بہتر اردو فونٹ کی تلاش میں

مہوش علی

لائبریرین
السلام علیکم

گول ۃ کا مسئلہ یہ ہے کہ عربی کا گول ۃ اور اردو کا گول ۃ یونیکوڈ میں مختلف ویلیوز رکھتے ہیں۔
اور بی بی سی کا اردو ایشیا نسخ فونٹ (یا نفیس فونٹ فیملی) اردو کے لیے تو کمپیٹیبل ہیں، مگر اُن میں عربی یا فارسی کی مکمل سپورٹ نہیں موجود۔
اس لیے اگر آپ قرانی آیات کے لیے اِن اردو والے فونٹز کو استعمال کریں گے تو بہت سے الفاظ بیچ میں غائب ہو جائیں گے۔

بہت اچھا ہوتا اگر کوئی ایسا خوبصورت اردو فونٹ ہوتا جس میں اردو/عربی/فارسی کی مکمل سپورٹ ہوتی۔

ویسے چند ایک فونٹ ہیں جن میں یہ مکمل سپورٹ ہے، مثلاً تاہوما فونٹ (مگر یہ بہت ہی بدصورت فونٹ ہے اردہ لکھنے والوں کے لیے)۔
اسی طرح لطیف ساغر صاحب کے دو فونٹز اردو اور عربی کی مکمل سپورٹ رکھتے ہیں، مگر وہ بھی اتنے خوبصورت نہیں۔

َِ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

محترم ایڈمن صاحب،

ایک فونٹ میری نظر میں ہے جس میں اردو/فارسی/عربی/انگلش کی مکمل سپورٹ ہے (اور اردو کے لیے وہ بہت خوبصورت فونٹ ہے۔ کم از کم بی بی سی کے ایشیا نسخ اردو فونٹ سے بہت بہتر ہے)۔ میری یونیورسٹی میں ایک ایرانی سٹوڈنٹ کے پاس وہ فونٹ موجود تھا۔ اگر آپ انٹرسٹد ہوں تو میں وہ فونٹ آپ کو ارسال کر سکتی ہوں۔

والسلام۔
 

منہاجین

محفلین
نوری نستعلیق کی تلاش

خوش آمدید

فونٹس کے معاملے میں اردو ابھی شیرخوار ہے اور اس میں اچھے فونٹس کی بڑی سخت ضرورت ہے۔ خوب سے خوب کی تلاش کا یہ سفر کم از کم اِن پیج کے لگیچر پر مبنی فونٹ نوری نستعلیق کے یونیکوڈ ورژن تک جاری رہنا چاہیئے۔

آپ نے جس فونٹ کی بات کی، براہِ مہربانی وہ ضرور مہیا کریں تاکہ اسے آزمایا جا سکے۔ شکریہ
 

نبیل

تکنیکی معاون
مہوش: آُپ اس فورم پر پوسٹ کے ساتھ فائلیں اٹیچ کر سکتی ہیں۔ آپ بخوشی اپنے فونٹ کی زپ فائل بنا کر اپنے پیغام کے ساتھ اٹیچ کرکے یہاں پوسٹ کردیں۔
 

مہوش علی

لائبریرین
السلام علیکم

مہاجین بھائی، آپ کی ہمت افزائی کا شکریہ۔

نبیل بھائی، مجھے تھوڑا وقت دیجیئے (کل تک) کیونکہ میں نے ابھی اُس ایرانی سٹوڈنٹ کو تلاش کیا ہے، مگر لگتا ہے کہ وہ آخری لیکچر کو چھوڑ کر چلا گیا ہے۔ (نکھٹو کہیں کا۔ لول)

بہرحال، اُس نے مجھے ایک پی ڈی ایف فائل دی تھی، جس میں وہ فونٹ استعمال کیا تھا۔ میں اُس پی ڈی ایف فائل کا ایک امیج ابھی آپ اس میل کے ساتھ اٹیچ کر دیتی ہوں تاکہ آپ کو اس فونٹ کا کچھ اندازہ ہو جائے۔

اس فونٹ کی سب سے اچھی بات مجھے یہ لگی ہے کہ ایشیا نسخ کے برخلاف، اس میں اردو پڑھنا بہت آسان ہے کیونکہ بہت واضح لکھائی نظر آتی ہے۔

اٹیچ فائل (امیج ملاحظہ فرمائیں)۔

والسلام۔
 

مہوش علی

لائبریرین
السلام علیکم

میں نے یہ فونٹ اُس ایرانی سٹوڈنٹ کے کمپیوٹر میں استعمال کیا ہے (مائکرو سافٹ ورڈ میں)، اور 14 کے سائز پر یہ بہت بہترین نظر آتا ہے، جبکہ 12 کے سائز میں خوبصورتی اتنی نہیں رہتی (مگر پھر بھی قابلِ قبول ہے)۔

اس سے قبل، اُس نے مجھے ایک اور فارسی فونٹ دیا تھا (اُس فونٹ میں بھی مکمل اردو/ عربی سپورٹ موجود تھی)۔ مگر مجھے وہ فونٹ اتنا خوبصورت نہیں لگا تھا۔

میرے خیال میں وہ پرانا فونٹ میرے کمپیوٹر میں کہیں موجود ہونا چاہیے۔ مجھے ذرا تلاش کرنے دیں۔

