بہترین زندگی مجاہد کی زندگی ہے

پیاسا

معطل
2h3cw3o.gif

سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا" سب لو گوں سے بہترین زندگی اس آدمی کی ہے جو جہاد میں اپنے گھوڑے کی پیٹھ پر بیٹھ کرلگا م تھامے ہوئے دوڑاتا پھرتا ہے. جب کسی جانب سے حملہ یا گھبراہٹ کی آواز سنتا ہےتو اس طرف دوڑ کے پہنچتا ہے موت کو موت کی جگہوں سے تلاش کرتا پھرتا ہے...یا ایسا بندہ بہترین ہے جو پہاڑ کی چوٹیوں میں سے کسی چوٹی پر ،یا پہاڑ کی وادیوں میں سے کسی واد ی میں رہتا ہے وہاں نماز قائم کرتا ہے زکوتہ ادا کرتا ہےاور موت تک اپنے رب کی عبادت کرتا ہے ،لوگوں میں سے یہ بندہ بھلائی پر ہے"

مسلم :حدیث نمبر1889
 
السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ ، جزاک اللہ خیرا ، پیاسا بھائی دہشت گردی پھیلانے پر اللہ آپ کو بہترین اجر عطا فرمائے اور آپ کی اور میری گردن اپنی راہ میں قبول فرمائے ، و السلام علیکم۔
 
arifkarim

معطل
السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ ، جزاک اللہ خیرا ، پیاسا بھائی دہشت گردی پھیلانے پر اللہ آپ کو بہترین اجر عطا فرمائے اور آپ کی اور میری گردن اپنی راہ میں قبول فرمائے ، و السلام علیکم۔

اس میں دہشت گردی کی کیا بات ہے؟
 
پیاسا بھائی آپ ماشاء اللہ سے جہاد اور ایسے موضوعات پر کافی علم رکھتے ہیں ۔ یہ صرف اللہ کا کرم ہے آپ پر اب گذارش ہے کہ کبھی فساد قتل و غارت گری یا ذاتی انتقام کے لئے عوام الناس یا ان کے منتخب نمائندوں یا امن و امان قائم رکھنے پر اداروں اور ان کے اہلکاروں کے قتل کرنے والوں پر بھی روشنی ڈالیئے کہ زمین پر فساد پھیلانا کسے کہتے ہیں اور اگر فساد پھیلانے والا خود کو جہاد کنندہ کہے تو اس کا کیا علاج ہے ۔ ہم کم علموں کے علم میں بھی کچھ اضافہ ہو جائے گا ۔
 
مغزل

محفلین
بر محل سوال ہے جناب ۔ بہت خوب
میری بھی یہی استدعا ہے کہ ’’ پیاسا‌‘‘ صاحب
عادل سہیل کی بات کی مد میں وضاحت کریں۔
کہ جہاد اور فساد میں‌کیافرق ہے ۔؟
دوم یہ کہ اسلامی دہشت گردی کی حیثیت کیا ہے ؟
سوم یہ کہ : فسادیوں نے جب سے خود کو جہادی کہلانا شروع کیا ہے
کیا آپ نے اس مد میں کوئی وضاحت پیش کی ؟؟ اور کیا پیش کریں گے ؟؟
والسلام
 
مغزل

محفلین
شکر ہے مغل صاحب آپ نے بھی پیاسا بھائی کی کسی تحریر سے اتفاق کیا.........:grin:
میرے دوست ،
عطاء الرحمان فاروقی ۔۔
سلامت رہو ۔۔ پہلے ایک بات کہ مجھے پیاسا یا کسی بھی دوست رکن سے
کوئی خصومت و عناد نہیں ۔۔ (نہ ذاتی نہ فکری) ۔۔۔۔ ہاں اختلاف کی صورت
ضرورت ہوسکتی ہے ۔۔ بہر کیف ۔۔ پیاساکے مراسلات پر میرا مطمحِ نظر یہی تھا
کہ جناب موضوع سے منطبق (مطابق) بات ہو ۔۔ یہ نہ ہو کہ ذکر دہشت گردی کا ہورہا ہو
اور جناب جہادی آیات و احادیث و مراسلات روانہ کریں ۔۔ جس سے لاشعوری طور پر
اسلام اور جہاد اور مسلمانوں کی نہ صرف تضحیک ہوتی ہے بلکہ جہاد اور فساد کے ایک
ہونے کے مفروضے کو تقویت ملتی ہے ۔۔ بس اتنی سی بات ۔ اور کچھ نہیں
یہاں معاملہ دوسرا ہے ۔۔ یہاں صرف اور صرف جہاد کی بات کی گئی ۔۔
میرا اور آپ سب کا ایمان ہے کہ جہاد اسلام کا رکن ہے ۔۔ اس سے مفر و حذر کفر ہے۔
ہاں ۔۔ مگر اس کی معاملت واقعہ الا علّتِ واقعہ اور تفضیل ، تفضیلِ بعض اور تفضیلِ کل
کی صراحت ضرور ہونی چاہیے۔
مجھ پر یہ الزام ہے کہ میں کسی بھی دوست / رکن سے خصومت وعناد روا رکھتا ہوں
یا اپنی انانیّت میں کسی کی بات سے اختلاف رکھتا ہوں۔
بہت شکریہ ۔
والسلام و علیکم
نیاز مند
 
مغزل

محفلین
السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ ، جزاک اللہ خیرا ، پیاسا بھائی دہشت گردی پھیلانے پر اللہ آپ کو بہترین اجر عطا فرمائے اور آپ کی اور میری گردن اپنی راہ میں قبول فرمائے ، و السلام علیکم۔

