے میں واقع تھی وہاں اے این پی کا ہولڈ ہے۔۔۔

یہ ملک اور سارے شہر اس کے ہیں کہ جو ان کو "اون" کرتا ہے ۔۔۔ اگر میں پاکستان میں آگ لگاتا ہوں تو مجھے حق نہیں پہنچتا کہ میں خود کو پاکستانی کہوں۔۔۔ آپ کا فرض ہے کہ آپ میرا گریبان پکڑ کر مجھے بحیرہ عرب میں غرق کردیں۔۔۔کراچی ہر اس شخص کا ہے کہ جو کراچی سے اس لیے محبت کرتا ہے کہ کراچی پاکستان کا حصہ ہے۔ ہر اس شخص کا ہے جو کراچی کی تعمیر میں اپنا حصہ ڈالتا ہے اور یہاں کی معیشت سے اپنا جائز حصہ لیتا ہے۔۔۔

میرے دوستوں میں سب شامل ہیں ۔۔ ۔پنجابی پٹھان سندھی وغیرہ۔۔۔ مجھے کسی زبان سے کسی قومیت سے کوئی پرخاش نہیں۔ مگر میں زمینی حقائق میں یہ بھی جانتا ہوں کہ جس طرح ایم کیو ایم بھتہ خوری قتل و غارت میں ملوث ہے اسی طرح دوسرے لوگ بھی ہیں۔ لیکن ایم کیو ایم lesser evil کی تعریف پر پوری اترتی ہے۔ اللہ سے دعا ہے ان لیسر ایولز کو نو ایول بنا دے۔ لیکن ایم کیو ایم کی کرستانیوں کے علاوہ اگر آپ اے این پی اور پیپلز امن کمیٹی کی "نورانی" سرگرمیوں سے واقف نہیں ہیں تو اللہ رحم کرے آپ کے حال پر۔

مجھے سیاست سے کچھ لینا دینا نہیں ہے نہ ہی ایم کیو ایم اگلے الیکشن میں مجھے سیٹ دینے والی ہے۔ میرا سوال ان لوگوں سے ہے کہ جنہیں کراچی کی دہشت گردیوں میں ایم کیو ایم کے علاوہ کوئ اور دکھائی نہیں دیتا۔ میں اس بات کی پرزور حمایت کرتا ہوں کہ ایم کیو ایم کا احتساب ہونا چاہیے۔ جو جو غلط کاریوں میں ملوث ہے اسے سزا ملنی چاہیے۔۔۔ مگر کیا صرف ایم کیو ایم؟؟؟ کراچی میں صرف ایم کیو ایم ہی کرتی ہےسب کچھ؟؟
 

محمد امین

لائبریرین
ہاں ، اس سے بھتہ بھی مراد لیا جا سکتا ہے۔ اس سے پہلے میرے ذہن میں اس کا مطلب ناجائز قبضہ ہی تھا۔ توجہ دلانے کا شکریہ۔ :)

بھتے کے لیے صحیح extortion ہی ہے اور انگریزی میں انہی معنیٰ میں استعمال ہوتا ہے میری معلومات کے مطابق۔

بہرحال ۔۔۔ ان سینکڑوں خاندانوں کا دکھ ہم نہیں سمجھ سکتے جن کے پیارے اس بے رحم آگ میں جل مرے۔ نہ ہی ان ہزاروں کا جو کراچی کی سلگتی بھڑکتی آگ میں برسوں سے جل جل کر خاک ہورہے ہیں۔۔۔
 
درست کہہ رہو امین
ایم کیو ایم لیسر ایول ہے
جب میں طالب علم تھا کراچی میں تو جمیعت کراچی یونی ورسٹی اور دیگر اداروں مٰن دھشت گردی کرتی تھی
سندھ میڈیکل کالج میں پنجابی اسٹوڈنٹز ارگنائزیشن دھشت گردی کرتی تھی
نیشنل کالج میں پختوں اسٹوڈنٹز کی دھشت گردی تھی اور ہے
اردو ارٹس کالج میں بلوچ اسٹوڈینٹز کی دھشت گردی تھی
یہی حال کراچی کے علاقوں کا تھا۔
جب کراچی یونی ورسٹی میں داخلے کے لیے پہنچا تو وہاں بلوچ، سندھی، پنجابی، پختون، غرض ہر قسم کی قومیتوں کے اسٹال لگے تھے میں سوچنے لگا میں ان میں سے کچھ بھی نہیں۔
اے پی ایم ایس او اور ایم کیو ایم کی دھشت گردی بعدمیں شروع ہوئی
کراچی میں ان سے بڑھ کر دھشت گرد ہیں۔ اے این پی ، جے سندھ، بلوچ اور پنجابی پختون اتحاد والے کچھ کم دھشت گردی نہیں کرت
 
