بہترین ون ڈے کھلاڑی - ایک مقابلہ

فہیم

لائبریرین
یہ تو عمران خان ہی جیتے گا
ویسے تو وقار اور وسیم میں بھی وسیم کا پورا حق تھا جیتنے کا کیونکہ وہ باؤلر کے ساتھ ساتھ آل راؤنڈر تھا
جبکہ وقار صرف باؤلر
لیکن حیرت کہ وقار جیت گیا۔
 
فہیم

لائبریرین
اور میرا ووٹ عمران خان کو پڑنے کے بعد معاملہ ہے
عمران خان 76 فیصد
وقار یونس 24 فیصد

یعنی
جیت اس بار ہے یقینی عمران کی:)
 
یاز

محفلین
شین وارن بھی فائنل کا مضبوط امیدوار ہے۔
شین وارن یقینی طور پہ ایک بہت بڑا نام ہے، لیکن میری ذاتی رائے میں ون ڈے کرکٹ میں اس کا سٹیچر بہت بڑا نہیں ہے۔ دو عدد ورلڈکپ سیمی فائنلز اور ایک فائنل کے علاوہ اس کے کریڈٹ پہ زیادہ چیزیں دکھائی نہیں دیں گی۔
اور اگر اس کا سنگاکارا کے ون ڈے کرکٹ کے سٹیچر سے مقابلہ کریں تو سنگاکارا کے مقابلے میں اس کو نصف ووٹ دینا بھی زیادتی ہو گی۔
 
دو ورلڈ کپ
96 فائنل میں رنراپ۔ سری لنکا ونر تھا۔
99 ونر (شین وارن مین آف دی میچ) :)

لیکن پھر بھی سنگاکارا اس کے مقابلے ونڈے کا بہت بہتر کھلاڑی ہے۔
 
مشہور زمانہ سری لنکن عالم جناب علامہ اراوندا طاہر ٹنگا قادری وردھنے نے کیا خوب فرمایا ہے کہ جو "سنگاکارا کو ووٹ نہیں سے گا اسکو بھی پھانسی دونگا"- وغیرہ وغیرہ
 
یاز

محفلین
مشہور زمانہ سری لنکن عالم جناب علامہ اراوندا طاہر ٹنگا قادری وردھنے نے کیا خوب فرمایا ہے کہ جو "سنگاکارا کو ووٹ نہیں سے گا اسکو بھی پھانسی دونگا"- وغیرہ وغیرہ
سنگا کے معاملے میں تو ایسا فرمانا بنتا بھی ہے جناب۔
 
Top