عادل سہیل صاحب
آداب
یہاں آپ غلطی کررہے ہیں ۔۔کہ ذکر صرف جہاد کا ہے
میرے فاضل دوست (پیاسا) کے مراسلے میں یہاں ایک بھی
نقطہ و حرف ایسا نہیں ۔۔جس سے جہاد اور فسق و فجور و فساد
کے ایک ہونے کی بات کی گئی ہو ۔۔۔ کیا آپ کا ایمان نہیں کہ جہاد
اسلام کا رکن ہے ۔۔۔ ؟؟؟ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ورگرنہ آپ اس صورت شعائرِ اسلامی
قرآں و حدیث اور عملِ رسول صل اللہ عیلہ وسلم کی تکفیر (انکار) کے مرتکب
ہورہے ہیں ۔۔۔۔۔۔۔ امید ہے وضاحت طلبی اور الزام تراشی میں وضاحت ہوچلی ہوگی۔

( پھر یہ کہ مراسلہ بغور پڑھیئے وہاں آپ کو لفظ ’’ قتال ‘‘ نہیں ملے گا۔۔ کہ جس پر آپ طنز فرما ہیں
میری کم عقلی و کم علمی یہی کہہ رہی ہے کہ یہ جہاد کی اعلی و اکبر قسم ہے ۔۔۔ )

آپ کے مراسلے اور مطمحِ نظر کا منتظر :
والسلام
آپ کا احِب ۔۔
م۔م۔مغل​
کے
 
مغزل

محفلین
السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ ،
عارف بھائی ، میں جو لکھا اس کا آخری حصہ آپ کے اس سوال کا جواب ہے ، سنجیدگی سے بھی:|
اور مذاق میں بھی ;)، والسلام علیکم ۔

جناب شعائرِ اسلامی کا مذاق اڑانا ۔۔۔ ؟؟
آپ خود ماشا اللہ عاقل و بالغ نظر ہیں ۔۔
کیا ایسا روا ہے ؟؟
پھر آپ ایک حدیث کی مد میں
ٹھٹھہ اڑاتے ہیں ۔۔۔۔ حیرت ہے ؟؟
اللہ ہم سب کو صراطِ مستقیم کا علم و عمل اور استقامت عطا فرمائے (اٰمین)
 
فاروقی

معطل
میرے دوست ،
عطاء الرحمان فاروقی ۔۔
سلامت رہو ۔۔ پہلے ایک بات کہ مجھے پیاسا یا کسی بھی دوست رکن سے
کوئی خصومت و عناد نہیں ۔۔ (نہ ذاتی نہ فکری) ۔۔۔۔ ہاں اختلاف کی صورت
ضرورت ہوسکتی ہے ۔۔
مجھ پر یہ الزام ہے کہ میں کسی بھی دوست / رکن سے خصومت وعناد روا رکھتا ہوں
یا اپنی انانیّت میں کسی کی بات سے اختلاف رکھتا ہوں۔
بہت شکریہ ۔
والسلام و علیکم
نیاز مند

شکریہ جناب .... میں نے اتفاق کا ذکر کیا تھا نہ کہ عناد کا .....اور اختلاف تو بھائیوں میں بھی ہوتا ہے ......اس لیئے آپ کو پیاسا صاحب کے نظریئے سے اختلاف ہے تو اس میں حیرانگی کی کوئی بات نہیں .........کیونکہ ہر ایک کا اپنا نقطہ نظر اور اپنی سوچ ہے جس کی وجہ سے دوسروں سے اختلاف کو ئی بڑی بات نہیں....

اور دوسری وضاحت بھی کر دوں کہ میں نے آپ پر کوئی الزام عائد نہیں کیا ہے ....میرے دل میں آپکی بہت عزت ہے ......اس لیئے مجھے تو اس الزام والے معاملے سے بری کیجیئے گا .......والسلام
 
فاروقی

معطل
عادل سہیل صاحب
آداب
یہاں آپ غلطی کررہے ہیں ۔۔کہ ذکر صرف جہاد کا ہے
میرے فاضل دوست (پیاسا) کے مراسلے میں یہاں ایک بھی
نقطہ و حرف ایسا نہیں ۔۔جس سے جہاد اور فسق و فجور و فساد
کے ایک ہونے کی بات کی گئی ہو ۔۔۔ کیا آپ کا ایمان نہیں کہ جہاد
اسلام کا رکن ہے ۔۔۔ ؟؟؟ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ورگرنہ آپ اس صورت شعائرِ اسلامی
قرآں و حدیث اور عملِ رسول صل اللہ عیلہ وسلم کی تکفیر (انکار) کے مرتکب
ہورہے ہیں ۔۔۔۔۔۔۔ امید ہے وضاحت طلبی اور الزام تراشی میں وضاحت ہوچلی ہوگی۔

( پھر یہ کہ مراسلہ بغور پڑھیئے وہاں آپ کو لفظ ’’ قتال ‘‘ نہیں ملے گا۔۔ کہ جس پر آپ طنز فرما ہیں
میری کم عقلی و کم علمی یہی کہہ رہی ہے کہ یہ جہاد کی اعلی و اکبر قسم ہے ۔۔۔ )