بھتے کے لیے صحیح extortion ہی ہے اور انگریزی میں انہی معنیٰ میں استعمال ہوتا ہے میری معلومات کے مطابق۔

بہرحال ۔۔۔ ان سینکڑوں خاندانوں کا دکھ ہم نہیں سمجھ سکتے جن کے پیارے اس بے رحم آگ میں جل مرے۔ نہ ہی ان ہزاروں کا جو کراچی کی سلگتی بھڑکتی آگ میں برسوں سے جل جل کر خاک ہورہے ہیں۔۔۔

دھاگے کا عنوان دیکھو اور اس میں ان لوگوں کے ہنسی مذاق دیکھو۔ لگ رہا ہے شاید انھیں تو اس واقعے سے خوشی ہی ہوئی ہے
 

عثمان

محفلین
بھتے کے لیے صحیح extortion ہی ہے اور انگریزی میں انہی معنیٰ میں استعمال ہوتا ہے میری معلومات کے مطابق۔
دراصل لغت سے کہیں زیادہ یہاں قانونی تعریف کا مسئلہ ہے۔ مثلاً امریکی ایف بی آئی اس کی تعریف کافی وسیع معنوں میں کرتی ہے۔ جس میں معروف معنوں میں جائیداد وغیرہ ہتھیا لینا بھی شامل ہے۔ بھتہ کا ایک انگریزی متبادل Racketeering بھی ہے۔

بہرحال ۔۔۔ ان سینکڑوں خاندانوں کا دکھ ہم نہیں سمجھ سکتے جن کے پیارے اس بے رحم آگ میں جل مرے۔ نہ ہی ان ہزاروں کا جو کراچی کی سلگتی بھڑکتی آگ میں برسوں سے جل جل کر خاک ہورہے ہیں۔۔۔
بے شک۔
 
بھتہ نہ ملنے پر دکانوں پر بم مارے جائیں، اگر دکان بند ہوجائے تو گھروں پر فائرنگ کی جائے۔
ماہ رمضان میں لوگوں کے گلے کاٹ کر اور لاشوں کے ٹکڑے کریں اور باقاعدہ وڈیوز بنائی جائیں لیاری میں اور پھر بھی وہی مظلوم۔۔۔۔
سہراب گوٹھ، بنارس اور کٹی پہاڑی پر دن دھاڑے لوگوں کو گولیاں ماری جائیں پھر بھی وہی مظلوم۔۔۔۔
مگر آپریشن لیاقت آباد میں ہونا چاہیے۔
ذرا مجھے بھی تو پتا چلے کہ لیاقت آباد میں کتنوں کی جان لی گئی ہے؟؟؟؟
میں تو لیاقت آباد کا ہی رہنے والا ہوں۔ مجھے تو کوئی بھی ایسی اطلاع نہیں ملی۔
مسئلہ یہ ہے کہ ایم کیو ایم کی وجہ سے کسی وڈیرے، چودھری اور سردار کی کراچی میں چلتی نہیں ہے۔ اور یہ لوگ لوگوں کو غلام بنانے کے حق میں ہیں۔
بس اسی واسطے ایک سے ایک بے تکی ہانکتے رہتے ہیں۔ کیوں محمد امین بھائی صحیح کہا میں نے؟؟؟
 

عثمان

محفلین
دھاگے کا عنوان دیکھو اور اس میں ان لوگوں کے ہنسی مذاق دیکھو۔ لگ رہا ہے شاید انھیں تو اس واقعے سے خوشی ہی ہوئی ہے
محفل کے اکثر دھاگوں میں بات سے بات نکلتی چلی جاتی ہے۔ اس میں ہنسی مزاق بھی ہوجاتا ہے اور تلخ کلامی میں۔ یہ کہنا کہ کچھ لوگوں کو اس واقعہ سے "خوشی" ہے ، محض غلط بیانی ہے۔
 

باباجی

محفلین
مجھے کبھی بھی سیاست سے دلچسپی نہیں رہی
باقی رہی ای این پی کی بات تو یہ ہے ہی ماسکو یونیورسٹی کے پڑھے ہوئے کمیونسٹوں کی جماعت
سارے اے این پی والے شکل سے ہی دہریئے لگتے ہیں
گاندھی کے پیروکار
بلکہ پچھلے دنوں تو اے این پی کے کسی حاجی صاحب نے کسی ہندو دیوتا کا تہوار منانے کا بھی کہا ہے
شاباش
۔۔
رانا
آپ آجاؤ لاہور یہاں آپ آسانی سے سیٹل ہو سکتے ہیں
میرے بھائی جان ہے تو جہان ہے
میری دعا ہے کہ اللہ کراچی میں امن و امان بحال کردے
آمین
 

