تعارف بھلکڑ میاں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔!

بھلکڑ

لائبریرین
یاد رہے کہ " تہجد " اس تاریکی میں ادا ہوتی ہے جو کہ صبح کاذب سے گزر صبح صادق میں بدلتی ہے ۔
اگر اللہ کو منظور ہوا تو اس وقت میں ہی ادا کریں گے البتہ صورتِ حال یہ ہے کے صبح صادق میں دیر نہیں اور ابھی رستہ بھی نظر نہ آیا ہے جو منزل تک لے جائے۔
 
آخری تدوین:

نایاب

لائبریرین
اگر اللہ کو منظور ہوا تو اس وقت میں ہی ادا کریں گے البتہ صورتِ حال یہ ہے کے صبح صادق میں دیر نہیں اور ابھی رستہ بھی نظر نہ آیا ہے جو منزل تک لے جائے۔
نایاب
سو " صبح کاذب " کے اسیر ہوئے آپ ۔۔
یقین رکھیں کہ صبح صادق " قریب " ہی ہے ۔ کیونکہ کہتے ہیں کہ
صبح کاذب ہی صبح صادق کے قریب ہونے کی علامت ہوتے مسافر کو منزل کی راہ دکھلاتی ہے بھلکڑ بھائی
 
بھلکڑ

لائبریرین
سو " صبح کاذب " کے اسیر ہوئے آپ ۔۔
یقین رکھیں کہ صبح صادق " قریب " ہی ہے ۔ کیونکہ کہتے ہیں کہ
صبح کاذب ہی صبح صادق کے قریب ہونے کی علامت ہوتے مسافر کو منزل کی راہ دکھلاتی ہے بھلکڑ بھائی
جناب منزل تو تب ملتی ہے جب آپ کسی راہ پہ چلنے لگو بندہ تو ابھی راہ ہی ڈھونڈ رہا ہے۔۔۔۔
ہاں اللہ کے گھر سے اُمید بہت ہے بس یہی غریب کا سہارا ہے۔
 
نایاب

لائبریرین
جناب منزل تو تب ملتی ہے جب آپ کسی راہ پہ چلنے لگو بندہ تو ابھی راہ ہی ڈھونڈ رہا ہے۔۔۔ ۔
ہاں اللہ کے گھر سے اُمید بہت ہے بس یہی غریب کا سہارا ہے۔
بھلکڑ بھائی ۔۔۔ بھول گئے نا آپ ۔۔۔ کہ " مقام منزل " سے وہی آگاہ ہوتے ہیں ۔ جو منزل کی جانب بڑھنے والی راہ تلاشنے میں مصروف دکھتے ہیں ۔
اور یہ وہی ہوتے ہیں جنہیں " منزل " پکار رہی ہوتی ہے ۔ بلا شک اللہ بے نیاز اور نہایت رحیم و کریم ہے ۔۔۔۔۔۔۔
راہ ڈھونڈنے میں نہ الجھیں جو بھی راہ سامنے دکھے اس پر عازم سفر ہوجائیں ۔ توکل علی اللہ ۔ وہ سچا سمیع العلیم کبھی اپنے بندوں بھتکنے نہیں دیتا ۔ راہ کے پتھر بھی رہنما بننے لگتے ہیں ۔
 
نایاب

لائبریرین
بس پھر ہم ایسے ہی ٹھیک ہیں میں چکرا گیا اب فلاسفی کا بھوت اتر چکا ہمارے سر سے ;)
منزل سامنے دکھنے لگی تو یہ حال ہوگیا محترم بھائی
جب " حضوری " میں ہوں گے تو کیا گزرے گی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔؟
جب سب سے سچی حقیقت اپنی تمام تر معنویت کے ہمراہ آشکارہ ہوتی ہے تو " فلسفے " چھوٹ ہی جاتے ہیں ۔۔۔۔۔
 
جی ناچیز کو سب یاد ہے۔
نہیں جی بھولا تونہیں۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔ لیکن یاد نہیں آرہی۔۔۔ :notworthy:
آپ نے پہلے بھی شاید کچھ کہا تھا مجھے یاد نہیں۔۔۔

سو یہ فن تو آگیا۔۔۔ ۔ ;)
کچھ یاد آیا؟:)
 
عسکری

معطل
منزل سامنے دکھنے لگی تو یہ حال ہوگیا محترم بھائی
جب " حضوری " میں ہوں گے تو کیا گزرے گی ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔؟
جب سب سے سچی حقیقت اپنی تمام تر معنویت کے ہمراہ آشکارہ ہوتی ہے تو " فلسفے " چھوٹ ہی جاتے ہیں ۔۔۔ ۔۔
سیدھی سیدھی بات کریں نایاب بھائی :grin:
 
شمشاد

لائبریرین
جناب دنیا چاند کو پیچھے چھوڑ کر مریخ پر پہنچ چکی اور آپ نے ابھی تک ابتدا ہی نہیں کی۔
 
Top