او کے۔ مجھے مل گیا۔ اس کا نام "ایکس زر" ہے۔ میں اس کو زپ کر کے اٹیچ کر رہی ہوں۔

اگرچہ کہ یہ اتنا خوبصورت نہیں ہے، مگر پھر بھی میں اسے ایشیا نسخ فونٹ سے بہتر پا رہی ہوں۔

اہم بات یہ ہے کہ اس کا بولڈ اور اٹالک ورژن بھی موجود ہے (جو کہ عام طور پر اردو فونٹز میں موجود نہیں ہوتا)۔ لہذا بہتر ہو گا کہ اس کو بھی ٹیسٹ کر لیا جائے۔

والسلام۔

پی ایس: میں نے اسے اٹیچ کرنے کی کوشش کی ہے، مگر اسکا سائز 500 کے بی سے زیادہ ہے اور اس لیے اٹیچ نہیں ہو رہا ہے۔ میں نبیل بھائی اور مہاجین بھائی، آپ کو یہ ای میل کرنے کی کوشش کرتی ہوں۔ (ویسے میری کلاس کا وقت ہونے والا ہے۔ اگر ابھی نہ مل سکے تو تھوڑا انتظار کیجئے گا)۔

معذرت کے ساتھ۔۔۔ میں نے ابھی چیک کیا ہے اور آپ دونوں کا ای میل ایڈریس موجود نہیں ہے۔ آپ مجھے [ای میل محذوف] پر اپنا ای میل ایڈریس دیجئے۔
 
مدیر کی آخری تدوین:

مہوش علی

لائبریرین
السلام علیکم
منہاجین بھائی،
آپ کا ای میل مجھے مل گیا ہے اور میں نے ریپلائی بھی کر دیا تھا، مگر کسی وجہ سے آپ کو جوابی میل نہیں کر پا رہی ہوں اور آپ کے ای میل کے متعلق ایرر میسج آ رہا ہے۔
پلیز اپنا ای میل چیک کریں۔
شکریہ۔
والسلام۔

پی ایس:
اچھا، میں ایک اور طریقہ استعمال کرتی ہوں۔ ذیل میں میں ایکس زر فونٹ فیملی کی زپ بنانے کی بجائے اس کو چار حصوں میں تقسیم کر کے یہاں اپ لوڈ کرنے کی کوشش کرتی ہوں۔

او کے، مجھے کامیابی ملی ہے۔ آپ ذیل کی اٹیچ فائلز کو ایک ایک کر کےکھول لیں۔
 

مہوش علی

لائبریرین
چونکہ ایک میسج کے ساتھ صرف 3 فائلز ہی اٹیچ کی جا سکتی ہیں۔ اس لیے ایک فائل رہ گئی تھی جو کہ میں یہاں اٹیچ کر رہی ہوں۔

والسلام۔
 

منہاجین

محفلین
خطِ نستعلیق اور یونیکوڈ

میرا ای میل تو ٹھیک کام کر رہا ہے۔ جب آپ نے ای میل بھیجی، ہو سکتا ہے تب کوئی وقتی مسئلہ ہو۔

آپ کا دیا گیا فونٹ میں نے اُتار کر دیکھا ہے، اچھا ہے۔ اسے بھی ایک اچھے متبادل کے طور پر لیا جا سکتا ہے۔ تاہم برصغیر میں جو پذیرائی نستعلیق فونٹ کے حصے میں آئی ہے دنیا کا کوئی بھی فونٹ اُس کا مقابلہ نہیں کر سکتا۔

بعض لوگوں کا خیال ہے کہ اِس فونٹ کی محبت نے ہمیں ترقی سے روکے رکھا۔ ماضی بعید میں یہ ٹائپ رائٹر کے اِستعمال میں حائل ہوا تو آج یہ یونیکوڈ کے اِستعمال میں حارِج ہے۔ تاہم کوئی کچھ بھی کہے اِس خطے کے خمیر میں نستعلیق سے جدائی نہیں ہے۔ میری جب بھی کسی تصویری ویب ساز سے یونیکوڈ بارے بات ہوتی ہے وہ یونیکوڈ میں نستعلیق کی عدم دستیابی کا بہانہ کر کے اِنکار کر دیتا ہے۔

نستعلیق یونیکوڈ میں کیوں دستیاب نہیں ہو سکا، قطع نظر اِس کے تیکنیکی اسباب کے ایک بڑا سبب بعد از تیاری فروخت کے لئے اِس خطے میں کاپی رائٹ کا نہ ہونا بھی ہے۔ ممکن ہے پھر بھی کوئی سرپھرا نبیل کی طرح محض اُردو کی خدمت کے نکتہء نظر سے یہ کام کر گزرے۔

کیا خیال ہے نبیل آپ کا؟
 

نبیل

تکنیکی معاون
منہاجین: اسے اب ستم ظریفی کہیے یا کچھ اور لیکن پہلے تو اردو میں یونیکوڈ سپورٹ اس وقت آئی جب انفارمیشن ٹیکنالوجی نوری سالوں کا فاصلہ طے کر چکی تھی۔ اب جب رو دھو کر یونیکوڈ اردو کا زمانہ آیا ہے تو نستعلیق کے بغیر ہمارا دل نہیں لگتا۔ ایرانی جو کہ اصل میں نستعلیق کے موجد ہیں اور اس میں کمال کی مہارت رکھتے ہیں، بغیر ناک بھوں چڑھائے قریباً گزشتہ ایک عشرے سے بھدے سے (جی ہاں بھدے سے) ٹاہوما فونٹ اپنی ویب سائٹس پر استعمال کر رہے ہیں۔