نیرنگ خیال

لائبریرین
زین ابھی بھی ان عناصر کو ڈھونڈنا باقی ہے کیا؟
شمشاد بھائی "نین"۔ :)
جی شمشاد بھائی عناصر کو ڈھونڈنا سے مراد انہیں منظر ّعام پر لانا ہے۔ جو کوئی بھی ہے۔ خواہ کسی سے تعلق رکھتا ہے۔ گر وہ غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث ہے تو اس کا ہاتھ پکڑنا بحثیت قوم ہمارا فرض ہے
 
منظر عام پر ہی یہ سب۔
ہفتوں ہفتوں پولیس پر راکٹ مارتے ہیں بتھہ وصول کرتے ہیں پورے شہر میں قبضے کرتے ہیں۔ منشیات اور اسلحہ کی اسمگلنگ کرتے ہیں مگر یہ منظر عام پرنہیں؟
 
نوٹ: یہ احوال سے لیا گیا ہے

اس آگ سے متعلق اک تصویر میں پوچھے گئے چند سوالات
539279_490013484343726_1824207845_n.jpg
صرف بیمار متعصب ذھنیت کے عکاس ہیں یہ سوال
ویسے یہ ائی سی ایل کیا چیز ہے؟
 

نیرنگ خیال

لائبریرین
منظر عام پر ہی یہ سب۔
ہفتوں ہفتوں پولیس پر راکٹ مارتے ہیں بتھہ وصول کرتے ہیں پورے شہر میں قبضے کرتے ہیں۔ منشیات اور اسلحہ کی اسمگلنگ کرتے ہیں مگر یہ منظر عام پرنہیں؟
اگر یہ منظر عام پر ہے تو انکا ہاتھ پکڑنے کا فرض نبھائیے
 

نیرنگ خیال

لائبریرین
صرف بیمار متعصب ذھنیت کے عکاس ہیں یہ سوال
ویسے یہ ائی سی ایل کیا چیز ہے؟
عین ممکن ہے۔ موضوع سے متعلق تھی اس لیئے شئیر کی۔ رہی بات تعصب کی تو ہر آدمی دوسرے کو متعصب ہی سمجھتا ہے پاکستان میں۔ کوئی نئی بات نہیں کی آپ نے۔ ANP کا کوئی رکن آ کر اپنی رائے کا اظہار کرے گا۔ تو تعصب سے بالا تر ہو کر ہی مسائل کا حل ڈھونڈنا ہے۔ نہ کہ اپنے اپنے گھر کو بچانے کے لیئے الزام اک دوسرے پر دھرتے رہنا ہے
ٰICL سے بہت سی ٹرمنالوجیز منسوب ہیں۔ مگر یہاں مراد انٹرنیشنل کریمنل لاء ہوگا۔
 
ٰICL سے بہت سی ٹرمنالوجیز منسوب ہیں۔ مگر یہاں مراد انٹرنیشنل کریمنل لاء ہوگا۔
شاباش ہے
اسی لیے کہتے ہیں کہ مجرموں کی بنائی ہوئی چیز کو بغیر تصدیق کے اگے نہ بڑھایا جائے۔
نہ میں ایم کیوایم سے ہوں نہ اے این پی سے۔
میں صرف مسلمان اور پاکستانی ہوں اور کراچی والا ہوں
 

شمشاد

لائبریرین
شمشاد بھائی "نین"۔ :)
جی شمشاد بھائی عناصر کو ڈھونڈنا سے مراد انہیں منظر ّعام پر لانا ہے۔ جو کوئی بھی ہے۔ خواہ کسی سے تعلق رکھتا ہے۔ گر وہ غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث ہے تو اس کا ہاتھ پکڑنا بحثیت قوم ہمارا فرض ہے
سب منظر عام پر ہی ہیں اور دھندناتے پھرتے ہیں۔
 

محمد امین

لائبریرین
ICL نہیں وہ بیچارہ بیمار ذہن جس نے یہ تعصب سے بھری تصویر بنائی تھی ECL لکھنا چاہ رہا تھا۔۔۔ایگزٹ کنٹرول لسٹ۔۔۔
 
Top