بھتہ نہ ملنے پر ایک جماعت کے کارکنوں نے فیکٹری کے سینکڑوں ملازمین کو زندہ جلایا گیا

محمد امین

لائبریرین
اچھا تو اس میں ایم کیو ایم کی جانب اشارہ کیا گیا ہے۔۔ میرا ایسے پروپگینڈا پھیلانے والے لوگوں سے سوال ہے کہ اے این پی ک طرف کیوں انگلی نہیں اٹھاتے؟؟ میں ابھی چھتیس مثالیں دے دوں گا اے این پی اور بلوچوں کی بھتہ خوری کی۔ ایم کیو ایم کی بھتہ خوری اپنی جگہ مگر پچھلے 3،4 سالوں میں جو ہزاروں لوگ مارے گئے ہیں وہ پٹھان بھائیوں اور بلوچ بھائیوں کی بھتہ خوری اور گینگ وار کی وجہ سے مارے گئے ہیں اس پر کسی کی انگلی کیوں نہیں اٹھتی؟

ایم کیو ایم میں لاکھ بدمعاش ہوں میری بلا سے۔۔۔مگر ان لوگوں کے خلاف کیوں نہیں بولتے کہ کراچی جن کا شہر بھی نہیں ہے اور وہ کراچی کو نوچ کھسوٹ بھی رہے ہیں۔۔۔وہ مرتے ہیں تو مردان میں بنوں میں دفن ہوتے ہیں اور بھتہ اور بدمعاشی کراچی میں؟؟؟ ان کی طرف انگلی کیوں نہیں اٹھتی؟ ڈرتے ہیں کیا لوگ؟ اے این پی کا سندھ میں کیا اسٹیک ہے؟ پورے سندھ سے ایک نشست اور اچھلتے کتنا ہیں وہ اسی لیے کہ کراچی میں بھتہ، قبضہ، منشیات اور اسلحہ فروشی کا اسٹیک ہے انکا۔۔۔ کراچی کی ٹرانسپورٹ تباہ کر کے رکھ دی ہے اے این پی نے۔۔۔ کوئی نئی بس نہیں چلنے دیتے توڑ پھوڑ کر دیتے ہیں آگ لگا دیتے ہیں وہی 40 40 سال پرانی بسیں چلا کر لوگوں کو تکلیف دے رہے ہیں پھر بھی اربوں کما رہے ہیں کہ لوگ مجبور ہیں۔۔۔ان کے خلاف کوئی نہیں بولتا۔۔۔جہاں کہیں چڑیا کا بچہ بھی مرجائے تو ایم کیو ایم۔۔۔
 

محمد امین

لائبریرین
اے این پی کا بدمعاش لیاقت بنگش گلستانِ جوہر میں مارا گیا تھا۔وہ سارے علاقے میں دہشت کی علامت تھا۔۔بھتہ اور بدمعاشی۔۔۔ غیر قانونی اسلحہ بہت تھا اس کے پاس۔ کسی کو یقین نہ ہو تو یوٹیوب پر سرچ کر کے لیاقت بنگش۔ وہ ساری عمر جوہر میں بھتہ کھاتا رہا مرا تو خیبر میں دفن ہوا۔۔ کیوں؟ اسی لیے کہ یہ بدمعاش کراچی کو "اپنا شہر" نہیں سمجھتے ۔۔۔ یہی وجہ ہے کہ یہاں قتل و غارت کرتے ہوئے انہیں شرم نہیں آتی۔

میں پرو-ایم کیو ایم نہیں ہوں اور میں سارے بھتہ خوروں کے خلاف ہوں۔ چاہے وہ اے این پی ہو یا بلوچوں کی پیپلز "امن" کمیٹی۔۔۔ یا "سنی" تحریک۔۔۔یا سپاہِ "صحابہ"۔۔۔۔ یا پھر ہماری راج دلاری ایم کیو ایم۔۔۔