ٹائپوگرافی کافی پیچیدہ سبجیکٹ ہے اور کافی جانسوزی مانگتا ہے۔ اس وقت سٹیٹس یہ ہے کہ نفیس نستعلیق واحد یونیکوڈ نستعلیق فونٹ ہے۔ کچھ نستعلیق فونٹ مثال کے طور پر یاہو اردو کمپیوٹنگ کی جانب سے پیش کیے جانے والے فونٹ میری نظر میں نستعلیق کی محض approximations ہیں جبکہ ہمارا آئیڈیل نوری نستعلیق کی کوالٹی ہے جو کہ چھوٹے سے چھوٹے پوائنٹ سائز پر بھی اپنا توازن اور خوبصورتی برقرار رکھ سکے۔ سب سے بڑی بات یہ کہ یہ فونٹ ویب پیجز میں استعمال کے قابل ہونا چاہیے۔

ہم نستعلیق ٹائپوگرافی میں کوئی بریک تھرو نہ بھی لا سکیں، ہمیں اس پلیٹ فارم پر کم از کم ان ایشوز کا احاطہ کرنا چاہیے جو مکمل یونیکوڈ نوری نستعلیق فونٹ اور اس کے استعمال کی راہ میں حائل ہیں۔ یاہو کمپیوٹنگ گروپ سے تعلق رکھنے والے پرانے لوگ شاید ان معاون ٹیکنالوجیز کی نشاندہی کر سکیں جن کے میسر ہونے کے بعد نوری نستعلیق فونٹ کی راہ ہموار ہو جائے گی۔ آخر کونسے گرافک پروسیسر، پروگرامنگ ٹیکنیکس، براؤزر ٹیکنالوجیز ہیں جن کے آنے سے یہ خواب شرمندہ تعبیر ہو جائے گا۔

میرے خیال میں ہمیں کرلپ والے ڈاکٹر سرمد حسین کو یہاں بلانا چاہیے تاکہ وہ ان موضوعات پر اپنی رائے کا اظہار کرسکیں۔ اس کے علاوہ یاہو پاک ٹائپ گروپ والوں کو بھی ادھر مدعو کیا جانا چاہیے۔

مہوش کا بھیجا ہوا فونٹ اچھا ضرور ہے لیکن اس موقعہ پر لوگوں کو ایک اور نسخ فونٹ کے استعمال پر آمادہ کرنا مشکل ہوگا۔ میں مانتا ہوں کہ اردو نسخ ایشیا ٹاپ فونٹ میں کچھ خامیاں ہوں گی لیکن بی بی سی اردو ڈاٹ کام ویب سائٹ میں استعمال کے باعث اس کا رواج عام ہو گیا ہے۔
 

مہوش علی

لائبریرین
السلام علیکم
برادر مہاجین صاحب، آپ نے نستعلیق فونٹ کے متعلق بالکل بجا فرمایا ہے کہ ہی ہمارے رگ و خون میں سرایت کر گیا ہے۔
اور یہ بھی بالکل بجا ہے کہ اس کی وجہ سے اردو زبان ترقی نہیں کر سکی ہے۔
اور یہ بھی نظر آتا ہے کہ اسی کی وجہ سے اردو مزید کچھ سالوں تک ترقی نہیں کر سکے گے۔ لول۔

ویسے آپ کو نفیس نستعلیق فونٹ کے متعلق کیا خیال ہے؟

اگرچہ کہ یہ اُس معیار کا نہیں جیسا کہ انپیچ کا نوری نستعلیق فونٹ ہے، مگر پھر بھی گذارہ تو ہو سکتا ہے نا۔

ویسے بائی دا وے، پاک ڈاٹا ڈاٹ کام والوں کا نستعلیق فونٹ مجھے بہت ہی قابلِ قبول لگا ہے اور وہ واقعی انپیچ کے نوری نستعلیق کا مقابلہ کرتا ہے۔ امید ہے کہ آپ اس سے واقف ہوں گے۔ اگر واقف نہیں ہیں تو براہِ مہربانی www.urduseek.com کو انٹرنیٹ ایکسپلورر میں کھول کر اس نستعلیق فونٹ کا معائینہ کیجئے۔



نستعلیق فونٹ کے ساتھ بہرحال ایک پرابلم ہے اور کافی عرصہ تک رہنے والی ہے، اور وہ یہ کہ اس کی سپیڈ بہت ہی کم ہے۔ اور فائل بڑی ہونے کی صورت میں تو یہ سسٹم کو بالکل ہی ہینگ کر دیتا ہے۔ (یہ میں نفیس نستعلیق کی بات کر رہی ہوں)۔

چونکہ میں نے پاک ڈاٹا ڈاٹ کام کا نستعلیق فونٹ انفرادی طور پر ورڈ میں استعمال نہیں کیا ہے، لہذا کچھ کہہ نہیں سکتی کہ اُس کی سپیڈ کیا ہے، مگر ایک دفعہ موقع ملا کہ کم سپیڈ والے کمپیوٹر میں اردو سیک ڈاٹ کام کا جائزہ لوں، اور وہاں بھی نستعلیق فونٹ کی وجہ سے سسٹم ہینگ ہو گیا۔