آپ کے مراسلے اور مطمحِ نظر کا منتظر :
والسلام
آپ کا احِب ۔۔
م۔م۔مغل​
کے

میرے خیال میں مغل صاحب آپ نے سمجھنے میں تھوڑی غلطی کی ہے.... جیسا کہ آج کل کا رواج ہو چکا ہے کہ مسلمان جو دین اسلام یا اپنی عزت اپنے ملک کے لئیے جہاد کرتے ہیں انہیں بھی کچھ لوگ دشت گرد ،ملی ٹینٹ،اگر وادی، گھس پیٹیے ، ٹیر رسٹ ،شدت پسند، تالی بان ، انتہا پسند جیسے الفاظ سے پکارتے ہیں (آگاہ رہیے کہ میں ان لوگوں کی حمایت نہیں کر رہا جو عام مسلمانوں کو خود کش حملوں اور بم دھماکوں کے ذریعے ہلاک کرتے ہیں اور خود کو طالبان کہلواتے ہیں)....یہ ایک ایسی ہوا چلی ہے کہ لوگوں میں صحیح و غلط کی پہچان بھی نہیں رہی.........تو میرے خیال سے بھائی عادل ۔ سہیل نے اسی چیز کو سامنے رکھتے ہوئے کہ لوگ جہاد کو دشت گردی کہتے ہیں ...........کہا اگر یہ جہاد دشت گردی ہے تو اللہ ہمیں بھی دشت گرد بنائے اور اپنے راستے میں قبول فرمائے.........

یہ میرا خیال اس بنا کی وجہ سے ہے کہ میں نے بھائی عادل سہیل کے مضامین اور پوسٹوں کا کافی مطالعہ کیا ہے ......مجھے وہ ایک نیک اور سلجھے ہوئے مسلمان دکھائی پڑتے ہیں ...جو حق بات کہنے سے ججکتے نہیں اور اس پر دلائل کے انبار بھی لگا دیتے ہیں...... بہر حال تصدیق تو وہ خود کر سکتے ہیں کہ انہوں ایسا کیوں کہا............ ................و السلام
 
پیاسا

معطل
پیاسا بھائی آپ ماشاء اللہ سے جہاد اور ایسے موضوعات پر کافی علم رکھتے ہیں ۔ یہ صرف اللہ کا کرم ہے آپ پر اب گذارش ہے کہ کبھی فساد قتل و غارت گری یا ذاتی انتقام کے لئے عوام الناس یا ان کے منتخب نمائندوں یا امن و امان قائم رکھنے پر اداروں اور ان کے اہلکاروں کے قتل کرنے والوں پر بھی روشنی ڈالیئے کہ زمین پر فساد پھیلانا کسے کہتے ہیں اور اگر فساد پھیلانے والا خود کو جہاد کنندہ کہے تو اس کا کیا علاج ہے ۔ ہم کم علموں کے علم میں بھی کچھ اضافہ ہو جائے گا ۔

بر محل سوال ہے جناب ۔ بہت خوب
میری بھی یہی استدعا ہے کہ ’’ پیاسا‌‘‘ صاحب
عادل سہیل کی بات کی مد میں وضاحت کریں۔
کہ جہاد اور فساد میں‌کیافرق ہے ۔؟
دوم یہ کہ اسلامی دہشت گردی کی حیثیت کیا ہے ؟
سوم یہ کہ : فسادیوں نے جب سے خود کو جہادی کہلانا شروع کیا ہے
کیا آپ نے اس مد میں کوئی وضاحت پیش کی ؟؟ اور کیا پیش کریں گے ؟؟
والسلام

جن لوگوں پر فرشتے لعنت کرتے ہیں ان میں سے دسویں قسم ان لوگوں کی ہے جو اپنے مسلمان بھائیوں کی طرف ہتھیار سے اشارہ کرتے ہیں- امام مسلم رح نے حضرت ابوہریرہ رض سے روایت نقل کی ہے کہ انہوں نے فرمایا:
ابو القاسم ۖ نے ارشاد فرمایا:
{ من اشار الی بحدیدہ فان الملائکۃ تلعنہ، حتی و ان کان اخاہ لابیہ و امّہ}
" جس نے بھی اپنے بھائی کی طرف کسی ہتھیار سے اشارہ کیا تو فرشتے اس پر لعنت کرتے ہيں، خواہ وہ اس کا سگا بھائی ہی ہو"
( صحیح المسلم، کتاب البرواصلۃ والآداب، باب النھی عن الاشارۃ بالسلاح الی مسمل، رقم الحدیث 125 (2616)، 3/2020)

نبی کریمۖ کے ارشاد گرامی: (وان کان اخاہ لابیہ وامہ) [ اگرچہ وہ اس کا سگا بھائی ہو] سے مقصود یہ ہے کہ کسی بھی شخص کی طرف ہتھیار سے اشارہ نہ کرے، خواہ اس شخص کے ساتھ کسی قسم کے بغض و عداوت کا اس پر الزام ہو یا نہ ہو، اسی طرح اشارہ مذاق سے کرے اور نہ ہی سنجیدگی سے-
علاوہ ازین ایسے اشارہ کرنے والے پر فرشتوں کی لعنت کرنا اس بات پر دلالت کرتا ہے کہ ایسا اشارہ کرنا حرام ہے-
(شرح النوی: 16/ 170)
درج ذیل حدیث شریف میں نبی پاک ۖ نے اس قسم کے اشارے سے منع کرنے کا سبب بیان فرمایا ہے-

امام مسلم رح حصرت ابوہریرہ رض سے روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ ۖ نے ارشاد فرمایا:
{ لا یشیر احدکم الی اخیہ بالسلاح فانہ لا یذری احدکم لعلّ الشیطان ینزع فی یدہ فیقع فی حفرۃ من النار}
" کوئی اپنے بھائی کی طرف ہتھیار سے اشارہ نہ کرے کیونکہ اس کو معلوم نہیں کہ وہ ہتھیار اس کے نکل کر دوسرے کو نقصان پہنچادے اور وہ (اشارہ کرنے والا) جہنم کے گڑھے میں گر جائے-"
( صحیح المسلم، کتاب البرواصلۃ والآداب، باب النھی عن الاشارۃ بالسلاح الی مسمل، رقم الحدیث 126 (2617)، 4/20)