لوگوں کو چاہیے کہ ایم کیو ایم کا رونا چھوڑ کر اوروں کی کارستانیوں کو بھی دیکھیں۔۔ کراچی میں پٹھانوں اور بلوچوں (کرمنل ۔۔۔ انکا زبان سے تعلق نہیں، مگر یہ اپنی بدمعاشی زبان کی بنیاد پر کرتے ہیں) کے ایسے علاقے ہیں جہاں میرے جیسا اردو بولنے والا جاتے ہوئے بھی ڈرتا ہے حالانکہ میں یہیں پیدا ہوا یہیں پلا بڑھا۔۔۔

کراچی کی اولڈ مارکیٹس جو کہ پاکستان کی سب سے بڑی مارکیٹس کہلاتی ہیں وہاں کون بھتہ خوری کرتا ہے؟ لوگوں نے کاروبار بند کر کر کے دوسرے علاقوں میں کھول لیے ہیں۔۔ لیاری گینگ وار کے دہشت گرد وہاں سرگرم ہیں ان کے خلاف کوئی کچھ نہیں کہتا۔۔۔وہ دستی بم مار کر چلے جاتے ہیں نا۔۔۔ صحافی بھائی بھی ڈرتے ہیں کہ کہیں ان کے دفتر پر بم نہ مار دیں۔۔۔ کراچی میں اتنے دستی بم کیوں آئے اور کیسے آئے کس کی ایما پر آئے؟

کیا بھتے کے خلاف یہ سارے سوال جو پہلی پوسٹ میں ہیں یہ تبھی اٹھنے تھے کہ جب 250 افراد کو زندہ جلا دیا گیا؟؟ اس وقت کہاں تھے یہ نام نہاد صحافی اور عوام کے ہمدرد جب میرے شہر میں روز 10 10 لاشیں گرتی تھیں؟ اور سال بھر میں 1000 کے قریب۔۔۔۔ اور یہ سلسلہ ابھی بھی جاری ہے۔۔۔ سارا کھیل بھتے اور شہر پر گرفت کا ہے۔۔۔ قبضے کا ہے۔۔ دستی بموں کے حملے عام بات نہیں ہے۔۔ بڑے پیمانے پر ہوتے ہیں۔۔ کوئی سوال نہیں اٹھاتا۔۔۔ کسی کو خیال نہیں آتا تفتیش کا۔۔۔
 

محمد امین

لائبریرین
پہلی پوسٹ کے ایک مضحکہ خیز سوال کا جواب:ٌ

فوڈ اسٹریٹ پی این ایس سی بلڈنگ میں نہیں بنائی۔۔۔۔تصویرِ ہٰذا میں دیکھ لیں پی این ایس سی بلڈنگ اور پورٹ گرینڈ میں کتنا فاصلہ ہے۔۔۔

port%20grand.png
 

Muhammad Qader Ali

محفلین
بھائی لوگوں جو بھی ہے ہم بھتہ دینے پر مجبور ہیں جو پرچی بھی آتی ہے ہمیں بھتہ چندہ کے نام پر یا زکواۃ فطرہ کے نام پر دینا پڑتا ہے اگر نہیں دینگے تو تجارت کو بند کرنا پڑے گا۔
 

باباجی

محفلین
محمد امین
میرے بھائی آپ تو جذباتی ہوگئے خیر آپ کے جذبات ہم پر عیاں ہوگئے
اور بولنا آپ کا حق ہے بولیں بالکل بولیں لیکن بھائی پہلے تولیں :)
آپ کا یہ کہنا بالکل غلط ہے کہ کراچی جن کا شہر نہیں ہے وہ یہاں قتل و غارت گری کرتے ہیں
یہ ملک سب کا یہاں کے شہر سب کے ہیں
میں ساری عمر کراچی میں رہا ہوں
لیکن جب دیکھا کہ اب جان و مال محفوظ نہیں تو ہجرت کی لاہور کی طرف
وہاں میرے سب دوست تھے تمام سیاسی جماعتوں والے
اور ہم سب رات کو ایک جگہ مل بیٹھے تھے
مجھے تو یہی پتا ہے کہ ہم لوگ ایک ہیں لیکن یہ سیاست دان نہیں چاہتے کہ ہم ایک رہیں
اظہارِ رائے کا حق سب کو ہے لیکن اگر اس میں اخلاق شامل ہوجائے تو بھائی چارہ بڑھے گا
خوش رہیں
 