لہذا، امید تو کم ہے کہ میں غلطی کر رہی ہوں، مگر یہ حقیقت نظر آتی ہے کہ پاک ڈاٹا ڈاٹ کام کا نستعلیق فونٹ بھی بہت کم سپیڈ رکھتا ہے۔ (کمپیوٹر کی سپیڈ کم از کم پینٹیم 4 ہونی چاہیئے تاکہ کسی بھی نستعلیق فونٹ کو استعمال کیا جا سکے)۔


ویسے نبیل بھائی، آپ کو یقیناً فونٹ ڈیزائنگ میں کچھ نہ کچھ شدھ بدھ ہو گی۔ اگر نہیں ہے تو مہاجین بھائی آپ کو ایسے ہی سرپھرا کہہ رہے ہیں۔ اس عظیم ویب سائٹ کو اس مقام تک پہنچانے پر میں آپ کو آدھا سرپھرا تو تسلیم کر سکتی ہوں، مگر پورا تب مانوں گی جب مہاجین بھائی کی خواہش پر آپ یہاں پر نستعلیق فونٹ بھی متعارف کروائیں گے۔
(لول۔ معذرت کے ساتھ)

ویسے کرلپ کی طرف سے آفر موجود ہے کہ اگر کوئی اُن کے نفیس نستعلیق فونٹ کو لے کر اُس میں تبدیلی کر کے نیا نستعلیق فونٹ تخلیق کرنا چاہے، تو اُسے اس کی پوری اجازت ہے۔

تو مہاجین بھائی، پھر کیا خیال ہے آپ کا؟؟؟؟

ایک ٹرائی تو یہ ہو سکتی ہے کہ کسی طرح نبیل بھائی کو مکمل سر پھرا بنایا جائے۔ اور دوسری ٹرائی یہ ہو سکتی ہے۔۔۔۔ (اللہ، اس وقت تو کوئی ذہن میں نہیں آ رہی۔ لول)۔

سر پھرے پر یاد آیا کہ امی کہتی ہیں کہ نانی اماں نے ماموں کو مار مار کر سر پھرا بنا دیا ہے۔ مہاجین بھائی، آپ یہ نسخہ نبیل بھائی پر بھی آزما سکتے ہیں (یعنی میں اس وقت تصور کر رہی ہوں کہ آپ ہاتھ میں ڈنڈا لے کر نبیل بھائی کے پیچھے بھاگ رہے ہیں۔۔۔۔ )۔
آزمائش شرط ہے۔۔۔۔ پھر دیکھتے ہیں کہ رزلٹ کیا نکلتا ہے۔ اگر پوزیٹیو آیا تو آپ کی نستعلیق فونٹ والی خواہش شاید پوری ہی ہو جائے۔

لول :)

والسلام۔
 

مہوش علی

لائبریرین
نبیل نے کہا:
منہاجین: اسے اب ستم ظریفی کہیے یا کچھ اور لیکن پہلے تو اردو میں یونیکوڈ سپورٹ اس وقت آئی جب انفارمیشن ٹیکنالوجی نوری سالوں کا فاصلہ طے کر چکی تھی۔ اب جب رو دھو کر یونیکوڈ اردو کا زمانہ آیا ہے تو نستعلیق کے بغیر ہمارا دل نہیں لگتا۔ ایرانی جو کہ اصل میں نستعلیق کے موجد ہیں اور اس میں کمال کی مہارت رکھتے ہیں، بغیر ناک بھوں چڑھائے قریباً گزشتہ ایک عشرے سے بھدے سے (جی ہاں بھدے سے) ٹاہوما فونٹ اپنی ویب سائٹس پر استعمال کر رہے ہیں۔

ٹائپوگرافی کافی پیچیدہ سبجیکٹ ہے اور کافی جانسوزی مانگتا ہے۔ اس وقت سٹیٹس یہ ہے کہ نفیس نستعلیق واحد یونیکوڈ نستعلیق فونٹ ہے۔ کچھ نستعلیق فونٹ مثال کے طور پر یاہو اردو کمپیوٹنگ کی جانب سے پیش کیے جانے والے فونٹ میری نظر میں نستعلیق کی محض approximations ہیں جبکہ ہمارا آئیڈیل نوری نستعلیق کی کوالٹی ہے جو کہ چھوٹے سے چھوٹے پوائنٹ سائز پر بھی اپنا توازن اور خوبصورتی برقرار رکھ سکے۔ سب سے بڑی بات یہ کہ یہ فونٹ ویب پیجز میں استعمال کے قابل ہونا چاہیے۔

ہم نستعلیق ٹائپوگرافی میں کوئی بریک تھرو نہ بھی لا سکیں، ہمیں اس پلیٹ فارم پر کم از کم ان ایشوز کا احاطہ کرنا چاہیے جو مکمل یونیکوڈ نوری نستعلیق فونٹ اور اس کے استعمال کی راہ میں حائل ہیں۔ یاہو کمپیوٹنگ گروپ سے تعلق رکھنے والے پرانے لوگ شاید ان معاون ٹیکنالوجیز کی نشاندہی کر سکیں جن کے میسر ہونے کے بعد نوری نستعلیق فونٹ کی راہ ہموار ہو جائے گی۔ آخر کونسے گرافک پروسیسر، پروگرامنگ ٹیکنیکس، براؤزر ٹیکنالوجیز ہیں جن کے آنے سے یہ خواب شرمندہ تعبیر ہو جائے گا۔

