بہترین ون ڈے کھلاڑی - ایک مقابلہ

محمد وارث

لائبریرین
آج میری نظر سے یہ ایک دلچسپ مقابلہ گزرا۔ آسٹریلیا کی ایک ویب سائٹ، ون ڈے کے بہترین کھلاڑی کا تعین کرنے کے لیے ایک مقابلہ منعقد کر رہی ہے۔ اس میں پہلے انہوں نے 64 کھلاڑی منتخب کیے تھے اور ان کا "ناک آؤٹ" طریقے سے انتخاب کر رہے ہیں۔

آج راؤنڈ آف سکسٹین میں انضمام کا مقابلہ ورات کوہلی سے ہے۔ انضمام الحق، جیک کیلس اور ایلن بورڈر کو شکست دے کر یہاں تک پہنچے ہیں جب کہ کوہلی، پیٹرسن اور کرس گیل کو ہرا کر پہنچے ہیں۔ انضمام اور کوہلی کا مقابلہ جیتنے والا جے سوریا کا سامنا کرے گا۔

کواٹر فائنل میں ٹنڈلکر اور رچرڈز آمنے سامنے آ چکے ہیں، رچرڈز نے پچھلے راؤنڈ میں میانداد کو شکست دی تھی جب کہ ٹنڈلکر نے بیون اور سعید انور کو۔پاکستان کے وقار یونس، وسیم اکرم کو شکست دے کر کوارٹر فائنل میں پہنچ چکے ہیں، جہاں ان کا مقابلہ عمران خان اور ایمبروز میں سے جو جیتے گا اُس سے ہوگا۔

سنگاکارا اور اے بی کا بھی مقابلہ ہے اور شین وارن اور مرلی دھرن کا بھی۔

مجھے یہ "کانسپٹ" واقعی اچھا لگا ہے۔ ویب سائٹ کا ربط

اور تازہ ترین صورتحال کی تصویر۔
61F91BA8B28740358A7DEEC8DF797D40.ashx
 
آخری تدوین:

فہیم

لائبریرین
اگر سچن کو ہرا دیا تو پھر
میرا بھی آل ٹائم فیورٹ رچرڈز ہی ہے :)

سچن کو تو مائیکل بیون سے ہی ہار جانا چاہیے تھا کہ وہ سچن کے مقابلے کئی گناہ اچھا ونڈے کا کھلاڑی تھا:)

رکی پونٹنگ کا جے سوریا سے ہار جانا بھی حیرت انگیز ہے۔
 

حسیب

محفلین
سچن کو تو مائیکل بیون سے ہی ہار جانا چاہیے تھا کہ وہ سچن کے مقابلے کئی گناہ اچھا ونڈے کا کھلاڑی تھا:)

رکی پونٹنگ کا جے سوریا سے ہار جانا بھی حیرت انگیز ہے۔
یہ صرف عام لوگوں کی ووٹنگ پہ منحصر ہے۔ مرلی دھرن وارن سے ہار رہا ہے۔ جبکہ ون ڈے میں وارن مرلی تو کیا جے سوریا سے بھی بہت پیچھے ہے
 

محمداحمد

لائبریرین
احمد بهائی بهلا کہاں سے دلچسپ ہے ؟:cool: ایویں ای کاپا پروگرام چلایا نے۔:confused:

"کاپا پروگرام" سے کیا مراد ہے؟ شاپر؟ :)

ویسے مجھے واقعی دلچسپ لگا۔ گو کہ ووٹنگ میں کرکٹ لورز کے ساتھ ہمارے جیسے محبِ وطن لوگ بھی شامل ہوں گے۔ :) :) :)

لیکن اتنے بڑے بڑے ناموں کا تقابلی جائزہ خوب ہے۔ :)
 
Top