امام نووی رح نے اپنی کتاب ریاض الصالحین میں مذکورہ بالا دو حدیثوں پر درج ذیل عنوان قائم کیا ہے-
[ مسلمان کی طرف ہتھیار وغیرہ سے اشارہ کرنے کی ممانعت، اشارہ خواہ مذاق سے ہو یا سنجیدگی سے، نیز بے نیام تلوار کو ہاتھ میں لینے کی ممانعت]
(ریاض الصالحین ص520)
اس مقام پر قارئين کرام دو باتوں کی طرف توجہ فرمائيں:

1/ نبی پاک ۖ کا مسلمان بھائی کی طرف ہتھیار سے اشارے کو حرام قرار دینا سدالذرائع کے صمن میں آتا ہے یعنی مسلمانوں کو ایسے اعمال سے روکا گیا ہے جو ان کے درمیان فتہ و فساد اور قتل و غارت کا موجب بنیں اسی طرح دین اسلام میں ان باتوں سے روک دیا گیا ہے جو لوگون کو محرکات تک پہنچادیں-

2/ اگر مسلمان بھائی کی طرف صرف ہتھیار سے اشارہ کرنا فرشتوں کی لعنت کا موجوب ہے تو کسی مسلمان کو اذیت دینا، یا اس کی پٹائی کرنا، یا اس کو زخمی کرنا، یا اس کو قتل کرنا اللہ تعالی کے ہاں کس قدر سنگيں جرم ہوگا- اللہ تعالی اپنے فضل و کرم سے ہم سب کو ایسے گناہوں سے ہمیشہ محفوط رکھے- آمین یا رب العالیمن

میرے خیال سے آپ لوگ میرا موقف سمجھ گئے ہوں گے......میں نے اس سے پہلے بھی یہاں وضاحت کر چکا ہوں ،......امید ہے آئندہ آپ یا رکھا کریں گے........دیکھیے

سارے سوال بھی خود کیئے اور سارے جواب بھی خود دینے کی کوشش میں تشنہ چھوڑگئے۔ پیاسے میاں اللہ آپ کی پپاس بجھائے، یہاں چی چاں چوں چیں چیں کرنے سے کیا حاصل ؟؟ جائیے لڑئیے بھڑیے گلے کاٹیئے۔۔ اور اپنوں یا امریکیوں کے مزائل کا نشانہ بن کو ابدی حیات پالیجئے۔۔۔ شہید ہوجائیے۔۔ شہادت تو عظیم مرتبہ ہے نا۔۔۔ تو جاتے کیوں نہیں ؟؟ جائیے ۔۔۔ ارے بھئی جائیے۔۔۔ بھی ۔۔ یا سارا جہاد یہیں کریں گے۔۔یہ تو انگریز کا بنایا ہوا کمپیوٹر ، انٹرنیٹ ہے اسے بھی توڑ دیجئے۔۔۔ غیرت اور حمیت کا تقاضہ تو یہی ہے۔۔بسم اللہ۔۔ ہا ہہ ہہ بھئی آواز آنی چاہیئے کمپیوٹر کے ٹوٹنے کی۔ :beating: :grin: :boxing:
اب رہی بات ’’ جہاد ‘‘ کی تو میرے دوست ،میرے بھائی ذرا دماغ کو کام میں لاؤ ہم میں سے کوئی بھی ’’ جہاد‘‘ کا منکرنہیں ہم تو ان نام نہاد جہاد اور جہادیوں کے خلاف ہیں جو شر پھیلاتے، آگ برساتے ، خود کش حملے کرتے اور معصوم انسانوں کے چیتھڑے اڑاتے پھرتے ہیں۔۔ سمجھتے کیوں نہیں۔۔ ؟؟ :

اور رہی بات جہاد کی فرضیت کی تو میاں ہم آپ سے زیادہ جانتے ہیں کہ جہاد کب کہاں اور کیسے فرض ہوتا ہے۔۔۔ ہمیں سکھانے یا پڑھانے سے گریز کیجے ۔۔۔ یا پھر میری وہی بات آئیے اور مجھ سے مناظر ہ کیجئے اس موضوع پر۔۔۔ :roll:

خوامخواہ اس طرح کے مراسلے بھیج کر آپ خود بھی گنہگار ہوتے ہواور ہمارا بھی وقت ضائع کرتے ہو۔۔۔۔ آپ کی آئی پی کے ذریعے ابھی کوی خفیہ تنظیم کا اہلکار آپ کا گریبان پکڑ لے تو گھگھیاتے پھریں گے ۔۔۔ سب باتیں ہوا ہوجائیں گی اور فوراً مسلمان ہوجائیں گے۔ :evil:

اپ کا خیر خواہ
م۔م۔مغل

السلام علیکم
محترم .مغل صاحب...اگر آپ کو میرا کچھ لکھنا پسند نہیں تو میں آپ کی دل شکنی نہیں کرنا چاہتا. . . آپ کہتے ہیں تو میں آج کے بعد اس سائیٹ پر کچھ بھی نہیں لکھوں گا. . .اور واقع آپ کی دل شکنی ہوتی ہے تو میں ایڈمن حضرات سے کہتا ہوں کہ میری تمام پوسٹیں اور تھر یڈ آہ ختم کر سکتے ہیں
میں کوئی "طالبان" کا ساتھی نہیں ہوں . . . ،میں تو ان مجاہدین کا ساتھی ہوں جو اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے طریقے پر جہاد کرت ہیں. . .خواہ وہ کہیں کے بھی رہنے والے ہوں. .. .
اللہ آپ کی دعا قبول کرے اور مجھے شہادت کی موت نصیب فرمائے....آمین
خدا کی قسم مجھے آپ سے زیادہ ان بے گناہوں کا احساس ہے جو ایسے ظالموں کے حملوں میں مارے جاتے ہیں . . . اور نہ میں ان ظالموں کی تائید کرتا ہوں. . . جو ایسے شیطانی کام کرتے ہیں . . .اگر ایسے حملہ کرنے والے خود کو مسلمان کہتے ہیں تو . . . ان پر ایک ہزار ایک لعنت. . . .