میرے خیال میں ہمیں کرلپ والے ڈاکٹر سرمد حسین کو یہاں بلانا چاہیے تاکہ وہ ان موضوعات پر اپنی رائے کا اظہار کرسکیں۔ اس کے علاوہ یاہو پاک ٹائپ گروپ والوں کو بھی ادھر مدعو کیا جانا چاہیے۔

مہوش کا بھیجا ہوا فونٹ اچھا ضرور ہے لیکن اس موقعہ پر لوگوں کو ایک اور نسخ فونٹ کے استعمال پر آمادہ کرنا مشکل ہوگا۔ میں مانتا ہوں کہ اردو نسخ ایشیا ٹاپ فونٹ میں کچھ خامیاں ہوں گی لیکن بی بی سی اردو ڈاٹ کام ویب سائٹ میں استعمال کے باعث اس کا رواج عام ہو گیا ہے۔

نبیل بھائی،

ایکس زر فونٹ بالکل اچھا نہیں ہے۔ کل انشاء اللہ میں آپ کو دوسرا فونٹ بھیجوں گی۔ آپ اُسے چیک کیجئے گا۔ (غالباً اُس فونٹ کا نام "غدیر" تھا)۔ میں اُس سے بہت مطمئین ہوں، اور میرے خیال میں وہ نسخ کی صورت میں اُس سے بہتر اردو فونٹ کا ملنا دشوار ہے۔

۔۔۔ چنانچہ، صبح تک انتظار، بلکہ صبر فرمائیے۔۔۔۔

یعنی صبر کا پھل تو میٹھا ہوتا ہے، لہذا صبر کے ہوتے ہوئے پھر انتظار کی کیا ضرورت؟؟؟

اور اگر آج رات کو خواب میں منہاجین بھائی ہاتھ میں ڈنڈا لیے ہوئے نمودار ہوں، تو اس پر بھی صبر فرمائیے گا۔۔۔ ہو سکتا ہے کہ اس صبر کا بھی میٹھا پھل مل جائے۔ :)

والسلام۔
 

مہوش علی

لائبریرین
السلام علیکم

منہاجن / نبیل بھائی،

مجھے غدیر فونٹ مل گیا ہے اور میں اسے یہاں اٹیچ کر رہی ہوں۔ میں نے اپنے موزیلا فائر فوکس کی آپشنز میں جا کر یوسرز فونٹ کی آپشن چوائس کی ہے، اس لیے تمام ویب سائٹس غدیر فونٹ میں نظر آ رہے ہیں (بشمول اس چوپال کے)۔

یقین کریں، یہ فونٹ بی بی سی کے ایشیا نسخ سے دس گنا بہتر ڈسپلے دے رہا ہے۔

میں پھر سے اپنی بات دہراؤں گی کہ نسخ میں اس سے بہتر اردو فونٹ کا ملنا مشکل ہو گا۔ (یہ خوبصورت بھی ہے اور مکمل عربی/فارسی/انگلش سپورٹ بھی رکھتا ہے)۔

آپ خود آزما لیں۔

والسلام۔

پی ایس:
آپ دونوں برادران نے پاک ڈاٹا والوں کے نستعلیق فونٹ کے متعلق ابھی تک اپنی رائے نہیں دی ہے۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
مہوش: آپ کی باتوں کا جواب تو بعد میں دوں گا، فی الحال اس تھریڈ کو توڑ کر فونٹ والی ڈسکشن کو متعلقہ چوپال میں منتقل کرنے کی کوشش کر رہا ہوں۔
 

نوید

محفلین
السلام علیکم

اس پوسٹ میں اردو کے تین فونٹس کو ایک ساتھ پوسٹ کر رہا ہوں ۔۔۔۔۔
 

Attachments

  • fonts_194.gif
    fonts_194.gif
    12.3 KB · مناظر: 1,687

منہاجین

محفلین
غدیر اور نفیس نستعلیق

مہوش علی نے کہا:
یقین کریں، یہ فونٹ بی بی سی کے ایشیا نسخ سے دس گنا بہتر ڈسپلے دے رہا ہے۔

نسخ میں اس سے بہتر اردو فونٹ کا ملنا مشکل ہو گا۔ (یہ خوبصورت بھی ہے اور مکمل عربی/فارسی/انگلش سپورٹ بھی رکھتا ہے)۔

آپ دونوں برادران نے پاک ڈاٹا والوں کے نستعلیق فونٹ کے متعلق ابھی تک اپنی رائے نہیں دی ہے۔

کچھ غدیر بارے:

آپ کا مہیا کردہ فونٹ نسخ کی حد تک بہترین ہے۔ میں نے مختلف ویب سائٹس کھول کر اِسے دیکھا ہے۔ نسخ میں اِس جیسا فونٹ کوئی نہیں۔

ایشیا نسخ کی دو خوبیاں ہمیں نوری نستعلیق کی آمد تک اُسی پر اِنحصار کرنے پر مجبور کرتی ہیں۔

- پہلی یہ کہ وہ نسخ گھرانے کا ایسا خط ہے جو نستعلیق کے نسبتاً زیادہ قریب ہے۔
- دوسری یہ کہ اُسے قبولِ عام حاصل ہے۔

جونہی نوری نستعلیق یونیکوڈ کی دنیا میں وارد ہوگا، ایشیا نسخ کی دوسری خوبی کی پروا کئے بغیر اُسے اپنایا جا سکے گا۔ مگر اُس کی آمد سے قبل اُس کی پہلی خوبی کی بناء پر اُسے چھوڑا نہیں جا سکتا۔
[hr:41a7f9bf2d]

