فلک شیر
محفلین
کسی کا قلم یا ہاتھ کسی خاص وقت میں رواں ہو، تو پنجابی میں کہتے ہیں : "فلانے دا ہتھ اٹُھیا اے بھئی اج "یہ ڈاکٹروں کی طرز کا "جواب" ہے۔
یعنی اب کچھ نہیں ہو سکتا۔
ہم نے بہت سوچ سمجھ کر ماہرین کا یہ پینل ترتیب دیا ہے۔
1- ماہرین میں سے پہلے رُکن (یعنی فلک شیر بھائی) مراسلہ نمبر 26 کے تراجم دنیا کی 160 زبانوں میں کرانے کا کام بہ خوبی انجام دے سکتے ہیں۔ اُمید ہےکہ ایک آدھ ترجمہ اردو زبان میں بھی کیا جائے گا تاکہ ہم جیسے "محبانِ اردو" بھی اس پُر مغز (بالمقابل چاروں مغز) تحریر سے استفادہ حاصل کر سکیں۔
2- باقی دو ماہرین کی صلاحیتیں اس قدر زیادہ ہیں کہ انہیں لکھنے بیٹھے تو جلد ہی نبیل بھائی محفل کے 2 لاکھ پیغامات کی مبارکباد پیش کرتے نظر آئیں گے۔ پھر ان دو ماہرین کی صلاحیتیں اتنی اوور لیپ ہوئی ہوئی ہیں کہ تخریج و تصدیق و تردید و تائید و تجدید کا کام جوئے شیر لانے کے مترادف ہوگا یا اس سے کچھ زیادہ۔ ہاں اتنا ہمیں پتہ ہے کہ ان ماہرین میں سے ایک کے ہاں ٹیبل پر اور دوسرے کے ہاں شیلف میں ہمہ وقت ایک عدد لغت بہت ساری لغات کے اوپر رکھی ہوئی ہوتی ہے۔ اگر یہ لوگ ٹیبل یا شیلف تک جانے کی کسی طرح ہمت کر لیں تو پھر حضرت فصیح احمد صاحب کی فصاحت و بلاغت پانی بھرتی نہیں تو کم از کم چائے پیتی پلاتی ضرور نظر آئے گی۔ چائے کی دعوت پر ہمیں بھی بُلا لیا جائے تاکہ ہم بھی ایک دن مذکورہ بالا ماہرین کے آگے پانی بھرنے سے بچ جائیں۔
میں وثوق سے کہتا ہوں ، "احمد بھائی دا اج کل ہتھ اُٹھیا اے "
فصیح صاحب کو مفت مشورہ ہے، کہ کھبے سجے ہو جائیں