بہترین ون ڈے کھلاڑی - ایک مقابلہ

فہیم

لائبریرین
ویون رچرڈز کی جو بات اسے سب سے زیادہ خاص بناتی ہے وہ کسی باؤلر کو خود پر ہاوی نہ ہونے دینا
بلکہ باؤلر پر ہاوی ہوجانا
اس زمانے میں جب فیلڈنگ کی پابندیاں آج جیسی نہیں تھیں ساتھ میں باؤلرز کو کھلی چھوٹ تھی کہ 6 کی 6 گیندیں باؤنسر دے ماریں۔ علاوہ ازیں اس زمانے میں کرکٹ بیٹ بھی ایسے ہوتے تھے جیسے آج کل کپڑے دھونے والا ڈنڈا۔
اور پھر ڈینس للی، جیف تھامس، عمران اور سرفراز نواز جیسے باؤلرز۔
پھر بھی رچرڈز پر کوئی ہاوی نہیں ہو پایا۔

بقول عمران خان رچرڈز اگر آج کے دور میں کھیل رہا ہوتا تو وہ بلے سے ہی لوگوں کو مار ڈالتا۔
 

فہیم

لائبریرین
ویسے ایک مزے کی بات اور بتاتا چلوں کہ ونڈے میں رچرڈز کا ریکارڈ تمام ممالک کے خلاف شاندار ہے سوائے پاکستان کے:)
اس نے اس زمانے کے میں تمام ممالک کے خلاف سنچری اسکور کی لیکن پاکستان کےک خلاف نہیں کرپایا۔
 

محمد وارث

لائبریرین
بالآخر رچرڈز مقابلے سے باہر ہو گیا۔ اب کوہلی اور جے سوریا کا مقابلہ چل رہا ہے آخری چار پوزیشنوں میں سے ایک کے لیے۔ اور ابھی تک جے سوریا کی کافی برتری ہے۔

986CBB43546B46BA8A7909C71FC356AC.ashx
 

فہیم

لائبریرین
جے سوریا اور کوہلی میں تو اچھا خاصہ فرق چل رہا ہے۔
حیرت ہے یہاں انڈیا کی عوام کی حب الوطنی کدھر گئی۔
 

فہیم

لائبریرین
میرے خیال میں یہ انڈیا بمقابلہ سری لنکا + پاکستان ہے :)
اس بات سے معلوم ہوتا ہے کہ خود آسٹریلیا کی عوام نے اس کو کوئی اہمیت نہیں دی جبکہ ویب سائٹ آسٹریلیا کرکٹ کی ہے۔

یہ بس عوامی کھیل ہم ایشیائیوں کو ہی بھاتے ہیں:)
 

محمد وارث

لائبریرین
اس بات سے معلوم ہوتا ہے کہ خود آسٹریلیا کی عوام نے اس کو کوئی اہمیت دی جبکہ ویب سائٹ آسٹریلیا کرکٹ کی ہے۔

یہ بس عوامی کھیل ہم ایشیائیوں کو ہی بھاتے ہیں:)
یہ قیاس ہے اور ہو سکتا ہے کہ درست ہو، ویب ایڈمن صحیح بتا سکتے ہیں :)
 

یعنی حب الوطنی رات میں جاگتی ہے:)

جے سوریا بمقابلہ کوہلی ۔۔۔اب ووٹوں کا تناسب دیکھیں ذرا
:)

جی راتوں رات پانسہ پلٹ گیا۔ میں کل رات جب سویا تھا تو جے سوریا 63٪ سے جیت رہا تھا، اب کوہلی 55٪ سے جیت رہا ہے :)

جب پیش گوئی غلطی سے ٹھیک ہو جائے تو ایسے کرنے میں بڑا مزہ آتا ہے.
 
Top