بھیڑیے ۔

جہانزیب

محفلین
کیا آپ میں‌ سے کسی کو بھیڑیے اچھے لگتے ہیں؟‌ اگر مجھے موقع ملے تو میں یقینا بھیڑیے کو پالتو رکھوں‌، :hatoff: لیکن ریاست نیو یارک میں‌ ایسا ممکن نہیں‌ ہے ۔۔ خیر بھیڑیوں‌ کے بارے میں ایک ویڈیو دیکھیں ۔۔

[ame]http://www.youtube.com/watch?v=p8C8AVWLhwI[/ame]
 
ابوشامل

محفلین
مجھے پسند ہیں کیونکہ ترکوں کی تاریخ میرے پسندیدہ مضامین میں سے ایک ہے اور ترکوں کے نزدیک بھیڑیے کی حیثیت وہی ہے جو ہمارے ہاں شیر کی ہے۔
 
طالوت

محفلین
یہ تو ہمارا کارنامہ ہے کہ ہم خونخواری کو بھیڑیے سے نتھی کر دیتے ہیں ، یہ تو اس کی فطرت ہے ۔۔ یہ نہ کریگا تو جئیے گا کیسے ؟
مجھے تو لگڑ بھگے اور کتے بے حد پسند ہیں لیکن ہمارے یہاں لگڑ بھگے تو نہیں البتہ کتا کہہ کر جس طرح توہین کی جاتی ہے انسانوں کی یقننا کتے بھی اس پر خاصے ناراض ہونگے ۔۔۔
وسلام
 
تعبیر

محفلین
اف جہانزیب آپ اتنے خونخوار کب سے ہو گئے :confused: :eek:

اسکی تو آواز ہی اتنی دہشتناک ہے ۔ میں نے کہیں پڑھا تھا کہ جب انہیں شکار نہیں ملتا تو یہ ایک غول کی صورت میں بیٹھ جاتے ہیں اور جسکی آنکھ پہلے لگتی ہے سب اس پر جھپٹ پڑتے ہیں۔
اف توبہ درندگی میں اپنوں کو بھی نہیں چھوڑتے ۔
 
شکاری

اپنوں کو کھانے والی بات سچ ہے کیا ؟؟؟:cry::cry:
 
شہزاد وحید

محفلین
یہ تو ہمارا کارنامہ ہے کہ ہم خونخواری کو بھیڑیے سے نتھی کر دیتے ہیں ، یہ تو اس کی فطرت ہے ۔۔ یہ نہ کریگا تو جئیے گا کیسے ؟
مجھے تو لگڑ بھگے اور کتے بے حد پسند ہیں لیکن ہمارے یہاں لگڑ بھگے تو نہیں البتہ کتا کہہ کر جس طرح توہین کی جاتی ہے انسانوں کی یقننا کتے بھی اس پر خاصے ناراض ہونگے ۔۔۔
وسلام
لگڑ بھگے کیوں اچھے لگتےہیں آپ کو :eek:
 
ابوشامل

محفلین
ادی تعبیر! کبھی شیر کی دھاڑ نہیں سنی کیا کہ بھیڑیوں کی آواز دہشتناک لگ رہی ہے؟ دوسری والی بات کا مجھے علم نہیں۔

طالوت! لگڑبگوں والی بات بڑی حیران کن لگی، اس کو تو دیکھ کر ہی کراہیت آتی ہے۔ اوپر سے اس کی آواز بھی ایسی ہے جیسے جنگلی دنیا کا "ولن" ہو۔ ہوتا یہ بھی بہت خطرناک ہے، غول کی صورت میں ہو تو شیر کو بھاگنے پر مجبور کر دیتے ہیں۔
 
طالوت

محفلین
ابو شامل آپ نے میری پسندیدگی کی وجہ خود ہی بیان کر دی :::::
غول کی صورت میں ہو تو شیر کو بھاگنے پر مجبور کر دیتے ہیں۔
میرے علم میں اور کوئی ایسا جاندار نہیں جو ان سے زیادہ اتفاق و اتحاد کا مظاہرہ کرتا ہو ۔۔۔ کیا سمجھے شہزاد صاحب !
اور جہاں تک کراہیت کی بات ہے تو وہ چند ایک کے علاوہ ہمیں سبھی سے محسوس ہوتی ہے ۔۔۔ اور بلاشبہ جنگل کے سب سے زیادہ خطرناک اور خونخوار جاندار ہیں کہ شیر کو چٹم بھی کر جاتے ہیں ۔۔۔
وسلام
 
