تعارف بہت مختصر سا تعارف ہے میرا

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
میں نے بھی سوچا تھوڑی سی تصحیح کر دوں۔

"استفادہ" کا مطلب ہوتا ہے "فائدہ حاصل کرنا" تو یہاں پر "سوچا کیوں نہ استفادہ کیا جائے" کافی تھا۔ لفط "حاصل" اضافی ہے۔
بس یہی تو ہم چاہتے ہیں کہ کوئی ہماری غلطیاں نکالے اور ان کی تصحیح کرے تبھی تو محفل میں آنے کا استفادہ ہو گا ہمیں۔
 

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
"کم گو" لڑکی آپ شاید اپنے مراسلے بڑھانے کے چکر میں ہو، کم از کم اس طرح تو آپ شمشاد بھائی کا مقابلہ نہیں کر سکتیں :)
ایک آسان طریقہ: اس سائٹ کو ہیک کر کے اپنے مراسلوں کی تعداد بڑھا لو :LOL:
اتنا آسان طریقہ ہمیں پہلے کیوں نہ معلوم ہوا۔
 

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
اب گل یاسمیں نے ڈانٹنا ہے کہ اس کے تعارف کی لڑی میں یہ کیا ہو رہا ہے؟
ڈانٹا کاہے کو۔۔۔ ہم نے بس یہیں سے عادت پکڑ لی کہ اب ہر لڑی کو پانی پت کا میدان بنا دینا ہے۔۔۔ کوئی لڑی سلامت رہ کر تو دکھائے جس میں ہم قدم دھر دیں۔
 

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
چائے کے برتن میں ڈیڑھ کپ پانی لیا۔ اسے ابلنے کے لئے رکھا۔ ساتھ ہی چائے کی پتی ڈال دی۔ الائچی بھی۔ گہرا سا رنگ نکل آیا تو دودھ ڈال کر دو تین ابال آنے کے بعد مگ میں انڈیل لی۔
دوسرا طریقہ یہ بھی استعمال کرتے ہیں کہ
ایک چولہے پر پانی ابلنے کے لئے رکھا پتی چینی الائچی ڈال کر۔ دار چینی بھی کبھی کبھی۔
دوسرے چولہے پر دودھ ابال لیا۔ قہوہ تیار ہونے کے بعد اسے ابلے دودھ میں انڈیل دیا۔ اب صرف ایک ابال ہی کافی ہے چائے تیار ہونے میں۔

مزے کی بنی نا چائے؟

آپ کیسے بناتے ہیں؟
چائے اب بھی اسی طرح بناتے ہیں مگر دودھ کم پانی کچھ بڑھا دیا ہے۔
 

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
بہترین۔۔۔۔ بعض لوگوں کی چائے بھی راکٹ سائنس ہوتی ہے۔۔۔۔ آپ نے تو خاصا سمپل طریقہ رکھا ہوا۔۔۔ گڈ!!!:)
ہم بھی سادہ ہماری چائے بھی سادہ۔۔۔ راکٹ سائنس کا ذکر البتہ اپنے مگ پر ضرور ہے۔
کہ
پہلے چائے اس کے بعد راکٹ سائنس۔
 
Top