مبارکباد بہترین تبصرہ مبارک ہو

نیرنگ خیال

لائبریرین
فلک شیر بھائی ہم کو بھی ایسا لکھنا سکھا دیں۔۔۔ اگلی بار بہترین تبصرہ ہمارا ہونا چاہیے۔۔۔ :p

میاں منصور مکرم کہاں تبصروں کی بات کرتے ہیں۔۔۔ ۔ گر یہ ہمارے استاد محترم۔۔۔ تحریر لکھ مارتے تو کس کی مجال تھی۔۔۔ جیتنے کی۔۔۔۔ :clown:
 
فلک شیر بھائی جان واقعی خوب لکھتے ہیں۔چھوٹے چھوٹے جملہ ایسے جچے تلے گویا انگوٹھی میں نگینہ،یہ سب کے بس کی بات نہیں ،ابھی جب یہ دھاگہ دیکھا اور بھی لوگوں کے تبصرے پڑھے تو مجھے یاد آیا ایک مرتبہ انھوں نے اپنے کیفیت نامہ میں ایک شعر لکھ رکھا تھا :
تتلی اڑنا بھول گئی........بچی پھر بھی ہنسی نہیں
مزاق مزاق میں میں نے ان کے مزاج کے خلاف شعر کی تشریح کر دی تو انھوں نے مکمل شعر کی تشریح ذاتی مراسلہ میں مجھے ارسال کیا کئی مرتبہ خیال آیا اسے محفل میں شیر کروں پھر بھول ہی گیا ۔ابھی اچانک یاد آیا تو ڈھونڈ نکالا دیکھئے---- نا !!کتنا پیارا انداز ہے ان کا :
السلام علیکم!
اصلاحی صاحب.......وہاں420الفاظ سے زیادہ کی گنجائش نہ تھی.......اس لیے مکالمے کی مدد لینا پڑی.......
کوئی شعر بلکہ کوئی سا بھی ادب پارہ اپنی توضیح کے وقت اپنے ہر قاری پہ جتنی زیادہ تہیں کھولے یا گاہے نہ بھی کھولے..........صرف وہ many foldedہو تو وہ اس کی بڑائی اور گیرائی کا ثبوت ہوتا ہے........
اس شعر کی بھی متعدد تشریحات کی جا سکتی ہیں.......بہر حال جو ہم جیسے عامیوں کے لیے کافی ہو سکتی ہے.......وہ کچھ یہ ہو کہ
چھوٹے بچےاور بچیاں اکثر تتلیاں اور انہی جیسے دیگر پردار حشرات جیسے جگنو وغیرہ کو پکڑنے کا شوق رکھتے ہیں اور اس سے کافی لطف اندوز ہوتے ہیں.........اور یہ سادہ سی بات ہے کہ ایک بچی کسی تتلی کو پکڑنے کے لیے اس کے سر پہ جا پہنچی، تو وہ اس کے ہاتھ آنے کی بجائے اڑ جائے، تو وہ ہنس ہنس کر اس کے رنگوں سے لطف اندوز ہوگی اور اپس کے نہ پکڑے جانے کا کتھارسس کرے گی...........لیکن یہاں ایک اور ہی بچی ہے،جس کی معصومیت کی حد یہ ہے کہ تتلی ایسی خوبصورت اور لطیف چیز اسے دیکھ کراڑنا بھول گئی ہے.....مگر دور جدید کے انسان کی معصومیت پہ لگائے گئے شدید ترین دھبوں (جنہیں عموماً flow of informationکے خوبصورت نام میں ملفوف کر کے ہمیں مسحور کیا جاتا ہے) کی وجہ سے بچی کی آنکھ میں حیرت اور چہرے پہ ہنسی نہیں آ پائی.........
یہ شعر المیہ کا اظہار ہے روایت اور جدت کے حسن سے متعلق رویے کا.........
:):)
 
آخری تدوین:

فلک شیر

محفلین
فلک شیر بھائی ہم کو بھی ایسا لکھنا سکھا دیں۔۔۔ اگلی بار بہترین تبصرہ ہمارا ہونا چاہیے۔۔۔ :p

میاں منصور مکرم کہاں تبصروں کی بات کرتے ہیں۔۔۔ ۔ گر یہ ہمارے استاد محترم۔۔۔ تحریر لکھ مارتے تو کس کی مجال تھی۔۔۔ جیتنے کی۔۔۔ ۔ :clown:
استغفراللہ العظیم............یہ بھلا کیا لکھ گئے روا روی میں حضور........احتجاج ریکارڈ کروا رہے ہیں ہم.........الفاظ واپس لیے جائیں ........
 
فلک شیر

محفلین
[COLOR=#b30000]فلک شیر[/COLOR] بھائی ہم کو بھی ایسا لکھنا سکھا دیں۔۔۔ اگلی بار بہترین تبصرہ ہمارا ہونا چاہیے۔۔۔ :p

میاں منصور مکرم کہاں تبصروں کی بات کرتے ہیں۔۔۔ ۔ گر یہ ہمارے استاد محترم۔۔۔ تحریر لکھ مارتے تو کس کی مجال تھی۔۔۔ جیتنے کی۔۔۔ ۔ :clown:
یہ اب آپ باقاعدہ شاپر کروا رہے ہیں ہمیں..........
:):):)
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
استغفراللہ العظیم............یہ بھلا کیا لکھ گئے روا روی میں حضور........احتجاج ریکارڈ کروا رہے ہیں ہم.........الفاظ واپس لیے جائیں ........
ان کا کیا ہوگیا۔۔۔ جو اس مراسلے پر متفق کی مہر بھی لگا چکے ہیں۔ :) بھئی ہم نے صحیح بات ہی لکھی ہے۔۔۔ :)

یہ اب آپ باقاعدہ شاپر کروا رہے ہیں ہمیں..........
:):):)
نہیں۔۔۔ اب آپ ہمیں سکھانا نہیں چاہتے تو اور بات ہے۔۔۔ پر ہم اتنے بھی نالائق شاگرد نہ ثابت ہوں گے۔۔۔ رسک لینے میں ہرج ہی کیا ہے۔۔ :)
 
فلک شیر

محفلین
ان کا کیا ہوگیا۔۔۔ جو اس مراسلے پر متفق کی مہر بھی لگا چکے ہیں۔ :) بھئی ہم نے صحیح بات ہی لکھی ہے۔۔۔ :)

نہیں۔۔۔ اب آپ ہمیں سکھانا نہیں چاہتے تو اور بات ہے۔۔۔ پر ہم اتنے بھی نالائق شاگرد نہ ثابت ہوں گے۔۔۔ رسک لینے میں ہرج ہی کیا ہے۔۔ :)
لگ تو یہ رہا ہے کہ آپ ہمیں سکھانا چاہ رہے ہین .................اور وہ بھلا کیا..............سبق!!!!!!!!!!!!
:jokingly:
 
Top