آپ یہ ذہن میں رکھیے گا کہ میں جہاں بھی جہاد کے موضوع پر بات کرتا ہوں . . . تو وہ اللہ اور اس کے نبی کے طریقے پر کرتا ہوں ناکہ کسی کی حوصلہ افزائی اور کسی کی دل شکنی کے لیے کرتا ہوں. . .
اور دئیے گئے جوابات میرے نہیں ہیں . . . نیچے جواب دینے والے کا نام بھی لکھا ہوا ہے. . . . میں نے تو اس وجہ سے یہاں پوسٹ کی ہے. . . . کہ آپ بھی انہیں پڑھیں(تمام فورم والے( اور ان جواب بات پر اگر آپ کو پسند نہیں تو بحث چلائیں تاکہ اگر میں اور میرے جیسے غلطی پر ہیں تو شاید ہم آپ سے کچھ سیکھ سکیں. . .
وسلام
 
عادل سہیل صاحب​

آداب
یہاں آپ غلطی کررہے ہیں ۔۔کہ ذکر صرف جہاد کا ہے
میرے فاضل دوست (پیاسا) کے مراسلے میں یہاں ایک بھی
نقطہ و حرف ایسا نہیں ۔۔جس سے جہاد اور فسق و فجور و فساد
کے ایک ہونے کی بات کی گئی ہو ۔۔۔ کیا آپ کا ایمان نہیں کہ جہاد
اسلام کا رکن ہے ۔۔۔ ؟؟؟ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ورگرنہ آپ اس صورت شعائرِ اسلامی
قرآں و حدیث اور عملِ رسول صل اللہ عیلہ وسلم کی تکفیر (انکار) کے مرتکب
ہورہے ہیں ۔۔۔۔۔۔۔ امید ہے وضاحت طلبی اور الزام تراشی میں وضاحت ہوچلی ہوگی۔

( پھر یہ کہ مراسلہ بغور پڑھیئے وہاں آپ کو لفظ ’’ قتال ‘‘ نہیں ملے گا۔۔ کہ جس پر آپ طنز فرما ہیں
میری کم عقلی و کم علمی یہی کہہ رہی ہے کہ یہ جہاد کی اعلی و اکبر قسم ہے ۔۔۔ )

آپ کے مراسلے اور مطمحِ نظر کا منتظر :
والسلام
آپ کا احِب ۔۔
م۔م۔مغل
کے
السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ ،
جزاک اللہ خیرا ، بھائی ، مغل صاحب ، آپ کی کتابت سے سے تو یہ محسوس ہوتا ہے کہ آپ صاحب علم و دانش ہیں ،جو اس قدر باریکی سے دوسروں کی غلطیوں کو بھانپ لیتے ہیں ، لیکن اللہ جانے فتوی تکفیر میں اس قدر جلد بازی کیوں فرمائی ،
میرے بھائی ، پیاسے بھائی سے میری کچھ شناسائی پرانی سی ہے اور وہ اسے سمجھتے ہیں ،
میں نے جو کچھ لکھا اس کی وضاحت اگلے حصے میں ہی تھی ، جس کا اظہار میں آپ کے فتوے سے پہلے بھی بھائی عارف کریم کے ایک سوال کے جواب میں دے چکا ہوں ، اور مزید بھائی فاروقی نے بہت درست جواب دیا ہے ، کہ
میرے خیال میں مغل صاحب آپ نے سمجھنے میں تھوڑی غلطی کی ہے.... جیسا کہ آج کل کا رواج ہو چکا ہے کہ مسلمان جو دین اسلام یا اپنی عزت اپنے ملک کے لئیے جہاد کرتے ہیں انہیں بھی کچھ لوگ دشت گرد ،ملی ٹینٹ،اگر وادی، گھس پیٹیے ، ٹیر رسٹ ،شدت پسند، تالی بان ، انتہا پسند جیسے الفاظ سے پکارتے ہیں (آگاہ رہیے کہ میں ان لوگوں کی حمایت نہیں کر رہا جو عام مسلمانوں کو خود کش حملوں اور بم دھماکوں کے ذریعے ہلاک کرتے ہیں اور خود کو طالبان کہلواتے ہیں)....یہ ایک ایسی ہوا چلی ہے کہ لوگوں میں صحیح و غلط کی پہچان بھی نہیں رہی.........تو میرے خیال سے بھائی عادل ۔ سہیل نے اسی چیز کو سامنے رکھتے ہوئے کہ لوگ جہاد کو دشت گردی کہتے ہیں ...........کہا اگر یہ جہاد دشت گردی ہے تو اللہ ہمیں بھی دشت گرد بنائے اور اپنے راستے میں قبول فرمائے.........

