نبیل
تکنیکی معاون
آپ لوگ ماشاءاللہ بہت اچھی اور علمی گفتگو کر رہے ہیں۔ میں بھی اس پر اپنا مصرعہ لگاتا رہوں گا، ابھی کچھ مصروف ہوں۔ مجھے مہوش سے کچھ عرض کرنا تھا۔ پہلی بات تو یہ کہ انپیج کا فونٹ تکنیکی طور پر کوئی فونٹ نہیں ہے، اس سوفٹ ویر میں ٹروٹائپ ٹیکنالوجی محض glyphs کی ڈیٹابیس سٹور کرنے کے لیے استعمال کی گئی ہے، اور جیسا کہ سب جانتے ہیں، انپیج کی glyph ڈیٹابیس میں اردو الفاظ کی ہر ممکن شکل محفوظ کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔ اس سے کم از کم یہ ٹیکنالوجی تو ہمارے لیے آؤٹ آف کوئسچن ہو جاتی ہے۔
دوسری بات آپ نے پاک آئی ٹی مارکیٹ کی سائٹ سے فونٹ ڈاؤنلوڈ ہونے والی بات کی ہے جو کچھ misleading ہے۔ میرے خیال میں آپ جس delay کا مشاہدہ کر ہی ہیں اس میں آپ کے کمپیوٹر کی رفتار یا آپ کے انٹرنیٹ کی بینڈ وڈتھ کا قصور نہیں ہے، یہ نفیس نستعلیق کی وجہ سے براؤزر میں ویب پیج کی رینڈرنگ میں صرف ہونے والا وقت ہے۔ جیسا کہ آپ جانتی ہوں گی، نفیس نستعلیق ان گنے چنے فونٹس میں سے ہے جو vertical kerning استعمال کرتے ہیں۔ اگرچہ یہ انفامیشن جہاں نستعلیق کو صحیح طور پر دکھانے کے لیے ضروری ہے، موجودہ ویب پیج رینڈرنگ الگورتھم اور گرافکس ٹیکنالوجی اس کے لیے مناسب طور پر تیار نہیں ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ آپ کو کئی نستعلیق نما فیلٹ سے فونٹ نظر آئیں گے جن میں یہی vertical kerning انفارمیشن نہیں ہوتی۔
میرے خیال سے مستقبل میں دونوں جانب سے پیشرفت ہوگی، یعنی کہ نستعلیق فونٹ کو ویب ٹیکنالوجی سے زیادہ قریب لانے کے لیے کام ہوگا اور دوسری جانب نستعلیق کو بھی بہتر ٹیکنالوجی کی سپورٹ حاصل ہوتی جائے گی۔
آپ لوگ پاک ڈیٹا والوں کے جس فونٹ کی بات کر رہے ہیں اس کے متعلق میں زیادہ نہیں جانتا۔ اگر میرے کمپیوٹر پر یہ فونٹ بغیر انسٹال ہوئے ویب پیج سے صحیح طرح ڈسپلے ہو رہا ہے تو اسے غالباً WEFT کے ذریعے ویب پیج میں شامل کیا گیا ہے۔ میرے خیال میں پاک ڈیٹا والے اس فونٹ کو پبلک ڈومین کرنے کی نیت نہیں رکھتے۔
باقی باتیں انشاءاللہ آئندہ۔۔۔