کچھ نفیس نستعلیق بارے:

نوری نستعلیق اور نفیس نستعلیق میں بہت فرق ہے۔ نفیس نستعلیق ایران میں پسند کیا جا سکتا ہے کہ وہاں شاید نستعلیق کی ایسی ہی شکل مروج ہے، مگر ہند و پاک میں نفیس نستعلیق کو قبولِ عام ملنا بہت مشکل ہے۔

ایک بڑا سبب نفیس نستعلیق کا ویب کے لئے موزوں نہ ہونا بھی ہے۔ میں اُسے اچھی طرح آزما چکا ہوں۔ آپ بھی ذرا وقت نکال کر پاک آئی ٹی مارکیٹ ڈاٹ کوم ملاحظہ کریں، جس کے اُردو ورژن میں صارف کو مختلف فونٹس میں سے کوئی ایک اِختیار کرنے کا موقع دیا گیا ہے۔ فرق صاف ظاہر ہو جائے گا۔
 

مہوش علی

لائبریرین
نوید اصغر نے کہا:
السلام علیکم

اس پوسٹ میں اردو کے تین فونٹس کو ایک ساتھ پوسٹ کر رہا ہوں ۔۔۔۔۔

السلام علیکم اصغر بھائی،

تین فونٹ کا تقابلی امیج فراہم کرنے کا بہت شکریہ۔

مگر ایک بات میں واضح کرتی چلوں کہ امیج میں ہم ان کا تقابلی جائزہ صحیح طور پر نہیں لے سکتے ہیں۔ بلکہ اگر صحیح نتیجہ پر پہنچنا ہے تو ان تینوں فونٹز کو HTML میں ملاحظہ فرمائیں، جہاں آپ کو بہت فرق محسوس ہو گا۔

بی بی سی کا ایشیا نسخ فونٹ ایچ ٹی ایم ایل میں سب سے کمزور ثابت ہو رہا ہے۔

نفیس ویب نسخ بہتر ہے (خاص طور پر چھوٹے سائز میں)، مگر اس میں اعراب کی سپورٹ نہیں ہے۔ اور عربی کی تو بالکل ہی سپورٹ نہیں ہے (جبکہ بڑے سائز میں کسی حد تک بھدا ہو جاتا ہے)

ایک بات میں اور محسوس کر رہی ہوں کہ ایشیا نسخ کی وجہ سے انٹرنیٹ پر اردو کی ترقی کی رفتار کچھ رک سی گئی ہے۔ بہت سے لوگوں نے اسے مکملی طور پر مسترد کر دیا ہے۔

میری رائے اس معاملے میں یہ ہو گی کہ غدیر فونٹ کو بھی آہستہ آہستہ متعارف کروایا جائے (نستعلیق فونٹ کو پتا نہیں آنے میں کتنا وقت لگے)۔ منزل یہ رکھی جائے کہ رفتہ رفتہ ایشیا نسخ کو غدیر سے Replace کیا جائے۔ (خدانخواستہ اگر مستقبل قریب میں نستعلیق ویب پر نہیں آ سکا تو ہمارے پاس ایشیا نسخ سے بہتر آپشن موجود ہونی چاہیئے۔)

ایک بات بہت اہم ہے جسے نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔ اور وہ یہ کہ جب تک پاکستان میں اکثریت پینٹیم 3 کی رفتار کے کمپیوٹرز کی ہے، اُس وقت تک نستعلیق فونٹ ویب پر نسخ کی جگہ نہیں لے سکتا۔

والسلام
 

مہوش علی

لائبریرین
غدیر اور نفیس نستعلیق

منہاجین نے کہا:
مہوش علی نے کہا:
یقین کریں، یہ فونٹ بی بی سی کے ایشیا نسخ سے دس گنا بہتر ڈسپلے دے رہا ہے۔

نسخ میں اس سے بہتر اردو فونٹ کا ملنا مشکل ہو گا۔ (یہ خوبصورت بھی ہے اور مکمل عربی/فارسی/انگلش سپورٹ بھی رکھتا ہے)۔

آپ دونوں برادران نے پاک ڈاٹا والوں کے نستعلیق فونٹ کے متعلق ابھی تک اپنی رائے نہیں دی ہے۔

کچھ غدیر بارے:

آپ کا مہیا کردہ فونٹ نسخ کی حد تک بہترین ہے۔ میں نے مختلف ویب سائٹس کھول کر اِسے دیکھا ہے۔ نسخ میں اِس جیسا فونٹ کوئی نہیں۔

ایشیا نسخ کی دو خوبیاں ہمیں نوری نستعلیق کی آمد تک اُسی پر اِنحصار کرنے پر مجبور کرتی ہیں۔

- پہلی یہ کہ وہ نسخ گھرانے کا ایسا خط ہے جو نستعلیق کے نسبتاً زیادہ قریب ہے۔
- دوسری یہ کہ اُسے قبولِ عام حاصل ہے۔

جونہی نوری نستعلیق یونیکوڈ کی دنیا میں وارد ہوگا، ایشیا نسخ کی دوسری خوبی کی پروا کئے بغیر اُسے اپنایا جا سکے گا۔ مگر اُس کی آمد سے قبل اُس کی پہلی خوبی کی بناء پر اُسے چھوڑا نہیں جا سکتا۔
[hr:a003d57f18]