یہ میرا خیال اس بنا کی وجہ سے ہے کہ میں نے بھائی عادل سہیل کے مضامین اور پوسٹوں کا کافی مطالعہ کیا ہے ......مجھے وہ ایک نیک اور سلجھے ہوئے مسلمان دکھائی پڑتے ہیں ...جو حق بات کہنے سے ججکتے نہیں اور اس پر دلائل کے انبار بھی لگا دیتے ہیں...... بہر حال تصدیق تو وہ خود کر سکتے ہیں کہ انہوں ایسا کیوں کہا............ ................و السلام
مغل بھائی ، میں ایک طالب علم اور وہ بھی کوتاہ سعی ، اور ہوں بھی بہت ڈرپوک اللہ اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ و علی آلہ وسلم کے کسی قول یا فعل کے نکار کی سوچ کی بھی جرات نہیں رکھتا و للہ الحمد ،
اللہ ہم سب کی عقل و علم میں مثبت اضافہ عطا فرمائے اور منفی سے محفوظ رکھے ، جس کا ایک انداز حکم اور فتوے میں جلدبازی بھی ہے ،
میرا جہاد اور قتال فی سبیل اللہ کے بارے میں کیا ایمان ہے ؟ اور دہشت گردی اور فساد کے بارے میں کیا ، اس کا کچھ اندازہ آپ یہاں سے کر سکتے ہیں ، اور مزید ان شاء اللہ ایک دو دن میں ارسال کروں گا جیسا کہ ایک دوسرے دھاگے میں بھائی فیصل قریشی صاحب سے وعدہ کیا تھا ،
میری غلطی کی نشاندہی اور آپ کے نصیحت کرنے پر اللہ آپ کو بہترین اجر عطا فرمائے اور فتوی تکفیر پر اللہ آپ کو معاف فرمائے ، و السلام علیکم۔
 
مغزل

محفلین
سہیل عادل صاحب ۔۔ جسے آپ نے فتویٰ قرار دیا ہے وہ فتویٰ نہیں ۔۔ میری ایسی حیثیت نہیں کہ فتویٰ دیتا پھروں
میں نے لفظ مفر و خذر کے ساتھ لفظ تکفیر مع قوسین انکار لکھا تھا۔۔۔ میری سنگین غلطی ہے کہ یہ جانے بغیر کہ آپ کفرتکفیر و انکار
کے معانی جانتے بھی ہیں یا نہیں ۔۔ یہ لفظ برتے ۔۔۔۔۔۔۔ میں اپنے ’’الفاظ‘‘ رجوع کرتا ہوں ۔۔ اب میں یہاں خود کو یا آپ کو وضاحتوں
سے ہلکان کیئے بغیر ۔۔۔ رجوع کرتا ہوں آپ بھی یہ عذر لنگ قبول کیجئے ۔۔ دعا کیجے کہ اللہ مجھے عقل و فہم و شعور و استقامت عطا فرمائے
رہی بات کسی دوسرے تھریڈ میں روانہ کیئے گئے مراسلات کو یہاں اقتباسی طور پیش کرنے کی ۔۔ تو کوئی حاصل نہیں ۔۔ کل نہ ماننے والا
آج کب مانے ۔۔۔ والا معاملہ ہے ۔۔۔ پھر ایک بار یہاں بھی وضاحت کی ہے کہ میں نے ایسا کسی خصومت و عناد کی بنیاد پر نہیں کیا بلکہ اس
لیئے کہا کہ اسلام و شعائرِ اسلام پر ضرب نہ پڑے ۔۔ اللہ سے دعا ہے کہ اگر میرا عمل صحیح تو قبول فرمائے وگرنہ معاف فرمائے (اٰمین)

ویسے ایک سوال کرنا چاہوں گا :: اجازت ہو تو ؟؟؟ (بس ایک سوال آپ سے بھی پیاسا صاحب )
اور انشا اللہ آپ مجھے اپنے کسی مراسلے یا معاملے ٹانگ اڑاتا نہ پائیں گے ۔۔

اور وہ سوال یہ ہے کہ :
جہاد کرنے ، جہاد کی بابت راغب کرنے ، جہاد کا حکم دینے کیلئے کیا معاملت ہے ۔۔ یعنی اس کی حجتیں کیا ہیں ۔۔؟
اور کیا ایسا کرنے والے کیلئے خاص علم کی ضرورت ہے یا نہیں ۔۔ یا مجھ ایسا جہل مرتب کسی بھی وقت جہاد کا راگ الاپنے
اور فتویٰ دینے کی کلی حیثیت رکھتا ہے ۔۔۔ ؟؟؟

والسلام وعلیکم
( ایک گزراش : کہ صرف موضوع پر مراسلات دیجئے ۔۔ میرے عمل کو معاف کرکے )
نیاز مند
م۔م۔مغل
 
سہیل عادل صاحب ۔۔ جسے آپ نے فتویٰ قرار دیا ہے وہ فتویٰ نہیں ۔۔ میری ایسی حیثیت نہیں کہ فتویٰ دیتا پھروں
میں نے لفظ مفر و خذر کے ساتھ لفظ تکفیر مع قوسین انکار لکھا تھا۔۔۔ میری سنگین غلطی ہے کہ یہ جانے بغیر کہ آپ کفرتکفیر و انکار
کے معانی جانتے بھی ہیں یا نہیں ۔۔ یہ لفظ برتے ۔۔۔۔۔۔۔ میں اپنے ’’الفاظ‘‘ رجوع کرتا ہوں ۔۔ اب میں یہاں خود کو یا آپ کو وضاحتوں
سے ہلکان کیئے بغیر ۔۔۔ رجوع کرتا ہوں آپ بھی یہ عذر لنگ قبول کیجئے ۔۔ دعا کیجے کہ اللہ مجھے عقل و فہم و شعور و استقامت عطا فرمائے

السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ ،
محترم بھائی اللہ آپ کی دعا قبول فرمائے ، اور میرے لیے یہ عنایت بھی کہ مجھے ہلکان ہونے سے بچائے رکھنا چاہتے ہیں ، میں اپنے مبلغ علم کا اظہار کر چکا ہوں کہ میں ایک کوتاہ سعی طالب علم ہوں ، اور جو کچھ اللہ تعالی نے علم میں سے عطا فرمایا ہے اس کا اندازہ میری ارسال کردہ گذارشات سے لگایا جاسکتا ہے ،
کَفَرَ ، یَکفُرُ ، تَکفِیرٌ ، و اِنکارٌ ، کے لغوی و اسلامی اصطلاحی مفاہیم کی بات پھر سہی ان شاء اللہ تعالی ، کسی الگ موضوع کی صورت میں ،
رہی بات کسی دوسرے تھریڈ میں روانہ کیئے گئے مراسلات کو یہاں اقتباسی طور پیش کرنے کی ۔۔ تو کوئی حاصل نہیں ۔۔ کل نہ ماننے والا آج کب مانے ۔۔۔ والا معاملہ ہے ۔۔۔
مغل بھائی ، میں آپ کی اس مندرجہ بالا بات کے پہلے حصے کا مقصد پوری طرح نہیں سمجھ پایا ، معاف فرمایے گا ، گذارش یہ ہے کہ ،
دوسرے تھریڈ میں ارسال کردہ مراسلات یا پیغامات جن کا حوالہ دیا ہے وہ بالکل ہماری اس گفتگو سے متعلق ہیں ، غیر متعلق ہوتے تو میرے بھائی میں حوالہ نہ دیتا ،
رہا معاملہ ماننے یا نہ ماننے کا تو وہ اللہ کے اختیار میں ہے کہ کب کس کا دل پلٹے دے گا ، جیسا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و علی آلہ وسلم نے خبر فرمائی ((([arabic] إِنَّ قُلُوبَ بنى آدَمَ كُلَّهَا بين إِصْبَعَيْنِ من أَصَابِعِ الرحمن كَقَلْبٍ وَاحِدٍ يُصَرِّفُهُ حَيْثُ يَشَاءُ ثُمَّ قال رسول اللَّهِ صلی اللہ علیہ وسلم اللَّهم مُصَرِّفَ الْقُلُوبِ صَرِّفْ قُلُوبَنَا على طَاعَتِكَ [/arabic]::: بے شک آدم کی ساری اولاد کے دل رحمن کی انگلیوں میں سے دو انگلیوں کے درمیان ایک دل کی طرح ہیں جہاں چاہتا ہے وہاں استعمال کرتا ہے ، اور پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ و علی آلہ وسلم نے فرمایا ، اے اللہ دلوں کو پھیرنے والے ہمارے دلوں کو اپنی اطاعت کی طرف پھیر دے ))) صحیح مسلم ، کتاب القدر ، باب چار ،
اس حدیث میں اللہ تعالی کی ذات و صفات کے بارے میں عقاءد کی تعلیم کے ساتھ ساتھ اس بات کی بھی تعلیم ہے کہ دلوں کو بدلنے صرف اللہ کا کام ہے ہمیں اپنے اور اپنے سب مسلمان بھائی بہنوں کے لیے دُعا کرتے رہنا چاہیے کہ اللہ ہمارے دلوں کو اللہ کی اطاعت پر خرچ کرے ،
کوئی نہیں جانتا کہ اگلے لمحے کس کے ساتھ کیا ہونا ہے ،اللہ کی رحمت پر یقین رکھتے ہوئے صدق دل سے حق بات بیان کرتے چلیے ،

پھر ایک بار یہاں بھی وضاحت کی ہے کہ میں نے ایسا کسی خصومت و عناد کی بنیاد پر نہیں کیا بلکہ اس
لیئے کہا کہ اسلام و شعائرِ اسلام پر ضرب نہ پڑے ۔۔ اللہ سے دعا ہے کہ اگر میرا عمل صحیح تو قبول فرمائے وگرنہ معاف فرمائے (اٰمین)
اللہ تعالی آپ کو آپ کی نیک نیتی کا بہترین اجر عطا فرمائے ، میرے بھائی ،

ویسے ایک سوال کرنا چاہوں گا :: اجازت ہو تو ؟؟؟ (بس ایک سوال آپ سے بھی پیاسا صاحب )
اور انشا اللہ آپ مجھے اپنے کسی مراسلے یا معاملے ٹانگ اڑاتا نہ پائیں گے ۔۔

اور وہ سوال یہ ہے کہ :
جہاد کرنے ، جہاد کی بابت راغب کرنے ، جہاد کا حکم دینے کیلئے کیا معاملت ہے ۔۔ یعنی اس کی حجتیں کیا ہیں ۔۔؟
اور کیا ایسا کرنے والے کیلئے خاص علم کی ضرورت ہے یا نہیں ۔۔ یا مجھ ایسا جہل مرتب کسی بھی وقت جہاد کا راگ الاپنے
اور فتویٰ دینے کی کلی حیثیت رکھتا ہے ۔۔۔ ؟؟؟
مغل بھائی ، یہ ایک نہیں کئی سوال ہیں ، مختصرا یہ عرض کرتا ہوں کہ ، جہاد کی طرف رغبت دلانا ،ہر ملسمان کا کام ہے ، اللہ اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ و علی آلہ وسلم کے احکام و فرامین کو جانے اور دوسروں تک پہنچائے ، ترغیب کے لیے ، احساس و ذمہ داری کو جگائے رکھنے کے لیے ،
رہا معامل جہاد کا حُکم دینے کا تو اس کے لیے وقت اور حالت کو دیکھنا ہو گا ، اور یقینا ان کو اسلامی شریعت کے قوانین کی روشنی میں سمجھ کر حکم دیا جائے گا ، اور یہ کام وہی کر سکے گا جسے اللہ نے ان باتوں کا علم اور اللہ کے اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ و علی آلہ وسسلم کی مقرر کردہ حدود اور کسوٹیوں کے مطابق اس علم کی ٹھیک سمجھ دے رکھی ہو گی ، ورنہ تو فساد ہو گا ،
مغل بھائی راگ الاپنا اسلام کا صحیح منہج و سوچ کے مطابق علم رکھنے والے کا کام نہیں ہو سکتا ، وہ راگ جہاد کا ہو ، یا بھیروی ، یا برکھا ،
فتوی دینا اور حکم دینا ایک ہی سوال کا تکرار ہے ، پس دو سطر اوپر لکھی ہوئی بات کو اس کے جواب میں قبول فرمایے ،
اور میرے محترم بھائی میں یا بھائی پیاسے کہٰں جہاد کا فتوی نہیں دیے ہوئے ، جی ہاں ترغیب میں اللہ اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ و علی آلہ وسلم کی فرامین ضرور بیان کرتے ہیں ، اور اسی قسم کے بیان کو اب """ دہشت گردی """ کہا ، سمجھا اور سمجھایا جاتا ہے ، اور یہی وہ بات ہے جسے تقریبا ہر کوئی جانتا ہے ، اس کی حقیقت جانتا ہو یا نہ جانتا ہو ،
مغل بھائی ، آپ میرے مراسلات میں ٹانگ نہیں أڑائیے ، بلکہ پورے کے پورے خود تشریف لایے ، مجھے آپ جیسے بھائیو سے گفتگو کے ذریعے اللہ بہت کچھ سیکھنے اور سمجھنے کی توفیق دیتا آیا ہے اور دے گا ، پس اس خیر میں شامل رہیے

