گُلِ یاسمیں
لائبریرین
کون سا ہے آپ کا محلہ جہاں اتنا کچھ اتنا کچھ اتنا کچھ ہوتا ہے کہ دل کرتا ہے اس محلے کو دیکھیں تو سہی۔اور کیا جن ایسے ہی گندے ہوتے ہیں جب ہمارے محلے کی شاہدہ پر جن آتا تھا تو اپنے بال نوچ کر انہیں کھڑے کرلیتی اور زور زور سے چیختی تھی اور گھر سے بار گلی میں آکر یہاں سے وہاں بھاگتی تھی اس میں جن کی اتنی زیادہ طاقت آتی تھی کہ سب لوگ اسے پکڑتے تھے تو وہ زور سے جھٹکے مار مار کر سب کو گرادیتی اور جو جو جنا قریب آتا اسے زور زور مارتی تھی پھر جب اسے عامل بابا کو دھکایا تو انہوں نے شاہدہ کو خوب ڈنڈے مارے اور تعویز پلائے اب وہ ٹھیک ہوگئی ہے اور اب تو اس کی شادی نجکوا سبزی والے سے بھی ہوگئی
جن سے تو اب بعد میں نمٹیں گے۔۔۔ پہلے محلے کے بارے معلوم پڑوائیے ہمیں۔