کچھ نفیس نستعلیق بارے:

نوری نستعلیق اور نفیس نستعلیق میں بہت فرق ہے۔ نفیس نستعلیق ایران میں پسند کیا جا سکتا ہے کہ وہاں شاید نستعلیق کی ایسی ہی شکل مروج ہے، مگر ہند و پاک میں نفیس نستعلیق کو قبولِ عام ملنا بہت مشکل ہے۔

ایک بڑا سبب نفیس نستعلیق کا ویب کے لئے موزوں نہ ہونا بھی ہے۔ میں اُسے اچھی طرح آزما چکا ہوں۔ آپ بھی ذرا وقت نکال کر پاک آئی ٹی مارکیٹ ڈاٹ کوم ملاحظہ کریں، جس کے اُردو ورژن میں صارف کو مختلف فونٹس میں سے کوئی ایک اِختیار کرنے کا موقع دیا گیا ہے۔ فرق صاف ظاہر ہو جائے گا۔

السلام علیکم

مہاجین بھائی،

نستعلیق خط کے متعلق ابھی تک میرا پیغام آپ تک صحیح طور پر نہیں پہنچ پایا ہے۔

اس وقت تین قسم کے نستعلیق فونٹز موجود ہیں۔

1۔ نوری نستعلیق (انیپیج)

2۔ نفیس نستعلیق (س آر یو ایل پی)

www.pakdata.com کا نستعلیق فونٹ (جس کا نام مجھے معلوم نہیں، مگر انہوں نے اسے www.urduseek.com پر استعمال کیا ہے۔

میرا آپ سے سوال اس www.urduseek.com کے نستعلیق فونٹ کے متعلق ہے۔

www.urduseek.com پر ایک اردو۔انگلش ڈکشنری موجود ہے۔ انہوں نے یہ نستعلیق فونٹ ایمبیڈ کر رکھا ہے اور آپ اسے صرف انٹرنیٹ ایکسپلورر میں دیکھ سکتے ہیں۔


بہرحال، میں نے پھر سے پاک آئی ٹی ڈاٹ کام کے ویب سائٹ کا دورہ کیا ہے۔ نستعلیق فونٹ کو ڈاؤن لوڈ ہونے میں بہت ہی زیادہ ٹائم لگا ہے حالانکہ میرے پاس تیز ترین انٹرنیٹ کونیکشن ہے اور سسٹم بھی پینٹیم 4 ہے۔

اللہ کرے میرے خدشات غلط ہوں، مگر مجھے مستقبل قریب میں کسی بھی نستعلیق فونٹ کا معروف استعمال نظر نہیں آ رہا ہے۔
مثال کے طور پر اگر نستعلیق کو آتے آتے اور مقبول ہوتے ہوتے دو سے چار سال لگتے ہیں، تو کیا اس عرصے میں ہم اردو نسخ ایشیا ٹائپ پر ہی منحصر رہیں؟؟؟

میرے خیال میں ہمیں ایک پول POLL اوپن کر کے ممبرز کی آراء لینی چاہیے، جس میں کم از کم یہ تین آپشنز ہوں۔

1۔ صرف اردو نسخ ایشیا ٹائپ کو سپورٹ کیا جائے۔

2۔ اردو نسخ ایشیا ٹائپ کو یکسر نظر انداز کر کے بھرپور طریقے سے غدیر کو فروغ جائے۔

3۔ رفتہ رفتہ غدیر کو فروغ دیا جائے اور آہستہ آہستہ اردو نسخ ایشیا ٹائپ کو غدیر خط سے تبدیل کیا جائے۔

والسلام۔
 

منہاجین

محفلین
پی ڈی ایم ایس کا جوہر نستعلیق فون

آپ کا اندازہ درست تھا، آتشیں لومڑی کی چالبازی ہی حائل تھی۔ میں نے پی ڈی ایم ایس کا جوہر نستعلیق فونٹ ملاحظہ کیا ہے، جس کی معلومات عامر بھائی نے بھی مہیا کی ہیں (شکریہ بھائی)۔ میرے خیال میں ویب کی دنیا میں اِتنا صاف نستعلیق میسر نہیں۔ اب ایک سوال ہے کہ کیا فونٹ سائز کم کرنے کی صورت میں بھی وہ اپنی شکل کو برقرار رکھتا ہے؟

نفیس نستعلیق بارے آپ کی رائے سے مجھے اِتفاق ہے۔

غدیر نسخ، بھلے کتنا ہی اچھا ہو، آخرکار وہ نسخ ہے۔ ہمیں نستعلیق کی جانب قدم بڑھانا ہے، اُس سے دور نہیں ہونا۔ یہ ہمارا قومی مسئلہ ہے۔

چنانچہ میری ذاتی رائے میں جوہر نستعلیق پر تجربات کئے جائیں اور اگر وہ چھوٹے پوائنٹ سائز میں بھی اچھا دِکھتا ہو تو ایشیا نسخ کو چھوڑ کر اُس پہ منتقل ہوا جا سکتا ہے۔ آہستہ آہستہ اُسے تلقی بالقبول مل ہی جائے گی۔ بصورتِ دیگر ایشیا نسخ، جو غدیر کی نسبت نستعلیق کے زیادہ قریب ہے، کو چھوڑنا اچھا قدم نہیں ہوگا۔

