تعارف بھلکڑ میاں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔!

سید اسد محمود بھائی پوری کر دیتے نظم
چلئے میں ہی نقل کئے دیتا ہوں
بھلکڑ بھائی کے نام شان الحق صاحب کی یہ پوری نظم
دوست ہیں اپنے بھائی بھلکڑ
باتیں ساری ان کی گڑ بڑ

راہ چلیں تو رستہ بھولیں
بس میں جائیں بستہ بھولیں

ٹوپی ہے تو جوتا غائب
جوتا ہے تو موزا غائب

پیالی میں ہے چمچا الٹا
پھیر رہے ہیں کنگا الٹا

لوٹ پڑیں گے چلتے چلتے
چونک اٹھیں گے بیٹھے بیٹھے

سودا لے کر دام نہ دیں گے
دام دیے تو چیز نہ لیں گے
 
لیجئے یہاں کیا میاں بھلکڑ صاحب آئے مجھے ایک لطیفہ بھی یاد آنے لگا چلئے سنا بھی دیتا ہوں ۔۔۔
ایک عورت رو رہی تھی۔ اس کی سہیلی نے پوچھا : کیوں رو کیوں رہی ہو؟
عورت نے کہا : وہ اپنے شوہر کے بھولنے کی بیماری سے تنگ ہو کر رو رہی ہے۔
سہیلی بولی : ارے میرے شوہر بھی اتنے بھلككڑ ہیں کہ کل سبزی منڈی میں ملے تو مجھ سے بولے بہن جی آپ کو کہیں دیکھا ہے!
عورت بولی :یہ تو پھر بھی ٹھیک ہے۔ میرے شوہر تو اتنے بھلككڑ ہیں کہ کل شام پان کھا کر آئے تو پان تو پلنگ پر تھوک دیا اور خود کھڑکی سے کود گئے ...!
تو آپ بھی ایسا مت کر دیجئے گا جناب میاں بھلکڑ صاحب!!:)
 
بھلکڑ

لائبریرین
بھلکڑ صاحب نے جواب نہیں دیا، حالانکہ سیدھا اور آسان جواب تھا کہ ”بھول گیا کہ میں کیوں بھلکڑ ہوں“ مگر بھلکڑ میاں بھلکڑ جو ٹھہرے سو جواب دینا ہی بھول گئے۔
بھلکڑ صاحب ایک بات اچھی یاد رکھنا۔۔۔ ۔
نہیں جی جواب دینا مشکل نہ ہی پر میں اسی کشمکش میں ہوں کہ مجھے جواب ابھی دے دینا چاہیے یا انتظار کروں ۔۔۔۔۔۔
 
بھلکڑ

لائبریرین
لیجئے یہاں کیا میاں بھلکڑ صاحب آئے مجھے ایک لطیفہ بھی یاد آنے لگا چلئے سنا بھی دیتا ہوں ۔۔۔
ایک عورت رو رہی تھی۔ اس کی سہیلی نے پوچھا : کیوں رو کیوں رہی ہو؟
عورت نے کہا : وہ اپنے شوہر کے بھولنے کی بیماری سے تنگ ہو کر رو رہی ہے۔
سہیلی بولی : ارے میرے شوہر بھی اتنے بھلككڑ ہیں کہ کل سبزی منڈی میں ملے تو مجھ سے بولے بہن جی آپ کو کہیں دیکھا ہے!
عورت بولی :یہ تو پھر بھی ٹھیک ہے۔ میرے شوہر تو اتنے بھلككڑ ہیں کہ کل شام پان کھا کر آئے تو پان تو پلنگ پر تھوک دیا اور خود کھڑکی سے کود گئے ...!
تو آپ بھی ایسا مت کر دیجئے گا جناب میاں بھلکڑ صاحب!!:)
یار بھائی میں نے "یوزر نیم" بھلکڑ رکھا ہے لگتا ہے وہ بھی تبدیل کرنا پڑے گا۔۔۔۔
 
بھلکڑ

لائبریرین
میاں بھلکڑ
ویلکم ،خوس آمدید
آپ کو اگر یہ بھولنے والی بیماری دور کرانی ہے تومحفل کے تجربہ ار رکن قبلہمحمد اظہر نذیرصاحب سے مشورہ کیجئے ۔وہ کوئی نا کوئی کامیاب نسخہ آپ کو ضرور بتائیں گے ۔محترم کے معر وف نباض چک دھم
بڑے حکیم صاحب اُستخودوس سے بھی روابط تھے اور انھوں نے حکیم صاحب کے انتقال کے بعد اُن کے صاحبزادے جناب استفانوش اور جناب صدفنوش کو بھی ڈھونڈ نکالا ہے ،آپ تفصیل ارسال فرما دیجیے ۔ وہ نسخہ پارسل کرا دیں گے ۔​
:)
بھیا یہ " بھلکڑ " سے " یاد " کا کیا واسطہ ؟؟؟؟؟؟؟؟
بھلکڑ یہ کب یہ یاد رکھتے ہیں کہ " کوئی یاد رکھنے والی بات بھی ہوتی ہے "

بھیا انگلش تو مجھے آتی نہیں ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔
بھلکڑ ہی اچھے ہیں آپ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔
آج کے زمانے میں " یادداشت کے حامل " عذاب ہی برداشت کرتے ہیں ۔
یاد ماضی عذاب ہے یارب ۔ گنگنایا کرتے ہیں ۔
ابھی تو ماضی کی یاد ہی عذاب ہے اگر دوسرا مصرعہ صحیح نکلا تو ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔حافظہ سارا ہی گیا۔۔۔۔۔۔۔
 