( ایک گزراش : کہ صرف موضوع پر مراسلات دیجئے ۔۔ میرے عمل کو معاف کرکے )
بھائی جی ، یہ برادرانہ گفتگو ہے ،اگر ہم موضوعات پر علمی دلائل کی روشنی میں ، اسلامی تعیلمات کے مطابق ، ایک دوسرے کے حقوق و عزت کا خیال رکھتے ہوئے گفتگو کرتے رہیں تو ان شاء اللہ ہمارے اور دوسروں کے لیے بھی فائدہ مند ہو سکتی ہے ،
میں تہہ دل سے آپ کو آپ کی طرف سے کی گئی تنقید کو خوش آمدید کہتا ہوں ،
اللہ تعالی ہمارے ظاہر و باطن کا حال جانتا ہے ، جو کچھ جہاں اس کی رضا کے خلاف ہے اسے اپنی رضا والا بنا دے ، و السلام علیکم۔
 
مغزل

محفلین
بہت شکریہ سہیل عادل صاحب۔
میری تشفی ہوگئی ۔۔۔ اللہ برکتیں عطا فرمائے ۔۔۔
مزید بحث سے لڑی گنجلک ہتی چلی جائے گی۔۔۔
اب چونکہ میرے نکتہِ نظر توثیق آپ نے کردی ہے ۔۔
لہذا ۔۔ والسلام علیکم مع الکرام
 
فاروقی

معطل
بہت شکریہ سہیل عادل صاحب۔
میری تشفی ہوگئی ۔۔۔ اللہ برکتیں عطا فرمائے ۔۔۔
مزید بحث سے لڑی گنجلک ہتی چلی جائے گی۔۔۔
اب چونکہ میرے نکتہِ نظر توثیق آپ نے کردی ہے ۔۔
لہذا ۔۔ والسلام علیکم مع الکرام

محمود صاحب میرے خیال سے آپ کچھ سوال جواب کرتے تو ہم جیسوں کی بھی عقل سے تاریکی کے پردے اترتے ...........دیکھیے جہاں تک نقطہ نظر میں اختلاف کی بات ہے .....وہ ٹھیک ہے .ہر ایک کا اپنا ہوتا ہے .....اور اسی اختلاف کو دور کرنے کے لیئے ایک دوسرے سے بحث و مباخثہ کیا جاتا ہے اور اپنے اپنے خیالات واضع کیئے جاتے ہیں .....اور ایک دوسرے سے سیکھا جاتا ہے.............آپ جب سوال کرتے ہیں تو ہمارے ذہن کے دریچے بھی وا ہوتے جاتے ہیں ..اور ہمیں پتا چلتا ہے کہ کس چیز کو کس طرح پرکھا جاتا ہے ......اسلیئے آپ بحث کیجئے اور لڑی کو گنجلک ہونے دیجئے ............کہ لڑیاں تو اسی مقصد کے لیئے کھولی جاتی ہیں ......دو آدمیوں کی بحث سے صرف آپ دو آدمی ہی نہیں سیکھتے بلکہ جو جو اس بحث کو پڑھتا ہے وہ بھی سیکھتا جاتا ہے ..........امید ہے آپ سوال جواب کا سلسلہ جاری رکھیں گے....

بھائی عادل سہیل آپ نے بہت اچھی طرح مسئلہ واضع کیا ......امید ہے آئندہ بھی کسی سوال کی صورت میں اس محبت والے طرز عمل سے جواب دیں گے..........سچی بات تو یہ ہے کہ آپ کے سمجھانے کا انداز بڑا دلنشیں ہوتا ہے ........میں نے آپ کو کبھی غصہ کرتے ہوئے اور دوسروں پہ طنز کرتے ہوئے نہیں پایا...........اللہ آپ کی صلاحیتوں کو نکھار دے ......ہمارے لیئے بھی دعا کیا کیجئے ...............اور میری گزارش ہے کہ آپ اتحاد اسلامی میں شمولیت اختیار کیجئے اور ہمیں اچھے اچھے مشوروں سے نوازیئے

و السلام
 
لامی
و السلام

ہاں بھئی ۔۔ میں یہ دعوت دینا تو بھول ہی گیا تھا۔
شکریہ عطا یاد دلانے کا۔۔۔
 
Top