Muhammad Qader Ali

محفلین
بتھہ کو انگلش میں کیا کہتے ہیں اگر ہم انگلش میں لکھیں گے تو تہذیب کے دائرے میں آئے گا۔ جیسے سالے کو برودر ان لا کہتے ہیں سالے کہنے پر قتل ہوسکتا ہے اگر برودر ان لاء کہیں گے تو بچ جاینگے اسی طرح بتھہ کو انگلش میں لکھئے بچ جائنگے۔:lol:
 

رانا

محفلین
محمد امین
میں ساری عمر کراچی میں رہا ہوں
لیکن جب دیکھا کہ اب جان و مال محفوظ نہیں تو ہجرت کی لاہور کی طرف
سچ میں بابا جی میں بھی کچھ عرصہ سے لاہور ہجرت کرجانے کی سوچ رہا ہوں۔ بچپن نوجوانی ساری کراچی میں گزری، اب کہیں اور جانے کو دل ہی نہیں کرتا، ایک بار ایک دن کے لئے لاہور گیا تھا، دل ہی نہیں مانا کہ لاہور میں مستقل رہائش اختیار کروں۔ جس نے کراچی میں زندگی کا ابتدائی حصہ گزارا ہو میرا نہیں خیال وہ کسی دوسرے شہر میں اتنی آسانی سے ایڈجسٹ ہوسکے۔ دل ہی نہیں مانتا۔ لیکن اب دل و دماغ آہستہ آہستہ مسلسل اس طرف آ رہے ہیں۔ میرا خیال ہے آپ کو بھی کراچی چھوڑنا بہت عجیب سا لگا ہوگا۔
 

عثمان

محفلین
بتھہ کو انگلش میں کیا کہتے ہیں اگر ہم انگلش میں لکھیں گے تو تہذیب کے دائرے میں آئے گا۔ جیسے سالے کو برودر ان لا کہتے ہیں سالے کہنے پر قتل ہوسکتا ہے اگر برودر ان لاء کہیں گے تو بچ جاینگے اسی طرح بتھہ کو انگلش میں لکھئے بچ جائنگے۔:lol:
پہلے تو آپ اسے اردو ہی میں لکھنے کی کوشش کریں۔ "بتھہ" نہیں، بھتہ ہوتا ہے۔ :oops:
 

عثمان

محفلین
سچ میں بابا جی میں بھی کچھ عرصہ سے لاہور ہجرت کرجانے کی سوچ رہا ہوں۔ بچپن نوجوانی ساری کراچی میں گزری، اب کہیں اور جانے کو دل ہی نہیں کرتا، ایک بار ایک دن کے لئے لاہور گیا تھا، دل ہی نہیں مانا کہ لاہور میں مستقل رہائش اختیار کروں۔ جس نے کراچی میں زندگی کا ابتدائی حصہ گزارا ہو میرا نہیں خیال وہ کسی دوسرے شہر میں اتنی آسانی سے ایڈجسٹ ہوسکے۔ دل ہی نہیں مانتا۔ لیکن اب دل و دماغ آہستہ آہستہ مسلسل اس طرف آ رہے ہیں۔ میرا خیال ہے آپ کو بھی کراچی چھوڑنا بہت عجیب سا لگا ہوگا۔

لاہور میں خوش آمدید! :)
 
Top