بھلکڑ

لائبریرین
سید اسد محمود بھائی پوری کر دیتے نظم
چلئے میں ہی نقل کئے دیتا ہوں
بھلکڑ بھائی کے نام شان الحق صاحب کی یہ پوری نظم
دوست ہیں اپنے بھائی بھلکڑ
باتیں ساری ان کی گڑ بڑ

راہ چلیں تو رستہ بھولیں
بس میں جائیں بستہ بھولیں

ٹوپی ہے تو جوتا غائب
جوتا ہے تو موزا غائب

پیالی میں ہے چمچا الٹا
پھیر رہے ہیں کنگا الٹا

لوٹ پڑیں گے چلتے چلتے
چونک اٹھیں گے بیٹھے بیٹھے

سودا لے کر دام نہ دیں گے
دام دیے تو چیز نہ لیں گے
شکریہ بے حد شکریہ جناب۔۔۔۔۔
 
نایاب

لائبریرین
ابھی تو ماضی کی یاد ہی عذاب ہے اگر دوسرا مصرعہ صحیح نکلا تو ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ حافظہ سارا ہی گیا۔۔۔ ۔۔۔ ۔
بھلکڑ بھائی یہ " ماضی " کب پیچھا چھوڑتا ہے ۔۔
ابن آدم جو کہتا ہے وہ صدائیں سدا پیچھا کرتی ہیں ۔
ماضی سے سبق لیتے حال کو سنوارتے مستقبل پر نگاہ رکھنا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ حافظے کی شرمندگی سے بچنا کہلاتا ہے ۔۔۔
اس کا مطلب ہوا کہ ان کا نام بھی اصلی نہیں ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔ کیونکہ نایاب تو لڑکی کانام سنا ہے۔۔۔
سبحان اللہ
بھلکڑ بھائی نام ہی جعلی قرار دے دیا ۔۔۔۔۔۔۔۔
جسم فانی اور روح غیر فانی ۔۔۔۔۔۔۔ روح مذکر نہ مونث صرف امر ربی ۔۔۔۔ جو ہر دو اصناف پر یکساں اثر رکھتی ہے ۔
کبھی چینی نایاب ہوتی ہے تو کبھی پٹرول نایاب ہو جاتا ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔
 
عسکری

معطل
آپکو بھولنے کی عادت ہے مجھے بھی ہے کی اخیال ہے ہم کبھی ایک ساتھ کچھ بھولیں؟ آپ مجھے ادھار کچھ رقم دے کر اور میں لے کر بھول جاتے ہیں :cautious:
 
بھلکڑ

لائبریرین
خو ش آمدید۔۔پخیر راغلے۔۔۔ پلی کری آیا۔۔۔ جی آیا نو۔
۔ دوست ہیں اپنے بھائی بھلکڑ ۔ باتیں ساری انکی گڑبر۔۔۔ راہ چلیں تو راستہ بھولیں ۔۔ بس میں بیٹھیں تو بستہ بھولیں۔۔
لگتا ہے آپ نے بھی بھٹی کو سنا ہو ہے۔
بائی د اوے شکریہ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 
بھلکڑ

لائبریرین
بھلکڑ بھائی یہ " ماضی " کب پیچھا چھوڑتا ہے ۔۔
ابن آدم جو کہتا ہے وہ صدائیں سدا پیچھا کرتی ہیں ۔
ماضی سے سبق لیتے حال کو سنوارتے مستقبل پر نگاہ رکھنا ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔ حافظے کی شرمندگی سے بچنا کہلاتا ہے ۔۔۔

سبحان اللہ
بھلکڑ بھائی نام ہی جعلی قرار دے دیا ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔
جسم فانی اور روح غیر فانی ۔۔۔ ۔۔۔ ۔ روح مذکر نہ مونث صرف امر ربی ۔۔۔ ۔ جو ہر دو اصناف پر یکساں اثر رکھتی ہے ۔
کبھی چینی نایاب ہوتی ہے تو کبھی پٹرول نایاب ہو جاتا ہے ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔
بہت خوب بھئی ہم تو یہ ساری گفتگو جو پچھلے چند دنوں سے چل رہی ہے بار بار پڑھتے ہیں اور محظوظ ہوتے ہیں
یقین کیجئے میں اس دھاگے کو کتنی بار پڑھ چکا ہوں ۔۔۔۔۔
اور نام کو جعلی قراار دینے کے لائق بندہ کہاں جی یہ ناچیز تو بس کچھ پڑھنے اور سننے کے قابل ہوگیا ہے اللہ کا بڑا کرم ہے ۔نایاب چونکہ میری بھانجی کا نام ہے اس لئیے ایسا کہہ دیا لیکن مجھے نہ پتہ تھا پٹرول بھی نایاب ہے۔۔۔۔۔۔۔۔
 
بھلکڑ

لائبریرین
آپکو بھولنے کی عادت ہے مجھے بھی ہے کی اخیال ہے ہم کبھی ایک ساتھ کچھ بھولیں؟ آپ مجھے ادھار کچھ رقم دے کر اور میں لے کر بھول جاتے ہیں :cautious:
اس میں تھوڑی سی تبدیلی کر لیتے ہیں آپ مجھے کچھ نہیں کچھ سے کُچھ زیادہ اُدھار دے دیں اور دے کر بھول جائیں البتہ میں یاد رکھوں گا اور خدانخواستہ کل کلاں کو آپ کو یاد آجائے تو میں بھول جاؤں گا،،،

ہماری تو اس مہینے تنخواہ ہی نہیں آئی منگتے بنے پھر رہے ہیں بابا :grin:
 
Top