اِس بارے رائے دہی قائم کرنے کا خیال بھی اچھا ہے۔
 

مہوش علی

لائبریرین
السلام علیکم

بہت بہت شکریہ عامر بھائی مدد کرنے کا۔

جوہر نستعلیق فونٹ یقیناً نوری نستعلیق کا ہم پلہ ہے اور چھوٹے سائز میں بھی شاندار ہے۔

منہاجین بھائی،

میں نے ایک دفعہ ڈاکٹر سرمد سے درخواست کی تھی کہ وہ نوری نستعلیق کی طرز پر بھی ایک فونٹ تیار کریں۔ اُن کا جواب آدھا حوصلہ افزا تھا۔

انہوں نے مجھے نصیحت کی کہ اگر میں نوری نستعلیق کی طرز پر فونٹ بنانا چاہتی ہوں تو:

1۔ یہ نوٹ کریں نوری نستعلیق اور نفیس نستعلیق میں کیا فرق ہے۔
(تو منہاجین بھائی، ان دونوں میں آپ کو جو فرق نظر آتا ہے پہلے وہ بیان فرمائیے)

جہاں تک میں نے باریک بینی سے جائزہ لیا ہے تو مجھے یہ فرق نظر آئے۔

۔ نفیس نستعلیق میں دو لائینوں کے درمیان بہت زیادہ فاصلہ ہے۔

۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ آپ کو پتا ہے کہ نستعلیق فونٹ میں پہلا حرف ہمیشہ دوسرے حرف سے تھوڑی اونچائی پر ہوتا ہے۔ یا یوں کہیں کہ تھوڑا سا INCLINATION ہوتا ہے۔
نفیس نستعلیق میں یہ Inclination (جھکاؤ ) نوری کے مقابلے میں بہت زیادہ ہے۔ اس لیے جب 4 یا اس سے زیادہ حروف مل کر ایک لفظ بناتے ہیں تو مکمل لفظ کی اونچائی بہت زیادہ ہو جاتی ہے۔


۔ دوسری چیز یہ کہ نفیس نستعلیق میں حرف کی موٹائی نوری کی نسبت تھوڑی کم ہے۔


۔ تیسری چیز الفاظ کی Darkness ہے۔ (اگرچہ کہ یہ ایشو اتنا اہم نہیں ہے، مگر پھر بھی) نوری میں یہ الفاظ تھوڑے تاریک اور گہرے ہوتے ہیں۔ لیکن پاک ڈاٹا کے جوہر نستعلیق فونٹ میں بھی الفاظ میں ڈارک نیس اتنی نہیں ہے، مگر پھر بھی جاذب نظر ہیں۔



2۔ دوسری بات جو ڈاکٹر سرمد نے نصیحت کی، وہ یہ تھی کہ ہمارے پاس کوئی فونٹ میکنگ پروگرام ہونا چاہیے (مثلاً heigh logic ) وغیرہ۔


3۔ تیسری چیز یہ کہ ہم نوری نستعلیق کی طرز پر Glyphs بنائیں۔ پھر نفیس نستعلیق فونٹ کو کسی بھی فونٹ میکنگ پروگرام میں کھولیں۔ پھر نفیس نستعلیق کے Glyphs کی جگہ پر نوری نستعلیق کے Glyphs کو پیسٹ کر دیں۔
(آپ کو میری یہ باتیں صرف اُس وقت سمجھ آ سکیں گی جب آپ نے کبھی خود فونٹ میکنگ کی ہو)۔


ڈاکٹر صاحب کی مطابق، یہ کرنے کے بعد ہمارے پاس نوری نستعلیق ٹائپ کا فونٹ تیار ہو جائے گا، جسے ہم کسی بھی دوسرے نام سے محفوظ کر سکتے ہیں۔ (یہ نیا فونٹ وہ تمام لوجک logic استعمال کرے گا جو کہ نفیس نستعلیق میں پہلے سے ہی موجود ہیں۔۔۔ یعنی ہمیں کسی Volt Work وغیرہ کی ضرورت نہیں پڑے گی۔)

اس سلسلے میں میں ایک بھائی کو جانتی ہوں جنہوں نے Global Sceince جیسے فونٹ بنائے ہیں۔ شاید وہ ہماری کچھ مزید مدد کر سکیں۔

بہرحال، آپ پاکستان میں ہیں اور شاید آپ کے لیے یہ ممکن ہو کہ کسی خطاط سے نوری نستعلیق کی طرز پر Glyphs کی خطاطی کروا سکیں۔ پھر ایک بہت ہی اچھے Scanner کی ضرورت ہو گی۔

چھوٹے بڑے Glyphs ملا کر نفیس نستعلیق میں ان کی تعداد تقریبا 900 کے قریب ہے۔

اگر بہت سے احباب ملیں تب ہی ایسے پروجیکٹ پر کام کیا جا سکتا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ایک اور راہ یہ ہے کہ ایک افغان بھائی کوشش میں لگے ہوئے تھے کہ دری (فارسی) کے لیے ایک نستعلیق فونٹ بنائیں۔ میں نے اُن سے درخواست کی تھی کہ وہ اُس میں اردو سپورٹ بھی شامل کریں۔

پتا نہیں اُن کو اس مقصد میں کس حد تک کامیابی حاصل ہوئی ہے۔ میں دوبارہ سے اُن کو گھیرنے کی کوشش کرتی ہوں۔

والسلام۔
 
Top