ابوشامل

محفلین
بھیڑیوں کے حوالے سے کچھ باتیں تو بہت ہی دلچسپ ہیں مثلاً کچھ ترک خود کو بھیڑیے کی نسل کہتے ہیں
دوسری جانب رومی اساطیر میں شہر روم کی بنیاد رکھنے والے دو بھائیوں کے بارے میں بھی کہا جاتا ہے کہ انہوں نے بھیڑیے کا دودھ پیا تھا۔ روم میں اس طرح کے مجسمے موجود ہیں، جن میں دونوں بھائیوں کو بھیڑیے کا دودھ پیتے ظاہر کیا گیا ہے۔
Statue_of_the_wolf_and_Romulus_and_Remus_-_Legend_of_the_founding_of_Rome.jpg

یہ ایک ڈاک ٹکٹ
RomulusRemus.jpg
 
وجی

لائبریرین
بھیڑیئے اچھے لگتے لیکن پالنا کس لئے ؟؟
بھیڑیئے کتے سے زیادہ اچھا سونگتے ہیں اس لئے انکی اور کتے کی کراوس بریدینگ بھی کی جاچکی ہے تاکہ کتے کی سونگنے کی صلاحیت میں اضافہ کیا جاسکے
لگر بگڑ میں اور شیر میں ایک فرق ہے وہ یہ کہ شیر اپنے شکار کو مار کر پھر کھانا شروع کرتا ہے لیکن لگر بگڑ زندہ شکار کی چھڑپھار شروع کر دیتا ہے اور شیر ہڈیاں نہیں کھاتا صرف گوشت کھاتا ہے لیکن لگربگڑ کچھ نہیں چھوڑتا
 
تعبیر

محفلین
اپنوں کو کھانے والی بات سچ ہے کیا ؟؟؟:cry::cry:

یہ میں نے کسی جانور کے بارے میں پڑھا تھا ہماری کورس کی کتاب تھی اردو کی ۔ شاید بھیڑیے کے ہی بارے میں ہی تھی

ادی تعبیر! کبھی شیر کی دھاڑ نہیں سنی کیا کہ بھیڑیوں کی آواز دہشتناک لگ رہی ہے؟ دوسری والی بات کا مجھے علم نہیں۔

طالوت! لگڑبگوں والی بات بڑی حیران کن لگی، اس کو تو دیکھ کر ہی کراہیت آتی ہے۔ اوپر سے اس کی آواز بھی ایسی ہے جیسے جنگلی دنیا کا "ولن" ہو۔ ہوتا یہ بھی بہت خطرناک ہے، غول کی صورت میں ہو تو شیر کو بھاگنے پر مجبور کر دیتے ہیں۔

شیر کی دھاڑ تو ضروری ہے ورنہ وہ جنگل کا بادشاہ کیسے کہلوائے گا :) ویسے شیرنی کی دھاڑ زیادہ دہشتناک ہوتی ہے یا شیر کی :confused:
بھیڑیے کی آواز تو ایسی لگتی ہے جیسے کوئی عورت رو رہی ہو اور یہاں آئیر لینڈ میں متھ/Myth ہے کہ اسکی آواز banchee جیسی ہوتی ہے ۔ ویسے غور سے سنیں تو واقعی ایسا ہی محسوس ہوتا ہے۔
یہ لگڑ بھگڑ کیا ہوتا ہے؟؟؟

ابو شامل میں نے آپ سے برسات والے ٹاپک میں کچھ پوچھا تھا :)
 
عزیزامین

محفلین
جہانزیب کہتے ہیں انکو وائلڈ لائف سے دلچسپی نہیں تو کیا کوئی بتاے گا کیا بھیڑیے وائلڈ لائف سے باہر ہیں کیا ہی ہی ہی؟
 
طالوت

محفلین
شیر کی دھاڑ تو ضروری ہے ورنہ وہ جنگل کا بادشاہ کیسے کہلوائے گا :) ویسے شیرنی کی دھاڑ زیادہ دہشتناک ہوتی ہے یا شیر کی :confused:

یہ لگڑ بھگڑ کیا ہوتا ہے؟؟؟
آواز کے معاملے میں تو شیرنی ہی تیز ہو گی :) کیوں شیرو;) !
لگڑ بھگا کتے جیسا جانور کہہ لیں ، نیشنل جیوگرافک کی ڈاکیومینٹریز میں سے لگڑ بھگوں کی ڈاکیومینٹری کو ٹاپ ٹین میں رکھا جا سکتا ہے ۔۔۔
وسلام
 
Top